رپورٹز کے مطابق ہر سا ل امریکہ میں تقریبا” چھ لاکھ سے زائد افراد دل کی بیماریوں کی وجہ سے وفات پا جاتے ہیں، یعنی ہر چار میں سے ایک فرد کی موت د ل کا دورہ پڑنے سے ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دل کی بیماری کی شرح بہت زیادہ حد تک بڑھ چکی ہے۔ اس کی خاص وجہ (causes of heart disease) لوگوں کے طرز زندگی ہے۔ زیادہ چکنائی والی خوراک، شراب نوشی اور فاسٹ فوڈز کی بدولت دل کی بیماریوں (treatment for heart disease) کے ساتھ ساتھ دیگر امراض بھی بڑھتے جارہے ہیں۔
نئی پود خالص غذا ؤں کی بجائے ریسٹورانت اور فاسٹ فوڈ کھانوں کو پسند کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ان کھانوں میں غذائیت کی کمی ہے اور یہ صرف جسم میں چکنائی بناتے ہیں۔ جس کی وجہ سے موٹاپا آجاتا ہے اور جو کہ ہائی کولیسٹرول کا سبب بنتا ہے۔ پھر اس سے خون کی شریان میں چکنائی اکھٹی ہونے کی وجہ سے بند ہو جاتی ہیں جو کہ آخر میں دل کی بیماریوں کا سبب بن جاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق ایک اہم حقیقت سامنے آئی ہے کہ صرف ستائیس فیصد لوگ دل کے امراض کی علامات (causes of heart disease) سے واقف ہوتے ہیں اور ایمرجنسی ریسکیوکو کال کرتے ہیں تاکہ فوری علاج (treatment for heart disease) ہو سکے۔ تقریبا” سنتالیس فیصد لوگ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں۔ ان سب کی سب سے بڑی وجہ لا شعوری ہے۔
دل کی بیماریوں کی قسمیں
دل کی بیماریاں کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ ان سب کے ہونے کی وجہ تقریبا” ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ دل کی بیماریوں کی کچھ قسمیں مندرجہ ذیل ہیں
1. کرونری آرٹری ڈزیز
2. آریدھ میہ
3. ہارٹ ڈیفیکٹز
دل کی بیماریوں کی علامات
دل کی بیماری کی علامات (causes of heart disease) مرد اور عورتوں میں مختلف ہوتی ہے۔ مرد حضرات کو عام طور پر سینے میں درد محسوس ہوتا ہے جب کے خواتین کو تھکاوٹ، متلی اور سانس لینے میں مسئلہ ہو جاتا ہے۔ عام علامات جو دونوں میں پائی جاتی ہیں۔
1. سینے میں دباؤ
2. سینے میں کچھاؤ
3. سینے میں بے چینی جس کو انجائینابھی کہا جاتا ہے۔
4. سانس لینے میں تکلیف
5. درد
6. جسم کا سُن ہونا
7. بازوؤں اور ٹانگوں میں کمزوری
8. گردن، کمر، معدے اور گلے میں درد
دل کی بیماریوں (treatment for heart disease) کی تشخیص تب تک نہیں ہوتی جب تک انسان انجائینا، دل کے دورے اور ا سٹروک کی تکلیف سے نہ گزرے۔ اگر انسان اس قسم کی کیفیت سے گزر رہا ہو تو اسے چاہیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جائے یا لواحقین مریض کا بر وقت علاج کروائیں تاکہ فوری طور پر ممکنہ علاج ہو سکے۔
دل کی دھڑکن غیر معمولی ہو تو اسکو ایریدھمیہ کہتے ہیں۔ اس کی علامات مندرجہ ذیل ہیں
1. سینے میں کچھ پھنسا ہوا محسوس ہونا
2. تیز تیز دل کا دھڑکنا یا دل کی دھڑکن کا بہت آہستہ ہو جانا
3. سینے میں درد
4. سر درد
5. غنودگی
6. بے ہوشی
دل کی کمزوری کی علامات
دل کی کمزوری جو کہ جینیٹک وجوہات کی بنا پر ہوتی ہیں اس کی علامات (causes of heart disease) درج ذیل ہیں
جلد کی رنگت میں پیلاہٹ یا جِلد کا نیلا ہو جانا۔
1. ٹانگوں اور پیٹ کے حصے میں سوزش
2. آنکھوں کے گرد سوجن
3. وزن میں کمی
4. تھکاوٹ
5. ہاتھوں میں سوزش
دل کے انفیکشن کی علامات
دل کے انفیکشن کو اینڈوکارڈائٹس کہتے ہیں اس کی علامات مندرجہ ذیل ہیں
1. بخار
2. سانس کا ُاکھڑنا
3. کمزوری
4. ٹانگوں میں سوزش
5. دل کی دھڑکن کا غیر معمولی ہونا
6. خشک کھانسی
7. جلد میں سُرخی اور خارش
جب ان علامات (causes of heart disease) میں سے آپ کو کوئی کیفیت محسوس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ بر وقت مرض کی تشخیص ہو سکے۔
دل کی بیماریوں کی وجوہات
جن وجوہات کی بنا ہ پر دل کی بیماری ہو سکتی ہے
1. سگریٹ نوشی
2. ہائی بلڈ پریشر
3. ذیابطیس
4. ذہنی دباؤ
5. والوہارٹ ڈزیز
6. شراب نوشی
7. ادویات کا بے جا استعمال
8. نشہ آور چیزوں کا استعمال
9. ہائی کولیسٹرول
دل کی بیماریوں کا سبب (cause of heart disease) چکنائی کا شریانوں میں جمع ہو جانا ہے۔اس حالت کو ایتھیروسکلیروسیس کہتے ہیں۔ اس حالت میں چکنائی کا مادہ شریانوں میں جم جاتا ہے اور ان کو سخت کردیتا ہے۔ اس بنا پر خون روانی سے رگوں میں تیر نہیں سکتا تاہم دل تک خون کی ترسیل نا کافی ہو جاتی ہے جس وجہ سے دل کی بیماری جنم لیتی ہے۔ جب اُوپر دی گئی علامات میں سے کوئی بھی ظاہر ہوں تو وقت ضائع کیے بغیر ایمرجنسی ڈاکٹر (treatment for heart disease) سے رجوع کریں ۔
دل کی بیماریوں میں خطرناک عناصر
1. بڑھتی ہوئی عمر
2. سگریٹ نوشی
3. سرطان کی دوائیں
4. غیر صحت بخش خوراک
5. ہائی بلڈ پریشر
6. موٹاپا
7. ذہنی دباؤ
دل کی بیماری سے بچنے کےطریقے
روزبروز بڑھتی ہوئی آلودگی، فصلوں کی کاشت کاری میں کیمیائی کھاد کا استعمال ، غیر معیاری کھانے کا تیل ،، مختلف طرح کے غیر معیاری کھانوں کا استعمال، ورزش میں کمی، اور ادویات کا استعمال (treatment for heart disease) دل کی بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی میں ترقی خاص طور پر موبائیل اور کمپیوٹر کے استعمال نے لوگوں کی طرز زندگی کو خاصا بدل دیا ہے۔ لوگ کھانے کے بعد چہل قدمی کی بجائے موبائل یا ٹیلی وژن دیکھنے بیٹھ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کھانامکمل طور پر ہضم نہیں ہو پاتا اور وہ چربی کی صورت میں جسم میں جمع ہو جاتا ہے تاہم دل کی بیماری کا باعث بن جاتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اس موذی اور جان لیوا امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے رہنے سہنے کے طور طریقے بدلیں اور اپنی زندگی میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں لائیں۔
1. کم سے کم تیس منٹ کی ورذش کی عادت روزانہ (treatment for heart disease)
2. کھانے کے بعد چہل قدمی
3. سگریٹ نوشی سے مکمل نجات
4. غیر معیاری خوراک سے پر ہیز
5. پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال
6. کھانوں میں زیتون کے تیل کا استعمال
7. سلاد اور تازہ پھلوں کی خوراک میں شمولیت۔
8. خوش رہیں تاکہ ذہنی دباؤکم ہو سکے
9. اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھیں اور اچھی غذا کھائیں
اگر آپ ذیابطیس ، بلڈ پریشر یا ہائی کولیسٹرول کے مریض ہیں تو ان بیماریوں کو کنٹرول کریں کیونکہ بلاواسطہ طور پر یہ بھی دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ صحت سے بھر پور زندگی گزاریں تو بہتر ہے کہ اپنا طرز زندگی بدلیں اور اپنی خوراک پر توجہ دیں اور خوش رہیں۔