خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: پھلی کیکر
مختلف نام:
اردو کیکر،ببول،مغیلاں،پنجابی ککر۔بنگالی بابلہ،ببول۔عربی ام مغیلاں۔ فارسی مغیلاں۔ ہندی ببول،کیکر۔ مرہٹی بھبھول۔ گجراتی بارل۔تامل کوروی لام۔تیلگو نلولانا۔سنسکرت وا بولا۔لاطینی اکیشیا عربیکا(Acacia)اور انگریزی میں ببولٹری(Babool Tree)کہتے ہیں۔
شناخت:
یہ ایک مشہور درخت (acacia) ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ جس میں کانٹے کم اور شاخیں زیادہ ہوتی ہیں اس کا تنا سیاہ موٹا اور بڑا ہوتا ہے۔ دوسری قسم بھوری ہوتی ہے جس میں کانٹے زیادہ ہوتے ہیں۔ کیکر کے درخت کے پتے املی کے کے پتوں کی طرح سینک پر لگتے ہیں۔ اس کے پھول پیلے رنگ کے گول اور بھنڈی کی طرح ہوتے ہیں۔ پھول عموماً ساون میں لگتے ہیں۔ پھاگن میں کیکر پر پھلیاں آنے لگتی ہیں۔ ہر پھلی 6 انچ لمبی،چپٹی اور خانہ دار ہوتی ہے۔ اس کے ہر ایک خانہ میں ایک بیج ہوتا ہے۔ ہر پھلی میں 9سے لے کر 12 دانے ہوتے ہیں۔ ان دانوں کے درمیان اور ارد گرد ایک سفید پردہ ہوتا ہے۔ ہردانہ چپٹا، چھوٹا اور کچھ چھوڑا ہوتا ہے۔ پھلی کے اندر زرد رنگ کے چپچپی رطوبت ہوتی ہے۔
ببول کے پتے، پھول، پھلیاں،چھال، لکڑی سب استعمال کی جاتی ہے۔ بعض نسخوں میں یہ پانچوں اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ انکو کیکر کےپنچ انگ یا پنچانگ کہتے ہیں۔
مزاج:
سردوخشک دوسرے درجہ میں قابض و حابس ہے۔
مقدار خوراک:
3 گرام سے 6 گرام تک۔
فوائد:
ببول(کیکر) ایک بہت مفید (acacia benefits) اور نفع بخش چیز ہے۔ نئی کھوج کے مطابق اس درخت میں لوہے کا جزو غائب ہے۔چھلکا ببول چمڑا رنگنے کے کام آتا ہے۔ اس کی چھوٹی چھوٹی اور پتلی شاخیں دانتوں کو صاف کرنے کے لئے بطور مسواک استعمال کرتے ہیں۔
کیکر آسان آزمودہ مجربات
منہ کے چھالے:
کیکر (acacia) کی 20 گرام چھال کو 250گرام پانی میں بھگوکر جوش دیں، چھان کر کلیاں کرائیں۔ منہ کے چھالے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اگر کشتہ پارہ کر کے استعمال سے منہ میں چھالے ہو تو کیکر (acacia benefits) کی چھال 6 گرام، آم کی چھال 6 گرام کو ایک کلو پانی میں جوش دیں۔ اس کی کلیاں کرنے سے چھالے دور ہو جاتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کے چھالوں کے لئےکیکر کہ پھول 6 گرام سفوف کرکے9 گرام شہد ملا لیں وہ چھالوں پر لگائیں۔بورک گلیسرین سے بدرجہا بہتر نسخہ ہے۔
زہریلے زخم:
کیکر (acacia benefits) کی چھال سکھا کر باریک سفوف کرلیں۔ گندے زہریلے زخموں پر چھڑکنے سے زخم بھر جاتے ہیں۔
پائیوریا:
کیکر (acacia) کی چھال 25 گرام، پانی 250گرام، چھ گھنٹے پانی میں بھگو رکھیں پھر آگ پر جوش دے کر پانی چھان لیں اور 2 گرام پھٹکری سفید ملا کر کلیاں کریں۔ دن میں دو بار کافی ہے۔ مسوڑوں سے پیپ آنا( پائیوریا) اور دانتوں کا ہلنا سب عوارضات دور ہو جاتے ہیں۔
دل کی دھڑکن:
کیکر (acacia benefits) کے پھولوں کی ڈوڈیاں 6 گرام سے 12 گرام پانی میں گھوٹ کر مصری ملا کر پینے سے خفقان دل اور دل کی دھڑکن کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔
ہچکی:
ببول (acacia) کے کانٹے 10گرام، پانی 50گرام میں جوش دیں۔ چھان کر شہد ملا کر پلانے سے ہچکی رک جاتی ہے۔
دست اور پیچش:
گوند کیکر (acacia benefits) کا سفوف 6 گرام،لعاب بارتنگ 7 گرام، استعمال کرنے سے ہر قسم کے دست و پیچش کو فورا آرام آجاتا ہے۔
یرقان:
کیکر (acacia benefits) کی پھلیاں9 گرام، پانی 15گرام، رات کو بھگو رکھیں۔ صبح اس کا نتھار قدر ےمصری ملا کر پلائیں۔ اس سے یرقان کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔
پیشاب کی نالی کی سوجن:
کیکر (acacia benefits) کے پتے 6 گرام، پانی 18 گرام میں بھگو کر اس کا نتھار پی لیں۔ پیشاب کی نالی کی سوجن سوزش بول میں مفید ہے۔
دیگر:
کیکر کی پھلیاں خشک شدہ 10گرام، چینی سفید 10 گرام، سفوف بنائیں۔ 6 گرام سے 9گرام تک ہمراہ تازہ پانی دیں، مفید ہے۔
دیگر:
کیکر کی نرم کونپلیں 6 گرام،گوکھرو 6 گرام کو 18 گرام پانی میں بگو کر نتھار پلائیں،مفید ہے۔
دیگر:
کیکر کے پھول 12 گرام کو 18 گرام پانی میں کسی مٹی کے کوزہ میں بھگو کر رکھیں، صبح مل چھان کر نتھار میں مصری 9گرام ملا کر پلائیں۔ چند روز میں ہی فائدہ ہوگا۔
جریان:
کیکر (acacia benefits) کی کچی پھلیاں خشک کرکے سفوف بنا لیں پھر برابر چینی ملا لیں۔ خوراک 6 گرام سے 12 گرام ہمراہ دودھ دیں۔ سات دن میں فائدہ ہو گا۔
سیلان:
کیکر (acacia benefits) کی پھلیاں( کچی) 12 گرام کو 250 گرام پانی میں بھگو دیں۔ پھر ابال کر چھان لیں اور 2 گرام پھٹکڑی سفید ملا کر اعضائے مخصوصہ زنانہ کو دھوئیں۔ سیلان کے لئے مفید ہے۔ ڈیٹول گھول سے بڑھ کر فائدہ مند چیز ہے۔
منجن چھال کیکر:
چھلکا درخت کیکر 25 گرام،کتھا،سپاری، سنگ جراحت ہر ایک چھ چھ گرام، مرچ سیاہ، سونٹھ، ہر ایک 1/2 گرام، مصطگی رومی 6 گرام، ناگرموتھا 3 گرام۔ سب کو کوٹ پیس کر محفوظ رکھیں روزانہ دانتوں پر ملیں۔ تھوڑی دیر بعد کلی کریں۔ پائیوریا و دانت درد کے لئے مفید ہے۔
اقاقیا بنانے کی ترکیب:
ببول (acacia benefits) کی کچی پھلیاں کو ٹکر پانی نچوڑ لیں اور صاف کرکے نرم آگ پر پکائیں۔ جب گاڑھا ہوجائے تو اسے سانچہ میں ٹھپ لیں اور نکال کر دھوپ میں خشک کریں۔اسے اقاقیا کہتے ہیں۔ اگرچہ اصلی اقاقیا ببول کی ایک خاص قسم کی پھلیوں سے تیار ہوتا ہے جسے شوکہ مصریہ کہتے ہیں لیکن ہندوستان کے عام کیکر سے تیار شدہ اقاقیا بھی فائدہ میں اس سے کم نہیں ہوتا۔
کان درد:
کیکر (acacia benefits) کے پھول 25گرام، تیل سرسوں 120 گرام۔ تیل کو گرم کرلیں۔ گرم ہونے پر اس میں کیکر کے پھول ڈال دیں۔ جب پھول جل جائیں تو اتار کر چھان لیں۔ یہ تیل ایک دو بوند نیم گرم کان میں ڈالنے سے کان کا درد دور ہو جاتا ہے اور پیپ آنی بند ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات ایلوپیتھک کلوروفینی کول ایئرڈراپس سے بھی بڑھ کر فائدہ دکھاتا ہے۔
کمزوری:
کیکر (acacia benefits) کی کچی پھلیوں کاشیرہ نکال کراس میں ماش کے سالم دانے اس قدر ڈالیں کہ شیرہ دو انگل اونچا رہے۔ جب شیرہ خشک ہوجائے تو ماش کے دانوں کو ہاتھ سے مل کر چھلکا دور کریں اور اچھی طرح پیس کر گھی خالص میں بھون لیں۔ اس کے بعد اس میں بقدر ضرورت مغز بادام، مغزپستہ اور کھانڈ ملالیں سفوف بنالیں۔ 25گرام سے 50گرام ہمراہ دودھ دیں۔ شادی سے پہلے و شادی کے بعد کی کمزوری میں بہت مفید ہے۔
دیگر:
کیکر (acacia) کا گوند، سنگھاڑے کا آٹا ہر ایک 250 گرام، مغز پستہ، مغز بادام، مغز چلغوزہ ہر ایک 60 گرام، دانہ الائچی خورد 5 گرام، دار چینی 4 گرام، سونٹھ 4 گرام، تودری سرخ، تودری سفید، بہمن سرخ، بہمن سفید ہر ایک 6 گرام، موصلی سفید 12 گرام،سنبل 12 گرام،پپلی ایک گرام۔
گوند سنگھاڑے کے آٹے کو 250 گرام گھی گائے میں بھون لیں۔ بعد میں باقی ادویہ پیس کر ملائیں اور چینی سفید ایک کلو کے قوام میں ملا کر معجون بنا ئیں۔
خوراک:
12سے 25 گرام تک۔ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی کمزوری میں ازحد مفید ہے۔ جریان اور سیلان کو بھی ازحد فائدہ دیتی ہے۔
آسان ٹوتھ پاؤڈر:
کیکر (acacia benefits) کا کوئلہ اور پھٹکری سفید ہر ایک 12 گرام۔ باریک پیس کر منجن بنائیں ۔اسے روزانہ دانتوں پر ملیں، کافی دیر بعد کلّی کیا کریں، بہت مفید ہے۔
جریان:
کچی پھلی ببول 12 گرام، تال مکھانہ 6 گرام، بیج بند 3 گرام، مصری 30 گرام، سب کا باریک سفوف بنائیں۔ چھ چھ گرام صبح شام دودھ گائے سے دیں۔ ہر قسم کے جریان کے لئے مفید ہے۔
مردانہ کمزوری:
کیکر (acacia) کی کچی پھلیاں سایہ میں خشک کرکے برابر چینی سفید ملا کر دس دس گرام صبح و شام دودھ گائے نیم گرم سے دیں۔ تین ہفتہ میں آرام آجائے گا۔
منی کا پتلا ہونا:
گوند ڈھاک، گوند کیکر، پھلی کیکر، موصلی سفید، موصلی سیاہ، موصلی سینبل، تال مکھانہ، اِندرجو شیریں، بہمن سرخ ہر ایک 12 گرام کوٹ چھان کر ہم وزن مصری ملا کر سفوف بنا ئیں اور بقدر 6 گرام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کرائیں۔
کیکر سے تیار ہونے والے کشتہ جات
کشتہ چاندی:
چاندی 12 گرام کا پترہ بنائیں اور شدھ کریں۔ پھر کیکر کی چھال 250گرام خشک شدہ کو کوٹ کر اس پترہ کو اس کے سفوف کے درمیان دو بڑے اُپلوں میں رکھیں اور آگ لگائیں۔پندرہ بار ایسا کرنے سے پترہ پھول جاتا ہے۔ آئس کر رکھ لیں۔ شادی سے پہلے و شادی کے بعد کی کمزوری میں مفید ہے۔ خوراک آدھی رتی ہمراہ با لا ئی دیں۔
دیگر:
چاندی 12گرماکاپترہ بنا کر شدھ کر کے کیکر کے پھولوں کے 250 گرام کے نغدہ میں دو مصنوعی ا پلوں میں جن میں ہر ایک کا وزن ایک کلو ہو، راکھ کر لبوں کو گوبر سے بند کردیں۔ جب خشک ہو جائے تو اسے ہوا سے بچاکر آگ دے دیں۔ اگر احتیاط سے آگ دی گئی ہو تو ایک آگ میں،ورنہ دوسری یا تیسری آگ میں ضرور کشتہ ہوجائے گا۔
یہ کشتہ (acacia) پارہ نوش ہے، بے حساب فی گرام، 12 گرام پارہ کو منعقد کرتا ہے۔ کیمیاگر اس قسم کے کشتہ جات کے لئے سرگرداں رہتے ہیں۔ اگر موسم میں پھول اکٹھے کر لیے جائیں تو تمام سال کشتہ بنایا جاسکتا ہے۔ کھانے کے لئے آدھی رتی کی مقدار ملائی میں استعمال کرنے سے دل کی طاقت اور کمزوری کے لئے مفید ہے۔( ہری چند ملتانی)
دیگر:
برادہ چاندی شدھ 50 گرام، کیکر کے پتے 100 گرام۔ پتوں کےنغدہ میں برادہ چاندی رکھ کر کپڑوٹی کر کے خشک کر کے چھ کلواپلوں کی آگ دیں۔ پہلی بار کشتہ نہ ہو تو دوسری بار پھر اسی طرح کریں۔ بواسیر کے لئے مفید ہے۔ آدھی رتی ہمراہ مکھن دیں۔
کشتہ فولاد:
برادہ فولاد شدھ کو چینی کے برتن میں ڈال کر اوپر کیکر کی کچی پھلیوں کا شیرہ ڈال دیں۔ جب شیرہ خشک ہوجائے تو اور ڈال دیں۔ چند بار کے عمل سے فولاد کا رنگ سیاہ ہوجائے گا اور عمدہ کشتہ تیار ہوگا۔
جڑی بوٹی سے تیار ہونے کی وجہ سے سرد تاثیر رکھتا ہے۔ کمزورئ جگر، یرقان، گرمی کے اسہال کے لئے مفید ہے۔ آدھی سے ایک رتی ہمراہ چھاچھ استعمال کرائیں۔
کشتہ قلعی:
قلعی کے باریک ریزے شدھ کرلیں اور کیکر کے کٹے ہوئے خشک پتے 250گرام کے درمیان ٹاٹ کے ٹکڑے میں رکھیں اورآگ دیں۔ شگفتہ ہو گا۔ جریان، کمزوری( شادی سے پہلے و شادی کے بعد) کے لئے مفید ہے۔ خوراک ایک رتی ہمراہ بالائی دیں( ہری چند ملتانی)
ماڈرن ریسرچ:
کیکر (acacia) کی پھلیوں اور گوند میں ایک قابض جزو ٹے نین پایا جاتا ہے۔ پھلیوں میں یہ جزو تقریباً 22.44 فیصدی ہوتا ہے۔ کیکر کے درخت سے ایک گوند نکلتا ہے جو رنگ میں کم وبیش میلا ہوتا ہے۔
سشرت آچاریہ جی فرماتے ہیں کہ ببول کی داتن کرنے سے منہ کی بدبو، دانتوں کا میل اور کف کا ناش ہوتا ہے۔ارجکتا کھانے میں رغبت اور طبیعت میں خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اس لئے صبح کو کیکر کی مسواک کرنا دانتوں کے لئے نہایت مفید ہے۔ مسواک کے بعد جیبھی سےزبان صاف کرنی چاہیے۔جیبھی سونا، چاندی، سیسی اورپیتل کی بنوانی چا ہئےجو ملائم اور چمک دار ہوتی ہے۔ جیبھی کرنے سے زبان کی جڑ میں جمع ہونے والی میل جو سانس کو روکتی ہے، باآسانی دور ہو جاتی ہے اور منہ خوشبودار ہو جاتا ہے۔ اس لئے چیبھی کو ہر روز کام میں لاتے رہنا چاہئے۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں:
1۔کیکر کی ملائم شاخوں سے دانتوں کی صفائی کے لئے مسواک کرتے ہیں۔
2۔امراض چشم، آشوب چشم کے لئے کیکر کی پھلیوں کا دودھ بذریعہ سلائی آنکھوں میں لگائیں۔ اگر دودھ خشک کرکے رکھ لیا جائے تو اور بھی بہتر ہے۔سیپی میں ڈال کر دو قطرے پانی ملا کر لیپ بنا کر آنکھوں پر بھی لیپ کریں اور اندر بھی ڈالیں۔
3۔اس کے پتوں کا رس نکال کر آنکھوں پر لیپ کریں تو آنکھوں کے ورم کو آرام ہوتا ہے اور پانی بہنا بند ہوجاتا ہے۔
4۔پڑوال وغیرہ کے لئے کیکر کی پھلیوں کا دودھ بذریعہ سلائی آنکھوں میں لگائیں۔
5۔دردِ چشم کے لئے اس کے نرم پتے گھی میں بھون کر آنکھوں پر باندھیں۔ اس سے آرام ہو جاتا ہے۔
6۔موٹاپا:
ببول کے کانٹے تریا خشک 3 گرام پیس کر ہر روز پانی سے کھلائیں، موٹاپا دور ہوگا۔
7۔سوپن دوش:
ببول (acacia) کے نرم پتے دھو کر کھا کر اوپر سے ٹھنڈا پانی پینے سے سوپندوش اورپر میہہ کو یقینی طور پر آرام ہوتا ہے۔ خوراکنوجوانوں کے لئے 6 سے 10گرام تک۔پرمیہہ کے لئے انمول دوا ہے۔ غرباء کے لئے اس سے بڑھ کردوا ملنا مشکل ہے۔
8۔ سیلان:
پھلی ببول کچی ہم وزن چینی سفید ملا کر سفوف تیار کریں۔ 10گرام صبح اور10گرام شام ہمراہ آب سرددیں۔
9۔یرقان:
پھول ببول پیس کر اور ہم وزن شکر سفید ملا کر صبح نہار منہ ایک کف دست دیں۔
10۔بچوں کا پسلی درد:
گوندببول 10گرام،ایلوا 5 گرام، گھیکوار کے عرق میں کھرل کرکے درد پسلی کے لئے نیم گرم ضماد کریں اور خشکی پلیورسی کے لئے لیپ کریں۔ نہایت مفید لیپ ہے۔
11۔بچوں کی کانچ نکلنا:
ببول (acacia) کی کچی پھلی کو پیس کر سفوف تیار کریں۔ کانچ نکلنے پر اس پر چھڑک کر اندر کر دیں۔ اگرکانچ پیچش یا دست کی حالت میں نکلتی ہو تو چار پانچ گرام مریض کو کھلا دیا کریں۔ اس سے دست یا مروڑ بند ہو جاتے ہیں۔(ویدہری کشن کالیہ،قلعہ رائے پور(
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
کیکر’’ببول‘‘مغلیان(Acacia Arabica)
دیگرنام:
عربی میں ام غیلان‘ اردو میں ببول ‘فارسی میں مغیلاں‘ ہندی میں کیکر‘ بنگالی میں بابلا ‘سندھی میں ببر‘ گجراتی میں بادل اور انگریزی میں ایکشیا ایریت بیکا کہتے ہیں ۔
ماہیت:
مشہور خاردار درخت (acacia) ہے ۔اس کا درمیانی قد 25سے 30فٹ اونچا ہوتاہے شاخیں کانٹے دار کچھ نیچے کو جھکی ہوتی ہیں ۔پتے اکھٹے بہت چھوٹے املی کے پتوں کی طرح مگراس کے جوڑے دس سے بیس ایک درمیانی تنکے کے ساتھ بالمقابل لگے ہوئے ہوتے ہیں کانٹے سفید ایک سے تین انچ لمبے آگے سے سوئی کی طرح نوک دار ہوتے ہیں ۔چھال اندرسے سرخ اور اوپر سے کھردری مٹیالے رنگ کی خشک ہوتی ہے پھول پیلے رنگ کے چھوٹی بیری کے بیری کے بیر کے برابرہلکے خوشبواور گول ہوتے ہیں ۔جن کے پیچھے ڈنڈی ہوتی ہے۔تخم چپٹے ‘گول ‘بھورے ‘ سرخی مائل ہوتے ہیں۔ ساون بھادوں میں اور چیت بیشاکھ میں پھلیاں لگ کر گرمیوں میں پک جاتی ہے۔اس درخت کے تنے اور شاخوں پر سرخی یا سفید گوند نکلتی ہے۔ اس کا ذکر صمغ عربی میںٖ دیکھو۔
اقسام :
چھوٹے بڑے لحاظ سے یہ درخت دو قسم کے ہوتے ہیں ۔
مقام پیدائش:
ببول (acacia) برصیغر میں بکثرت پیدا ہوتاہے۔لیکن دو ڈھائی ہزار فٹ اونچائی کے بعد یہ درخت نہیں ہوتاہے۔
مزاج:
گرم خشک بدرجہ دوم۔
افعال:
قابض مجفف مبرد۔
استعمال بیرونی:
اس کی چھوٹی شاخیں دانتوں کو صاف کرنے کے لئے بطور مسواک استعمال کرتے ہیں پوست ببول اور بادام کے چھلکے کو جلاکر پیسنے اور نمک ملاکردینے سے عموماًسنون بن جاتاہے۔پوست ببول کے جوشاندہ سے امراض حلق میں غرغرے اور سیلان الرحم میں اس کا استنجاکراتے ہیں مضبوطی و استحکام دندان کیلے پوست ببول کو منہ میں رکھ کر چباتے ہیں ۔
استعمال اندرونی:
قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے اس کو اسہال رقت منی سرعت انزال احتلام سوزاک جریان اور سیلان الرحم میں بطور سفوف کھلاتے ہیں برگ نورستہ اور ببول کا زیرہ اور غنچہ انار کے ہمراہ پیس کر اسہال اطفال کو روکنے کیلئے دیتے ہیں
میں ذاتی طور پر پھلی ببول کو دیگر ادویہ کے ہمراہ سفوف مغلظ شاہی میں استعمال کرتا ہوں۔(حکیم نصیر)
نفع خاص:
رقت منی میں ۔مضر: معدہ آنتوں کے لئے۔
مصلح:
کتیرااور شہد۔ بدل: چھالامرود۔
کیمیاوی اجزاء:
اس کی چھال میں سب سے زیادہ ’’ٹےنین ‘‘ہوتی ہے اور ایک قابض جوہر بھی پایا گیا ہے۔
مقدارخوراک:
پانچ سے سات گرام۔
مشہورمرکب :
حب تپ بلغمی(حب مبارک) ۔۔۔حب سل‘ لعوق سپستان ‘سنوں پوست مغیلان ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق