مختلف نام:
فارسی چوب چینی- ہندی ، گجراتی و مراٹھی چوپ چینی- بنگالی توپ چینی- تامل پر گنچیک کائی- تیلگو پر گنچیکا – عربی خشب الصینی- لاطینی سمائی لیکس چائنا (smilex china) اور انگریزی میں چائنا روٹ (China Root) کہتے ہیں۔
شناخت:
چوب چینی (smilex china) کے نام سے بازار میں ایک جڑ ملتی ہے، جو لال یا گلابی رنگ کی ہوتی ہے۔ ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ یہ ایک بیل دار بوٹی کی جڑ ہے۔ یہ بیل دار بوٹی چائنہ میں پیدا ہوتی ہے اس لئے ہی اسے “چوب چینی” کہتے ہیں.
ہندوستان میں بھی یہ کماؤں ۔ گڑھوال، آسام، بنگال، مدھیہ پردیش، وغیرہ صوبوں میں پائی جاتی ہے۔اس کی کانٹے دار بیل ہوتی ہے جو دیگر درختوں کے سہارے اوپر چڑھتی جاتی ہے۔ یہ بیل کافی مضبوط ہوتی ہے۔ اس کی گولائی کہیں کہیں ایک انچ سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے پتے گول انڈے کی طرح 5 سے 6 انچ تک لمبے اور چوڑے ہوتے ہیں۔ پھول سفید رنگ کے گچھوں میں چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ پھل3/1 انچ سے2/1 انچ کا اور گول ہوتا ہے جس میں ایک یا دو بیج ہوتے ہیں۔ ادویات بنانے میں اس کی جڑ کام میں لائی جاتی ہے جو سات سے دس انچ لمبی اور ایک سے دیڑھ انچ تک موٹی ، گانٹھ دار، چکنی، گلابی معمولی سیا ہی مائل ہوتی ہے جو دوائی میں استعمال (uses of smilex china) کی جاتی ہے.
چوب چینی (smilex china) وہ اچھی ہوتی ہے. جس کا رنگ گلابی یا سرخ یا گلابی و چکنی ہو۔ ذائقہ شیریں، لعاب دار اور اتنی بھاری ہو کہ پانی میں چلانے سے ڈوب جائے۔ گانٹھیں کم ہوں اور ریشے نہ ہوں، نہ بہت بڑی ہو نہ بہت چھوٹی ہو اور نہ ہی بہت سخت کہ جو چھل بھی نہ سکے.
مزاج:
گرم و تر درجہ اول۔
مقدار خوراک:
3 سے 6 گرام۔
فوائد:
خون صاف کرنے والی ہے۔ محافظ حرارت غریزی اور ردی رطوبت کو خشک کرتی ہے۔ خون کو صاف کرنے کے لئے بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔ اس کو امراض فساد خون ،کوڑھ، زہریلے امراض، خارش، داد، ایگزیما ، پرانے زکام ، درد شقیقہ ، دھڑ کا مارا جانا ، منہ کے ٹیڑھا ہو جانے ، بواسیر، پیشاب کی زیادتی اور جوڑوں کے درد کے لئے استعمال (uses of smilex china) کرتے ہیں.
پیشاب کی نالی کے پرانے زخم، زہریلے امراض کی گانٹھوں کو دور کرنے کے لئے مفید ہے۔ کئی طبیب اور وید چوب چینی کی چائے تیار کر کے پرانے نزلہ و دمہ کے مریضوں کو استعمال (uses of smilex china) کراتے ہیں.
چوب چینی کے آسان مجربات درج زیل ہیں:
خرابِی خون:
پانچ گرام چوب چینی کو 50 گرام پانی میں 6 گھنٹے بھگو رکھیں. پھر جوش دیں۔ جب 25 گرام رہ جائے تو چھان کر پلائیں۔ زبردست مصفی خون ہے، بخار کو بھی دور کرتا ہے.
معجان چوب چینی:
اس معجون کا نسخہ اگلے باب “خولنجان” کے بیان میں دیا گیا ہے. بنائیں اور فائدہ اٹھائیں. وجع المفاضل گنٹھیا کے لئے مفید ہے.
جسمانی کمزوری:
3 گرام چوب چینی برابر چینی ملا کر سفوف بنالیں. 6 گرام صبح اور 6 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم سے دیں۔ کچھ دنوں میں ہی جسمانی کمزوری دور ہو کر احتلام کا عارضہ بھی دور ہو جاتا ہے. قبض کے لئے بھی مفید (uses of smilex china) ہے.
سر درد:
دماغی محنت اور پرانے بخار کی کمزوری بڑھنے پر سر درد رہتا ہو تو چوب چینی ایک سے دو گرام مکھن کے ساتھ مصری ملا کر استعمال کرائیں. کچھ دنوں کے استعمال سے آرام آ جاتا ہے.
بھگندر:
چوب چینی 2 گرام، چینی 2 گرام۔ دونوں کو پیس لیں، صبح و شام پانی سے دیں۔ بھگندر ناسور (40 دن استعمال کرنے سے دور ہو جاتا ہے.
پیشاب کی نالی کت زخم:
چوب چینی (smilex china)، سرد چینی، ریوند چینی، قلمی شورہ، زیرہ سفید، الائچی خورد ہر ایک 6۔6 گرام۔ سب کو کوٹ چھان کر سب کے نصف کوزہ مصری ملائیں اور اس کی چار پڑیاں بنائیں. دن میں دو بار دودھ بکری کی لسی سے دیں۔ اِندری جلاب کا بہترین نسخہ (uses of smilex china) ہے۔ تاج الحکمت پریکٹس آف میڈیسن
زیریلے امراض:
چوب چینی 10 گرام ، بسفائج ، پھول گاو زبان، پھول گلاب ، چھلکا ہرڑ زرد ، چھلکا بہیڑہ ، آملہ ، ہرڑ سیاہ، مرچ کالی، پیلی، سونٹھ ہر ایک دو گرام۔ صبح و شام دونوں وقت متواتر ایک سال پلائیں۔ زہریلے امراض و پرانے سے پرانے زخموں کا مادہ نکالنے کے لئے مفید (uses of smilex china) ہے۔ تاج المجربات
دیگر حکیم نور الدین بھیروی:
چوب چینی، بسفائج، ہرڑ کالی، ریوند چینی، عشبہ، برابر برابر لے کر سفوف بنا لیں، خوراک ایک گرام صبح اور ایک گرام شام کھانا کھانے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد تازہ پانی سے دیں۔
عرق النساء مسیح الملک حکیم محمد اجمل خان صاحب:
چوب چینی 3 گرام کو کوٹ کر رات کو 50 گرام پانی میں بھگو رکھیں۔ صبح اس کا نتھار پلائیں۔ چاول، آلو، گوبھی سے پرہیز کرائیں.
شربت مصفی خون:
چوب چینی (smilex china)، شاہترہ کے پتے، بادر نجبویہ، برادہ لکڑی شیشم سیاہ، منڈی بوٹی، گاو زبان، شاہترہ کے بیج ، افتیموں )پوٹلی میں باندھ کر( ، برادہ صندج سرخ، بیج کاسنی ہر ایک 9 گرام ، عشبہ 36 گرام.
رات کو 2 کلو پانی میں بھگو رکھیں۔ صبح کو مل چھان کر 750 گرام چینی ملا کر شربت تیار کریں۔ بقدر 25 گرام پانی ملا کر دیں۔ اگر سنگتروں کا موسم ہو تو روزانہ دو تین سنگترے بھی کھلائیں۔ دہی، لسی اور تیل کی چیزوں سے پرہیز کرائیں۔ خون صاف کرانے کے لئے از حد مفید ہے۔ کچھرالی کے پھوڑ اور دیگر پھوڑے ، پھنسیوں کے لئے مفید (uses of smilex china) ہے.
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
چوب چینی (smilex china)
دیگر نام:
عربی میں خشب الصینی ،فارسی میں چوب چینی، چین کی زبان میں ٹوفوہ جبکہ انگریزی میں چائنا روٹ کہتے ہیں.
ماہیت:
اس کی ایک بیل ہوتی ہے۔ڈنٹھلبہت سخت گولائی لئے ہوئے لگ بھگ ڈیڑھ انچ ہوتا ہے۔پتے بڑے چھ انچ سے اٹھارہ انچ تک گول اور کافی چوڑے تیج پات کی طرح دھاری دار،آگے سے نوکیلے ہر شاخ پر تین چار ہوتے ہیں. پھول گھچوں میں اورسفیدرنگ کے آدھ انچ سے ڈیڑھ انچ تک گول جس میں ایک دو تخم ہوتے ہیں،جڑیں سرخ یا گلابی اور بعض سفیدی مائل گلابی رنگ کی ہوتی ہیں۔چوب چینی کے ٹکڑے بڑے لمبے لگ بھگ سات آٹھ انچ کے برابر سخت ہوتی ہے۔بعض میں گانٹھیں زیادہ اور بعض میں کم۔اس میں بو نہیں ہوتی۔جس کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔جب اس کو تازہ تازہ اکھاڑتے ہیں. تو اس میں رس ہوتا ہے اور ذائقہ شیریں ہوتا ہے لیکن خشک ہونے پر مٹھاس کم ہوجاتی ہے.
اچھی خوب چینی کی پہچان:
جس کا رنگ سرخ یا گلابی ہو اور ظاہر وباطن کے رنگ میں اخلتلاف نہ ہو اور چکنی ہو،اتنی بھاری ہو کہ پانی میں ڈالنے سے ڈوب جائے،گانٹھیں کم اور ریشے بلکل نہ ہوں،نہ بہت بڑی اور چھوٹی ہو اور نہ بہت سخت جو چھری سے چھل نہ سکے اور یہ صفات اس کے تمام اجزاء میں برابر ہونا اچھی خوب چینی (smilex china) کی پہچان ہے.
مقام پیدائش:
چوب چینی (smilex china) چین اور جاپان کے پہاڑوں میں پانی کے کنارے اور نمناک زمین اور بنگال میں سلسٹ کے پہاڑوں میں پیدا ہوتی ہے. اس کو سک چینی یا پہاڑی چوب چینی کہا جاتا ہے نیز ناپال اور خطا کے پہاڑوں کے علاوہ ہندوستان میں آسام وغیرہ میں پیدا ہوتی ہے.
مزاج:
مرکب القوی مائل بہ حرارت وپیوست.
افعال:
ملطف،مفتح،سود،محلل،معرق،مصفی خون، مقوی اعضاء رئیسہ،مدر بول و حیض ،مقوہ باہ ،تازہ چوب چینی منوم مسکن و مجفف.
استعمال: (uses of smilex china)
مصفی خون ہونے کی وجہ سے امراض مزمنہ سوداویہ و دمودیہ میں تصفیہ خون کے لئے مثلا جذام، آتشک، جرب قوبا ،قروح خبثیہ سا عیہ میں استعمال ہوتی ہے. محلل ہونے کی وجہ سے سخت اورام سودادیہ میں استعمال (uses of smilex china) ہوتی ہے. تازہ چوب چینی مسکن و متورم اثر رکھتی ہے.
مقوی اعضائے رئیسہ ،ملطف،مفتح و مسکن ہونے کی وجہ سے شقیقہ صداع،مزمنہ ،حمی ربع،مزمن نزلہ زکام ذہن کا پراگندہ ہونا،قروح گردہ ومثانہ اقسام جنون و ما لیخولیا ،فالج، رعشہ، استسقاء لحمی، بواسیر ،سلسل البول ، اسہال میں مفید ہے.
مقویباہ ہونے کی وجہ سے تقویت کے لئے بھی اس کو استعمال کیا جاتا ہے. مدربول و حیض ہونے کی وجہ سے پیشاب وحیض کا ادرار کرتی ہے. اس کے علاوہ برص ،جھائیں، داءالثعلب، داء الفیل، میں بھی سود مند ہے.
چوب چینی (smilex china) کو پرانی سوداوی اور خونی امراض میں بشکل مطبوخ، معجون، شربت عرق اور سفوف میں بہت استعمال کرتے ہیں۔بعض اطباء اس کی چائے تیار کر کے دمہ اور مزمن نزلہ کے مریضوں کو استعمال (uses of smilex china) کراتے ہیں.
چوب چینی کے دو تین پتے گوشت پکاتے وقت اس میں شامل کرلیں تو گوشت خوب گل کر لذیذ ہوجاتا ہے۔
نفع خاص:
دافع امراض سودادیہ ،مقوی اعضائے رئیسہ
مضر:
گرم مزاجوں کے لئے۔
مصلح:
موسم اور مرض کے لحاظ سے جو مناسب ہو۔
بدل:
عشبہ مغربی۔
کیمیاوی اجزاء:
شکر،گلکو سائیڈ، جوہر خاص ،سیپو نین، گوند اور نشاستہ کے علاوہ صابن جیسا مادہ پایا جاتا ہے۔
مقدار خوراک:
پانچ سے سات گرام یا ماشے۔
مشہور مرکب:
عرق چوب چینی’ معجون چوب چینی وغیرہ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق