مختلف نام:
مشہور نام بہو پھلی۔ عربی عقربیل۔ سندھی منڈھیری اور انگریزی میں (nalta jute) کہتے ہیں۔
شناخت:(nalta jute)
یہ دو قسم کی ہوتی ہے. ایک بڑی اور دوسری چھوٹی۔ بڑی کا پودا لگ بھگ دو فٹ اونچا ہوتا ہے۔ لمبی لمبی پھلیاں اور زرد رنگ کے پھول لگتے ہیں۔ اس کے پتے بانسہ کے پتوں کی طرح مگر دندانہ دار ہوتے ہیں۔ اس کے پتوں کو چبانے سے منہ میں لعاب بھر جاتا ہے اور پھلی توڑنے سے بھی لعاب سا نکلتا ہے. بہو پھلی چھوٹی قسم زمین پر بچھی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کے پتے چھوٹے اور پھلیاں بھی چھوٹی چھوٹی لگتی ہیں۔ اس کی پیدائش عام طور پر پتھریلی اور ریتلی زمین کے باغوں اور کھیتوں میں ہوتی ہے۔ یہ ساون کے مہینے کے شروع میں پہلی بارش ہونے کے بعد پیدا ہوتی ہے اور ماہ بھادوں خوب پھلتی پھولتی ہے۔ ماہ اسوج میں پھول وپھل شروع ہوکر ماہ کاتک میں پھلیاں پک کر تیار ہو جاتی ہیں.
چھوٹی بہو پھلی بڑی سے زیادہ مفید ہے. بہو پھلی (nalta jute) کی پیدائش پنجاب و پڑوسی ممالک میں مذکورہ موسموں میں ہوتی ہے. بہو پھلی کا ذائقہ کڑوا اور تیز ہوتا ہے.
مزاج:
سرد و خشک بدرجہ دوم
مقدار خوراک:
5 گرام سے 6 گرام تک۔
فوائد:(corchorus olitorius benefits)
مردانہ طاقت بڑھانے،منی کو گاڑھا کرنے و پیدا کرنے کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہیں۔ کمزور و کم ہمت نوجوانوں کے لئے تو بہت ہی فائدہ مند ہیں.
بہوپھلی کے آسان و آزمودہ مجربات درج ذیل ہیں:
جریان و احتلام:
آرد بہو پھلی، تخم ریحان، تخم بالنگو، پانی یا دودھ میں بھگو کر ایک یا دو بار روزانہ صبح وشام ایک ہفتہ استعمال کرائیں۔جریان و احتلام(corchorus olitorius benefits) ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں گے.
سیلان:
لاجونتی، موصلی سفید، بہو پھلی برابر برابر لے کر برابر چینی ملا کر سفوف بنالیں۔ تین گرام صبح اور تین گرام شام ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔ قبض دور کرکے اس دوا (corchorus olitorius benefits) کا استعمال کرائیں.
پرانا کمر درد:
آرد بھکڑا،آرد بیخ(جڑ)آکسن،بہو پھلی، گوند کیکر۔ سب برابر لے کر گھی گائے میں بھون کر حسب ضرورت کھانڈ یا شہد ملا کر معجون یا پنجیری بنالیں۔ 10گرام صبح 10اورگرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کرائیں۔ ایک ہفتہ کے اندر ہی فائدہ ہوگا اور کمر درد کے علاوہ عرقا لنساء و جوڑوں کے درد و ہڈیوں کے درد کے لیے بھی مفید(corchorus olitorius benefits) ہے.
ورم لوزتین(ٹانسلز):
یہ ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس سے گلے کے غدود یہاں تک متورم ہو جاتے ہیں کے سانس کا آنا جانا رک جاتا ہے۔ اگر اس مرض میں مناسب علاج مہیا نہ ہو سکے تو انسان کا بچنا مشکل ہے۔ اس وقت یہ نسخہ استعمال کرائیے.
بہو پھلی(nalta jute) ،عناب، نیلوفر، بنفشہ، گاؤزبان کا گاڑھا جوشاندہ بنا کر ٹھنڈا کرکے باریک کپڑے سے چھان لیں۔ پھر اس میں رُب شہتوت ملا کر دن میں حسب حالت مریض 25۔ 25 گرام تین چار بار چٹادیں اور درمیان میں رس آملہ، رس گاجر ایک دو بار پلا دیں۔ ورم لوزتین( ٹانسلز) کو تو ایک دو دن میں ہی فائدہ ہوگا. تیل کی اور ترش چیزوں سے پرہیز ضروری ہے.
ہڈی کو کچا کرنا:
جب کسی کی ہڈی ٹوٹ جائے یا جوڑ اکھڑ جائے تو دانا لوگ اگر جوڑ لگا دیں اور ٹھیک نہ لگے تو پھر اس کو دوبارہ صحیح فٹِ کرنے کے لئے پہلے کچا کر کے توڑنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایلوپیتھی کے سرجنوں نے جب ایک بار لگادیا تو پھر اگر غلط لگ گیا تو کوئی چیز نہیں جس سے کچا کرکے توڑیں۔ ہمارے بزرگ اور عقلمند ہر کام میں بڑے ماہر تھے۔ اگرچہ وہ سائنس دان نہیں تھے۔ وہ غلط جوڑ کو دوبارہ کچا کر کے پھر صحیح طور پر ملا دیتے تھے.
آرد بہوپھلی اور جوار کوٹ کر تین چار بار گاڑھا لیپ لگا دیں۔ جوڑ خود بخود ڈھیلا ہو جائے گا اور پھر آسانی سے بلاتکلیف توڑ کر دوبارہ صحیح فٹ ہو جائے گا.
درد کمر:
خالص گھی،کھانڈ اور آٹا گندم برابر برابر لے کر اس کی پنجیری( حلوائے خشک)بنائیں۔ اس میں آدھا حصہ بہو پھلی کا سفوف قدرے گھی خالص میں بھون کر ملائیں۔ اس پنجیری کو صبح و شام 25۔ 25 گرام خود کھا لینے سے چند روز میں درد کمر دور ہو جاتا ہے۔مردانہ طاقت بڑھ جاتی ہے۔ عورتوں کے سیلان میں بھی مفید(corchorus olitorius benefits) ہے۔ 21 دن کا استعمال لازمی ہے۔
جریان:
10 گرام بہو پھلی(nalta jute) کو 1/2 کلو پانی میں خوب اچھی طرح رگڑ کر چھان کر پی لیا جائے۔ تین چار ہفتوں میں مکمل صحت حاصل ہوگی۔ دوران استعمال لال مرچ اور ترشی سے پرہیز لازمی ہے۔
سرعت:
بہوپھلی کو کوٹ چھان کر کپڑ چھان کر لیں۔ ہر روزدس گرام سفوف 375 گرام نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام پھانک لیں۔ آپ دیکھیں گے کے پاؤں کے نیچے روندی جانے والی یہ بوٹی کس قدر مفید(corchorus olitorius benefits) ہے.
بہو پھلی بوٹی کے آزمودہ مجربات درج ذیل ہیں:
جریان:
بہو پھلی، بیج اوٹنگن، بیج کونچ، کمر کس، ثعلب مصری، موچرس، گوند کیکر، بیج بند، تال مکھانہ،تیج بل، تخم سروالی، موصلی سفید، سونٹھ ہر ایک دس دس گرام۔ کوٹ پیس کر 100 گرام خالص گھی میں بھونیں اور 100 گرام چینی اور 8 گرام کشتہ قلعی ملا کر محفوظ رکھیں۔ خوراک 6۔ 6 گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم دیں۔ جریان سرعت اور احتلام کے لئے مفید(corchorus olitorius benefits) ہے.
دیگر:
آرد سنگھاڑے،ثعلب مصری،موصلی سفید، تال مکھانہ۔ دانہ الائچی کلاں، موچرس، شقاقل، مصری ہر ایک 20گرام،بہو پھلی 70 گرام، چینی برابر وزن۔
کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ خوراک 6 گرام صبح اور 6 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم لیں۔ منی کو گاڑھا کرنے کے علاوہ سرعت و احتلام کا کامیاب علاج ہیں.
دیگر:
بہو پھلی 50گرام،ستاور 50 گرام، بہمن سفید، دارچینی ہر ایک 25۔ 25گرام، چینی 150گرام۔ کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ خوراک 5 گرام صبح اور 5 گرام شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم دیں۔سرعت،جریان و احتلام کے لئےبہت ہی مفید(corchorus olitorius benefits) ہے.
دیگر:
چھوٹی یا بڑی بہو پھلی جڑ کے ساتھ اکھاڑ کر سایہ میں خشک کرلیں۔ 5 گرام صبح اور 5 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔
جریان، احتلام،سرعت و پیشاب کی نالی کی سوجن میں مفید ہے.
درد کمر:
سفوف بہو پھلی(nalta jute) ،اُڑد(ماش) کا اٹا 250۔ 250 گرام لے کر ایک کلو گھی خالص میں بریاں کرکے 1/2 کلو چینی ملا کر صبح شام 25سے 50 گرام نیم گرم دودھ سے دیں. دوائی کھانے سے پہلے و بعد پانی نہ دیں.
حب جریان:
بہوپھلی (nalta jute) چھوٹی یا بڑی ایک کلو لے کر ایک گھڑے پانی میں ڈال دیں۔ 24 گھنٹہ بعد قلعی دار دیگچہ میں ڈال کر دوتین جوش دے کر ہاتھ سے خوب مل چھان کر پکا لیں. جب قوام گاڑھا ہوجائے تو نیچے اتار کر مندرجہ ذیل ادویات ملا لیں:
سفوف دودھی خورد 50 گرام، دانہ الائچی خورد، طباشیر، کشتہ قلعی،ست گلو، ہر ایک دس دس گرام،باریک کرکے پانی کی مدد سے گولیاں بقدر نخود بنا لیں۔ ایک گولی ہر روز دودھ سے دیں۔ خدا کے فضل سے پرانے سے پرانا جریان دور ہوجائے گا.
بہو پھلی سے تیار ہونے والےکشتہ جات
کشتہ قلعی:
پہلے قلعی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو تلوں کےنغذہ میں اور اس کے بعد بہوپھلی کے نغدہ میں باری باری آگ دیں۔ عمدہ کشتہ تیار ہوجائے گا جو اپنی قسم کا بہترین کشتہ ہوگا. یہ کشتہ نہایت مقوی ہے۔
خوراک:
ایک رتی ہمراہ مکھن یا بالائی دیں۔
کشتہ چاندی:
چاندی کےچھوٹےچھوٹےٹکڑے پہلے مائیں و مہندی کے سفوف میں رکھ کر ٹھیکرا میں آگ دیں۔ پھر بہوپھلی کے نغدہ میں دوسری آگ دیں۔ عمدہ کشتہ تیار ہوگا۔یہ مقوی دل و دماغ اور مردانہ کمزوری کے لئے مفید(corchorus olitorius benefits) ہے. آدھی رتی کی مقدار میں ہمراہ بالائی دیں.
دیگر:
پترہ چاندی کو سو بار عرق گلاب میں بجھاؤ دے کر نغد بہوپھلی (nalta jute) میں رکھ کر پانچ کلو اُپلوں کی آگ دیں۔ اگر کوئی کمی رہ جائے تو دوبارہ آگ دیں۔ بہترین کشتہ تیار ہوگا.
خوراک:
آدھی رتی ہمراہ بالائی دیں۔ یہ کشتہ اعلیٰ درجہ کا مقوی اعضائےرئیسہ اوردافع جریان ہے.
کشتہ مونگا:
پہلے سنگترہ یا مالٹا کے رس میں کھرل کر کےٹکیہ بنالیں۔پھر بہوپھلی کے نغدہ میں ایک آگ دیں. سیلان، دل کی طاقت کے لئے استعمال کرا دیں اور کمزور و لاچار مریضوں کو صحت یاب کریں.
خوراک:
آدھی رتی سے ایک رتی ہمراہ مکھن یا بالائی دیں.
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
“بو پھلی”(nalta jute) بہو پھلی
دیگر نام:
عربی میں عقربیل، سندھی میں منڈھیری، بھون پھلی کہتے ہیں.
ماہیت:
بہو پھلی (nalta jute) ایک بوٹی ہے۔ جو ماہ ستمبر،اکتوبر میں نکلتی ہیں۔ اور یہ زمین پر مفروش ہوتی ہے۔اس میں ہلالی شکل کی چھوٹی چھوٹی پھلیاں بکثرت لگتی ہیں۔ جو تراشہ ناخن کے برابر ہوتی ہیں۔ بکثرت پھلیاں لگنے کی وجہ سے اس کا نام بہو پھلی ہے۔
مٹیالے رنگ کی بوٹی جس کے پتے ڈنڈی خستہ ہوں۔دواء مستعمل ہیں.
رنگ:
سبز پھول زرد نہایت چھوٹے
ذائقہ:
تلخ و تیز
مقام پیدائش:
جنوب مغربی پنجاب، سندھ کے خشک میدانی علاقوں اور قبرستانوں میں بکثرت پائی جاتی ہیں.
مزاج:
سرد خشک بدرجہ اول بقول حکیم مظفر اعوان صاحب سرد خشک بدرجہ دوم
استعمال:
بہو پھلی بوٹی کو رقت منی، جریان منی اور سرعت کے ازالہ کے لیے مسفوفات اور معالجین میں شامل کرتے ہیں۔ نیز اس کا سفوف کر کے بنات سفید ہموزن ملا کر دودھ کے امراض مذکورہ میں استعمال(corchorus olitorius benefits) کراتے ہیں۔ مسکن ہونے کی وجہ سےمرض سوزاک میں سفوفاََ نمایاں دیگر ادویہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں.
نفع خاص:
دافع جریان
مضر:
نفاح اور دیر ہضم
مصلح:
شہد اور شکر
مقدار خوراک:
پانچ سے سات گرام تک ماشہ
تجربہ:
بہت سے مریض آکر بتاتے ہیں کہ اس کو رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح اس کا زلال حاصل کر کے شکر ملا کر پینے سے رقت منی،جریان اور سرعت انزال کے علاوہ مقوی باہ بھی ہے اور اس کے استعمال (nalta jute) سے مرد کی طاقت (قوت باہ) ہمیشہ برقرار رہتی ہے.
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق