مختلف نام:
مشہور نام چاکسو۔عربی چشمیزج۔فارسی چسخام۔بنگالی بن کلتھی۔ سنسکرت چاکسو۔ گجراتی چمیٹر۔ مرہٹی چنوڑ،بلیا۔تامل کرو کانم۔تیلگو چنوپال،وِٹلو۔لاطینی کاسیااب سس (Cassia-Absus) انگریزی میں چاکسُو (chasku seeds) کہتے ہیں۔
شناخت:
اس کا پیڑ ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے۔ شاخیں پتلی ہوتی ہیں اور سخت زمین میں پیدا ہوتاہے۔ برسات میں نکل آتا ہے۔پھول منجری پر،منجری ایک سے دو انچ لمبی ،پھول پیلے یا لال پیلے بہت چھوٹے چھوٹے ،پھل ڈیڑھ انچ لمبی،بیج تیجسوی کالے ،چپٹے ،سخت،چکنےاورایک سرے سے کچھ نوکیلے ،پیڑ چپچیا روئیں دار،پھول و پھل اگست، ستمبر میں آتے ہیں.
مزاج:
گرم و خشک۔
ماڈرن تحقیقات:
کیمیاوی تجربات کے بعد چاکسو سے دو اجزاء چاکسین اور آیوچاکسین علیحدہ کئے گئے ہیں۔
مقدار خوراک:
نقوعاً 15سے 20 عدد۔
فوائد: (chasku seeds benefits)
چاکسو (chasku seeds) کا ذائقہ کڑوا اور بدمزہ ہوتا ہے۔ آنکھوں کے امراض میں مفید ہے۔ بینائی کو طاقت دیتا ہے۔ اکثر امراض آنکھ، آنکھ سے پانی بہنا، کمزوری نظر، ڈھلکے و جالے کے لئے ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو عام طور پر پوٹلی میں باندھ کر سونف کے پانی میں پکاکر چھیل لیا جاتا ہے۔ اکیلا یا دیگر ادویات کے ساتھ استعمال کرتے ہیں.
اس کے پتے بیرونی طور پر سوجن دور کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ بیرونی طور پر چرم روگ (جلدی امراض) خاص طور پر داد کے لئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں اور بیجوں کی گری کو مٹھے میں پیس کر لیپ کرتے رہنے سے زخم بھر جاتے ہیں۔
آنکھ دکھنے( آشوب چشم)میں آنکھ کے پپوٹوں پر اس کا ضماد کرنے سے آرام (chasku seeds benefits) آ جاتا ہے.
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
چاکسو (chasku seeds)
خاندان:
(Leguminosae)
انگریزی میں:
(chasku seeds)
دیگر نام:
چشمیزج عربی میں ‘فارسی میں چشخام‘ بنگالی میں بن کلتھی ‘سنسکرت میں چاکسو ‘ہندی میں بن کلتھی‘ سندھی میں جوڑتا چنور اور انگریزی میں کیسیا البس سیڈز کہتے ہیں ۔
ماہیت:
اس کا پودا (chasku seeds) ایک سال کا ایک سے دو فٹ اونچا چچپا اور روئیں دار ہوتا ہے۔ پتے شاخوں کے آخری سرد سروں پر لگتے ہیں ۔پنواڑ کے پتوں کی طرح لگ بھگ ایک سے دو انچ لمبے سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ پھول ہلکے پیلے رنگ کے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں ۔پھلی ایک سے ڈیڑھ انچ لمبی کچھ ٹیڑھی جس میں پانچ چھتخم چپٹے چمکدار سخت کالےبھورے رنگ کے ہوتے ہیں ۔جن کا ذائقہ قدرے تلخ ہوتا ہے۔ یہ پودا سخت زمین میں اگتا ہے۔
مقام پیدائش:
یا پاکستان‘ ہندوستان ‘ایران اور عرب میں پیدا ہوتا ہے۔
مزاج:
گرم خشک بدرجہ دوم
افعال:
حابس الدم، قابض شدید ‘جالیو محلل، مقوی قوت باصرہ ونافع اکثر امراض چشم ۔مصفیٰ خون۔
استعمال:
نافع امراض چشم و مقوی بصر ہونے کی وجہ سے اس کو آب بادایاں پکاکر یا پیاز کے اندر ڈال کر بھوبھل میں پکانے کے بعد مقشرکر کے تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔ جالی و محلل ہونے کی وجہ سے وقت اکتحالاً و ذروراً اکثر امراض چشم مثلاً ضعف بصر‘ رمد‘جرب الاجفان‘ حابس الدم ہونے کی وجہ سے چاکسو(21عدد )کو صندل مفید پانچ گرام کے ہمراہ رات کو پانی میں بھگو دیں ۔صبح کو اس کا زلال لے کر بول الدم کلوی کے لئے پلانا خصوصی طور پر مفید (chasku seeds benefits) ہے۔
تصفیہ خون کے لئے کتھ+صندل سفید وغیرہ ادویہ کے ساتھ نقوع کی شکل یا خسیاندہ جذام، پھوڑے اور پھنسیوں کے لئے مفید ہیں ۔
حابس الدم و قابض ہونے کی وجہ سے چاکسو اور رسوت کو ہموزن پیس کر جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں۔ یہ گولیاں بواسیر خونی کے مریض کو صبح و شام ایک ایک کھلانے سے آرام (chasku seeds benefits) آجاتا ہے۔
نفع خاص:
امراض چشم کو مفید (chasku seeds benefits) ہے ۔
مضر:
گرم مزاجوں کے لئے۔
مصلح:
مدبرکرنا اور گلاب کا عرق ۔
بدل:
بعض افعال میں طوطیا کرمانی
کیمیاوی اجزا ء :
تخموں کے اندر کھار تین سےسات فیصدی پایا جاتا ہے. اور کچھ میگنیز ہوتا ہے. اس کے علاوہ چاکسین اور آئیوچاکسین اجزائے موثرہ علیحدہ کئے گئے ہیں.
مقدار خوراک:
نوعاً(21 عدد)۔۔۔دوسے تین گرام
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق