اداسی اور غم کے احساسات ہم میں سے ہر کسی کو ہی زندگی کے کسی نہ کسی مقام پر گھیر لیتے ہیں ۔لہذا صحت مند روٹین اور سو چ رکھنے کے لئے لازم ہے کہ ہم اپنے آپ کو ایسی احتیاطی تدابیر (hijama treatment) کا عادی کریں کہ ہمیں کوئی بھی منفی سوچ یا جسمانی بیماری زندگی میں صحت مند حصہ لینے سے نہ روک سکے۔
صحیح بخاری (5371)میں انس ابنِ مالک ؓسے روایت ہے کہ آپ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں:۔
” سب سے بہترین طریقہ علاج جو تمہارے پاس موجود ہے وہ حجامہ (cupping therapy) ہے۔”
اسی طرح سے ایک روایت سنن ابنِ ماجہ (3477) میں ملتی ہے کہ آپ ﷺنے ارشاد فرمایا :۔
میں معراج کی رات فرشتوں کے کسی ایسے گروہ کے پاس سے نہیں گزرا جس نے یہ نہ کہا ہو کہ اے نبی ﷺ حجامہ استعمال کریں۔”
عبدﷲابن مسعودؓکے ا یک بیان کے مطابق فرشتوں نے آپﷺ سے یہ کہا کہ “اے نبی ﷺ اپنی امت کو حجامہ کا حکم دیں”۔
صرف اتنا ہی نہیں حدیث میں حجامہ سے پہلے اسکی تاریخ کا خیال رکھنے کا بھی حکم ہے۔ چاند کی 17 ،19 اور 21 تاریخوں کو حجامہ کروانے کے لئے بہترین قرار دیا گیا ہے ۔ حجامہ (cupping therapy) کرواتے رہنے کا بھی حکم حدیث میں ملتا ہے۔ خاص طور پہ اسکی نصیحت آپ ﷺ نے گر م موسم میں رہنے والو ں کو فرمائی۔ انس ابنِ مالک روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا”جب موسم شدید گر م ہو جاۓ ،تو اس کی شدّت سے بچنے کے لئے حجامہ میں مدد تلاش کرو اپنے خون کو اتنا مت ابلنے دو کہ یہ تمہاری موت کا سبب بن جائے۔”
اس حدیث شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ حجامہ بلند فشارِ خون کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور لوُ لگنے جیسی کیفیت سے بھی بچاتا ہے۔اسکے علاوہ آپﷺ کے فرمان کے مطابق “کسی بھی بیماری کا اگر کوئی بہترین علاج (hijama treatment) ہے تو وہ حجامہ (cupping therapy) میں ہے۔”
حجامہ کا طریقِ کار کچھ یوں ہے کہ جسم کے کچھ مخصوص مقامات پر بیماری کی نوعیت کے مطابق کٹ لگا کر مضرِ صحت خون ایک خاص مقدار میں نکالا جاتا ہے۔ یہ علاج مختلف نشستوں میں کسی حجامہ کے مستند ماہر سے کروانا چاہئے۔ اور حدیث شریف کی رو سے ہر نشست سے قبل پیٹ کا خالی ہونا علاج کے پر اثر ہونے کے لئے بہت ضروری ہے۔
حجامہ کے ذریعے علاج (hijama treatment) کے لئے دن کا تعین بھی بہت اہم ہے۔ جو کوئی بھی حجامہ کی نیت رکھے اسے چاہیے کہ پیر یا منگل کا دن اس علاج کے لئے منتخب کرے۔حجامہ یاد داشت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ حجامہ کا سب سے اصل مقصد جسم سے فاضل مادے نکال کر انسان کو صحت مند بنانا ہے۔
حجامہ دنیا کا قدیم ترین طریقہ علاج ہے۔دورِ قدیم میں علاج کے لئے جونک کا استعمال کیا جاتا تھا ۔جونک جسم کے بیمار حصے پر چپک کر زہریلا خون چوس لیتی تھی۔اور بیمار آدمی تندرست ہو جاتا تھا۔ جدید طریقہ علاج میں حجامہ شیشے کے کپوں یا پمپوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
کولڈرنکس مفید یا مضر
کولڈ ڈرنکس ایک عام مشروب ہے۔ یہ کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس...