خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: بیج بند
مختلف نام:
مشہور نام بیج بند۔سندھی کھرینڈ۔ لاطینی نام (sida cordifolia) اور انگریزی میں ایوری سیووس سیڈس(Avoricious Seeds) کہتے ہیں.
شناخت:
تخم پیاز کی طرح چمکدار بیج ہوتے ہیں. اس کا پودا (sida cordifolia) ایک میٹر تک پہنچا ہوتا ہے. پتے چنوں کے پتوں جیسے، پھول سفید رنگ چھوٹا سا ٹہنی کے اوپر لگتا ہے. پھول گر جانے پر ایک چھوٹا سا قبہ ظاہر ہوتا ہے۔ جو کالے رنگ کے بیجوں سے بھرا ہوتا ہے.
ماڈرن تحقیقات:
سارے پودے میں ایک جوہر خاص ہوتا ہے. جو ایفیڈرین کی طرح ہوتا ہے.
مزاج:
سرد و خشک.
مقدار خوراک:
3 گرام سے 5 گرام تک.
فوائد:
منی بڑھانے اور سرعت، جریان، احتلام و عورتوں کے سیلان میں خاص طور پر مفید ہے۔ کمر و پیٹھ کی طاقت کے لئے اسے استعمال کیا جاتا ہے، بیج بند کے آسان و آزمودہ مجربات درج ذیل ہیں.
سفوف بیج بند:
بیج بند(sida cordifolia)، تخم ہلہل ہرایک 30 گرام، لہسوڑہ 240 گرام، گوکھرو، تال مکھانہ، اندر جو میٹھے ہر ایک 5 گرام۔ سب دواؤں کو کوٹ چھان کر برابر چینی سفید ملا کر رکھ لیں،چھ گرام سفوف صبح شام دودھ گائے نیم گرم سے ناشتہ کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد دیں،منی کے پتلا پن،جریان اور سرعت کے لئے بہت ہی مفید (sida cordifolia benefits) ہے.
سرعت:
بیج بند(sida cordifolia)، تال مکھانہ، گوند کیکر، الائچی خورد، پھول سپاری، موصلی سیاہ،بیج خرفہ ہر ایک دس گرام،بیج تمر ہندی(شدھ) 60 گرام۔ سب کو بڑ کے دودھ میں تر کرکے سایہ میں خشک کر کے گولیاں بقدر نخود بنائیں. روزانہ دو گولیاں ہمراہ دودھ نیم گرم دیں.
جریان:
بیج بند،تج، تال مکھانہ، گوکھرو خورد، موچرس، بیج اوٹنگن، گوند کیکر ہر ایک 9گرام، سنگھاڑا خشک، اسگندھ ناگوری، چنیا گوند، شقاقل ہر ایک 6 گرام، موصلی سفید، موصلی سیاہ ہر ایک 12گرام سفوف بنا لیں۔ چینی سفیدسب کے برابر ملا کر 6 گرام صبح و 6 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں.
دیگر:
بیج بند(sida cordifolia)،ستاور، موصلی سفید، سمندر سوکھ، سر والی، مغزبیج تمر ہندی، موصلی سنبل،ستج، تال مکھانا، خشخاش سفید، دانہ الائچی کلاں، سنگھاڑا خشک ہر ایک برابر وزن لے کر سفوف بنا ئیں اور سب کے برابر چینی ملا کر صبح و شام 9 گرام ہمراہ نیم گرم دودھ دیں.
دیگر:
بیج بند، مغز بیج کونچ، پھول انار، بیج اوٹنگن، موچرس، بہو پھلی،تج، اندرجو شیریں، تال مکھانا، سمندر سوکھ، موصلی سیاہ، موصلی سفید، ست گلو، مصطگی رومی، سنگھاڑا خشک،خصیتہ الثعلب، کباب چینی، دانہ الائچی کلاں، طباشیر، خار خشک، ہر ایک 6 گرام، نشاستہ، گوند ناگوری، لسوڑہ، بیج خشخاش ہر ایک 4 گرام، چینی سب ادویات کے برابر، سفوف بنا کر چھان لیں اور 9گرام سے 12گرام صبح و شام تازہ پانی سے استعمال(sida cordifolia benefits) کریں.
دیگر:
بیج بند 3 گرام، تالمکھانا 6 گرام، پھلی ببول ( جس میں بیج نہ پڑے ہوں) 12 گرام، مصری 30گرام۔ باریک سفوف بنائیں۔چھ چھ گرام صبح و شام دودھ نیم گرم سے کھلائیں۔ جریان کے لئے بہت ہی مفید(sida cordifolia benefits) ہے.
سفوف احتلام:
بیج بند، سمندر سوکھ، بیج سریالہ، بیج بھنگ ہر ایک 10۔ 10 گرام،کشتہ قلعی ایک گرام، کشتہ چاندی ایک گرام۔ سب کو باریک پیس کر سفوف بنا کر کشتہ جات اس میں شامل کریں. خوراک ایک سے دو گرام تک ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔ احتلام و جریان کے لئے مفید(sida cordifolia benefits) ہے.
سفوف جریان:
بیج بند(sida cordifolia)، تال مکھانہ،ثعلب مصری، مصطگی رومی، ماڑو سبز، پھول انار،کہرباشمعی، سنگھاڑا خشک، موصلی سفید، موصلی سیاہ، بہو پھلی، گاؤزبان، طباشیر، اندرجو شیریں،قلعی بھسم ہر ایک 3 گرام، چینی سب ادویات کے برابر سفوف بنائیں.
خوراک:
ایک سے دو گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم دیں.
دافع جریان:
بیج بند، تال مکھانہ، سریالی، موصلی سیاہ، ہرڑسیاہ ہر ایک دس دس گرام. ان سب کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں.
خوراک:
2 گرام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔ جریان و پیشاب کی نالی کی سوجن میں مفید (sida cordifolia benefits) ہے.
دیگر:
بیج بند، گری کونچ،ثعلب مصری، شقاقل مصری، ستاور، اسگند ناگوری، گوکھرو ہر ایک برابر وزن لے کر تمام ادویات کے برابر چینی ملا کر سفوف بنالیں.
خوراک:
10 گرام صبح اور 10 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں.
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
بیج بند:(sida cordifolia)
لاطینی میں:
Sida Cardifolia Seeds of
ماہیت:
سندھی میں کھرینڈ کہتے ہیں۔ اس کا پیڑایک گز تک بلند ہوتا ہے ۔پتے چنے کے پتوں کی مشابہپھول سفید رنگ کا چھوٹا ساشا خ کے سرے پر لگتا ہے۔ پھول کے گر جانے کے بعد ایک چھوٹا سا قبہ ظاہر ہوتا ہے جو باریک باریک سیاہتخموں سے بھرا ہوتا ہے ۔یہ تخم پیاز تخموں کی مانند تکونے سے خاکستری رنگ کے چمک دار ہوتے ہیں جن۔ کا مزہ پھیکا اور براسا ہوتا ہے.
مزاج:
سرد خشک درجہ دوم بقول حکیم مظفر اعوان سرد خشک درجہ اول
استعمال:
بیج بند (sida cordifolia) کو جریان، احتلام ،رقت منی اور سرعت دور کرنے کے لیے بکثرت استعمال (sida cordifolia benefits) کیا جاتا ہے ۔ممسک ہے کمر اور پست کی تقویت کے لیے دیتے ہیں.
نفع خاص:
مغلظ منی و مقوی باہ
مضر:
نفاخ
بدل:
مغز تخم تمر ہندی
مصلح:
شہد خالص، مصطلگی
مقدار خوراک:
تین سے پانچ گرام( ماشے)
مرکبات:
سفوف میں بیج بند اس کا مشہور مرکب ہے۔ سفوف زکاوتی( طب نبوی دوا خانہ )میں زکاوت حس ،جریان احتلام وغیرہ میں استعمال (sida cordifolia benefits) کرواتا ہوں ۔(حکیم نصیر احمد طارق)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق