مقام پیدائش:
کوہ ہمالیہ کے ساتھ صوبوں میں کشمیر سے کماؤں تک چھ سے دس ہزار فٹ کی اونچائی تک اس کے پودے (milfoil) پائے جاتے ہیں۔ عام طور پر یہ باغ باغیچوں (milfoil benefits) میں بھی لگایا جاتا ہے۔ اس نام سے بازار میں خشک بوٹی دستیاب ہوتی ہے جس میں پتے و پھول ہوتے ہیں
مختلف نام:
برنجا سف۔ ہندی برنجاسف۔ عربی شویلا۔ سندھی گومار۔ فارسی بوئے مادراں۔ لاطینی اچلیا ملی فویم(AchilleaMillifaum) اور انگریزی میں میل فویل(milfoil)یرو(Yarrow) نوز بلیڈ(Nose Bleed)کہتے ہیں۔
شناخت:
یہ ایک پودا (milfoil) ہے جو آدھے سے ایک میٹر تک ہوتا ہے۔ باریک چھوٹے پتے برچھیکی طرح، پھول چھتے دار سویا یا سونف کے پھولوں جیسے سفید یا گلابی نیلے نظر آتے ہیں۔ اس پر ایک قسم کا لیس دار مادہ بھی لگا ہوا رہتا ہے۔
برنجا سف اور قیصوم ایک ہی بوٹی (milfoil benefits) کی نرو مادہ دو قسمیں ہیں۔نر قیصوم اور مادہ کوبرنجا سف کہتے ہیں ۔فرق اس میں و برنجا سف میں یہ ہے کہ قیصوم بڑی اور برنجا سف چھوٹی قسم ہے۔قیصوم پر ٹہنیا ں نہیں ہوتیں اور برنجا سف پر ٹہنیا بہت ہوتی ہیں۔ اس کے سر پر ایک چھتر سا ہوتا ہے جو اس کا پھول ہے۔ اس کی خوشبو بھاری اور بابونہ کی طرح ہوتی ہیں۔
ماڈرن تحقیقات:
اس میں نیلا یا گہراہرا اڑنے والاآچلین(Achiliein) نام کا جو ہر پایا جاتا ہے۔
مزاج:گرم و خشک
مقدار خوراک:
2 گرام سے پانچ گرام تک۔
فوائد:
برنجاسف (milfoil) کو مختلف بخاروں،ورموں، پیشاب کی رکاوٹ،ایام کی بندش وبچہ پیدا ہونے میں دشواری کے عارضہ میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ پتھری، معدہ کی سوجن و پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی مفید (milfoil benefits) ہے۔ اس کا پنچانگ بخار دور کرنے والا ہے۔ دماغی دردوں میں بھی یہ مفید ہے۔ ان سب تکالیف کے لئے اس کا جوشاندہ دیا جاتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں کے لئے اس کے پھولوں کا سفوف دو گرام، شہد خالص میں ملا کر چٹانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں۔سر درد میں اس کا پانی کے ساتھ لیپ کر ایا جاتا ہے۔ اس کے پنچانگ کی راکھ پھوڑے یا زخموں پربُرکنے سے وہ جلد (milfoil benefits) بھر جاتے ہیں۔ اس کے خشک پتوں کا دھواں مکان میں دینے سے سب زہریلے کیڑے بھاگ جاتے ہیں۔
عرق برنجا سف:
برنجا سف (milfoil) پنچانگ کا سفوف 250گرام کو چار کلو پانی میں رات کو بھگو رکھیں۔ صبح دو کلو عرق کشید کر کے 50 گرام سے 100 گرام تک استعمال کرنے سے سوجن، بلغمی بخار و جگر کی تکالیف میں مفید ہے۔
’’ لوگ کہیں کہیں گندنا بوٹی کو ہی برنجا سف سمجھ لیتے ہیں مگر وہ اس سے علیحدہ ہے۔‘‘ گندنا بوٹی کا مفصل بیان اگلے صفحات میں اپنی جگہ آ رہا ہے۔( حکیم ڈاکٹر ہری چند ملتانی، پانی پت)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
برنجاسف (milfoil)
لاطینی میں:
Achillea Millefolium خاندان: Compositae
دیگر نام :
عربی میں شویلا ٗسندھی میں گوما دریا گومادر ٗہندی میں گندار ٗفارسی میں بوئے مادراں
ماہیت:
ایک پودا (milfoil) ہے جو افسنیتن سے ملتی جلتی ہے ۔ اس کا تنا نصف گز لمبا ہوتا ہے ۔ شاخیں پتلی پتلی ہوتی ہیں ۔ پتے سرو یا ماجو کی طرح کٹے پھٹے برچھی کی نوک کی طرح چھوٹے چھوٹے حصوں میں منقسم ہوتے ہیں اور ڈالیوں پہ ایک چیپ دار رطوبت ہوتی ہے ۔ پھول چھوٹے چھوٹے سوئے کی طرح چھتردار ٗ زرد ٗ سفید اور نیلگوں ہوتے ہیں جو کہ کسی قدر گول جن کی خوشبو بابونہ کی طرح ہے جبکہ بو افسنیتن کی طرح آتی ہے ۔
برنجاسف کا رنگ:
پتے سبز ٗ پھول زرد اور سفید ٗبعض نیلے۔ ذائقہ: تلخ تیزی لئے ہوئے ۔
برنجاسف کی اقسام:
اس کی دو قسمیں ہیں۔ نر اور مادہ دونوں کے فوائد برابر ہیں ۔
نوٹ:
بعض لوگ قیصوم کو برنجاسف (milfoil) کی ایک قسم مانتے ہیں جبکہ قیصوم الگ پودا ہے ۔ قیصوم کی ساق پر شاخیں نہیں ہوتیں اور برنجاسف کی ساق پر شاخیں بہت ہوتی ہیں۔ اس کی ساق کے سرے پر ایک چھتر سا ہوتا ہے ۔ جو اس کا پھول ہے ۔ اس کی خوشبو بھاری اور ناگوار ہوتی ہے۔
مقام پیدائش:
ہمالیہ کے دامن میں کشمیر ٗکانگڑھ اور کمایوں تک جبکہ عموما ًدریاوں کے کناروں ٗسرسبز پہاڑوں اور سایہ دار جنگلوں میں بکثرت ہوتی ہے ۔
مزاج:
گرم تر جبکہ حکیم کبیر الدین صاحب نے گرم ایک ٗ دوسرے درجہ میں خشک لیکن حکیم مظفر اعوان صاحب نے گرم خشک درجہ سوم میں لکھا ہے۔
افعال:
دافع بخار ٗ مسخن ٗ مفتت سنگ گردہ و مثانہ ٗمحلل ٗ مدربول و حیض ٗ ملطف ٗ مفتح
استعمال:
مسخن و محلل و مفتح ہونے کی وجہ سے اورام آحشا میں استعمال (milfoil benefits) کرتے ہیں۔ انہیں افعال اور مدر ہونے کی وجہ سے مشمیہ ٗصلابت رحم ٗ عسر ولادت ٗ احتباس البول و حیض میں اس کا جوشاندہ پلانا اور نطول و آبزن کرنا مفید ہے۔ تپ بلغمی جس میں جگر بھی متاثر ہو تو مفید (milfoil benefits) ہے۔ مفتت و مدر ہونے کی وجہ سے پتھری کو خارج کرتا ہے۔ بخار ٗغشی و زکام میں مفید ہے ۔
اگر کسی مکان میں زہریلے کیڑے ہوں تو اس کے پتے مکان میں بچھا دیے جائیں یا پتے جلا دیے جائیں تو کیڑے بھاگ جاتے ہیں ۔
مضر:
گردہ کے لئے ۔ مصلح: انیسوں یا خشخاش ۔ بدل: امراض جگر میں افسنیتن یا بابونہ ۔
نفع خاص:
اورام آحشاء
کیمیاوی جزو:
اس میں ایک گہرا سبز یا نیلاہٹ لئے ہوئے تیز اڑنے والا تیل اور ایک تیز ست ایچ لین پایا جاتا ہے ۔
مقدار خوراک:
تین سے پانچ گرام (ماشے)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق