مختلف نام:
مشہور نام جلاپا-عربی، فارسی جلپ، جلابہ- ہندی جلاپا، جلابہ- سندھی جلاپو -سنسکرت درے چک مول- لاطینی جلاپہ اور انگریزی میں میرابیلس جالپا (mirabilis jalapa) کہتے ہیں۔
شناخت:
یہ ایک بوٹی کی گرہ دار جڑ ہے جو شلغم کے رنگ کے برابر ہے۔باہر سے سیاہ، اندر سے زردی مائل۔یہ میکسیکو( امریکہ) اور ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں عام طور پر موسم گرما میں پیدا ہوتی ہے۔ اگر جڑ بڑی ہو تو اس کے دو دو چار چار ٹکڑے کٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کی بو دھوئیں کی طرح ہوتی ہے۔ سفوف کی شکل میں بھی اس کی بو میں کوئی فرق نہیں آتا ۔اس کا ذائقہ شروع میں میٹھا اور بعد میں بدمزہ لگتا ہے۔
ماڈرن تحقیقات:
اس میں رال (ریزن)9سے11فیصدی تک پائی جاتی ہے۔ جو سقمونیا کی رال سے ملتی جلتی ہے۔ اس میں جیلے پین 10فیصدی ہوتا ہے جو ایتھرمیں حل ہو جاتاہے۔ اس کے علاوہ دو گلوکوسائیڈ ہوتے ہیں.
مزاج:
گرم و خشک بدرجہ دوم۔
مقدار خوراک:
آدھے گرام سے ایک گرام تک۔
فوائد: (mirabilis jalapa benefits)
قے اور دست لاتی ہے، پیٹ درد، عرق النساء، شدید قبض ،قولنج، استقاء، دھڑ کےمارے جانے ،منہ ٹیڑھا ہو جانے جیسے امراض میں مفید ہے۔
گرم مزاج والوں کے لئے مضر ہے۔ گلقند، عرق سونف اس کے ساتھ مفید ہیں۔
احتیاط:
اگر آنتوں کی غشا، مخاطی میں ورم یا ذکاوت حِس موجود ہو تو یہ دوانہیں دینی چاہیے۔
ایسے امراض جن میں دستوں کے ذریعے پانی کا اخراج مقصود ہو تو اس کا استعمال کرنا چاہئے ۔اس لئے استسقاء، زقی ، استسقاء لحمی میں یہ کامیاب دوا (mirabilis jalapa benefits) ہے۔یہ کم مقدار میں استعمال کرنے سے ملین اثر کرتی ہے۔ زیادہ مقدارمیں دینے سے پانی کی طرح پتلے پتلے دست آتے ہیں اور مروڑ بھی پیدا کرتی ہے۔
طب یونانی کے نظریہ کے مطابق یہ بلغم کا خاص جلاب ہے۔ امراض زنانہ میں جلاپا 3 گرام سفوف بناکر گل قند25 گرام کے ساتھ کھلائیں۔ اوپر سے عرق سونف100گرام نیم گرم پلا دیں۔ حاملہ کو کبھی بھی استعمال نہیں کرانا چاہئے۔
قولنج میں جلاپا (mirabilis jalapa)، سونٹھ ہردو ایک ایک گرام، چینی سفید10 گرام ملا کر ایسی ایک خوراک روزانہ سات دن تک 20گرام گل قند میں ملاکر نیم گرم عرق سونف100گرام کے ساتھ دیں۔ قولنج و استسقاء زقی میں مفید (mirabilis jalapa benefits) ہے۔
جلاپا کے آسان مجربات درج ذیل ہیں:
گولیاں جلاپا:
جلاپا (mirabilis jalapa) 8گرام، چھلکا ہر ڑزرد، چھلکا ہرڑ کابلی، سونٹھ ایک10-10 گرام ،تروی5 گرام۔ تمام کو کوٹ چھان کر پانی کے ہمراہ دا نہ ماش کے برابر گولیاں بنائیں۔ تین سے چار گولیاں پانی کے ہمراہ یا عرق سونف سے دیں۔
دافع قبض و قولنج ہیں. اور بہترین جلاب ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
جلاپا:(mirabilis jalapa)
دیگر نام:
سندھی میں جلاپو، انگریزی میں میرابیلس جالپا اور لاطینی میں آئپومیا ،کانوال ودلس کہتے ہیں۔
ماہیت:
یہ (میکسیکو) کا آئی پومیا پر گانا می درخت کی جڑ خشک کی ہوئی دوا کے کام آتی ہے ۔یہ بے قاعدہ شکل کی بیضوی یا تکلہ نما ایک سےتین انچ لمبی سخت ٹھوس وزنی گانٹھیں ہوتی ہیں۔ جن میں سے بڑی بڑی کے تین یا چار ٹکڑے کر دیئے جاتے ہیں۔رنگت باہر سے سیاہ اندرسے میلی زردی مائل، جڑپر جھریاں اور بہت سے جگہ چھوٹے چھوٹے داغ ہوتے ہیں اگر اس کو آڑے طور پر کاٹا جائے تو اندر کی طرف سیاہ بے قاعدہ مد در خطوط پائے جاتے ہیں ۔اس کی بو دھوئیں کی طرح ذائقہ پہلے میٹھا بعد میں جی متلانے والا ہوتا ہے۔
مزاج:
گرم خشک درجہ دوم۔
افعال:
مسہل،مسہل بلغم ومائیت۔
استعمال:
ایک نہایت مفید اور بے خطر مسہل ہے۔ جلاپا (mirabilis jalapa) کے استعمال سے بلغم مائیت (mirabilis jalapa benefits) کے اسہال آتے ہیں ۔اس کو تنہا سفوف کرکے یخنی یا عرق گلاب نیم گرم کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔دیگر ادویہ مسعلہ کی طرح جلاپہ سے کمزوری نہیں ہوتی ۔
نفع خاص:
مضر:
گرم مزاجوں کے لئے۔
مصلح:
گل قند ،عرق باریان۔
بدل:
نچوقان۔
کیمیاوی اجزاء:
اس میں9 سے 18 فیصد ایکرال سی، جلا برجن لگ بھگ دس فیصدی پایا جاتا ہے۔
مقدار خوراک:
ایک سے ڈیڑھ ماشہ
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق