مختلف نام:
مشہور نام بینگن۔ ہندی بینگن،بیکن۔ ملتانی بتاؤں۔عربی بادنجان۔ سندھی وانگن۔ مرہٹی بانگے۔ گجراتی بینگنی، رینگنا۔ بنگالی بینگن، بونگ۔ انگریزی میں سولے نم میلونگنا (aubergine) کہتے ہیں.
شناخت:
مشہورعام سبزی ترکاری ہے۔ ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔ اس کا پودا (aubergine) دوسے چار فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔ پتے کانٹے والے تین سے چھ انچ لمبے (کئی قسموں میں کانٹے نہیں بھی ہوتے ہیں). پھول کیڑی کے پھول جیسے پھل 2 سے 10 انچ لمبے،گول ،نیلے، کالے سفیدی لئے ہوتے ہیں۔ یہ ہندوستان کی مشہور سبزی ہےجو ہرجگہ ملتی ہے.
ماڈرن تحقیقات:
تازے پھل میں88 سے 91/1/2فیصد پانی،معدنی اجزاء0.5 فیصد، پروٹین 1.3 فیصد،وسا 0.3فیصد،کاربوہائیڈریٹ 6.4 فیصد۔ کیلشیم 0.02 فیصد، فاسفورس 0.06فیصد، لوہا 1.3 ملی گرام ہر100گرام۔ وٹامن ’’اے‘‘ 5 ای، یوہر100 گرام۔ وٹامن بی ون 15 ای، یوہر 100 گرام، وٹامن’’بی 2‘‘ کافی مقدار میں اوروٹامن ’’سی‘‘ 23 گرام ہر 100گرام میں پایا (eggplant benefits) جاتا ہے.
مزاج:
گرم وخشک درجہ دوم.
مقدار خوراک:
صحت مند شخص ایک بار میں 200 گرام تک بینگن کا ساگ یا بھرتا کھا سکتا ہے۔ عام شخص اس کا 50 سے 30 گرام تک بھرتا آسانی سے پچاسکتا ہے۔ پتوں کا رس 3 سے5 گرام۔ جڑکے سفوف کے مقدار5 سے 8 رتی ہے.
فوائد:(eggplant benefits)
امراض جگر میں مفید (eggplant benefits) ہے. گرم مزاج کوموافق نہیں آتا۔ریاحی امراض،گنٹھیا،لنگڑی کادرد،کمردرد وغیرہ میں استعمال کرایا جاتاہے. انگاروں پر بھنا ہوا بینگن ریاحی امراض کو دور کرتاہے. اس میں نمک،مصالحہ ومناسب گھی ملا دینے سے یہ جلد ہضم ہو جاتا ہے.
بینگن کے آسان آزمودہ مجربات درج ذیل ہیں:(aubergine)
لنگڑی کا درد:
بینگن کے تیل کو ارنڈ (کیسٹرائل) میں تل کراس میں مناسب ہینگ ونمک پساہواملا کراستعمال کرائیں۔ یہ عارضہ(eggplant benefits) ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گا.
چوٹ کا درد:
بینگن کو چھیل کرانبہ ہلدی ملا کر چوٹ پرسینگ کریں۔ آرام آجائےگا.
تلی کا بڑھ جانا:
باربار موسمی بخار کے حملہ ہونے کی وجہ سے بڑھی ہوئی تلی کے لئے اگر مریض کچھ روز بینگن کا ساگ بنا کر کھایا کرے تو تلی پہلے کی طرح ٹھیک ہوجائے گی۔ علاوہ ازیں اس طرح کا ساگ بے قاعدگی ایام کے لیے بھی مفید ہے اور جن عورتوں کو ایام مقررہ تاریخ کے بعد آتے ہیں ان کے لئے یہ ساگ بنادوا علاج ہے لیکن اس بات کا دھیان رکھاجائے کہ مریضہ کو قبض نہ ہونے دیا جائے.
سوجن:
درد کے ساتھ سوجن ہوجانے پر بینگن کو بھون کر پکا کر اس کی پلٹس بنا کر باندھتے ہیں.
دھتورے کا زہر:
بینگن گرام کو چاقو سے باریک باریک کترایک کلو پانی میں خوب مسل کرچھان لیں۔ ہر چار چار گھنٹے کے وقفہ سے چار بار پلانے سے فائدہ (eggplant benefits) ہوجاتا ہے.
خارش:
بینگن کے پتوں اور پھلوں کو کچل کراس میں شکر ملا کرمالش یا لیپ کرنےاور تھوڑی دیربعد نیم گرم پانی سےوہ دینے سے خارش کو آرام آجاتا ہے.
صحت مند لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے
موسم سرما میں بینگن (aubergine) کا ساگ بنامصالحے کا یا بہت کم صالحےکا دس یا پندرہ دن کھا لینے سے ایک بار جگر کی صفائی ہوجاتی ہے۔ اسی موسم میں بینگن زیادہ ہوتا ہے. اوراسی موسم میں پت کا حملہ ہوتا ہے۔ بینگن کھانے سے پت کی بڑھوتری ہوکر آنتوں کی حالت ٹھیک ہوجاتی ہے۔ پاخانہ میں پت نکل جاتا ہے اور حملہ کرنے میں مدد گار نہیں بنتا۔ اس لئے اس موسم میں اس کا استعمال خاص طور پر مفید(eggplant benefits) ہے.
بینگن کی دوسری فصل گرمی کے شروع میں ہوتی ہے. موسم گرما میں یہ زیادہ گرمی پیدا کرتا ہے۔ اس وقت کے بعد موسم بسنت ہونے سے یہ بلغم کی زیادتی کو دور کرتا ہے. اس لئے کم مقدار میں ساگ استعمال کرنے سے مفید ثابت ہوتا ہے. زیادہ مقدار میں یہ گرمی پیدا کرنے والا اوردست لانے والا ہوجاتا ہے.
نوٹ:
بینگن (aubergine) کا رس،ساگ یا بھرتا زیادہ مقدارمیں گیس و بدہضمی پیدا کرتا ہےاور دست لاتا ہے۔ اس لیے کمزورمریضوں کو با احتیاط استعمال کرنا چاہئے۔(ہری چند ملتانی)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
بینگن
دیگر نام:
عربی میں بانجاں، ملتانی اور پنجابی میں وتاؤں (وطاؤں)سندھی میں وانگن ،مرہٹی میں بانگے انگریزی میں برنجال کہتے ہیں۔
ماہیت:
مشہور عام سبزی (aubergine) یا ترکاری ہے. اوپر سیاہ چمکدار چھلکا ہوتا ہے. اندر سے سفید اور بیجوں والا، ذائقہ پھیکا اور ڈھئی کے ساتھ کانٹے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ اقسام کے لحاظ سےیہ دو طرح کا ہوتا ہے۔ا یک گول اور دوسرے لمبا دونوں کو بطور نانخورش بکثرت کھایا جاتا ہے.
مزاج:
گرم و خشک، بقول حکیم مظفر اعوان صاحب گرم خشک درجہ دوم
افعال:
کابض، نفاخ، مسدد، محلل ومسکن اور ام
استعمال:
بینگن (aubergine) کو تنہا یا گوشت یا آلو کے ہمراہ پکا کر کھاتے ہیں. اکثر لوگ اور بچے اس کو ناپسند کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ قبض ونفخ پیدا کرتا ہے اور فاسد مواد بھی ، گرمورموں کو تحلیل کرنے اور درد کو تسکین دینے کے لئے بھی اس کو آگ پر بھلبھلا کر نیم گرم باندھتے ہیں. چوٹ کے درد کو زائل کرنے کے لیے بھلبھلائے ہوئے بینگن کا پانی پانچ یا سات تولہ گڑیا چینی سے شیریں کر کے پلاتے ہیں۔ اس کو ترا شکار ہمراہ انبہ ہلدی کے سینکنا چوٹ کو مفید(eggplant benefits) ہے. بینگن امراض جگر میں نافع ہے۔ اور گرم مزاج کو موافق نہیں آتا.
نفع خاص:
مقوی معدہ ،مسکن و جاع
مضر:
مورث بواسیر و سودا
مصلح:
گوشت ،روغن ،سرکہ ادرک
خوراک:
بقدر ہضم
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق