مختلف نام
:سنسکرت امرو پھل،پیروک،امرود۔ ہندی امرود، پے یارا۔ مراٹھی پیرو،جام۔ گجراتی جام پھل۔ بنگالی پیارا۔ لاطینی سیڈیم گوا جاوا(PsidiumGua Java) اور انگریزی میں کومن گواوا(guava history) کہتے ہیں۔
امرود آج کل سستا اور آسانی سے ملنے والا پھل ہے۔ امیر ہو یا غیریب، یہ سب کے لئے پیارا ہے۔آیوریدک و یونانی نظریہ سے اسے امرت پھل کہا جاتا ہے۔ جسم کے لئے اس کے فائدے (guava fruit benefits) قابل تعریف ہیں۔
مقام پیدائش:
ہندوستان و پڑوسی ممالک میں امرود (guava history) پہاڑی علاقوں کو چھوڑ کر سب جگہ پایا جاتا ہے۔ تیس چالیس سال تک لگاتار پھل دینے والا امرود کا درخت دس سے تیس فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔ اس کے پھل کی شکل گول و لمبی ہوتی ہے۔ اس کےپکے گودے کا رنگ لال اور سفید ہوتا ہے۔ عام طور پر اس کی دو فصلیں ہوتی ہیں۔ ایک موسم سرما کی اور دوسری موسم برسات کی۔
شناخت:
ہندوستان میں عام طور پر اس کی پانچ اقسام پائی جاتی ہیں:( 1) چتری دار( 2) کریلا ( 3)الٰہ آبادی سفیدہ(4) امرودسیب( 5) بہی دانہ۔
پکنے پر چتری دار لال بندیاں جھلکنے لگتی ہیں۔ کریلا امرود کریلے کی طرح اچھی قسم (guava fruit benefits) کا ہوتا ہے۔الہٰ آباد سفید چھوٹا، میٹھا و کم بیج کا اور امرود سیب کی طرح گول اور بغیر بیج کے آتا ہے۔
فوائد:
امرود دل و دماغ اور معدہ کو طاقت (guava fruit benefits) دیتا ہے۔ اس سے جسم کی غیر ضروری حرارت کم ہو جاتی ہے۔چستی اور طاقت دے کر یہ پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ اسے ہمیشہ دانے (guava history) نکال کر کھانا چاہئے۔
اے،بی اور سی وٹامن کے ساتھ لوہا، چونا اور فاسفورس ہونے کی وجہ سے یہ حاملہ اور حمل میں بچے کے لئے بھی بہت ہی مفید ہے۔ اس کے استعمال سے جلدی امراض بھی دور ہو جاتے ہیں۔
سیب کے فوائد کے مقابلہ میں اس کے فوائد کے نقشہ پر دھیان دیں:
اجزاء سیب امرود
پانی 1.75 .1 76
پروٹین 0.3 1.5
وسا 0.1 0.2
معدنیات 0.3 0.7
کاربوہائیڈریٹ 0.13 14.5
کیلشیم 0.01 0.01
فاسفورس 0.02 0.44
لوہا 1.7
وٹامن اے برائے نام 1ملی گرام
وٹامن بی 120 0.2
وٹامن سی 2ملی گرام 2.29 ملی گرام
امرود کا استعمال دوائی کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔ اس کے کچھ مجربات درج ذیل ہیں:
1۔امرود کے پتے (guava fruit benefits) اور کتھاپان کی طرح چبانے سے منہ کے چھالے درست ہو جاتے ہیں۔
2۔ بدہضمی ہونے کی سے کچا پھل دستوں میں مفید ہے۔ بچوں کے پرانے دستوں میں اس کے 15 گرام گودا کو 180گرام پانی میں جوش دیں۔ آدھا رہ جانے پر اتار لیں۔ چھ چھ گرام یونہی یا شہد کے ساتھ دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ کونپلوں کا جوشاندہ بھی اس میں مفید ہے۔
امرود کے آسان مجربات
درد دانت:
اس کے پتوں کو چبانے سے دانتوں کا درد دور ہو جاتا ہے۔
کھانسی:
گرم ریت میں مرد کو بھون کر کھانے سے کھانسی کو آرام ہوتا ہے۔نزلہ کھانسی میں بھنے ہوئے امرود میں نمک ملا کر کھانا چاہئے۔
بھنگ ودھتورے کا زہر:
اس کا رس پلانے سے یا امرود کھلانے سے بھنگ و دھتورے کازہردور ہوجاتا ہے۔
دست:
امرود کی جڑ کا جوشاندہ پلانے سے پرانے دست جلد دور ہو جاتے ہیں۔ پتوں کا جوشاندہ بھی یہی فائدہ کرتا ہے لیکن جڑ کا جوشاندہ زیادہ فائدہ مند ہے۔ امرود میں ملا کر کھانے سے بھی یہی فائدہ ہوتا ہے۔
شوگر:
امرود پھل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پانی میں ڈال دیں۔ تین گھنٹہ بعد چھان کر پلانے سے شوگر( ذیابیطس) اور زیادتی میں فائدہ (guava fruit benefits) ہوتا ہے۔
بدہضمی:
امرود کے کچے پتوں کا رس 15 گرام میں چینی ملا کر لینے سے بدہضمی (guava history) دور ہوکر بھوک لگنے لگتی ہے۔
معجون امرود:
پکے ہوئے امرود کو باریک پیس کر چینی ملا کر جو حلوہ سا تیار ہوتا ہے۔وہ دل کے لئے طاقتور ہے اور قبض کا مجرب علاج ہے۔ اسے میٹھی چٹنی یا امرود کے نام سے استعمال کرتے ہیں۔
مربہ امرود:
ادھ پکےامرود کو پانی میں دھو کر چینی کی چاشنی میں رکھنے سے جو مربہ تیار ہوتا ہے، یہ خونی دستوں میں بہت مفید (guava fruit benefits) ہے۔ مربع بنانے کے لئے امرود کے چھلکوں اور بیجوں کو پہلے سے ہی دور کر لینا چاہئے۔
قبض:
کھانا کھانے کے بعد پکے ہوئے امرود کھانا قبض (guava history) کھولتا ہے اور کھانے سے پہلے کھائے جائیں تو قابض ہیں۔
شربت امرود:
امرود چھلا ہوا 250گرام، عرق گلاب 750گرام، چینی 500 گرام، امرود کے چھلکے اتار کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے 250 گرام لیں۔ پھر آدھا حصہ عرق گلاب میں پون گھنٹہ پکاکرمل چھان لیں۔ باقی بچے عرق گلاب میں چینی ملا کر اس کا آگ پر شربت بنالیں اور جو پہلے کا چھنا ہوا رس رکھا ہے وہ بھی اس میں ڈال دیں اور پکا کر ایک تار کی چاشنی بنا کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھر لیں۔ 25 گرام شربت، 100 گرام پانی میں ملا کر صبح و شام استعمال کریں۔
بدہضمی، کمزوری کے لئے مفید ہے۔ اس سے بڑھی ہوئی گرمی دور ہو جاتی ہے۔
بواسیر:
پکے ہوئے امرود میں سوراخ کرکے اجوائن کا سفوف 5 گرام بھر کرسوراخ کو اُسی ٹکڑے سے بند کردیں۔اوپر سے کپڑوں ٹی کر کے آگ میں بھوبھل میں بھون لیں۔ اچھی طرح پکجانے پر گولے کو رات کو شبنم( اوس) میں رکھ دیں۔ صبح اوپر کی مٹی اتار کر اس امرود کو کھالیں۔ اس طرح دو چار بار استعمال (guava fruit benefits) کرنے سے بواسیر ہمیشہ کے لئے دور ہوجائے گی۔
دل کی کمزوری:
امرود کو شہد کے ساتھ کھلائیں۔ دل و دماغ اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
امرود(Guava Fruit)
لاطینی میں:
(Psididium Ganjava)
دیگرنام:
سندھی میں جاپھل ،بنگالی میں پیارا،مراٹھی میں پیرو،کناری میں جام پھل اور انگریزی میں گوآوہ فروٹ کہتے ہیں۔
ماہیت:
مشہور عام لذیز و شیریں پھل (guava history) ہے۔یہ دو قسم کا ہوتا ہے۔ایک اندر سے سفید دوسرا سرخ سرخ امرود زیادہ اچھا لگتا ہے۔کچے امرود کی سبزی یعنی سالن بناتے ہیں۔
نوٹ:
بعض مصنفین نے امرودکا نام عربی میں کمثری لکھا ہے۔جب کہ کمثری عربی زبان میں ناشپاتی کا نام ہے۔
رنگ:
خام حالت میں سبز ،پختہ زرد سفیدی مائل اورخوشبو دار ۔
ذائقہ :
کچا امرود کیسلا جبکہ پختہ شیریں وکھٹ مٹھاو خوش ذائقہ ۔
مقام پیدائش:
پاکستان میں پنجاب اور سندھ میں عام پیدا ہوتا (guava history) ہے۔اور لاڑکانہ (سندھ) کاامرود زیادہ خوش ذائقہ ہوتا ہے۔جبکہ ہندوستان میں آلہ آباد کا امرود زیادہ مشہور ہے۔
مزاج:
گرم و تردرجہ اول (حکیم کبیر الدین )‘سرد و تر درجہ اول مائل بہ حرارت(حکیم مظفر اعوان صاحب)‘سرد و خشک(حکیم رشید اشرف ندوی صاحب) میرے نزدیک حکیم کبیر الدین صاحب کی تحریر کردہ مزاج گرم وتر بلکل ٹھیک (guava history) ہے۔
افعال:
مفرح و مقوی قلب ،قبل ازطعام قابض بعداز طعام ملین ۔
استعمال:
امرود کھانے سے تفریح وتقویت قلب سے حاصل ہوتی ہے۔قوت ہاضمہ اور معدہ کو طاقت اورفرحت دیتا ہے۔خفقان دورکرتاہے۔مالیخولیا ،زکام‘بواسیراورقبض کے مریضوں کو نافع ہے۔اس میں غذائیت بھی ہے۔بعض اطباء امرود کو کھانسی میں مفید بیان کرتے ہیں۔
امرود کے درخت کی چھال کے جوشاندے سے ورم لثہ میں غرغرے کراتے ہیں۔چھال کاسفوف اسہال میں مفید (guava fruit benefits) ہے۔امرود کے پتوں کا جوشاندہ بچوں کے خروج المقعد (کانچ نکلنا) میں مقامی طور پر استعمال کرتے ہیں۔ امرود کے پھولوں کا لیپ آنکھ کے ورم کو تحلیل کرتا ہے۔امرود کے بیج پیٹ کے کیڑوں کے قاتل ہیں اور امرود کا پھل بھی یہی کام دیتا ہے۔
ذاتی تجربہ :
اگر امرود کو بغیر بیج کے کھایا جائے تو یہ ملین ہے اور اگر صرف اس کے بیج استعمال (guava history) کئے جائیں‘ کھانے میں تو یہ قابض ہیں لہذا دائمی قبض میں مریضوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ امرود کا گودا زیادہ سے زیادہ کھائیں ۔ اس کے اوبر نمک ایک گرام اور سیاہ مرچ دو گرام کا سفوف ملا کر حسب ضرورت ڈالیں۔ بھر یہ ریاح یا نفع پیدا نہیں (guava fruit benefits) کرتا۔(حکیم نصیر احمد طارق)
نفع خاص:
مقوی قلب۔مضر:زیادہ مقدار میں نفاخ،مورث قولنج۔
مصلح:
ز نجیل ،فلفل سیاہ ، مک طعام ۔ بدل:سیب یا ناشپاتی (تفریح میں )۔
جدیدتحقیقات:
چھال میں 25فیصدٹینک ایسڈ۔پتوں میں ٹے نین ایسڈ کے علاوہ وٹامن اے
(A) سی (C)کیلشیم ،آئرن ،فاسفورس موجود ہیں۔
مقدارخوراک:
بقدرہضم۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق