مختلف نام:
مشہور نام بھنگرہ (false daisy benefits)۔ ہندی بھنگرہ۔ گجراتی بھینگرہ۔ سنسکرت بھانگراجا۔ لاطینی اکلپٹا البا(Eclipta-Alba)انگریزی ٹریلنگ اکلپٹا(TrailinEclipta)
شناخت:
یہ ایک بوٹی ہے جو اکثر باغوں اور کھیتوں میں پانی کے کناروں پر پیدا ہوتی ہے۔ اس کا پودا ہاتھ بھر لمبا اور کبھی اس سے بھی چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کے پتے انار کے پتوں کی طرح مگر اس سے چوڑے اور تلسی کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کے بیج کاسنی کے بیجوں کی طرح مگر اس سے چھوٹے اور مثلث نما ہوتے ہیں۔ پتے ہرے، مزہ ذراکڑوا اور تیز ہوتا ہے۔ بھنگرہ کے پھول شاخوں کی گرہوں میں لگتے ہیں۔ برسات میں پیدا ہوتا ہے۔سیاہ بھنگرہ کے ہمارے تجربات میں’’ بال سیاہ‘‘ کرنے کے لئے مفید ہے۔ ہندوستان میں صرف احمد آباد اور بمبئی کے علاقوں کی طرف ملتا ہے جس طرح بانسہ وبرہمی ہندوستان میں بکثرت ملتی ہے۔ اسی طرح افریقہ کے ہر علاقہ میں بھنگرہ سیاہ بکثرت ملتا ہے لیکن افریقہ والوں کو اس کا علم نہیں ہے کہ یہ بوٹی بال سیاہ بنانے کا مفید علاج ہے۔
فوائد: (false daisy benefits)
بھنگرہ مصفیٰ خون اور مقوی ہے ۔بینائی کو تقویت دیتا ہے،ریاح کو تحلیل کرتا ہے۔کالا بھنگرہ بالو ں کو سیا ہ بنانے کے لئے خاص طور سے مفید (false daisy benefits) ہے۔
مقدار خوراک:
بھنگرہ کے پتے پانچ سے چھ ماشہ اور بیج 1 سے 2 ماشہ تک استعمال کئے جاتے ہیں۔
ذیل میں بھنگرہ سفید وسیاہ کے مجربات لکھے جاتے ہیں
بھنگرہ سفید کے مرکبات
پیٹ کے کیڑے:
اس کے پتوں کا رس گدا( مقعد) پر تین چار بار ملنے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
پھلبہری:
بھنگرہ کو پانی میں پیس کو پھلبہری(برص)،چھیپ پرلیپ کریں اور ایک گھنٹہ کے بعد دھو ڈالیں۔ چند بار کے استعمال سے پھلبہری کو آرام آجاتا ہے۔
خارش:
بھنگرہ کے پتے آدھا تولہ، جوانسہ چار ماشہ، چرائتہ کے پتے چار ماشہ، سرپھوکہ چارماشہ، پانی خالص آٹھ تولہ
گھوٹ چھان کر شہد دو تولہ ملا کر ہر روز ایک ہفتہ تک استعمال کریں۔ تمام بدن درست ہوجائے گا اور خارش کا نام و نشان نہ رہے گا۔
زہریلے زخم:
بھنگرہ سفید کے رس سے زہریلے زخم دھونے سے زخم جلدی خشک ہوجاتے ہیں۔
بھنگرہ سیاہ کے مرکبات
تیل بھنگرہ:
بھنگرہ سیاہ کا پانی، آملہ تازہ کا پانی، تلوں کا تیل ہر ایک بیس تولہ ملا کر کڑاہی میں نرم آگ پر پکائیں جب پانی خشک ہوجائے، تیل کو صاف کرکے رکھ لیں۔ جو بال قبل از وقت سفید ہوگئے ہیں۔ انہیں پھر سے سیاہ کرنے کے لئے یہ تیل رات کو سونے سے پہلے ان میں لگائیں اور ساتھ ہی ذیل کا روغن بطور خوردنی استعمال کریں۔ تین ماہ کے استعمال سے سفید بال سیاہ ہو جاتے ہیں بہت ہی مفید (false daisy benefits) ہے۔
کھانے والا نسخہ حسب ذیل ہے:
گھی گائے خالص ایک سیر کڑاہی میں ڈال کر نرم آگ پر رکھیں اور اس میں بھنگرہ سیاہ کا پانی پانچ سیر تھوڑا تھوڑا ڈال کر جذب کریں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو روغن چھان لیں اور یہ روغن ایک تولہ سے دو تولہ تک دودھ گائے ایک پاؤ میں ملا کر ہر روز استعمال کریں۔ دورانِ استعمال ترشی اور ملاپ سے پرہیز کریں۔
بھنگرہ سیاہ سےبال کالا کرنے کے مفید نسخے (false daisy benefits)
بھنگرہ سیاہ کے پانچ انگ (جڑ،شاخ،پتے،پھول اور بیج)غرضیکہ سالم پودا لے کر سایہ میں خشک کریں(اگر بھنگرہ سیاہ مل جائے تو زیادہ اچھا ہے ورنہ بھنگرہ سفید کو ہی کام لائیں) اور ہاون دستہ میں کوٹ کر لوہے کی چھلنی میں چھان کر چینی کے پیالہ میں رکھیں۔اس پر بھنگرہ سبز کا پانی اس قدر ڈالیں کہ چار انگل اُوپر رہے۔سایہ میں رکھ دیں۔جب خشک ہو جائے ۔اسی قدر اور بھنگرہ کا پانی ڈال کر بدستور خشک کریں اور اس طرح کم از کم اور زیادہ سے زیادہ اکیس مرتبہ یہ عمل کریں۔اب یہ سفوف آٹھ تولہ، سفوف آملہ چار تولہ، سفوف بہیڑہ دو تولہ، سفوف ہرڑز رد ایک تولہ،سفوف ہرڑسیاہ ایک تولہ۔
سب کو ملا کر روغن بادام شیریں سے اچھی طرح چرب کر کے برابر وزن چینی ملا کر رکھ دیں۔جس شخص کے بال قبل از وقت سفید ہو گئے ہوں وہ یہ سفوف چھ ماشہ ہمراہ دودھ بھیڑ بوقت صبح و شام استعمال کرے۔ایک ہفتہ بعد سفوف کی خوراک دو ماشہ کر دے۔چالیس دن میں بال از سر نو سیاہ ہو جائیں گے اور قوت پیدا ہوگی۔
دیگر:
بھنگرہ سیاہ کے پتے سایہ میں خشک کر کے برابرسفوف ترپھلہ وہرڑ سیاہ ملاکر بادام روغن سے چرم کریں، پھر اس سے آگے چینی ملاکر بقدر چھ ماشہ صبح کو بھیڑ کے دودھ کے ساتھ اکتالیس دن استعمال کریں۔ بادی اور ترشی سے پرہیز کریں۔ جو بال وقت سے پہلے سفید ہوگئے ہوں پھر سیاہ ہوجاتے ہیں۔ اس سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔
دیگر:
بھنگرہ سیاہ کے پانی میں ہرڑ سیاہ تین عدد بھگو کر خشک کرلیں۔ پھر روغن بادام سے چرب کرکے رات کو سوتے وقت ایک عدد ہر روز نگل لیا کریں تو ضعف معدہ، امراض چشم، قبض، بواسیر، درد سر کے لئے مفید (false daisy benefits) ہونے کے علاوہ بال سیاہ ہو جاتے ہیں۔
دیگر:
صرف بھنگرہ سیاہ کے پتوں کو پیس کر بالوں پر لگانے سے بال ہمیشہ کے لئے کالے ہو جاتے ہیں۔
پارہ کی گولی:
جست 10گرام اور پارہ 10 گرام کو علیحدہ علیحدہ کرلیں پھر انہیں ملا دیں اور ایک پہر شیرہ بھنگرہ میں کھرل کرکے گرہ بنالیں۔اس گرہ کو بھنگرہ کے نغدہ میں رکھ کر لوہے کی کڑاہی میں آگ پر رکھیں اوپر دھتورا کا شیرہ دوپہر بطور چویہ جذب کرائیں۔ گولی بن جائے گی۔ یہ گولی دودھ میں لٹکا کر دودھ میں جوش دیں۔ پھر گولی کو دھو کر رکھ لیں اور دودھ میں مصری ملا کر پی لیں۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
بھنگرہ(Eclipta Erects)
لاطینی میںEclipta Erects:
دیگر نام :
سنسکرت میں بھرنگ راج ،نیلے رنگ کے پھولوں والا، بھینگرا سفید پھولوں والا، سورن حجان ،زرد پھولوں والا، بنگالی میں کیسوتی کہتے ہیں۔
ماہیت :
ایک بوٹی ہے جو تین انچ سے چھ یا نو انچ تک بلند ہوتی ہے۔بالعموم پانی کے کنارے پیدا ہوتی ہے۔ پتےبر گ پودینہ سے مشابہ ہوتے ہیں۔ پھول بالعموم سفید ہوتا ہے۔ اس کے تخم کانسی کے تغموں سے مشابہ لیکن ان سے زیادہ چھوٹے ہوتے ہیں ۔
ہندی طب کی کتب میں بھنگرہ کی تین اقسام کا ذکر ہے جو کہ دیگر نام میں تحریر کی گئی ہیں سیاہ پھول کابھنگرہ کمیاب ہے ویدک گرنتھوں میں سیاہ پھولوں والے بھنگرہ کورسائن بتایا گیا ہے ۔بھنگرہ کی ایک قسم کثیراج (لیٹا ہوا) کہتے ہیں اس کے پھولوں کا رنگ زرد ہوتا ہے اور اس کے پتے نسبتا بڑے ہوتے ہیں یہ بنگال میں ملتا ہے۔ذائقہ:تیزو تلخ
مقام پیدائش :
پاکستان ،ہندوستان میں خصوصاً مدارس ،مشرق و مغربی پنجاب کے ندی نالوں اور باغات کے اندر ہر موسم میں پایا جاتا ہے لیکن برسات کے موسم میں زیادہ پیدا ہوتا ہے۔
مزاج :
گرم و خشک درجہ دوم جبکہ حکیم کبیر الدین صاحب نے صرف گرم و خشک لکھا ہے۔
افعال :
مصفی خون، مقوی باہ، مقوی بصر، کا سرریاح، محلل
استعمال :
بھنگرہ کو زیادہ تر امراض فساد خون مثلاًبرص، شری(چھپاکی)جذام اورحرب وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں۔ محلل ہونے کی وجہ سے اورام پر اس کا ضماد لگاتے ہیں۔ آشوبچشم میں اس کے پانی کا قطور کرتے ہیں۔ اس کی جڑ کا لیپ صلابت طحال اور جگر کے بڑھ جانے کےلیے مفید (false daisy benefits) ہے۔
نوزائیدہ بچے کو زکام کی حالت میں دوبوندیں بھنگرہ کا رس آٹھبوندیں شہد میں ملا کر دیا جاتا ہے ۔ اس کی کلی ا مراض دہن اور دانت کو مفید ہے۔درد شکم اورقولنج کے ازالہ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں ۔ عقرب گزیدہ یعنی بچھو کاٹے کے لیے مقام گزیدہ پر اس کے پتوں کا لیپ لگایا جاتا ہے ۔اس سے درد کو تسکین ہوتی ہے۔
عرق بھنگرہ سیاہ +روغن کنجد یا روغن ناریل ہم وزن میں پکائیں ۔جب عرق خشک ہوجائے روغن محفوظ رکھیں۔یہ روغن لگاتے رہنے سے بال لمبے اور سیاہ ہوجاتے ہیں۔
تخم بھنگرہ تقویت با ہ او تقویت بدن کے لیے کھلائے جاتے ہیں ۔
نفع خاص مقوی با ہ مضر گرم مزاجہ کے لیے مصلحشہد،ا درک اور مرچ سیاہ بدل بنولہ
مقدار خوراک :
پانچ سات گرام (ماشے برگ بھنگرہ)
تخم کی مقدار خوراک ایک سے تین گرام تک ہے۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق