مختلف نام:(fumaria parviflora)
اردوپاپڑا(fumaria parviflora) ۔ہندی پاپڑہ۔فارسی شاہترہ۔عربی شاہترج۔آیورویدک پرپٹ،پت پاپڑالاطینی میں(Fumeria Parviflora)،مہاراشٹراوربنگال میں کھڑ سالیوپت پاپڑا۔ملاوار اور کیرل میں اسے پرپٹ کہتے ہیں۔
یہ سرد موسم میں ملنے والا مشہور پودا ہے۔ اس کی پیدائش اچھی طرح جوتے ہوئے کھیتوں میں جہاں کے زمین ملائم ہوتی ہے یا ریتلی ہوتی ہے، وہاں پر پیدا ہوتا ہے۔ اس کے پتےگاجر یا دھنیا کی طرح ملائم ہوتے ہیں۔ یہ تین سے چھ انچ اونچا ہرا نیلا ہوتا ہے۔ ذائقہ (fumaria parviflora remedies) قدرے تلخ و تیز ہوتاہے۔
مزاج:
گرمی و سردی میں معتدل،دوسرے درجہ میں خشک۔
خوراک:
6 گرام سے 9 گرام تک۔
فوائد:
جگراور طحال کا سدّہ کھولتا ہے۔جگر اور معدہ کو طاقت (fumaria parviflora) دیتا ہے،صفراء وسودا، بلغم کو براہ راست نکالتا ہے۔ زبردست مصفیٰ خون ہے۔ خشک پاپڑا( شاہترہ)پرانے بخاروں اور امراض (fumaria parviflora remedies) سوداوی میں مفید ہے۔یرقان دور کرتا ہے۔ پتوں کا چھنا ہوا پانی معدہ اور بھوک کو طاقت دیتا ہے، طبیعت نرم کرتا ہے۔ خارش خشک اور ترداد، چنبل، پھوڑے،پھنسی اور فساد خون کو مفید ہے اور غرغرہ اس کا تالو اور زبان کے زخم کو مفید ہے۔
پاپڑا کے بیج:
امراض سوداوی و یرقان کو مفید ہے۔ زبردست مصفیٰ خون ہے۔سخت کڑوے ہوتے ہیں۔
خوراک:
6 سے9 گرام تک
پاپڑا(شاہترہ) کے آسان طبی مجربات
مصفیٰ خون:
یہ دوا (fumaria parviflora) دہلی کے کئی دواخانوں کی طرف سے مختلف ناموں سے فروخت کی جا رہی ہے۔ اس کا اصل نسخہ درج ذیل ہے:
شاہترا( پاپڑا)صندل لال،ہرڑ کالی ،مُنڈی،چرائتہ،عشبہ،برہم ڈنڈی، شیشم کا برادہ ہر ایک 25 گرام،عناب 40 عدد۔ تمام دواؤں کو چھ گنا پانی میں ملا کر رات کو پڑا رہنے دیں۔دن کو جوش دیں۔ جب آدھا رہ جائے تو مل چھان کر ڈیڑھ گناکھانڈ ملا کر قاعدہ کے مطابق شربت تیار کریں۔یہ 20 گرام شربت، 50 گرام عشبہ ملا کر پئیں۔ یہ پھوڑے، پھنسیاں، خارش اور عام جلدی امراض کے لئے مفید (fumaria parviflora remedies) ہے۔
عرق مصفئ خون:
پا پڑا (fumaria parviflora) ( شاہترہ) 50گرام،سرپھوکہ 50گرام،برادہ لکڑی شیشم50 گرام،مُنڈی 50 گرام، مہندی کے پتے 50 گرام،بسفائج 50 گرام، کالی ہرڑ، 50 گرام، چرائتہ 20گرام، گاؤزبان، عشبہ مغربی 20 گرام، پرسیاؤشاں20 گرام، کاسنی 100 گرام، مکوخشک 100گرام، عناب 50 گرام۔
سب کو 16 کلو پانی میں رات کو تر کریں، صبح 8 کلو عرق نکالیں۔ خوراک 30گرام ہمراہ شربت عناب 20 گرام استعمال کرائیں۔ بغیر شربت کے بھی استعمال (fumaria parviflora remedies) کرسکتے ہیں۔
شربت شاہترہ:
شاہترہ( پا پڑہ)،چرائتہ، منڈی، سرپھوکہ ہر ایک 70گرام،عناب 60 گرام، سب ادویہ کو گرم پانی میں بھگوئیں اور اچھی طرح جوش دے کر3/4 کلو چینی کا اضافہ کرلیں اور شربت تیار کریں۔
خوراک:
50 گرام شربت ،100گرام عرق پاپڑا (شاہترہ)کے ساتھ روزانہ صبح و شام دو ہفتہ تک استعمال کرائیں۔اس کے بعد جلاب دیں،سودا کا منفج ہے اور خون صاف کرتا ہے ۔
دوائے مصفیٰ خون:
شاہترہ(پاپڑہ)،چرائتہ منڈی،سرپھوکہ، صندل سفید،ہرڑ کالی ہر ایک 50 گرام، عناب 7 دانہ۔ سب ادویہ کو 300گرام پانی میں بھگو دیں۔ صبح چھان کر اور شربت عناب 20 گرام ملا کر پلائیں۔ چند روز کے استعمال سے پھوڑے، پھنسی (fumaria parviflora remedies) اور خارش کو آرام آجاتا ہے۔
دیگر:
شاہترہ، چرائتہ، بیج کاسنی،نیلوفر، چھلکا ہرڑ زرد، ہر ایک پانچ گرام۔ رات کو پانی میں تر کریں صبح صاف کرکے شربت عناب 20 گرام ملا کر پلائیں۔
معجون مصفئ خون:
شاہترہ(پاپڑہ (fumaria parviflora) 120 گرام، چھلکا ہرڑ زرد100گرام،چھلکا ہرڑ کابلی 70 گرام, چھلکا بہیڑہ 50 گرام،آملہ 50 گرام، سناءمکی 25 گرام، پھول گلاب 15 گرام، شہد خالص 600 گرام، چینی 600 گرام،
تمام ادویات کو علیحدہ علیحدہ کوٹ پیس کر چھان لیں شہد و چینی کا قوام بنائیں۔ادویات ملاکر معجون کو قوام میں لے آئیں۔جن لوگوں کا خون خراب ہو گیا ہویا زہریلا مادہ جسم میں موجود ہو۔بعد جلاب اس معجون کو استعمال (fumaria parviflora remedies) کرائیں۔
خوراک :
5گرام ہمراہ عرق سونف 40 گرام و عرق شاہترہ 40گرام،ہر روز صبح وشام کھلائیں۔زبردست مصفی خون ہے۔
اطریفل شاہترہ:
خون کو صاف کرتا ہے۔خارش کو زائل کرتا ہے۔اگر زہریلے امراض کی وجہ سے سر کے بال گر گئے ہوں یا سر میں گرمی یا درد کی شکایت ہو تو بہت مفید ہے۔
پاپڑہ (fumaria parviflora) (شاہترہ)140گرام،چھلکا ہرڑ پیلی110گرام،مویزمنقیٰ100گرام،چھلکا ہرڑ کابلی90گرام،چھلکابہیڑہ،چھلکا آملہ ہر ایک 60 گرام،سناءمکی30گرام،پھول گلاب 15 گرام
سوائے مویز منقیٰ کے سب ادویات کو کوٹ چھان کر روغن بادام بقدر حاجت سے چرب کریں اور مویز منقیٰ (منقیٰ سےدانے نکالے ہوئے)کو سل پر پیس لیں۔بعد ازاں شہد خالص تین گنا ملا کر حسب معمول تیار کریں۔خوراک چھ گرام صبح کو نہا ر منہ یا رات کو سوتے وقت عرق مصفیٰ خون(جس کا نسخہ اوپر دیا گیاہے)100 گرام کے ہمراہ کھلائیں۔(حکیم ڈاکٹر ہر ی چند ملتانی ،پانی پت)
شربت مصفیٰ خون:
پاپڑا(شاہترہ)کے پتے ،چرائتہ ،سرپھوکہ،سونف ہر ایک 20گرام ،برادہ صندل لال،برادہ صندل سفید ،اندرائن کی جڑ ہر ایک 5گرام،مُنڈی100گرام۔سب کو پانی میں جوش دیں اور پھر چھان کر چینی سفید اڑھائی کلو ملا کر شربت تیار کریں۔
خوراک:
20 گرام صبح و شام برابر پانی ملا کر دیں۔
خون کی خرابی،پھوڑے پھنسی ،خارش وغیرہ جلدی بیماریوں کے لئے بہت ہی مفید (fumaria parviflora remedies) ہے۔زہریلے مادے کو بالکل کھو ختم کردیتا ہے۔(حکیم عبدلرحیم صاحب)
مصفیٰ:
پاپڑہ دس گرام،ہرڑ سیاہ دس گرام ،چرائتہ دس گرام،مُنڈی بوٹی دس گرام،گیرو دس گرام،مہندی کے پتے دس گرام ،سفوف بناکر رکھیں اور چینی 50 گرام ملائیں۔
خوراک:
3گرام پانی کے ساتھ دیں۔بچوں کو بلحاظ عمر کم مقدار میں دیں۔(صوفی حکیم نواب الدین صاحب)
دیگر:
پاپڑہ ،مہندی کے پتے ،چرائتہ،منڈی بوٹی،مرچ سیاہ،تمام برابر وزن لیں۔دن میں تین بار بقدر تین گرام۔تازہ پانی میں ابال کر استعمال کرائیں۔زبردست مصفئ خون ہے۔سفید و سیاہ داغ،دھبوں ،پھوڑوں اور خارش تر و خشک کے لئے مجرب ہے۔
دیگر:
پاپڑہ(fumaria parviflora) (شاہترہ)50گرام ،چینی 250گرام۔پاپڑہ کو کوٹ کر چھان لیں اور چینی کی چاشنی بنا کر جوکہ گاڑھی نہ ہو اور نہ زیادہ پتلی ہو۔قدرے ٹھنڈی ہونے پر دوا کو اس میں ڈال دیں اور خوب ہلادیں تاکہ ایک ذات ہو جائے۔دوا (fumaria parviflora remedies) تیار ہے۔
دس گرام روزانہ استعمال کریں۔زبردست مصفیٰ خون ہے۔(حکیم عبدالمنان خلجی ،مالیر کوٹلہ)
دوائے ملیریا:
شاہترہ کے پتے سایہ میں خشک کرکے باریک پیس لیں۔
مقدار خوراک:
3رتی صبح اور 3 رتی شام پانی سے استعمال کریں۔ملیریا بخارکے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
پت پاپڑا’’شاہترہ‘‘(Fumaria)
لاطینی میں:Fumaria-Parviflora خاندان:Fumariaceae
دیگر نام:
عربی میں شاہترج یا بقلقہ الملک‘ فارسی میں شاہتراہ‘ سندھی میں شاہترو‘ بنگلہ میں اکثیت پاپڑہ‘ ہندی اور مراٹھی میں پت پاپڑا
ماہیت:
شاہتراہ کا پودا چھ انچ سے ڈیڑھ فٹ تک اونچا‘نازک‘ سفیدی مائل سبز اور زردی لئے ہوتا ہے۔ پتے دھنیےیا گاجر کی طرح کٹے پھٹے‘ آدھ انچ سے ڈھائی تک لمبے اور آدھ انچ کے قریب چوڑے ہوتے ہیں۔پھول سفید یا گلابی رنگ کے چھوٹے چھوٹے جن کا اگلا حصہ بیگنی رنگ کا ہوتاہے۔ یہ گلابی پھول والا زیادہ مفید (fumaria parviflora remedies) ہوتا ہے۔ پھول گول چھوٹے چمک دار چکنے خشک ہونے پر نیلے یا بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔
شاہترہ کا پودا (fumaria parviflora) تقریباً تمام ملک میں گیہوں اور جو کے کھیتوں میں موسم سرما میں پیدا ہوتے ہیں ۔ یہ گرمیوں میں خشک ہوجاتا ہے مگر موسم برسات میں اس کی جڑپھر سبز ہو جاتی ہے۔ اس کو عام لوگ پہچان لیتے ہیں۔ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔
مقام پیدائش:
پاکستان میں پنجاب‘سندھ‘ انڈیا میں دہلی ‘ یوپی‘ گنگا کے کناروں ‘ہمالیہ کی ترائی وغیرہ میں پیدا ہوتا ہے۔
اقسام:
مذکورہ کے علاوہ اس کی بہت سی اقسام ہیں۔
مزاج:
مرکب القوی ‘ گرمی ‘ سردی میں معتدل اور دوسرے درجے میں خشک ہے۔
افعال :
مصفیٰ خون ‘مدربول‘ مقوی معدہ‘ مشتہی‘ دافع بخار‘ ملین طبع‘ دافع سدہ جگر و طحال شاہترہ کے تخم مقوی بصر
استعمال:
شاہترہ کو زیادہ تر امراض فساد خون مثلاً خارش‘ آتشک‘ داد‘چنبل‘پھوڑاپھنسیوغیرہ میں جو شاندہ‘خسیاندہ‘ عرق اور رس کی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔تلی( اطحال)اورجگر کے سدوں کو کھولتاہے۔
شاہترہ (fumaria parviflora) سبز کا پانی نچوڑ کر پرانے بخاروں میں بکثرت مستعمل ہے ایک سے تین تولہ شربت پاپڑہ (شاہترہ) یا اس کا رس پلانے سے پسینہ اور پیشاب زیادہ آتا ہے نیز ایسابخار جوکرم شکم یا خون کی خرابی سے ہوان میں مفید ہے۔ معدہ کو طاقت دیتا ہے۔اسہال اور اور جریان خون میں مفید ہے۔ یرقان میں فلفل سیاہ کےساتھ فائدہ مند ہے تپ کہنہ اور امراض سوداوی میں مفید ہے۔
عرق شاہترہ
یعنی اس کا عرق بھی نکالا جاتا ہےجو عام طور پر خرابی خون اور مذکورہ امراض کے لئے مفید (fumaria parviflora remedies) مستعمل ہے۔ چہرے کی جھائیوں اور مہاسوں کو دور کرتا ہے۔
عرق کی مقدار خوراک:
ایک کپ صبح خالی پیٹ پی لیں۔
نفع خاص: مصفیٰ خون ‘ مضر : ریہ کے لئ مصلح : کانسی یاآب کانسی بدل: ہلیلہ و سنامکی
مزید تحقیقات :
کیمیاوی تجزیہ کے زریعے شاہترہ میں فیورک ایسڈ‘ ایک جوہر موثر ’’فیومیرین‘‘ پایا جاتا ہے۔
تجربات سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ جتنی مصفیٰ خون اثر رکھنے والی دوائیں ہیں جن میں خصوصاً شاہترہ اور چرائتہ کی تاثیر تصفیہ خون ہے۔ وہیں یہ دوائیں مانع جراثیم بھی ہیں۔
اس لئے ایسے امراض میں جہاں ضدحیوی ادویہ (اینٹی بیوٹک ادویہ)کا استعمال ناگزیر ہو وہاں مصفیٰ خون ادویہ استعمال کرنے سے کافی اچھے اثرات مشاہدے میں آئے ہیں ۔
مقدار خوراک:
پانچ سے سات گرام یا ماشے
مشہور مرکبات :
اطریفل شاہترہ ‘عرق شاہترہ‘ حب شاہترہ وغیرہ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق