لائف اسٹائل کے معنی انسانی طرزِ زندگی کے ہیں۔ لائف اسٹائل (human life style) یعنی طرزِ زندگی سے مرادہے رہن سہن ، خوراک ، اقدار ، مذہب ، سیاست ، صحت ، خیال ، رُجحان ، معاشرتی زندگی، پسند ، نا پسند اور روشِ زندگی وغیرہ شامل ہیں۔
لائف اسٹائل اجتماعی بھی ہوتا ہے اور انفرادی بھی۔ مثلاً کسی خطّے یا ملک کے لوگوں یا کسی قوم ، برادری اور مذہب کے ماننے والوں کا طرز زندگی مختلف ہوتا ہے ، یہ اجتماعی لائف اسٹائل کہلاتا ہے اور انفرادی لائف اسٹائل یا طرزِ زندگی مثلاًکسی خاندان یا شخص کا ذاتی لائف اسٹائل کہلاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کیسے اور کن اصولوں کے تحت گزارتا ہے۔
پہلے کی بہ نسبت گزرتے وقت کے ساتھ ہمارا لائف اسٹائل (advance technology) کافی حد تک تبدیل ہوچکا ہے۔لائف اسٹائل کی تبدیل ہونے کی وجہ سے ہم بہت سی مشکلات اور مُضرِ صحت بیماریوں کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔اور نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی ، اخلاقی اور ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
جب دنیا میں تہذیبیں وُجود میں آئیں انسان کو مذاہب سے زندگی گزارنے کے بہترین طریقوں اور اُصولوں سے آگاہی اور واقفیت حاصل ہوئی۔مذاہب نے انسان کو زندگی گزارنے کے کچھ اصول اور ضوابط مقرر کئے۔اور مذہبِ اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے انسانی زندگی (human life style) اور اپنے ماننے والوں کی زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی کی ہے۔
علیٰ الصّبح اٹھنا اور رات جلدی سونا ، متوازن غذالینا اور ورزش کرنا وغیرہ ۔ انسان میلوں پیدل چلتا اور بھرپور محنت کرتا، لیکن بھر بھی صحت مند ، خوبصورت ،خوش و خرّم اور پُرسکون تھا۔ رات کو سکون کی نیند سوتا اور صبح کا آغاز خوشی و مسرّت اورنئے جوش وولولے کے ساتھ کرتا۔
لیکن جب ٹیکنا لوجیز (advance technology) کا دور آیا اور انسان نے ٹیکنا لوجیز کو اپنی زندگی کا حصّہ بنایا تو تو انسان کا لائف اسٹائل تبدیل ہوتا چلاگیا، اور انسان آسانیوں اور آسائشوں کے حصول میں انتشار ، ڈیپریشن ، بے سکونی اور بیماریوں کا شکار ہوتا چلا گیا۔ اُس کا لائف اسٹائل تبدیل ہو گیا ہے ۔ قدرتی اجزاء اور قدرتی طریقے سے بننے والی اشیاء کی جگہ مشینوں (advance technology) سے تیّار کی جانے والی اشیاء نے لے لی ۔ ذرائع نقل و حمل کے بے جا استعمال سے چہل قدمی جیسی ورزش کے فوائد کو نظر انداز کر دیاغرض ہر طرح سے قدرت یعنی نیچر سے دور اور مشینوں کے قریب ہوتا چلاگیا۔
لائف اسٹا ئل (human life style) کے چند سنہری اصول جن کو اپنے لائف اسٹائل میں شامل کر کے ہم پُرسکون ، صحت مند ، با مقصد اور پُرلطف زندگی گزار سکتے ہیں۔
پا بندی سے عبادت کرنا، صحت و صفائی کا خیال رکھنا ، صحت مند متوازن غذا کا استعمال، جسمانی طور پر فعال یعنی ایکٹو رہنا، رات کو جلد سونا، صبح جلد اُٹھنا، بھر پور پوری نیند لینا، تمباکو نوشی یا کسی بھی قسم کے نشے سے پرہیز، ورزش کرنا ،صحت مند وزن برقرار رکھنا، حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانا، منفی خیالات و جذبات غصّہ ، نفرت ، بغض و عداوت وغیرہ پر کنٹرول رکھنا، اچھی باتوں کو اپنانا، مثبت نظریہ فکر کو اپنانا، اچھے جذبات اور نیکیوں کے جذبے سے سرشار ہونا۔
صحت مندلمبی زندگی کیسے گزاریں
مثالی طور پر، آپ اپنی زندگی بھر صحت مند عادات...