مختلف نام:
مشہور نام جمال گوٹہ-طبی حب الملوک -ہندی جمال گوٹہ -سنسکرت جےپال -گجراتی،نیپالی ، مراٹھی جمال گوٹہ- بنگالی جےپال -پنجابی جپو لوٹہ- تیلگو سینپال ،کنڈ- فارسی بید انجیر خطائی- عربی حب السلاطین -لاطینی کراٹن ٹگ لیم (croton tiglium)- انگریزی پر گیٹو کراٹن (Purgative Croton).
شناخت:
جمال گوٹہ (croton tiglium) کا پودا ہندوستان و پڑوسی دیشو ں میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کا جھاڑ لگ بھگ تین گز اونچا ہوتا ہے۔ پتے بڑے چوڑےبینگن کے پتوں کی طرح ،پھول پیلے سفیدی لئے ہوئے اور پھل انجیر کی طرح بیضوی شکل کے ڈوڈے باہر کی سطح کالی اور اندر سے سفید،پھل کے اندر بیج ارنڈ کے بیجوں کی طرح ہوتے ہیں. ذائقہ تیز اور بدمزہ ہوتا ہے. زبان میں سوزش پیدا کرتا ہے۔
ماڈرن تحقیقات:
بیجوں میں ایک تیل ٹیکلنک امل (Tiglinic Acid) کارٹی نیلک امل (Qurtenyllic Acid) وجے پال تیل (Croton Acid) ہوتا ہے۔ جے پال تیل کروٹن آلک امل (Crotonolic Acid) جو اس کا خاص کام کرنے والا جزو ہے۔ ٹیگلک امل یا مینتھل کرو ٹینک امل(Tiglic or McihylCroronic Acid) کروٹ نال (Crotonol) جو ریچک نہیں مگر جلد کے لئے جلن پیدا کرنے والا ہے۔ کچھ اڑنے والا تیل جس کی وجہ سے خوشبو ہوتی ہے اور ان کے و سامل ہوتے ہیں۔
مزاج:
گرم و خشک بدرجہ چہارم۔
مقدار خوراک:
شدھ جمال گوٹ1/8ہ رتی، اور تیل1/4 قطرہ۔
احتیاط:
جمال گوٹہ (croton tiglium) کے نسخوں کو بچے، بوڑھے اور کمزور مریضوں کو ہرگز استعمال (croton tiglium uses) نہیں کرانا چاہئے۔علاوہ ازیں حاملہ ، بواسیر، پیچش و آ نتوں کی تکلیف والے مریضوں کو بھی اس کا استعمال نہیں کرانا چاہئے. بچہ پیدا ہونے کے بعد عورت کو استعمال کرانا بھی نقصان دہ ہے.
تیل جمال گوٹہ کے زہریلے اثرات:
اگر اس کا ایک قطرہ کھالیا جائے تو اس کے استعمال (croton tiglium uses) کے تھوڑی دیربعد پیٹ میں مروڑ اور درد ہونے لگتا ہے اور ایک گھنٹہ میں ہی دست آنے شروع ہو جاتے ہیں جو بعد میں جلد جلد پتلے پتلے آنے لگتے ہیں۔ اگر قدرے زیادہ دیا جائے تو دست خون بوبلغم آمیز آنے لگتے ہیں۔ مریض بہت کمزور ہو جاتا ہے اور بعض اوقات موت کا باعث ہوتا ہے۔
بذریعہ سٹا مک ٹیوب معدہ کو دھویا جائے اور دھنیا خشک باریک پیس کر بقدر1/1/2 گرام، دہی 125گرام اور چینی حسب ضرورت ملا کر پلائیں اور پانچ پانچ منٹ کے وقفہ سے اسی طرح سفوف اور دہی پلاتے رہیں۔ شروع شروع میں قے ہو جائے تو کچھ پرواہ نہ کریں۔ چند خوراک دینے سے ہی آرام ہوجاتا ہے۔
جمال گوٹہ شدھ کرنے کی ترکیب:
جمال گوٹہ کو چھیل کر اندرونی پردہ نکال کر ایک پوٹلی میں باندھ لیں اور چھ کلو دودھ میں آویزاں کرکے جوش دیں۔ جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو نکال لیں۔
2- بیج جمال گوٹہ 50گرام لے کر انہیں کپڑے میں پوٹلی باندھیں اور گوبر میں پانی ڈال کر اس میں ڈول جنتر کے ذریعے تین پہر پکائیں۔ پھر نکال کر گرم پانی سے دھو ڈالیں اور اوپر کا چھلکا دور کرکے اس کے اندر کا پتہ بھی نکال کر پھینک دیں اور ان کو پوٹلی میں باندھ کر دو کلو دودھ گائے یا بھینس میں تین پہر تک ڈول جنتر کے ذریعہ پکائیں اور نکال کر پھر گرم پانی میں اچھی طرح مل کر دھو ڈالیں۔ کوئی پتہ اندر رہ گیا ہو تووہ بھی بہہ جائے ۔بعدازاں اسے کھرل میں لیموں کے رس کے ساتھ تین پہر کھرل کرکے مٹی کے کورے برتن کے اوپر لیپ کر کے دو روز تک تیز دھوپ میں سکھائیں، جب بالکل خشک ہو جائے اور اس کا بہت سا چکنا حصہ برتن میں جذب ہو جائے تو برتن سے علیحدہ کرکے کام میں لائیں۔
3- جمال گوٹہ (croton tiglium) کے بیجوں کو لے کر ان کے بیرونی چھلکے الگ کر کے بیج میں نکلنے والی میگ کو چاقو کی نوک سے پھاڑلیں۔پھاڑ لینے سے کے درمیان میں ایک چھوٹی سی ہرے رنگ کی زبان سی ہوتی ہے اسے الگ پھینک دیں۔ جب اس زبان کے بغیر جمال گھوٹہ بیج کے مغز کو ایک کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا کر ڈولا ینتر میں گائے کا دودھ ڈال کر ایک پہر تک پکائیں۔ اس طرح تین بار گائے کے دودھ میں ڈولاینتر کے ذریعے صاف کرلیں ۔جمال گھوٹہ صاف (شدھ )ہوجائے گا۔
4- جمال گوٹہ (croton tiglium uses) مدبر کرنے کا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ گوبر بھینس کو دوگنے پانی میں ملا کر ایک ہنڈیا میں ڈالیں اوراس میں مغز جمال گوٹہ پوٹلی باندھ کر لٹکا دیں اور نیچے تین گھنٹے کی آگ دیں۔ اسی طرح دہی میں ڈال کر ایک گھنٹہ تک پکائیں پھر نکال کر مغز کے اندر کا پتا نکال دیں اور مغز کام میں لائیں۔
جمال گھوٹا پر ایلوپیتھ ڈاکٹروں کی رائے:
ڈاکٹر ڈیسائی کے مطابق یہ تیز دست لاتا ہے۔ بڑی مقدار میں یہ زہر ہے۔ ایک بوند اس کے تیل کی استعمال کرنے سے 15 سے 25 دست یا زیادہ لگ جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے آنتوں میں سوجن ہو جاتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں لیکن اس کا استعمال (croton tiglium uses) پیٹ کےکیڑوں کے لئے نہیں کیا جاتا ہے۔ اگر جمال گوٹہ کے استعمال سے دست زیادہ آنے لگیں تولیموں کا رس فائدہ مند ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کرنل چوپڑہ لکھتے ہیں کہ جمال گھوٹہ کا استعمال دماغی امراض میں مفید ہے اور اسے تیل کی صورت میں شہد میں استعمال کرنا چاہئے۔
جمال گوٹہ (croton tiglium) کے سائینٹفک طبی مجربات:
حب جمال گوٹہ:
جمال گوٹہ مدبر( شدھ) کو سات روز لیموں کے رس میں کھرل کر کے دانہ مونگ کے برابر گولیاں بنائیں۔ دو سے تین گولی دودھ یا مکھن سے دیں۔ یہ ایک بہترین مسہل(جلاب) ہے۔
حب قبض کشا:
جمال گوٹہ شدھ10گرام،چھلکا آملہ30 گرا م ،آملہ کو قدرے کوٹ کر کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں اور گری جمال گوٹہ بھی تھوڑی تھوڑی کوٹ کر اسی پیالہ میں آملہ کے اوپر ڈال دیں اور اس پر چھاچھ دو انگل اوپر تک ڈالیں ۔ گرمیوں کے موسم میں24 گھنٹے اور سردیوں میں تین رات دن پڑا رہنے دیں پھر کھرل کر کے دانہ مونگ کے برابر گرلیاں بنالیں ایک گولی رات کو سوتے وقت دودھ یا پانی سے دیں۔صبح اٹھتے ہی پاخانہ کھل کرہوجاتا ہے۔
دیگر:
جمال گوٹہ شدھ کی گری، بادام کی گری5-5 دانے، منقیٰ( بیج نکال کر)10 دانے،گری پستہ8 دانے،گولے کی گری اور چینی سفید ہر ایک10-10گرام۔ ان سب کو پیس کر دانہ مونگ کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی رات کو نیم گرم پانی سے دیں۔چارپانچ دست ہو کر پیٹ صاف ہوجائے گا ۔اس کے استعمال (croton tiglium uses) سے الٹی نہیں ہوتی اور نہ ہی جی متلاتا ہے۔
دیگر:
جمال گوٹہ شدھ، کتھہ سفید ، چھوٹی الائچی ہر ایک15 گرام، کالی مرچ7/1/2 گرام۔ سب کاسفوف بنالیں اور پانی کی مدد سے مونگ کے دانہ کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک سے دو گولی رات کو تازہ پانی سے استعمال کرائیں۔ قبض دور ہو جائے گا۔
جمال گوٹہ کے سائینٹیفک آو رو یدک مجربات:
اشو کنچکی رس(رس راج سندر):
پارہ شدھ ،گندھک شد، میٹھا تیلیہ شدھ، ہڑتال شدھ ، جمال گوٹہ (croton tiglium) شدھ، سہاگہ،بریاں، کالی مرچ، مگھاں،سونٹھ،ہڑر،ہیڑہ،آملہ۔ سب برابر وزن۔ تمام ادویات کو رس بھنگرہ میں 21 دن تک کھرل کریں اور ایک ایک رتی کی گولیا ں بنالیں۔
نوٹ:
مندرجہ بالا ادویا ت کورس بھنگرہ میں جتنا زیادہ کھرل کریں گے اتنا ہی زیادہ زرد اثر ہوتا جائے گا جس سے جمال گھوٹہ کے برے اثرات( سوزش ،جلن ،قے،غشی) کا ازالہ ہوجاتا ہے اور اس کے فائدے (croton tiglium uses) ظاہر ہو جاتے ہیں۔ ا سے گھوڑا چولی کہتے ہیں۔
خوراک:
ایک سے دو گولی تازہ پانی سے کھانا کھانے1/1/2 کے گھنٹہ بعد دیں۔یہ رس بطور مسہل ( جلاب )دیا جاتاہے۔ اس سے معدہ وانتڑیاں صاف ہوجاتی ہیں۔ بلغمی امراض کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
سکھ وریچن وٹی:ریوند عصارہ60 گرام،ہرز،جلاپا ،سونٹھ، اجوائن، کشتہ سنکھ،گودا اندرائن (تمہ) ایک 15گرام ۔جمال (croton tiglium) کو نہ شدھ 6گرام، سب کو تمہ کی جڑ کے کاڑھے کے ساتھ کھرل کرکے دو دورتی کی گولیاں بنائیں۔
ایک گولی ہمراہ دودھ یا نیم گرم پانی سے رات کو دیں۔ دائمی قبض کو دور کرتی ہے لیکن دست آور نہیں ہے۔ آنتوں کی خشکی دور کرکے قبض دور کرتی ہے۔ جلاب کا عادی نہیں بناتی۔ صرف پاخانہ کو نرم کرنے میں ہی مدد کرتی ہے اور قبض کی کوئی شکایت نہیں رہتی۔
اچھا بھیدی رس( رسنید رسار): شدھ سہاگہ ،شدھ پارہ، شدھ گندھک ہر ایک دس گرام، جمال گوٹہ شدھ9 گرام، سو نٹھ20 گرام۔
پہلے کجلی بنا کر باقی ادویات شامل کریں اور سفوف بنا لیں سادہ پانی میں کھرل کر کے دو دورتی کی گولیاں بنا لیں۔
ایک گولی ہمراہ تازہ پانی دیں جس قدر پانی پیتے جائیں گے، اتنے ہی دست آئیں گے ۔جب دست آنے کے بعد پیٹ صاف ہوجائے اور دست بند کرنے مطلوب ہوں تو ایک پیالہ گرم پانی پلائیں۔ دست بند ہو جائیں گے۔ اگر اس سے دست بند نہ ہوں تو انا دانہ رگڑ کر چینی ملا کر پلائیں یا گری بادام کی سردائی دیں۔ قبض کشا ہے۔ پیٹ کی غلاظت کو دور کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے 2دوگھنٹے کے اندر دست شروع ہو جاتے ہیں اس لیے اسے مزاج کے مطابق ہی استعمال (croton tiglium uses) کریں۔
کشتہ جات میں جمال گوٹہ کا استعمال:(croton tiglium uses)
کشتہ چاندی:
جمال گوٹہ کے درخت کی کونپلیں سایہ میں سکھالیں ۔پھر 50 گرام کونپل کا سفوف 25گرام لاجونتی بوٹی ملا کر نغدہ بنائیں اور روپیہ ( پہلے شدھ کرلیں) درمیان میں رکھ کر 5کلو اپلوں کی آگ دیں ۔کشتہ تیار ہوگا۔شادی سے پہلے یا شادی کے بعد کی کمزوری میں مفید ہے۔ ایک چاول بالائی میں دیں۔
دیگر:
دس گرام پترہ چاندی پر گری جمال گوٹہ 30گرام گھوٹ کر دونوں طرف سے لیپ کریں اور آدھا کلو ڈیلہ کریر کو باریک گھوٹ کر نغدہ بنا کر مضبوط کپڑے پر آدھا حصہ بچھائیں اوپر پترہ رکھ کر باقی آدھا حصہ اوپر دے کر خوب مضبوط پلیٹ دیں۔ پھر اوپر تھوڑ سا کپڑا لپیٹ کر گل حکمت کرکے خشک کریں اور گڑھے میں محفوظ 25 کلو اپلوں کی آگ دیں۔ ایک ہی آگ سے پترہ کشتہ ہوگا۔ مردانہ صحت کے لئے بہت مفید (croton tiglium uses) ہے۔ ایک چاول میں ہمراہ بالائی دیں۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
جمال گوٹہ(croton tiglium)،حب السلاطین
انگریزی میں:
(Croton Seeds)
لاطینی میں:
ایلیبو ڈنڈران گلو کم (croton tiglium)
خاندان:
(Euphorbiaceae)
دیگر نام:
عربی میں حب السلاطین ،فارسی میں تخم بید انجیر خطائی، مرہٹی میں جیپال ،بنگالی میں جیسپال ،ہندی میں جمال گوٹہ کہتے ہیں۔
ماہیت:
جمال گوٹہ (croton tiglium) کا درخت پندرہ بیس فٹ بلند ہوتا ہے. اس درخت کے پتے شکل میں بینگن کے پتوں کی طرح لیکن ان کی نسبت پتلے برچھی کے پھل کی چمکیلے اور لگ بھگ ڈیڑھ انچ سے چار انچ لمبے اور کچھ گولائی لئے ہوئے ہیں۔ پھول موسم گرما میں سبز زردی مائل بعض زرد سفیدی مائل جن پر روآں ہوتا ہے۔پھل ارنڈی کی طرح ڈوڈو ں کی شکل کا ہوتا ہے۔تخم( جمال گوٹہ کے بیج )تقریبا آدھ انچ لمبے اور ڈیڑھ انچ چوڑے بیضوی کسی قدر گول شکل کے ہوتے ہیں۔رنگ بھورا سیاہی مائل، ہر پھل میں تین تین تخم ہوتے ہیں۔ کچے سبز لیکن پکنے پر سیاہ ہوجاتاہے۔ تخم کے اندر دودالیں ہوتی ہیں۔ جن کے درمیان ایک چھوٹا سا پان کی طرح ایک پتا ہوتا ہے جو زہریلا خیال کیا جاتا ہے۔جس کو مدبر کرتے ہوئے نکال دیا جاتا ہے ۔عمدہ جمالگوٹہ سفید اور موٹا ہوتا ہے جبکہ پرانا زرد اور سیاہ ہو جاتا ہے۔
جمال گوٹہ کے بیجوں کو دبا کر تیل نکالا جاتا ہے جس سے روغن جمالگوٹہ (کروٹن آئل) (CrotonisSeemen) (کرو ٹونس سیمن) کہا جاتا ہے۔ یہ روغن ایلو پیتھی اور طب یونانی میں استعمال (croton tiglium uses) (بیرونی و اندرونی) کیا جاتا ہے۔
اقسام:
جمال گوٹہ (croton tiglium) کی تین اقسام ہیں۔ چینی ،خطائی، ان دونوں کو اچھا سمجھا جاتا ہے لیکن سنجری کوناقص اور ناقابل استعمال ہے۔
مقام پیدائش:
یہ برصغیر میں سب جگہوں پر یعنی پاکستان سے لے کر آسام،برما اور چین وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
مزاج:
گرم خشک درجہ چہارم ۔
افعال:
مسہل قوی ،منفظ( آبلہ انگیز)
استعمال:
سودادی و بلغمی امراض مثلا وجع المفاصل ،استسقاء،آتشک ،جذام اور سکتہجیسے امراضمیں اسکا مسہل دیا جاتا ہے ۔روغنجمالگوٹہ درست آور ہے۔ روغن کا ضماد محرک و مقوی باہ ومحمر ہے۔
جمال گوٹہ (croton tiglium) مادہ آ تشک کو خارج کرتا ہے ۔سدو ںکو کھولتا ،استسقاء ،نقرسو کمر کے درد وں میں بلغمی مادے کو نکالتا ہے۔ جمال گوٹہ کے درخت (croton tiglium uses) کی جڑ پیٹ کے کیڑوں کو مارتی ہے اور ہاضم ہے۔
بیرونی استعمال:
بیرونی طور پر آبلہ انگیز ہونے کی وجہ سے مجلوقین کے لئے طلاؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات صرف اسی کاطلاءکرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں داد، گنج ،برص اور وجع المفاصل جیسے امراض میں بھی اسکا ضمادلگاتے ہیں۔یہآبلہ ڈال کر فاسد رطوبت کو خارِج کردیتا ہے۔
یاد رکھیں:
حب السلاطین ایک تیز سمیدوا ہے لہٰذا اس کو مدبر کرکے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ مقدار کھانے سے پیٹ میں سوزش،مروڑ اور درد ہونے کے علاوہ خونو بلغم آمیز دست آنے لگتے ہیں۔
علاج:
بار بار قے کرانے کے بعد انڈوں کی سفیدی دودھ میں ملا کر یاد ہی یا دہی کی لسی خو ب پلائیں۔
جمالگوٹہ مدبر کرنے کا طریقہ:
مغز جمال گوٹہ (croton tiglium) کا پتا نہایت زہریلا ہوتا ہے۔ اس کو نکال کر صرف مغز کو گھی یا روغن بادام میں بھون کر باریک پیس لیں۔ نصف رتی سے ایک رتی تک منقیٰ میں رکھ کر کھلائیں۔ اسکی زیادہ مقدار زہر کا اثر رکھتی ہے۔
جمال گوٹہ کی سمیت رفع کرنے اور دستوں کو روکنے کے لیے گوندکتیرا باریک پیس کر دہی میں ملا کھلانا بہت مفید (croton tiglium uses) ہے۔
کیمیائی اجزاء:
تیز قسم کا نہ اڑنے والا تیل، ٹیگلنک ایسڈ،کروٹ نک یاکواڑے نلک ایسڈ یہ اس کا جزو موثر ہے۔ٹگ لک ایسڈ یا میتھل کروٹونک ایسڈ کروٹونول یہدست آور نہیں لیکن قوی خراش کن ہے اور جلد پر لگانے سے چھالا پیداکرتا ہے اور کچھ نے والا تیل جس کی بو پہچانی جاتی ہے۔ باقی کچھ چربی کی شکل میں مرکب ہوتے ہیں ۔
مقدار خوراک:
(مغز کی) نصف رتی سے ایک رتی۔
مقدار خوراک( روغن کی):
نصف قطر ہ سے ایک قطرہ ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق