خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: برہمی
مختلف نام:
اردو برہمی(centella asiatica benefits) ، برمی۔ پنجابی برہمی۔ ہندی براہما، منڈوکی۔ بنگالی تھل کوری۔ سنسکرت مانڈو کا پرانی( برہمی)۔ گجراتی کھی برہمی، کھار برہمی۔ تیلگو بابسا۔ تامل دلارائی۔ لاطینی ہائیڈروکوٹائیس ایشیاٹیکا(HidrokutaiusAscatica) انگریزی (centella asiatica) ۔
شناخت:
اس بوٹی (centella asiatica) کے پتے گول اور گھوڑوں کے سم کی طرح ہوتے ہیں۔ مگر بہت چھوٹے چھوٹے روپیہ کے برابر۔ اس کی شاخیں پتلی پتلی ہوتی ہیں۔ ہر شاخ کے سرے پر ایک پتہ لگا ہوتا ہے۔ شاہ کا رنگ سرخ گہرا، پتے سبز، شاخ کا ذائقہ گاجر کے پتوں کی طرح تلخ اور کسیلا، پھول باریک اور زرد ہوتا ہے۔ یہ بوٹی ہندوستان، پاکستان، سری لنکا اور سنگاپور میں ندی نالوں کے پاس یا تالاب کے کنارے یا نمناک زمینوں میں پیدا ہوتی ہے۔ مزاج گرم خشک بدرجہ دوم۔ بقول بعض اطباءکے سرد اور خشک، خوراک تین سے چار ماشہ تک۔ بشکل سفوف چار رتی دن میں تین بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فوائد:(centella asiatica benefits)
عقل کو بڑھاتی ہے، یادداشت کی حفاظت کرتی ہے، بخار، زہریلے زخم، یرقان اور پیشاب کی نالی کی سوجن کے لئے فائدہ مند(centella asiatica benefits) ہے۔ ڈاکٹر اےہنٹر مدارس لیپرسی ہاسپیٹل میں اس بوٹی کو جذام میں استعمال کرکے دیکھا اور وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ جذام کی عام علامات کو دور کرانے کے لئے یہ بوٹی فائدہ مند ہے۔ دماغی محنت کرنے والوں کے لئے اس بوٹی کا استعمال نہایت فائدہ مند ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل مجربات خاص طور پر مفید ہیں۔
دماغی پلز:
بہت سے ایسے مریضوں کو جو اکثر جاڑوں میں کمزوری دماغ اور نزلہ کی شکایت میں مبتلا تھے، بے انتہا فائدہ ہوا اور پھر کوئی شکایت نہ ہوئی۔ حسب ذیل ترکیب سے اس کا استعمال ہمارے تجربہ میں بہت مفید (centella asiatica benefits) ثابت ہوا ہے۔
برہمی بوٹی (centella asiatica) کو خشک کر لیا جائے اور سفوف بنا لیا جائے۔ اس سفوف کوروغن بادام خالص سے چرب کر لیا جائے۔ اس کے بعد مغز اخروٹ، مرچ سیاہ، الائچی چھوٹی ملا کر جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں۔ الائچی آدھا وزن مرچ سیاہ دسواں حصہ شامل کر کے گولیاں بنائیں۔ خوراک ایک سے دو گولی ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں۔
مقوی دماغ پلز:
برہمی بوٹی (centella asiatica) شدھ 13 تولہ، بیج الائچی خورد چار تولہ، بیج الائچی کلاں چار تولہ، ملیٹھی مقشر تین ماشہ، کستوری خالص ایک ماشہ، زعفران اصلی ساڑھے چار ماشہ، ورق چاندی اڑائی ماشہ، ورق سونا آدھا ماشہ۔
ترکیب:
سب ادویات کو کوٹ چھان کر شہد کی مدد سے گولیاں بقدر نخود تیار کریں۔ ایک گولی صبح اور ایک گولی شام ہمراہ دودھ گائے استعمال (centella asiatica benefits) کریں۔
فوائد:
دماغی طاقت بڑھانے کے لئےاور دائمی زکام کے لئے مفید (centella asiatica benefits) ہے۔
دیگر:
اسطوخودوس دس تولہ، برہمی بوٹی(شدھ)ایک تولہ، مغز بادام شیریں دو تولہ، چینی سفید پانچ تولہ۔
خوراک:
چھ ماشہ سے نو ماشہ تک ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔
فوائد:
مقوی دماغ ہے۔ قوت حافظہ کو تقویت دیتا ہے۔
معجون برہمی:
سفوف برہمی (centella asiatica) بوٹی( تازہ خشک شدہ) 14 تولہ، شہد خالص چار تولہ، ورق چاندی( بڑا سائز) ایک دفتری۔ سب کو کوٹ کر ملا دیں اور صبح و شام چھ چھ ماشہ ہمراہ دودھ گائے لیں۔ تقویت دماغ کے لئے ازحد مفید ہے۔( ڈاکٹر حکیم ہری چند ملتانی، پانی پت)
برہمی بوٹی کے آزمودہ مرکبات(centella asiatica benefits)
برہمی کو بہت سی ترکیبوں کے ساتھ دافع امراض کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ چند تراکیب حسب ذیل ہیں:
گھوٹہ برہمی:
برہمی (centella asiatica) تین ماشہ،شنکھ پُشپی تین ماشہ، مغز بادام چھ ماشہ، دانہ الائچی خورد چھ ماشہ، مغز چہار قسم ایک تولہ، گھوٹ کر صاف کرکے مصری ملا کر ہلائیں۔
فوائد:
نسیان کو رفع کرتا ہے۔ بخار، ورم خناق کے لئے مفید (centella asiatica benefits) ہے۔ آواز کو صاف کرتا ہے۔
دیگر:
برہمی کے پتے تازہ پیس کر چھ ماشہ رس نکالیں۔ اس میں قسط کاسفوف اڑھائی ماشہ اور شہد ملا کر مریض کو پلائیں۔
فوائد:
یہ ترکیب دماغی امراض کے دفع کے لئے بہت مفید (centella asiatica benefits) ہے۔
دیگر:
برہمی (centella asiatica) تین ماشہ، مرچ سیاہ دو دانے، مغز بادام تین ماشہ، مغز کدو شیریں، مغز تخم خربوزہ، مغز تخم تربوز، مغز تخم خیارین ہر ایک تین ماشہ، مصری سفید دوتولہ، گھوٹ کر پلائیں۔
فوائد:
اس کے پینے سے گرمی کی گھبراہٹ کو فائدہ ہوتا ہے۔غم والم اور وحشت دور ہوتے ہیں۔
دیگر:
تازہ برہمی تین ماشہ، مرچ سیاہ چند دانے کے ساتھ گھوٹ چھان کر پلائیں۔
فوائد:
اس سے دماغ کو تقویت پہنچتی ہے۔خفقان، دماغی امراض اور نسیان دور (centella asiatica benefits) ہو جاتے ہیں۔
قرص برہمی:
برہمی خشک شدہ چار رتی، ایک عدد مغز بادام شیریں چھلا ہوا ہم وزن، مرچ سیاہ سب کا آٹھواں حصہ، پانی سے گھوٹ کر ایک ایک ماشہ کی گولیاں بنائیں۔
فوائد:
قوت حافظہ اور تقویت دماغ کے واسطے ایک گولی روزانہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
عرق برہمی:
برہمی نیم پاؤ، موویز منقیٰ نیم پاؤ، برگ تلسی نیم پاؤ، الائچی سفید نیم پاؤ، لو نگ نیم پاؤ،شنکھ پشپی ایک چھٹانک۔
سب ادویہ کو آٹھ گنا پانی میں ایک شبانہ روزتر کر کے فرنبیق کے ذریعہ عرق کشید کریں۔
فوائد:(centella asiatica benefits)
اس کے استعمال سے رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ آواز صاف ہوجاتی ہے۔ کھانسی، ضیق النفس،فواق دفع ہو جاتے ہیں۔ مشتہی و مفرح ہے۔ درد اعضاء، خارش، فساد خون کو دور کرتا ہے۔ اس کے پینے سے دماغ کو طاقت پہنچتی ہے۔ بھوک خوب لگتی ہے۔ ہضم کامل ہوتا ہے۔ غذا کے بعد استعمال کرنا فرحت لاتا ہے۔ خوراک ایک چھٹانک روزانہ۔
جوشاندہ برہمی:
برہمی تین ماشہ،شنکھ پشپی تین ماشہ، مصری دو تولہ، جوشاندہ کر کے پئیں۔
فوائد:
ہر قسم کے دماغی امراض اور وہم دور ہو جاتے ہیں۔
سفوف برہمی:
برہمی ایک تولہ، شنکھ پشپی تین ماشہ، مغز بادام دو تولہ، چاروں مغز چار تولہ، دھنیہ ایک تولہ، ترپھلا تین تولہ،گوکھرو ایک تولہ، سونٹھ ایک تولہ، کوٹ پیس کر سفوف بنائیں۔
فوائد:
دماغ اور نظر کے واسطے بقدر تین ماشہ ہر روز دودھ کے ساتھ کھائیں۔ روغن زرد کا استعمال بھی جاری رکھیں۔
دیگر:
اگر برہمی کے تازہ پتے ملیں تو بہتر، ورنہ خشک پتے لے کر پانی میں بھگو دیں۔ جب نرم ہو جائیں تو کپڑے سے صاف کرلیں تاکہ پتوں کے اوپر کا پانی خشک ہوجائے۔ پھر ان کو روغن گائے میں بریاں کریں اور یہ احتیاط رکھیں کہ پتے جل نہ جائیں، ورنہ اثر جاتا رہے گا۔ پھر نکال کر پیس لیں۔ برہمی بریاں دس تولہ، مغز بادام پانچ تولہ، مغز پستہ دو تولہ، مغز چہار قسم پانچ تولہ، چاول دھنیہ پانچ تولہ، دانہ الائچی خورد ایک تولہ، سب کو کوٹ پیس کر باریک سفوف بنائیں۔
فوائد:
تقویت دماغ کے واسطے مفید ہے۔ ایک ماشہ تازہ دودھ کے ساتھ کھائیں۔ گھی اور دودھ زیادہ استعمال کریں تاکہ خشکی پیدا نہ ہو۔
دیگر:
برہمی گھی میں بریاں شدہ ایک تولہ، مغز بادام دس تولہ، مغز چاروں قسم چار تولہ،شنکھ پشپی ایک تولہ، سب ادویات کو کوٹ پیس کر سفوف بنادیں۔
فوائد:
یہ سفوف بدن کو فربہ کرتا ہے، نسیان کے لئے مفید ہے، کھانسی، بخار، ورم اعضاء و خفقان کو نافع ہے۔ امراض حلق کو دور کرکے آواز صاف(centella asiatica benefits) کرتا ہے۔ خوراک تین ماشہ ہمراہ دودھ گاؤ۔ دودھ، گھی، ملائی کا زیادہ استعمال کریں۔
دیگر:
برہمی تین تولہ، مغز بادام چھ تولہ، مغز چہار قسم دو تولہ، دھنیہ چھ ماشہ، الائچی خورد چھ ماشہ، طباشیر چھ ماشہ، موصلی سفید چھ ماشہ، مصری پانچ تولہ۔ سب کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔
فوائد:
یہ سفوف آواز صاف کرتا ہے۔ امراض منی کو دور کرکے قابل اولاد بناتا ہے۔ خفقان کو نافع ہے۔ ذیابیطس، جریان، فساد خون، کھانسی سرعت کو دفع کرتا ہے۔منی کو گاڑھا کرتا ہے۔ قوت حافظہ بڑھاتا ہے۔تپ بلغمی کو مفید ہے۔ تین سے چھ ماشہ تک ہمراہ تازہ دودھ استعمال کریں۔
دیگر:
برہمی ایک حصہ،شنکھ پشپی ایک حصہ، مغز چاروں قسم ایک حصہ، تمام کا سفوف بنا ئیں اور برابر حصہ شکرتری ملائیں۔
فوائد:
قوت حافظہ کے واسطے بقدر چھ ما شہ ہمراہ دودھ یا شہد استعمال کریں۔
دیگر:
برہمی خشک کو گھی میں بریاں کرکے سفوف کرلیں۔ اس میں نصف وزن ورچ یا وچ اور چار حصہ مغز اخروٹ ملا کر برابر بنات شامل کرکے سفوف بنائیں۔
فوائد:
حافظہ اور عقل کو زیادہ کرنے کے واسطے بقدر تین ماشہ صبح اور شام ہمراہ دودھ کھلائیں۔
دیگر:
برہمی، خولنجان، بابچی، اڑوسہ، پیپل ہم وزن ملا کر سفوف بنالیں۔
فوائد:
لکنت کے واسطے یہ سفوف بقدر تین ماشہ شہد میں ملا کر چٹائیں، اس سے لکنت دور ہوجاتی ہے اور آواز صاف ہوجاتی ہے۔ تمام امراض حلق کےلئے مفید (centella asiatica benefits) و مجرب ہے۔
دیگر:
برہمی،وج، قسط شیریں،شنکھ پشپی، الائچی خورد ہموزن پیس کر سفوف بنائیں۔
فوائد:
مرگی کو دفع کرنے کے واسطے تین ماشہ سفوف شہد میں ملا کر استعمال کریں
دیگر:
برہمی ایک تولہ،شنکھ پشپی ایک تولہ، چار مغز چار تولہ، مغز پستہ ایک تولہ، سفوف تیار کریں۔
فوائد:
مقوی دماغ، دافع نسیان اور سرعت ہے، خوراک چھ ماشہ دودھ کے ساتھ۔
دیگر:
شنکھ پشپی، برہمی، اسگندھ ناگوری، قسط شیریں، اجمود، زیرہ سیاہ، زیرہ سفید، نمک سیاہ،زنجبیل( سونٹھ)، مرچ سیاہ ہموزن سفوف بنا لیں اور دو ہفتے برابر برہمی کا تازہ رس ڈال کر کھرل کر تے رہیں، اس کے بعد رکھ دیں۔
فوائد:
مقوی حافظہ و دماغ،دافع نسیان ہے۔ خوراک تین ماشہ شہد یا دودھ کے ہمراہ دیں۔
روغن برہمی:
برہمی کے سبز پتوں کو کچل کر پانی نچوڑ لیں اور چھان کر ہم وزن گھی کے ساتھ پکائیں۔ جب پانی جل جائےتو گھی صاف کرلیں۔
فوائد:
یہ بھی بطور خوردنی استعمال (centella asiatica benefits) کرنے سے قوت حافظہ کی ترقی ہوتی ہے، خوراک چھ ماشہ۔
دیگر:
برہمی کا پانی چار سیر، گھی خالص ایک سیر،بچ دس تولہ، قسط شیریں دس تولہ،شنکھ پشپی دس تولہ۔
وج، قسط اور شنکھ پشپی کو 16 گناہ پانی میں پکائیں۔ جب ایک چوتھائی پانی رہ جائیں تو صاف کرکے برہمی کے پانی کے ساتھ ملائیں اور گھی شامل کرکے نرم آگ پر پکائیں۔ یہاں تک کہ صرف روغن باقی رہ جائے۔ اسے صاف کرلیں،یہ برہمی گھرت ہے۔
فوائد:
اس سے آواز صاف اور لکنت دور ہوجاتی ہے۔ حافظہ کو تقویت پہنچتی ہے۔ فساد خون میں مفید ہے۔ جریان، سیلان، بواسیر کا دافع ہے،کھانسی مزمن کو نفع (centella asiatica benefits) دیتا ہے۔ عورتوں کے اکثر امراض میں معمول ہے۔
برہمی سے تیار ہونے والے کشتہ جات
کشتہ چاندی:چاندی ایک تولہ کو شہد خالص دو تولہ کے ساتھ ایک روز سحق کریں۔ پھر تازہ برہمی کے پتوں کے ایک پاؤنغذہ میں رکھ کر دوسکوروں میں بند کریں اور پندرہ سیر اُپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہونے پر با احتیاط نکالیں۔ عمدہ کشتہ ہوگا۔
فوائد:
مقوی قلب،دافع خفقان ہے۔ خوراک آدھی رتی۔
کشتہ ہڑتال ورقیہ:
برہمی بوٹی معہ پنچانگ کوٹ کر شیرہ نکالیں اور چھان لیں۔ ایک تولہ ہڑتال ورقیہ کوکھرل میں ڈال کر یہ شیرہ ایک بوتل سے تھوڑا تھوڑا داخل کر کے سحق کریں اور ٹکیہ بنا لیں۔ دو پیالوں میں گل حکمت کرکے لب بند کردیں اور ہوا سے بچا کر دو سیر اپلوں کی آگ دیں۔ پھر دوبارہ ایک بوتل شیرہ میں کھرل کر کے بدستور دوسری آگ دیں۔ سفیدی مائل کشتہ برآمد ہوگا۔
فوائد:
تصفیہ خون کے لئے بےنظیر ہے۔ خصوصاً زہریلے امراض اور کوڑھ کے واسطے مفید ہے۔ کمزوری اور کمی خون کو دور کرتا ہے۔
خوراک:
ایک رتی ہمراہ مکھن، ملائی یا شہد دیں۔
کشتہ شنگرف:
شنگرف رومی ایک تولہ کو کڑچھی میں آگ پر رکھیں اور شیرہ برہمی بوٹی چھنا ہوا ایک بوتل کا چویہ دیں اور فضلہ جمع کرتے جائیں۔ پھر شنگرف کو اسی فضلہ کے درمیان رکھ کر اوپر تازہ برہمی بوٹی ایک پاؤ پتوں کا غلاف چڑھائیں اور مٹی کے دو پیالوں میں بخوبی گل حکمت کرکے پانچ سیر اپلوں کی آگ دیں، شگفتہ ہو گا۔
فوائد:
قوت کی عجیب دوا ہے۔ ابتدائی زہریلے امراض میں بھی مفید ہے۔ خون صاف کرتا ہے اور تازہ خون پیدا (centella asiatica benefits) کرتا ہے۔ نیز دودھ گھی خوب ہضم کرتا ہے( ڈاکٹر ایچ آرڈیوس، مہو)
برہمی بوٹی کے آسان مجربات(centella asiatica)
گھوٹہ مقوی دماغ:
برہمی بوٹی تین ماشہ، مرچ سیاہ سات عدد۔ سردائی گوٹ کرروزانہ صبح پلانے سے عورتوں کو کمی دودھ میں مفید ہے۔ مغز کدو تین ماشہ، مغز بادام چھ عدد، میری سیاہ سات عدد، برہمی بوٹی تین ماشہ، رگڑ کر دینے سے دماغ کو طاقت بخشتی ہے اور مصفئ خون ہے۔
نوٹ:
یہ نسخہ موسم گرما میں مفید ہے۔( ملتانی)
برائے مقوی دماغ اور ضعف بصارت:
برہمی (centella asiatica) ایک تولہ، مغز بادام دو تولہ، مغز چہار قسم تین تولہ،دھنیہ ایک تولہ، ترپھلا تین تولہ،گوکھرو ایک تولہ،زنجبیل ایک تولہ، کوٹ پیس کر رکھیں۔ تین ماشہ یہ سفوف روزانہ دودھ کے ہمراہ کھائیں۔ گھی دودھ خوب استعمال کریں۔
دیگر:
برہمی (centella asiatica) تین ماشہ، مغز بادام چھ ماشہ، دانہ الائچی خورد ایک ماشہ، مغز چہار ایک تولہ، گھاٹ کا پانی ملا کر اور چینی ملا کر دیں۔نسیان، کھانسی، بخار اور خفقان کے لئے فائدہ کرتا ہے۔
دیگر:
برہمی اگر تازہ ملے تو بہتر، ورنہ خشک کو لے کر پانی میں بھگو دیں کہ نرم ہو جائے۔ پھر کپڑے سے خشک کرلیں اور روغن گاؤ زرد میں بریاں کریں مگر جل نہ جائے۔ اگر جل گئی تو بے کار ہے۔ پھر نکال کر پیس لیں۔ برہمی بریاں دس تولہ، مغز بادام پانچ تولہ، مغز پستہ دو تولہ، مغز چہار پانچ تولہ،دھنیہ پانچ تولہ، دانہ الائچی خورد ایک تولہ، ان سب کو باریک پیس لیں۔ خوراک ایک ماشہ تازہ دودھ کے ساتھ صبح و شام، مقوی دماغ (centella asiatica benefits) ہے۔
دیگر:
برہمی (centella asiatica) کو دودھ میں بھگو دیں اور نچوڑ کر خشک کر کے گھی میں بھون لیں: برہمی بر یا ں تین تولہ، مغز بادام چھ تولہ، مغز چاروں دو تولہ، دھنیہ چھ ماشہ، الائچی خورد چھ ماشہ، طباشیر 6 ماشہ، موصلی سفید سے چھ ماشہ، مصری پانچ تولہ۔
سب کو کوٹ پیس کر رکھیں۔ ہمراہ دودھ تازہ تین ماشہ سفوف کھلائیں، جریان اور سرعت کو روکتا ہے۔ یہ سفوف قوت حافظہ کو بڑھاتا ہے۔
دیگر:
برہمی آدھ پاؤ،مویزمنقیٰ آدھ پاؤ۔برگ تلسی آدھ پاؤ، الائچی سفید آدھ پاؤ،قرنقل آدھ پاؤ۔ سب کو دس گنا پانی میں شبانہ روز تر کر کے عرق کشید کریں۔ روزانہ ایک چھٹانک عرق صبح پیا کریں۔ رنگت کو سرخ کرتا ہے۔ آواز کو صاف کرتا ہے، کھانسی اور ضیق النفس کے لئے مفید ہے۔ درد اور فساد خون کو روکتا ہے۔
دیگر:
برہمی بوٹی تین ماشہ، مرچ سیاہ تین دانہ، مغز بادام تین ماشہ، مغز تخم کدو شیریں، مغز تخم خربوزہ، مغز تخم خیارین ہر ایک تین ماشہ، چینی دو تولہ کوٹ چھان کر پلانے سے خفقان حار کو فائدہ ہوتا ہے۔
نوٹ:
یہ نسخہ صرف موسم گرما میں استعمال کیا جائے( ملتانی)
دیگر:
برہمی بوٹی (centella asiatica) کا تازہ رس تین ماشہ نکال کر بکری کے دودھ میں ملا کر پینا حافظہ کو بڑھاتا اور عمر کو زیادہ کرتا ہے۔ آوازصاف کرتا ہے اور کمزوری دماغ کے لئے مفید ہے۔( حکیم احسان الحق حکیم حاذق)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
برہمی (centella asiatica)
لاطینی میں:
Hydrocotyle Asiatica خاندان: Bacopa Monnieri
دیگر نام:
بنگالی میں تھل کری ٗ تامل میں غیر برامی ٗ سنسکرت میں براہمی جبکہ انگلش میں انڈین پینی ورٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت:
برہمی ایک چھوٹی بوٹی ہے جو کہ چھتے دار ہوتی ہے جڑ ہی سے باریک باریک شاخیں نکلتی ہیں اور ان کے سرے پر ایک پتہ لگا ہوتا ہے ۔پتے بڑے پیسے کے برابر گول یعنی گھوڑے سم کی مانند آٹھ نو انچ لمبے ہوتے ہیں اور بیل نما پھیلتے ہیں ۔ پودے میں سے ایک شاخ نکل کر زمین پر پھیل جاتی ہے۔ اس طرح یہ جڑیں بناتی ہوئی پھیلتی چلی جاتی ہے۔ پتوں کی جڑ میں ننھا سا پھول اور بہت چھوٹا سا تخم ہوتا ہے ۔
برہمی بوٹی (centella asiatica) کو تازہ استعمال کرنا چاہیے۔ اس کا ذائقہ گاجر کے پتوں کی طرح کسیلا ہوتا ہے ۔اگر خشک کرنا ہو تو سایہ میں سوکھی ہوئی بہتر ہے ورنہ دھوپ میں ایتھر اور الکوحل اڑ جاتا ہے ۔
برہمی کی اقسام :
اس کی دوسری قسم کو منڈوک پرنی کہا جاتا ہے۔ اس کا پتا اصل برہمی سے ذرا بڑا اور موٹا ہوتا ہے ۔باقی تمام شکل و صورت ایک سی ہوتی ہے اور اس کے اوصاف برہمی کی مانند لیکن ذرا کم ہوتے ہیں مگر بعض وئید اسی کو ہی اصلی برہمی بوٹی کہتے ہیں جبکہ بنگال کے حکیم جل نیم کو برہمی بوٹی قرار دیتے ہیں ۔
برہمی گھاس کے نام کی خوشبودار چیز پنساری تیل کی شکل میں فروخت کرتے ہیں۔ یہ برہمی گھاس تالیس پتر کا پہاڑی نام ہے۔ اس لئے مغالط سے بچنا چاہئے۔ تمام پودا ہی کام میں لانا چاہئے ۔
مقام پیدائش :
برہمی بوٹی عموما ًندی نالوں ٗتابوں اور نمناک زمینوں میں عموما ًتین ہزار فٹ بلند پہاڑوں پر پیدا ہوتی ہے ۔ جموں و کشمیر ٗہری پور (ہزارہ) جبکہ بھارت میں گنگا جمنا کے کناروں نیز ان کی نہروں کے کناروں پر دوار رشی کیش رڑکی ٗ سہارنپور دہرہ دون پر ہوتی ہے۔
مزاج:
گرم خشک درجہ دوم بعض کے نزدیک سرد خشک
افعال :
مقوی دماغ و حافظ ٗمصفیٰ خون ٗ ملین شکم ٗ ہاضم ٗ مدربول
استعمال :
برہمی (centella asiatica) اور مندوک پرنی کو زیادہ تر شیرہ یا سفوف کی شکل میں تقویت حافظ کے لئے شیر گاؤ کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔ بعض اوقات دوسری مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف یا حبوب یا معجون بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ نسیان ٗضعف دماغ ٗ مرگی ٗ جنوں اور دیگر دماغی امراض میں مفید (centella asiatica benefits) ہے۔
برہمی کا رس نکال کر شہد ملا کر گائے کے دودھ کے ساتھ دینا بھی مفید ہے۔ پھوڑے پھنسیوں اور دماغ کو تقویت دیتا ہے ۔ بالوں کو سیاہ مضبوط بناتا ہے ۔
بچوں اور بڑوں کی عصبی کمزوری کی وجہ سے کھانسی ٗ نزلہ اور سردرد ہو تو اس کا استعمال مفید ہے ۔
مقوی دماغ نسخہ:
دانہ الائچی ایک گرام ٗ مغز بادام دس عدد مغز کدو چھ گرام ٗ مرچ سیاہ سات عدد ٗ برہمی 10گرام کے ہمراہ ٹھنڈائی رگڑ کر پئیں تو دردسر ٗ ضعف دماغ اور ضعف بصارت کو دور کرتی ٗ حافظ کو بڑھاتی ہے ۔
برہمی یا منڈرک پرنی کو گھی میں بھون کر لگاتار ایک ماہ دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو جسم کو خوبصورت حافظ اور عمر بڑھتی ہے ۔ دوران علاج میں اناج سے پرہیز رکھیں اور بطور غذا صرف دودھ استعمال کریں۔ بعض اطباء دیگر امراض مثلا برص ٗ جریان منی وغیرہ میں بھی مختلف ترکیبوں سے کھلاتے ہیں ۔
برہمی کو تین ماہ سے زائد عرصہ لگاتار جاری نہ رکھنا چاہئے ورنہ سمی اثرات پیدا کرتی ہے ۔
نفع خاص:
مفرح و مقوی اعضائے رئسہ مضر: گرم مزاج کے لئے مصلح: کشنیز خشک اور گھی۔ بدل: دارچینی ٗ کبابی ٗ تج
کیمیاوی اجزاء:
برہمی (centella asiatica) کے کیمیاوی اجزاء جل نیم کی طرح کے ہیں۔ اس کی کھار کو برعین Bramhine ولیرائن Vallarine کہا جاتا ہے. جو جل نیم کے مواد کی طرح زہریلا نہیں ہوتا بلکہ یہ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے. اس کے علاوہ ہائیڈروکوٹی لین Hydrocotylin)) ایک گلکوسائیڈ اور ایشیاٹکوسائیڈ (Asiaticoside) تھوڑا سا اڑنے والا تیل پکٹک ایسڈ(Pictic Acid) اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں ۔لیکن خشک شدہ میں سنٹوٹیک ایسڈ Cention Ic Acidاور سینٹیلک ایسڈ Centellic Acid پائے جاتے ہیں ۔
جوہر موثر”برہمن” براہ راست محرک و مقوی قلب پایا گیا ۔ اس کا اثر اذاراقی کے جوہر “اسٹراکنین ” کے مماثل ثابت ہوا ہے لیکن برہمین میں سمی اثرات نہیں ہوتے اور اثر براہ راست ہوتا ہے جبکہ”اسٹراکنین ” کا اثر بالواسط اور سمی ہوتا ہے ۔
مقدار خوراک:
خشک تین سے پانچ گرام جبکہ تازہ نو سے دس گرام
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق