مقام پیدائش:
ایک مشہوردرخت (salix caprea) ہے.جوایران, یورپ،ہندوستان،میں خاص طور پر پنجاب، ہریانہ، کشمیر، یوپی میں ہوتا ہے۔پڑوسی ممالک میں بھی اس کے درخت دیکھے جاسکتے ہیں- اسے باغوں میں بھی لگایا جاتا ہے۔
مختلف نام:
مشہور نام بیدمشک- ہندی بیدمشک،ویتس بانر- فارسی گربہ بید- عربی حندف بلخی- لاطینی سلیکس کیپریا (salix caprea) اورانگریزی میں براڈلیوڈولو (BaroadLeavedvillow) کہتے ہیں۔
اس کے پھولوں کوبید مشک کہتے ہیں۔ اس کا خوشبودارعرق وعطرنکالاجاتا ہے۔اسے لوگ خاص طریقہ سے استعمال benefits of) salix caprea) میں لاتے ہیں۔
شناخت:(salix caprea)
بید مشک ایک بڑی سی جھاڑی یا چھوٹا سا درخت ہوتا ہے۔ جس کے پتے خزاں میں جھڑ جاتے ہیں۔ درخت کی اونچائی25 سے30 فٹ تک ہوتی ہے۔ بہار کے موسم میں اس کےپھول پتوں سے بھی پہلے نکلتے ہیں۔اس کا تنا چارپانچ فٹ چوڑائی میں ہوتا ہے۔پھول لمبےسیدھے اور بلی کی دم کی طرح ملائم ہوتے ہیں۔ اس کی چھال سیاہی مائل نیلگوں یا زردی مائل سرخ رنگ کی ہوتی ہے جس پر لمبائی کے رخ بے ڈھنگے شگاف ہوتے ہیں اور آڑے رخ پر بھی چھوٹے چھوٹے شگاف ہوتے ہیں ۔پتے دو انچ سےچارانچ تک لمبے اوپر کی طرف خاکستری ہوتے ہیں۔پھولوں کی لمبائی دو تین انچ کے لگ بھگ ہوتی ہے۔
ماڈرن تحقیقات:
اس کی چھال(salix caprea) میں ٹینن4.10فیصد۔ایک تکت ریشم جیسا ملائم چمکیلا، سفیدسفیٹک جیسا گلو کوسائیڈ سلیکس۔ 2.7 فیصد( جولال رس کے اثر سے سیلی جنن( جو شکر میں تبدیل ہو جاتا ہے) ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وسا، گوند وغیرہ اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے پتیوں پر ایک میٹھی سی پرت جم کر خشک ہو جاتا ہے جسے بیدہ انگبین کہتے ہیں۔
مزاج:
سردتر درجہ اول۔
مقدار خوراک:
تازہ رس 20 گرام سے 30گرام اور عرق 50 گرام سے100 گرام تک۔
فوائد:
مقوی دل و دماغ ہے، جگر کا سدہ کھولتا ہے ،پیاس،قے،میعادی بخار وخفقان میں مفید (benefits of salix caprea) ہے۔اس کا عرق کشید کر کے مذکورہ امراض میں پلایا جاتا ہے۔ موسم گرما میں مفید ہے اورگرمی کے درد سر میں بھی فائدہ دیتا ہے۔
عام بخار و بدہضمی میں اس کے پھلوں کا عرق دینے سے بدہضمی دور ہوکر بھوک زیادہ لگتی ہے ۔اس کےعرق کے استعمال سے دل کی کمزوری دور ہوتی ہے ،آشوب چشم سر درد میں بھی مفید(benefits of salix caprea) ہے ۔اس کی لکڑی کی راکھ پھیپھڑوں سے آنےوالےخون میں بانسہ کے پتوں کے رس یا شہد میں ملا کر دی جاتی ہے جس سے خون رک جاتا ہے ۔اس کی چھال کا جوشاندہ موسمی صفراوی بخاروں میں مفید ہے۔ خونی بواسیر میں بھی مندرجہ بالا جوشاندہ فائدہ دیتا ہے۔ بیدمشک کی راکھ کو جریان خون کے مقام پر بیرونی طور پر لگانے سے بھی خون بند ہوجاتا ہے۔اس درخت کی شاخیں و پتے خشک و قابض ہوتے ہیں۔آشوب چشم و سر درد میں عرق بیدمشک میںصاف کپڑے کی پٹی رکھی جاتی ہے۔ عرق بیدمشک کا استعمال (salix caprea) عقیق، مرجان ، مو تی وغیرہ کی پشٹی بنانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر ڈیسائی کی رائے:
بید مشک(salix caprea) کی چھال ٹھنڈی ہے، اس کا جوشاندہ موسمی ،صفراوی و دق کے بخاروں میں مفید ہے۔ اس کے دینے سے سر درد،پھیپھڑوں سے آنے والا خون کم ہوجاتا ہے ۔بدہضمی میں اس کے پھلوں کا عرق بھی مفید ہے۔
ڈاکٹر ناد کرنی کی رائے:
اس کے سیال ایکسٹریکٹ(Liquid Extract) کی مقدار خوراک 20 بوند تک ہے۔ یہ احتلام کی خاص دوا ہے۔ رات کے وقت سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے اس کی 20بوندیں 25 گرام پانی میں ملا کر لینے سے خاص فائدہ (benefits of salix caprea) ہوتا ہے۔ احتلام رک جاتا ہے۔
بیدمشک کے آسان و آزمودہ مجربات
عرق بیدمشک: پھول بید مشک تازہ 250 گرام پانی پانچ کلو میں رات کو بھگو ئیں ۔صبح کلو21/4عرق کشید کریں۔ 50 گرام سے 70 گرام تک شربت انار 40گرام یا چینی ملا کر پلائیں۔ حرارت کو تسکین دیتا ہے۔ پیاس بجھاتا ہے۔خفقان کو زائل کرتا ہے ،موسم گرما کا خاص تحفہ ہے۔
نوٹ:
عرصہ تک رکھنے سے اس میں خوشبو پہلے سے کم ہو جاتی ہے۔
دل کی دھڑکن:
کشمش سبز بڑی 40 عدد لیں۔ ان کو صاف کرکے عرق بیدمشک(salix caprea) و عرق گلاب 30 -30 گرام رات کو قلعی والے چھوٹے کنورے میں بھگودیں اورباہرصحن میں حفاظت کے ساتھ رکھ دیں۔صبح ہاتھ منہ دھو کر ایک ایک کشمش سوئی کی نوک سے اٹھا کرکھلا ئیں، اوپر سے عرق پی لیں۔اس نسخہ سے ایک ہی ہفتہ میں دل کی دھڑکن دور ہوجاتی ہے۔بہت مجرب ہے۔
غشی:
دواالمسک معتدل جواہروالی 5 گرام ہمراہ عرق بید مشک 30گرام سے دیں۔غشی میں مفید (benefits of salix caprea) ہے۔
کشتہ سنگ یشب:
یشب سبزرنگ صاف و شفاف بے رگ و ریشہ لیں۔اسےآگ میں خوب تپا تپا کر عرق بید مشک، عرق کیوڑہ، عرق گاوزبان میں 21 بار بجھائیں۔ پھراسے بھیڑکےدودھ میں کھرل کر کے تکیہ بنا کر 20 کلو اپلوں کی آگ دوبارہ دیں اعلی کشتہ تیارہوگا۔
خوراک:
ایک رتی ہمراہ مکھن دیں۔
دھیان رہے، بید مشک (salix caprea) کے زیادہ استعمال سے خاص طور پرعرق کی صورت میں استعمال کرنے سے سردی ہو کرسردرد وغیرہ ہو جایا کرتا ہے۔اس لئے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔(حکیم ڈاکٹرہری چند ملتانی، پانی پت)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
بیدمشک(salix caprea)
لاطینی:
Salix Caprea
خاندان:
Salicaceae
دیگر نام :
عربی میں خلاف بلغمی، فارسی میں گربہ بید، ہندی میں بید مشک
ماہیت:
بیدمشک کا درخت(salix caprea) بید سادہ کے درخت سے چھوٹا ہوتا ہے ۔اس کے پتے موسم خزاں میں گر جاتے ہیں اور موسم بہار میں پیدا ہوتے ہیں ۔ اس کا درخت بیس سے تیس فٹ بلند ہوتا ہے۔پتے بید سادہ کے پتوں کی طرح لیکن اس سے چھوٹے ،موسم بہار میں پھول پتوں سے پہلے نکل آتے ہیں۔ اس کے تنے کی گولائی تین سے چار فٹ تک چھال سیاہی مائل نیلگوں یا زردی مائل سرخ ہوتی ہے ۔اس کے لکڑی گلابی اور نرم ہوتی ہے۔ رنگ ہلکا سبزی مائل ہوتا ہے ۔
بید سادہ کے پھولکی مانند لیکن اس سے زیادہ خوشبودار ہوتے ہیں۔ اس کے پھول لمبے سیدھے اور بلی کی دم کی طرح ملائم ہوتے ہیں ۔
مقام پیدائش:
کہتے ہیں کہ اس کا اصل وطن ایران ہے ۔اس کے علاوہ کشمیر، روہیل کھنڈ ،یورپ اور شمالی مغربی بھارت میں پیدا ہوتا ہے لیکن ہندوستان میں پارسیوں کے توسط سے آیا ہے۔
مزاج:
سرد ایک تردرجہ دوم
افعال:
مقوی و مفرح قلب ،مقوی دماغ، مسکن حرارت ،مدربول ،مسکن درد،ملیّن شکم، دافع بخار ،مقوی باہ ،حابس الدم،( خون بند)
استعمال:
بیدمشک (salix caprea) کے افعال نیز اس کا امراض میں استعمال بید سادہ کے مانند ہی ہے لیکنبید سادہ سے تمام افعال میں قوی ہوتا ہے۔دل و دماغ کو تقویت و تفریح بخشتا ہے تلیین شکم کے علاوہ اعضائےآحشاء کو قوت دیتا ہے گرم مزاجوںمیں قوت باہ کوبڑھاتا ہے۔ گرمدرد سرکو زائل کرنے اور خفقان کی تمام قسموں کو دور کرنے کے لئے مفید (benefits of salix caprea) ہے۔
اس کے درخت کا پوست حمیٰوجع المفاصل اور وبائی نزلہ میں نافع ہے۔ پیاس، قے، تپمحرقہ، وغیرہ کادافع ہے۔
آشوب چشم حار میں مقامی اور اندرونی طور پر پلایا جاتا ہے۔ اس کیراکھ( پھول یا پوست) گھول کر پلائی جائے تومنہ سے خون آنے (نفث الدم )کو بند کرتا ہے اور جریان خون پر ذروداً مفید(benefits of salix caprea) ہے۔
بخاروں میں اس کی چھال کا جوشاندہ استعمال کیا جاتا ہے ۔کسی زمانے میں یورپ میں بیدمشک کی چھال سنکونا (چائنا آف ) کی بجائے بخاروں خصوص اًحمیٰا جامیہ استعمال(benefits of salix caprea) ہوتی تھی۔
عرق بید مشک:
اس کے پھولوں سے عرق، روح عطر کشید کیا جاتا ہے جو کہ مفرح، مقوی اور مبہی ہوتا ہے ۔سردرد حار اور آشوب چشم پلایا جاتا ہے۔ مذکورہ امراض کے علاوہ گرمب خاروں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔
نفع خاص :
مسکن درد سر،مقوی قلب
مضر:
کمر کے لئے
مصلح:
شکرو عرق گلاب
بدل :
عرق بید سادہ،نیلوفر
جز کیمیاوی:
اس کی چھال میں ٹےنین،لیکن ابریشم کی طرح چمکیلا گلو کو سائیڈ سیلی سین(Slicinem) پایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اس کو ابوجع المفاصل اور نزلہ میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ااس کے علاوہ موم چربی جیسا تیل، گوند وغیرہ نیز اس کے پتوں پر بیدانگبین میٹھا رس سا جم جاتا ہے۔
اس کی چال میں ٹے نک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے غشاء مخاطی پرمخرش اثرات نہیں ہو پاتے۔
مقدارخوراک :
بیدمشک کا تازہ پانی دو تولہ سےپانچ تولہ تک
عرق:
دس تولہ سے پندرہ تولہ تک
مشہور مرکب:
خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق