مختلف نام:
مشہور نام چرونجی – ہندی چرونجی -سنسکرت پریال -بنگالی چرونجی -مرہٹی چارولی -گجراتی چارول -فارسی نقل خواجہ- عربی حب السمنہ – انگریزی میں (cuddapah almond) کہتے ہیں.
شناخت:
یہ ایک پہاڑی پھل ہے ۔اس کے پتے چھوٹے چھوٹے نوک دار اور کھردرے ہوتے ہیں. اور بیری کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں. اس کے پھل میں سے جو گری نکلتی ہے اسے چرونجی کہتے ہیں.
مزاج:
گرم و خشک ۔
خوراک:
10گرام سے12 گرام ۔
فوائد: (cuddapah almond benefits)
چرونجی کا پھل میٹھا ،بھاری اور قبض کشا ہوتا ہے اور دات ،پت ،جلن ،بخار اور پیاس کو دور کرتا ہے ۔اس کا بدل پستہ ہے۔
چرونجی کی گری میٹھی ہوتی ہے اور مردانہ صحت کو بڑھاتی ہے ۔دل کو طاقت دیتی ہے ۔گری چرونجی کے نام سے مٹھائیوں میں ڈالی جاتی ہے ۔چھال میں13.4 ٹینن ہوتا ہے۔ جلدی امراض (چرم روگ )میں چرونجی کو پیس کر لیپ کرنے سےآرام آ جاتا ہے۔ چرونجی کی گری کا تیل بادام روغن کے برابر فائدہ پہنچاتا ہے ۔اس کے درخت کا گوند دستوں کو روکتا ہے ۔چرونجی کا گری بادام، کالے تلوں اور چینی کے ساتھ استعمال کرنا مردانہ صحت کے لئے بہت مفید (cuddapah almond benefits) ہے ۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
چرونجی(cuddapah almond)
دیگر نام:
اردو میں چرونجی ‘ہندی میں پیالا‘عربی میں حب السمنہ‘فارسی میں نقل خواجہ‘ گجراتی میں چار ولی‘بنگلہ میں پیال‘سندھی میں نیزا میود اور انگریزی میں کڈپہ آمنڈ کہتے ہیں۔
ماہیت:
اس درخت کی لکڑی سخت اور سرخ رنگ کی ہوتی ہے لیکن لکڑی کا مرکزی حصہ سیاہ ہوتا ہے پتے چھ انچ سے دس انچ تک لمبے چمڑے کی طرح مضبوط ‘پھول گول سبزی مائل سفید گچھوں کی شکل میں ‘پھلسیاہ رنگ کے قدرے بچھے ہوئے بیروں کی طرح کھائے جاتے ہیں ۔ان پھلوں کے اندر گٹھلی ہوتی ہے ۔جس کے اندر دو خانے ہوتے ہیں۔ ان کے اندر بیج ہوتے ہیں۔ جن کو مغز چرونجی (cuddapah almond) کہتے ہیں ۔جن کا مزہ ‘پھیکا خوش ذائقہ اور چکنا ہوتا ہے۔
مقام پیدائش:
ہندوستان اور برما کے گرم و خشک علاقوں میں خودرو پایا جاتا ہے۔
مزاج:
گرم تر اور بعض کے نزدیک گرم درجہ اول
افعال:
مسمن بدن ‘مقوی با ہ ‘جالی
استعمال:
چرونجی (cuddapah almond) کثیر الغذا ہے۔ لاغراسخاش اس کو فربہ کرنے کے لئے حریر ےمیں شامل کرکے پلاتے ہیں۔ جو ضعفبا ہ کے مریض نے قوت با ہ کو زیادتی کرتی ہے۔ جالی ہونے کی وجہ سے اس کے تازہ پھل کا گودا پتھر پر پیس کر ضماد کر نارنگ بشر کو صاف کرتا ہے۔ اس کا حریرہ بادام اور شکر کے ساتھ باہ کو بڑھاتا (cuddapah almond benefits) ہے ۔بعض علاقوں میں اس کے پھل کو بیروں کی طرح کھاتے ہیں اور گٹھلی کو بادام کی بجاۓ استعمال کرتے ہیں۔ اسکوبھون کرکھایا جائے تو نہایت لذیذہوتی ہے۔ اسکا تیل بطور کھوٹ (ملاوٹ) روغن بادام میں ملاتےہیں۔
چرونجی (cuddapah almond) کو جرب متقرح پرمالش کرنے سے جلد فائدہ (cuddapah almond benefits) ہوتا ہے ۔چرونجی چار تولہ گلاب دس تولہ پیس کارن سہاگہ چودہ ماشےملا کر جرب متقرح پر دو یا تین روز تک مالش کریں۔
نفع خاص:
مسمن بدن‘ مقوی باہ ۔
مضر:
ثقیل اور دیر ہضم ۔
مصلح:
سکنجبین اور شہد۔
بدل:
پستہ اور تل
مقدارخوراک :چھ ماشہ سے ایک تولہ( 6 سے 10 گرام)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق