اگرچہ خوبصورتی کا الگ الگ معیار ہے۔ہمارے ہاں بھی خوبصورتی کا معیار مختلف (tips of water) ہے۔ ایک مقولہ ہے کہ حُسن یا خوبصورتی تو دیکھنے والے کی آنکھوں میں ہوتی ہے۔ لیکن خوبصورتی (Benefits of drinking water) کی یہ تعریف حقیقت سے زیادہ قریب ہے کہ جو بھی چیز دل و دماغ اور آنکھوں کو اچھی اور بھلی لگےوہ خوبصورت ہے۔
پانی انمول نعمت:
قرانِ کریم کی سورۃ والتین میں اللہ تعالیٰ نے چار چیزوں یعنی”انجیر کی قسم اور زیتون کی قسم ۔ اور سینا کے (پہاڑ) طور کی قسم ۔ اور اس امن والے شہر( مکہ )کی قسم ۔ بے شک ہم نے انسان کو بہترین (اعتدال اور توازن والی ) ساخت میں پیدا فرمایا”۔ یعنی انسان ہی اس دنیا کی سب سے خوبصورت مخلوق ہے۔ اور انسان اشرف لمخلوقات ہے ۔ تو انسان کی صحت و تندرستی اور حسن و خوبصورتی کے لیےاللہ تعالیٰ نے انسان کو جہاں ان گنت نعمتوں اور مہربانیوں سے نوازا ہے۔ اُن میں سے ایک انمول نعمت پانی بھی ہے۔
پانی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔اور پانی کی ضرورت ہر ذی روح کو ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پانی میں چھپا ہے صحت و تندرستی اور حسن و خوبصورتی کا راز۔
پانی انسان کو ترو تازہ (Benefits of drinking water) کر دیتا ہے۔ اور اسلام میں تو جب مسلمان پانچ بار وضو کرتا ہے تو تازہ دم اورہشاش بشاش ہو جاتا ہے ۔ ہمارہ چہرہ ، ہاتھ پاوں اور سر وغیرہ جو پورا دن گردو غبار کی زد میں رہتے ہیں۔ دن میں پانچ بار وضو کرنے سے گردو غبار اور میل کچیل سے صاف ہو جاتے ہیں۔ اور طبیعت میں ایک تازگی پیدا ہوجاتی ہےاور جلد ترو تازہ اورشاداب ہوجاتی ہے۔
پانی طبی فوائد:(Benefits of drinking water)
اسی طرح سا ئنسی تحقیق کے مطابق ہر انسان کے لیے دن بھر میں آٹھ سے دس گلاس پانی پینا ضروری ہے ۔ اس سے نہ صرف جسمانی نظام درست رہتا ہے بلکہ ذہنی اور دما غی قوتیں بھی فعال کام انجام دیتی ہیں اور ذہن کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔ اور جسم زہریلے مادوں اور کثافتوں سے صاف ہوتا رہتا ہے ۔
صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پینے کے کچھ الگ ہی فا ئدے (Benefits of drinking water) ہیں۔جس طرح ہم نہا کر اور منہ ہاتھ دھو کر طہارت و نظافت حاصل کرتے ہیں۔اسی طرح صبح نہار منہ پانی پینے سے ہما رے گلے اور آنتوں کی صفائی ہو جاتی ہے اور ہمارا حلق، گلہ اور آنتیں دھل کر صاف ہوجاتی ہیں اورکثا فتیں بھی دور ہو جاتیں ہیں ۔ یہ صبح نہار منہ پانی کا ایک گلاس ہمیں کئی دوسری بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
تھکی ہوئی آنکھوں پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارنے سے نہ صرف آنکھوں کو آرام ملتا ہے بلکہ آنکھوں میں چمک بھی پیدا ہوتی ہے۔
پانی پینے کے آداب:
کھانا کھانے کے کچھ منٹ بعد پانی پینے سے صحت درست رہتی ہے۔ لیکن کھانے کے دوران یا بعد ٹھنڈے پانی کے بجائے نیم گرم یا نارمل پانی پیا جائے کیونکہ نیم گرم یا نارمل پانی پینے سے کھانے کی جو چکنائی آنتوں میں جم جاتی ہے وہ نیم گرم (tips of water) یا نارمل پانی سے با آسانی معدہ میں اُتر جاتی ہے ۔ جسم میں چکنائی جمع نہیں ہوتی۔
زہریلے مادوں اور کثافتوں کا جسم سے اخراج ہو جاتا ہے ۔نظامِ ہضم درست رہتا ہے۔ غذا جلد ہضم ہوجاتی ہے۔ جسم میں خون کی روانی با آسانی ہوتی ہے۔ جسم کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا نہیں ہو تی معمولی بند شریانیں بھی آہستہ آہستہ کھل جاتی ہیں۔ بلڈ پریشر میں بھی مفید ہے۔ اور اس میں فٹنس کا راز بھی چھپا ہے۔
پانی گھریلو ٹوٹکے:(tips of water)
چہرے کی صفائی اورخوبصورتی کے لئے گرم پانی کی بھاپ بہت ضروری ہے اس سےہمارے چہرے کی جلد کے وہ مسام جو گردو غبار کی وجہ سے بند ہوجاتے ہیں۔ اور مٹی یا گردو غبار کی ایک نا قابل دیدتہہ ہماری جلد پر جم جاتی ہے جس سے ہمارے چہرے کے رنگ اور چمک پر اثر پڑتا ہے۔ چہرے پر گرم پانی کی بھاپ لینے سے چہرے کے مساموں پر گرم بھاپ کا اثر پڑتا ہے اور گردو غبار اور مٹی کی جمی ہوئی تہہ اُتر جاتی ہے۔ اورگرم بھاپ (tips of water) کے آبی بخارات کی وجہ سے ہمارا چہرہ گردو غبار اور میل کچیل سے صاف ہو جاتا ہے۔ چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے۔
اگر بھاپ لینا مشکل ہو تو کا ٹن کے ٹکڑے کو نیم گرم پانی میں بھگو کرچہرے کو مساج کی صورت میں صاف کرنے سے بھی خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔ لیکن اس کے بعد کسی اچھی کولڈ کریم کا استعمال ضرور کریں۔
غرض پانی جیسی انمول نعمت کے بہت سے فاہدے ہیں۔