مختلف نام:
مشہور نام بہمن (behman)، فارسی، عربی بہمن۔ ہندی ولایتی اسگندھ وبلوط۔ برمی چیتیاآلو۔لاطینی سینٹوریا بہن لن(CentaureaBehn Linn) انگریزی بہمن سرخ (salvia haematodes)،روٹ آف سینٹوریابہمن(Root of SantauriaBehman) بہمن سفید،روٹ سینٹوریا بہمن(Root of CentauriaBehman)کہتے ہیں۔
مقام پیدائش:
بہمن (behman) کی جڑ صرف پودا سے حاصل کی جاتی ہے، وہ پودا کوہستان ارمن و خراسان میں پیدا ہوتا ہے اور یہیں سے جڑ درآمد کی جاتی ہے۔
شناخت:
اس (behman) کی شاخوں پر پھولوں کا گچھا ہوتا ہے۔ پتے پھیلے ہوتے ہیں۔ اس کی صرف جڑ ہی استعمال میں لائی جاتی ہے۔ یہ (behman) ایک لعاب دار مخروطی جڑ ہے جو خوشبودار ہوتی ہے اور اوپر جھریا ں پڑی ہوئی ہوتی ہیں۔اس کی دو قسمیں بہمن (behman) سرخ و سفید ہیں۔ اس لئے سرخ و سفید کی بجائے عام طور پر حکیم،وید نسخوں میں بہمنین لکھتے ہیں۔ دونوں قسم کے بہمن (salvia haematodes) فوائد میں برابر ہیں اور ایک قسم دوسری قسم کی بدل ہے۔
مزاج:
گرم و خشک ۔
مقدار خوراک:
2گرام سے 5گرام تک۔
فوائد:
جریان،سرعت و احتلام وغیرہ امراض میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ مفرح و مقوی دل ہے۔ منی کو گاڑھا کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ گردے مثانے کی پتھری کے لئے بھی مفید ہے۔ اکثر مقوی باہ نسخہ جات بہمن (salvia haematodes) سفید و سرخ شامل کئے جاتے ہیں۔
بہمن (behman) کے آسان و آزمودہ مجربات
سفوف بہمن:
بہمن (behman) سرخ، بہمن سفید ہر ایک 20 گرام،خصیتہ الثعلب، موصلی سفید ہر ایک 50 گرام، چینی سفید 150 گرام۔
کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ 10گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم استعمال کریں۔
سفوف جریان:
بہمن (behman) سرخ، بہمن (salvia haematodes) سفید، موصلی سفید،ثعلب مصری پنجہ، تخم ریحان، تالمکھانہ، سمندر سوکھ، شقاقل مصری، تخم کونچ، موچرس، موصلی سفید، تودری سرخ، تودری سفید، ستاور برابر برابر لے کر سفوف بنالیں اور تمام ادویہ کے برابر چینی ملا لیں۔ خوراک 10گرام صبح اور10گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔ دونوں نسخے جریان کے لئے مفید ہیں۔
خمیرا گاؤزبان سادہ:
بہمن (behman) سرخ، بہمن سفید، پھول گاؤزبان،دھنیہ خشک،چھلی ہوئی،ابریشم مقرض، صندل سفید، تخم بالنگو، تخم فرنجمشک،باورنجبویہ ہر ایک 12 گرام گاؤزبان 35 گرام، دو کلو پانی میں رات کے وقت بھگو دیں۔ صبح کو جوش دیں۔ جب آدھا حصہ رہ جائے تو چھان لیں اور چینی ایک کلو و شہد خالص 250گرام ملا کر قوام بنائیں اور لکڑی کے دستہ سے اس قدر پھینٹیں کے سفید ہو جائے۔ دس گرام کی مقدار میں پانی یا عرق گاؤزبان سے استعمال کریں۔
دل، دماغ اور نظر کو طاقت دیتا ہے۔ اس کو ہمیشہ کھانے سے خفقان اور دماغی پریشانی کو فائدہ ہوتا ہے۔
خمیرہ گاؤزبان عنبری:
خمیرہ گاؤزبان سادہ کے مندرجہ بالا اجزاءمیں اسطوخودوس، تودری سفید، تودری سرخ، ہر ایک 12 گرام بڑھا کر دو کلو پانی میں تر کر کے حسب معمول خمیرہ تیار کریں۔ بعدازاں عنبردو گرام کو عرق کیوڑہ 12 گرام میں حل کرکے ملا دیں۔ خوراک 5 گرام سے 7 گرام تک ہمراہ تازہ پانی یا عرق گاؤزبان دیں۔ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔خمیرہ گاؤزبان سادہ سے زیادہ مفید ہے۔
خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر والا:
اس نسخہ کے اجزا ءبالکل وہی ہیں جو خمیرہ گاؤزبان سادہ کے ہیں مگر خمیرہ گاؤزبان سادہ میں عنبر دو گرام، سچے موتی، یاقوت، زمرد، زہرمہرہ، ہر ایک تین گرام۔ عرق کیوڑہ میں خوب حل کرکے قوام میں داخل کریں۔بعد ازاں ورق چاندی، ورق سونا ہر ایک 4 گرام شامل کریں۔
خوراک:
4سے 5 گرام عرق گاوزبان سے استعمال کریں۔ یہ بھی طب یونانی کی مشہور دوا ہے۔ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ طلباء اور دماغی محنت کرنے والوں کے لئے بہت ہی مفید ہے۔
خمیرہ گاؤزبان عنبری جد وار عودصلیب والا:
اوپر لکھے گئے خمیرہ گاؤزبان عنبری کو تیار کرنے کے بعد اس میں جدوار،عودصلیب ہر ایک 12 گرام باریک پیس کر اضافہ کریں۔
خوراک:
5گرام ہمراہ تازہ پانی یا عرق گاوزبان صبح کو دیں۔
مقوی دماغ و مقوی اعصاب ہے۔دھڑ مارے جانے،منہ ٹیڑھا ہو جانا اور مورچھا وغیرہ عصبی بیماریوں کے لئے مفید ہے۔
دواءالمسک معتدل:
بہمن (behman) سفید، بہمن (salvia haematodes) سرخ، پھول گلاب،ابریشم مقرض، دار چینی،درونج عقربی ہر ایک 7 گرام،عود ہندی،بادرنجبویہ ہر ایک 5 گرام، مصطگی،اُشنہ( چھڑیلہ)، دانہ الائچی چھوٹی ہر ایک 4 گرام۔ صندل سفید، صندل سرخ، پھول گاوزبان،دھنیہ خشک(چھلی ہوئی)،آملہ( گٹھلی دور کیا ہوا)بیج خرفہ(چھلے ہوئے)ہر ایک 12 گرام،زرشک 18 گرام۔ سب دواؤں کو کوٹ چھان کر دواؤں سے دو گنا چینی سفید، برابر وزن شہد خالص اور شہد کے برابر رُب سیب میٹھا یا میٹھے سیب کا رس لے کر قوام بنا کر شامل کرکے معجون تیار کریں۔ 4 سے 7 گرام صبح تازہ پانی سے دیں۔
دواءالمسک معتدل جواہروالی:
مندرجہ بالا نسخہ میں معجون بننے کے بعد سچے موتی،کہرباشمعی ہر ایک 4گرام،کستوری خالص، عنبر ہر ایک ایک گرام،کیسر 5 گرام، عرق کیوڑہ میں حل کرکے ملا لیں۔
خوراک:
3 گرام سے 5 گرام تک ہمراہ عرق گاجر 50 گرام یا عرق سونف سے دیں۔
معجون جریان:
بہمن (behman) سفید، جڑ پان،ستاور، موصلی سفید، موصلی سیاہ،ست گلو،آسگندھ ناگوری،گوند ڈھاک سمندر سوکھ،گوند سہانجنہ، موچرس، مصطگی رومی،شقاقل،ثعلب مصری، الائچی خورد ہر ایک دس گرام، چینی 160 گرام، شہد خالص 160 گرام۔
چینی اور شہد کا قوام بنائیں اور اس میں سب دوائیں کوٹ کر شامل کر یں اور خوب اچھی طرح ملا لیں۔ چھ چھ گرام یہ معجون صبح وشام دودھ نیم گرم کے ساتھ کھلائیں۔ جریان کا کامیاب علاج ہیں۔
سفوف بہمن والا:
جریان، احتلام،رقت اورسرعت کے لئے مفید ہے۔ بہمن (salvia haematodes) سرخ، بہمن سفید، گوند ڈھاک، گوند کیکر، تال مکھانہ،کمر کس، تخم اوٹنگن، موصلی سیاہ، الائچی خورد،ثعلب مصری، تخم ریحان، چھلکا اسپغول ہر ایک 10 گرام، تخم لاجونتی،پھلی ببول ہر ایک 20 گرام، مصری کوزہ 50 گرام۔ بدستور سفوف بنائیں۔( پھلی ببول وہ ڈالیں جس میں بیج نہ پڑے ہوں)۔ خوراک 6۔ 6 گرام یہ سفوف صبح و شام 300گرام دودھ کے ساتھ کھائیں۔
دیگر:
بہمن (salvia haematodes) سفید، بہمن سرخ ہر ایک بارہ گرام، چھلکا اسپغول 5 گرام، گوند کیکر 6 گرام، مغز تخم تمر ہندی بریا ں 12گرام،ثعلب مصری ایک گرام کوٹ چھان کر چینی سفید برابر وزن ملا کر صبح و شام 6 سے 9 گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم سے دیں۔
سو پن دوش( احتلام) کے لئے مجرب ہے۔
سفوف بہمنین:
بہمن سرخ، بہمن (salvia haematodes) سفید،ہر ایک 25 گرام،خصیتہ الثعب، موصلی سفید ہر ایک 60 گرام، چینی سفید 150 گرام، کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔
خوراک:
10گرام صبح اور10گرام شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم سے لیں۔منی پیدا کرنے، گاڑھا کرنے اور مردانہ کمزوری کے لئے مفید ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
بہمن( سیلی واہموٹوڈس)
(salvia haematodes)
ماہیت:
ایک لعاب دار مخروطی شکل کی جڑ ہے جس کے اوپر جھریا ں پڑی ہوتی ہیں اس کی شاخوں پر پھولوں کا گچھاہوتا ہے اور تنے زمین پر پھیلے ہوتے ہیں یعنی جو چھوٹی چھوٹی گاجروں کی مانندایک بوٹی کی کھردری جڑیں ہیں ۔جو بطور دوا مستعمل ہیں۔
بہمن کی اقسام:
سرخ سفید دو قسم کی ہوتی ہے۔بہمن سرخ باہر سے سرخ سیاہی مائل اور اندر سے قدرے سرخ ہوتی ہے جبکہ بہمن سفید اندر اور باہر سے سفید ہوتی ہے۔
عموما نسخوں میں دونوں اکٹھے ہی استعمال کی جاتی ہیں اس لیے بہمن سرخ و سفید کی بجائے صرف بمنین لکھتے ہیں۔ذائقہ پھیکا ، اور لعاب دار ہوتا ہے
مقام پیدائش:
کوہستان ،ارمن اور خراسان وغیرہ
مزاج :
گرم و خشک بدرجہ دوم با رطوبت فضیلیہ جبکہ حکیم کبیر الدین صاحب صاحب نے اس کامزاج گرم خشک اور بہمن سرخ کو زیادہ گرم بیان کیا ہے۔
استعمال :
بمنین کو تقویت قلب اور تفریح کی غرض سے خفقان اور ضعف قلب میں استعمال کرتے ہیں۔ضعف باہ کے مریضوں کو قوت باہ مولد منی کے لئےتنہا سفوف پاکر یا مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف بنا کر یا معجون بنا کر کھلاتے ہیں۔بدن کو فربہ کرنے کے لیے بھی تنہایا مناسب ادویہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔
نفع خاص :
مقوی با ،مسمن بدن مضز گرم مزاجوں کے لیے
بدل:
ایک دوسرے کا بدل ہے اور دونوں کا بدل تو دری یا موصلی ہے ۔
کیمیاوی اجزا :
بہمن میں شحمی مواد، اور ٹےنک ایسڈ اور ایک جوہر موثر بہمنین پایا جاتا ہے۔
مقدار خوراک :
پانچ سےسات گرام (ماشے)
مشہور مرکبات:
حب جدوار، معجون چوب چینی ،دوالمسک معتدل ،خمیراگاؤزبان ،لبوب کبیر ,,سفوف شاہی خاص (طب نبوی دوا خانہ) جو کہ مقوی باہ /مولد منی، مسمن بدن اورسرعت انزال کی اکسیر ترین دوا ءہے،،
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق