مختلف نام:
مشہور نام بسفائج ۔عربی اضراس الکلب۔ہندی کھنگالی۔ فارسی اضراس الکلب ۔انگریزی میں پولی پوڈیم (polypodium)کہتے ہیں.
شناخت:
یہ ایک قسم کی گرہ دار بوٹی کی جڑ ہے۔ اندر سے سبز اور سیاہ ۔جس کا رنگ اندر سے سبز نکلے وہ بہترین قسم کی ہے ۔اس کو بسفائج قفی کہتے ہیں۔ یہ نمناک زمینوں پر پیدا ہوتی ہے۔ اس کی ٹہنی ہنسراج بوٹی کے ساتھ ملتی جلتی ہوتی ہے لیکن اس سے قدرے موٹی ہوتی ہے ۔ پتے بھی ہنسراج سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔
اس کی جڑ (polypodium benefits) دوا ًاستعمال ہوتی ہے۔ یہ چھوٹی انگلی کے برابر ہوتی ہیں اس پر جابجا ریشہ دار گانٹھیں سی ہوتی ہیں جس بسفائج کا رنگ اندر سے بالکل سیاہ ہو ،اسےناقابل استعمال سمجھنا چاہیے۔ اس کا ذائقہ لونگ کی طرح تیز ،کڑواپن و کسیلا پن لیے ہوئے اور زبان پر کھچاوٹ پیدا کرنے والا ہوتا ہے۔
مزاج:
گرم و خشک بدرجہ دوم ۔
مقدار خوراک:
3گرام سے 7گرام۔
فوائد:
مسہل سودا و بلغم اور کاسر ریاح ہے ۔امراض سوداوی و بلغمی مثلاً دمہ ،مرگی ،قولنج ،جوڑوں کے درد (polypodium remedies) کو دور کرتی ہے ۔بواسیر (polypodium remedies) کے مسوں کو گراتی ہے ۔اسے ہمیشہ چھیل کر استعمال کرنا چاہئے۔
بسفائج کے آسان مجربات مندرجہ ذیل ہیں:
کھانسی و دمہ:
بسفائج 3گرام کو چھیل کر انیسوں و ملٹھی (چھیلی ہوئی )کے ساتھ جوش دے کر پینا دمہ و کھانسی بلغمی کے لئے مفید (polypodium benefits) ہے ۔
مرگی:
املتاس و ترنجبین کے ساتھ بسفائج کا استعمال درد معدہ ،قبض، مرگی و دماغی امراض کے لئے مفید (polypodium benefits) ہے ۔
دماغی امراض:
پانچ گرام بسفائج کو 9گرام املتاس کے گودہ کے ہمراہ 25گرام پانی میں جوش دے کر پلانا دماغی امراض و جلدی بیماریوں کے لئے مفید (polypodium benefits) ہے۔
بواسیر:
عناب کے ہمراہ بسفائج کے استعمال سے بواسیر (polypodium remedies) کے مسے دور ہو جاتے ہیں ۔
بلغم کی زیادتی:
تازہ بسفائج 3گرام کو ایک رات نمک و پانی کے گھول میں بھگو کر صبح دھو کر پیس کر شہد کے ہمراہ لعوق کی صورت میں کھانا بلغم (polypodium remedies) کو خارج کرتا ہے۔
بسفائج کے مشہور مرکبات درج ذیل ہیں :
معجون عُشبہ:
عشبہ مغربی، بسفائج ،افتیمون ،گاؤ زبان ،کباب چینی ہر ایک 20گرام ،پھول گلاب، چوب چینی ،صندل سفید، صندل سرخ ہر ایک 30گرام ،سناء مکی 40گرام ،چھلکا ہرڑ ،سنبل الطیب ہر ایک 10گرام ،ہرڑ سیاہ 6گرام ،چھلکا ہرڑ زرد 5گرام ۔سب ادویات کو کوٹ چھان کر725 گرام چینی و شہد خالص 2/1کلو کے قوام میں شامل کریں ۔خوراک 10گرام معجون عشبہ، عرق مصفئ خون کے ہمراہ استعمال کریں۔
فساد خون ،خارش ،جوڑوں کے درد، زہریلے امراض اور بواسیر کو فائدہ (polypodium remedies) دیتی ہے ۔
معجون نجاح:
مسیح الملک حکیم اجمل خان کے معمولات میں سے ہے ۔چھلکا ہرڑ زرد ،چھلکا ہرڑ کابلی ،ہرڑ سیاہ ،چھلکا ہرڑ ،آملہ ہر ایک 30گرام ،بسفائج خالص ،افتیموں، اسطوخودوس، تربد سفید ہر ایک 15گرام ۔
ان سب ادویات کو کوٹ چھان کر روغن بادام میں چرب کر کے شہد خالص تین گنا کے قوام میں ملا لیں اور چالیس دن کے بعد استعمال (polypodium remedies) کریں ۔
خوراک:
6گرام سے 10گرام تک صبح کو نیم گرم پانی کے ساتھ کھائیں ۔
سوداوی امراض خاص طور پر مالیخولیا کے لئے مفید(polypodium benefits) ہے ۔دماغی امراض اور اختناق الرحم کے لئے بھی مفید ہے ۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
بسفائج
لاطینی میں:
Polypodium Vulare
خاندان:
Polypoiaceae ( ہنس راج)
دیگر نام:
عربی میں اخراس الکلب ٗفارسی میں اضراس الکلب ٗ ہندی میں کھنگالی اور انگریزی میں پولی پوڈیم کہتے ہیں ۔
ماہیت:
یہ ہنس راج شکل کی بوٹی ہے مگر ڈالی بڑی اور موٹی ہوتی ہے ۔ پتے کنگرےدار کٹے ہوئے کنارے ہوتے ہیں ۔ جڑیں گرہ دار ٗہر گرہ پر باریک ریشے لگتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اس کی شکل کن کھجورے کی طرح ہوتی ہے۔ اس پر باریک رواں سا بھی معلوم ہوتا ہے ۔ یہ سخت اور مضبوط ہوتی ہے ۔ چھنگلی یعنی قلم کی موٹائی کے برابر جڑ تازہ اوپر سے سرخ زردی مائل اندر سے پستہ کی طرح سبز ذائقہ تلخ مٹھاس لئے ہوئے کسیلی اچھی ہوتی ہے ۔ جڑ جب پرانی ہو تو سرخی مائل ہو جاتی ہے اور یہی بطور دواء مستعمل (polypodium benefits) ہے ۔
مقام پیدائش:
یہ نمناک کنکریلی اور پتھریلی زمینوں میں اگتی ہے اور یہ بلوط کے درخت کے نیچے عموما ًہوتی ہے ۔
ایک اور قسم کی گرہ دار جڑ ہے جو چھپکلی کی مانند ہوتی ہے ۔ اندر سے سبز اور سیاہ جس کا رنگ اندر سے سبز نکلے وہ بہترین ہے ۔ اس کو بسفائج فستقی کہتے ہیں۔
مزاج :
گرم اور خشک درجہ دوم بعض کے نزدیک معتدل ہے ۔
افعال:
مسہل بلغم و سودا ٗکاسر ریاح ٗمفرح قلب
استعمال:
بسفائج کو سودا و بلغم کے خارج کرنے کے لئے امراض سوداؤی و بلغمی مثلا ًجزام صرع (مرگی) مالیخولیا اور وجع المفاصل میں استعمال کرتے ہیں۔ سودا اور بلغم کے مادے کو دستوں کے ذریعے سے خارج کرتی ہے ۔ جس کی وجہ سے قولنج و نفخ شکم میں استعمال کرنے سے اس کو زائل کرتی ہے ۔ بواسیری مسوں کو گرانے کو لئے بھی کھلاتے ہیں ۔ سرکہ کے ہمراہ اس کا لیپ عظم طحال (polypodium remedies) کو دفع کرتا ہے ۔
نوٹ:
پوست چھیل کر استعمال کرنا چاہئے ۔
نفع خاص:
مسہل بلغم و سودا مضر پھپھڑوں اور گردوں کے لئے
مقدار خوراک:
تین سے سات گرام (ماشے)
مشہور مرکب:
معجون عشبہ ٗ معجون چوب چینی ٗ معجون نجاع وغیرہ
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق