بال انسانی شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ مشرق و مغرب میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی اپنے بالوں کی حفاظت کے لیے نت نئے ٹوٹکے آزماتے دکھائی دیتے ہیں۔ بالوں کی صحت کی ابتداء ہمارے کھانے سے ہوتی ہے۔عام انسان جو کچھ بھی کھاتا ہے اس کا اثر اس کے جسم کے ساتھ ساتھ بالوں پر بھی ہوتا ہے تو بالوں کی صحت (hair remedies) کے لیے سب سے پہلے خوراک پر دھیان دینا نہایت ضروری ہے۔ صحت بخش خوراک جس میں حیاتین کی مناسب مقدار کے ساتھ اومیگا 3 بھی موجود ہو جوبالوں کو صحت مند (strong hair) بنانے میں اہم کردارادا کرتی ہے۔ دماغی کام ، پریشانی اور فکر کا بالوں پر گہرا اثر پڑتا ہے اور بال گرنے اور وقت سے پہلے سفید پڑنے لگتے ہیں۔ بالوں کو بازاری شیمپو کا بےجا استعمال اور بال رنگنے کے نت نئے طریقے بھی بری طرح خراب کرتے ہیں۔
مردوں کے بالوںکی حفاظت کے لیے تجاویز(hair remedies):
مندرجہ ذیل تجاویز بالوں کے روکھے پن اور بے رونقی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
1۔ بالوں کو ضرورت سے زیادہ دھونے سے اجتناب کریں۔ 2۔ بالوں کو نرمی سے خشک کریں اور رگڑنے سے گریز کریں۔
3۔ بہت زیادہ اور زور سے کنگھی نہ کریں۔ 4۔ انڈے والا کنڈیشنر استعمال کریں۔
5۔ کلورین سے جہاں تک ممکن ہو بچیں۔
خواتین کے بالوں کی حفاظت کے لیے تجاویز:
دی گئی تجاویز خواتین کے بالوں کے مسائل کو بڑی حد تک کم کر سکتی ہیں۔
1۔ متوازن خوراک کا استعمال 2۔ بالوں کا باقاعدہ مساج
3۔ بالوں کو سکھانے میں احتیاط سے کام لینا۔ 4۔ بالوں کی صفائ کا صحیح طریقہ اختیار کرنا ۔
5۔ بالوں کو آہستگی سے سلجھانا ۔ 6۔ بالوں کو سختی سے نہ باندھنا۔
قدرتی اشیاء کے استعمال سے بالوں کی حفاظت:
بالوں کی حفاظت کے لیے زمانہ قدیم سے ہی قدرتی اشیاء کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں قدرتی اشیاء کے استعمال سے بالوں پر ہونے والے بہتر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ایک عام جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالوں کو تیز خوشبو دار شیمپو سے دھونا اور بار بار رنگوانا انکی صحت (hair remedies) پر برا اثر ڈالتا ہے اس لیے مندرجہ ذیل اشیاء کا استعمال بالوں کی صحت (strong hair) اور خوبصورتی کے لیے بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔
1۔ زیتون کا تیل : زیتون کا تیل بالوں کی حفاظت اور نشوونما کے لیے ایک اہم دوا (hair remedies) کے طور پر عرصہ دراز سے استعمال ہو رہا ہے۔ اگر بالوں میں خارش کا مسئلہ ہو تو زیتون کے تیل میں لیموں کا عرق ملا کر لگانے سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ زیتون کا تیل بالوں کی چمک دمک برقرار رکھنے اور ان کو گھنا کرنے کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔
2۔ دہی کا استعمال: بالوں کے روکھے پن اور خشکی کو دور کرنے کے لیے دہی کا استعمال بےحد عام ہے۔ دہی میں کیلشیم کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو بالوں کی صحت (strong hair) کے لیے بہت ضروری ہے۔ دہی کا استعمال بالوں سے خشکی کی شکایت کو دور کرتا ہے اور بالوں کے حجم میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
3۔ انڈا: انڈا جیسے انسان کو کھانے میں فائدہ دیتا ہے اسی طرح انڈے کے ماسک کو بالوں میں لگانے سے بھی حیرت انگیز فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ انڈے کی زردی کو زیتون کے تیل اور تھوڑے پانی میں ملا کر لگانے سے بالوں کی بہت سی بیماریاں (hair remedies) دور ہوتی ہیں جن میں بالوں کا گرنا اور گنجا پن شامل ہیں۔
4۔ سیب کا سرکہ: سیب کا سرکہ اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے اس کا بالوں پر استعمال مثبت نتائج کا حامل ہے ۔ سیب کے سرکے کو زیتون کے تیل اور انڈے کی سفیدی میں ملا کر لگانے سے بالوں (strong hair) کے اہم مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔ جیسے بالوں کا خراب ہونا اور کیمیائ مرکبات کے بالوں پر اثرات وغیرہ۔
5۔ مہندی: مہندی کا استعمال صرف بال رنگنے کے لیے ہی نہیں بلکہ بالوں کی بہتر افزائش کے لیے بھی مفید ہے۔ مہندی بالوں کو نرم اور گھنا کرتی ہے اور بالوں کے لیے قدرتی کنڈیشنر کا کام بھی دیتی ہے۔ اس کا استعمال بالوں کے گرنے اور قبل از وقت سفید ہونے سے بچانے کے لیے بھی مفید (hair remedies) پایا گیا ہے۔
6۔آملہ کا پاؤڈر: آملہ ایک قدرتی پھل ہے جو بالوں کو ان کی اصلی حالت پر واپس لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آملہ کا پاؤڈر سرسوں کے تیل میں ڈال کر پکا کر ٹھنڈا کر کے بالوں (strong hair) میں استعمال کرنے سے بالوں کی کھوئ ہوئ رنگت بحال ہوجاتی ہے بلکہ سفید بال پھر سے سیاہ ہونے لگتے ہیں ۔ کیمیکل نہ ہونے کی وجہ سے اس کے کوئ منفی اثرات بھی بالوں پر مرتب نہیں ہوتے ۔
7۔ حیاتین کا استعمال : حیاتین ہمارے جسم میں ضروری امینو ترشے بناتے ہیں ۔ ان کا استعمال جسمانی صحت کے لیے بےحد ضروری ہے ۔ بالوں (hair remedies) کی افزائش کے لیے حیاتین اے ، بی ، سی اور ای سب ہی بے حد ضروری ہیں۔ اگر خوراک میں حیاتین کی مناسب مقدار شامل کی جائے تو بالوں کے بیشتر مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں ، مچھلی ، ڈرائی فروٹ جیسے بادام ، مونگ پھلی وغیرہ کو خوراک کا حصہ بنانے سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
8۔ دودھ کا استعمال : دودھ ایک مکمل غذا ہے جو ہر انسان کی صحت کے لیے بےحد ضروری ہے۔ دودھ میں کیلشیم اور آئرن کی ایک اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ دودھ کا باقا عدہ استعمال بالوں (strong hair) میں چمک لانے ان کو گرنے سے روکنے اور گھنا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہر روز کم از کم دو گلاس دودھ بالوں کے مسائل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
یہ تما م قدرتی اشیاء نہ صرف بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے بھی ضروری ہیں۔ اگر ہم اپنی روز مرہ کی خوراک میں سبزیوں، پھلوں ، دودھ اور مچھلی جیسی اشیاء کو شامل کریں تو بالوں کے ساتھ ساتھ ہماری صحت بھی اچھی رہے گی۔