مختلف نام:
جامن۔ سنسکرت اجمبور، مہا جمبور، بھومی جمبور، سورناماتا۔ہندی بڑی جامن، چھوٹی جامن۔تامل ناول۔ بنگالی جام گاچھ۔۔ مرہٹی جامبل۔ گجراتی راج جامبو۔ کرناٹکی زلور۔ تلنگی نیریڈو۔ پنجابی جامنوں، جامن ۔ لاطینی یو جینا جامبو لینا (Eugenia Jambulena) اور انگریزی میں جمبل (Jambul) کہتے ہیں.
شناخت: (jambul)
یہ مشہور قد آور درخت اخروٹ کے درخت کی طرح 50 سے 99 ٖگز تک اونچا ہوتا ہے۔ شا خیں چاروں طرف پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔پتے ایک بالشت لمبے۔ رنگت میں سبز سیاہی مائل، شگوفہ کا رنگ سفید، پھل سیاہ انگور کی مانند مگر اس سے قدرےلمبا۔ رنگ بنفشی، چھال گہرے بھورے رنگ کی ایک سے ڈیڑھ انچ موٹی۔ اس کی تازہ گٹھلی کا رنگ ہلکا گلابی مگر خشک ہونے پر بھورا۔ اوپر کا چھلکا باریک اور بھر بھرا ہوتا ہے۔ اندر ایک موٹی سخت جھری دارگٹھلی ہوتی ہےاور جو دو حصوں میں تقسیم ہوتی ہے.
مزاج:
دوسرے درجہ میں سخت خشک ، بنگالی قسم گلاب جامن معتدل مائل بہ سردی ، گٹھلی درجہ دوم میں سرد و خشک ہے۔
فوائد: (jambul benefits)
حابس، قابض ذائقہ میں کسیلی، میٹھی جامن ہاضم، برودت اور خشکی میں زیادہ پیشاب کے روگ کے لئےنافع ہے۔ بڑی جامن کے مقابلے میں چھوٹی جامن کم استعمال ہوتی ہے۔ جنگلی جامن کسیلی، ترش، مقوی، ویرج پیدا کرنے والی ہے۔ جامن پختہ کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے. اور تپ دق کر دیتا ہے۔ نمک اور سونٹھ سے اس کا نقصان کافی کم ہو جاتا ہے.
جامن (jambul) کی ایک قسم دوسری قسم کی بدل ہے۔
مقدار خوراک:
خستہ جامن 3 گرام تک، رُب جامن 25 گرام سے 35 گرام تک، ماڈرن طب ( ایلو پیتھک) میں 5 سے 10 گرین، سیال کی خوراک 10 سے 60 منم ہے.
ماڈرن رسرچ:
خستہ جامن کا سفوف یا جامن کا فلوئیڈ ایکسٹر یکٹ(سیال) والا حصہ مرض ذیابیطس(ڈایابٹیز) میں مفید سمجھا جاتاہے۔
پرانے دست:
سفوف مغز جامن گٹھلی 10 گرام، ہرڑ کالی بریاں 10 گرام، مغز گری آم10 گرام سفوف بنائیں۔ دو گرام سے تین گرام کی مقدار میں ہمراہ پانی دیں۔
ذیابیطس:
جامن کے خشک بیجوں کا سفوف 5 سے 15 گرین تک روزانہ دن میں تین بار کھلانایا پانچ پانچ گرین کی مقدار میں استعمال کرنا بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ اس سے آٹھ دس پونڈ وزن اور پیشاب کم ہوجاتا ہےاور 10.42
کے تناسب سے شکر کم ہوجاتی ہے.
دیگر:
دو ڈرام جامن (jambul) رُب سیال دن میں تین بار استعمال کرنا ذیابطیس میں بہت مفید (jambul benefits) ہے.
خونی بواسیر:
جامن کے پتے سات گرام پانی میں پیس کر 20 گرام مصری ملا کر پلائیں۔ خونی بواسیر کو بہت مفید (jambul benefits) ہے.
تریاق افیون:
جامن (jambul) کے پتے دس گرام، پانی 25 گرام میں پیس کر دیں۔افیون کے زہر کے اثر کو دور کرتا ہے.
تلی کا بڑھ جانا:
جامن کا سرکہ تین گرام سے سات گرام پینا تلی کے بڑھ جانے کے لئےاز حد مفید (jambul benefits) ہے.
ذیا بیطس:
گری خستہ جامن ، گری خستہ آم ، گری خستہ بکائن، مغز بیج نیم، دانہ الائچی خورد۔ مازو،ان سب کو برابر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ صبح تین گرام ہمراہ تازہ پانی دیں.
شربت جامن:
جامن (jambul) کا نچوڑا ہوا پانی 100 گرام، چینی 750 گرام ، بطریق معروف شربت بنا لیں.
خوراک:
25 گرام تازہ پانی میں ملا کر دیں۔ موسم گرم میں قے، متلی، دست اور پیچش میں بہت مفید (jambul benefits) ہے.
ذیابطیس:
مغز خستہ جامن، دو گرام ، کشتہ فولاد دو گرین( ایک رتی )، ست سلاجیت چار گرین ( دو رتی) گڑ مار بوٹٰی 3 گراام ، ادرک(سونٹھ) خشک 8 گرین( چار رتی)۔ سب ملا کر سفوف بنا لیں۔ ایسی ایک خوراک دودھ میں چینی ملائے بغیر کے ساتھ دیں۔ ذیا بطیس شکری میں مفید ہے۔ کمزور مریضوں کو اس کی دو خوراک بنا کر دیں.
دیگر:
گڑ مار بوٹی دس گرام، سونٹھ پانچ گرام، مغز جامن دس گرام، ان سب کا باریک سفوف بنا ئیں اور تین گرام ہمراہ دودھ دیں.
دیگر:
افیون دس گرام ، کشتہ فولاد جامن والا 30 گرام کشتہ بیضئہ مرغ20 گرام ، مغز خستہ جامن والا 100 گرام سفوف بنا ئیں۔ خوراک¼ گرام سے ½ ہمراہ عرق گاؤ زبان دیں۔ذیابیطس کے لئے مفید (jambul benefits) ہے.
دیگر:
گٹھلی جامن (jambul) دس گرام، افیون 40 گرین، خوب ملا لیں ۔ خوراک ½ گرام صبح اور اتنی ہی شام ہمراہ پانی دیں.
دیگر:
کشتہ بیضئہ مرغ، کشتہ فولاد جامن والا، کشتہ مرجان جواہر والا ہر ایک آدھی آدھی رتی ۔ دن میں دو بار ہمراہ بالائی دیں۔ ۔ذیابیطس شکری کے لئے مفید (jambul benefits) ہے.
دیگر:
افیون ایک حصہ ، کشتہ فولاد دو حصہ، گٹھلی جامن چار حصہ، سفوف بنائیں۔ خوراک 3 گرام ہمراہ تازہ پانی دیں.
رُب جامن:
جامن پکے ہوئے کالے رنگ کے لے کر کسی مٹی کے صاف برتن میں صاف ہاتھوں سے مل کر موٹے کپڑے سے چھان لیں۔ اگر ایک کلو کو جوش دیں ۔ جب ¼ رہ جائے تو 25 گرام چینی ملا لیں۔ اور گاڑھا قوام میں ۔ خوراک 6 گرام سے 10 گرام ہمراہ عرق سونف دیں۔یہ رُب دستوں کو روکنے کےلئے ازحد مفید ہے.
ذیا بیطس:
جامن کی گٹھلی 100 گرام کو 21 بار سیر ، گڑ مار بوٹی میں تر و خشک کریں اور سفوف بنا لیں۔ کشتہ فولاد (جو کیکر کی پھلیوں سے بنایا گیا ہو) شامل کرکے 30 خوراک بنا لیں۔ صبح وشام تازہ پانی سے ایک ایک خوراک دیں۔ ذیابطیس کے لئے بہت مفید ہے.
دیگر:
250 گرام پانی میں دس گرام پھول جامن پیس کر بغیر میٹھا ملائے پلانا ذیابطیس کے لئے مفید (jambul benefits) ہے.
دیگر:
گڑمار بوٹی کے پانچوں اجزاءیا صرف پتے سفوف تین گرام ، سفوف سونٹھ ½ گرام ، سفوف خستہ جامن½1 گرام ۔ دو خوراک بنا لیں۔ ایک ایک خوراک صبح وشام ہمراہ پانی دیں.
دیگر:
جامن کے پتے (jambul) 10 عدد پانی سے دھو کر صاف قینچی سے کتر کر 6 گھنٹے کے لئے 50 گرام پانی میں بھگو دیں۔ پھر آگ پر جوش دیں۔ 25 گرام رہنے پر چھان لیں اور نمک کی چٹکی ڈال کر پلا دیں۔ایسی خوراک صبح وشام دیں۔ اگر شوگر زیادہ ہو تو دن میں تین بار پلائیں۔ میتھی، کریلا، جامن کے اثر کوکم کرتے ہیں۔ اس لئے یہ نہ دیں۔ نہ ہی آلو ، چاول ، گوبھی و میٹھی چیزیں دیں۔روزانہ کی ایک میل کی سیر بھی لازمی ہے۔ اس سے آرام آ جائے گا.
جامن سے تیار ہونے والے کشتہ جات:
کشتہ فولاد:
برادہ فولاد، چھال یا پھل جامن کےپانی میں اچھی طرح بھگوئیں کہ پانی برادہ سے دو انگل اوپر رہے۔ برتن کو دھوپ میں رکھ دیں۔ روزانہ دو تین مرتبہ ہلا دیا کریں۔ پانی خشک ہوجانے پر اور ڈال دیں۔ یہاں تک کہ برادہ کی سختی دور ہو کر راکھ ہوجائے۔ پھر ترش دہی میں ملا کر پکائیں کہ گاڑھی ہو جائے۔ پھر ایک کوزہ کلی میں بند کر کے دس کلو اپلوں کی آگ لگا دیں۔ کشتہ تیار ہوگا.
خوراک:
ایک رتی سے دو رتی (دو گرین سے چار گرین) مکھن یا بالائی سے دیں۔ جگر اور معدہ کی تقویت کے لئےمفید (jambul benefits) ہے۔ کمی خون کا کامیاب علاج ہے.
دیگر:
تیز سرکہ انگوری میں 50 گرام درخت جامن کی چھال اچھی طرح ملا کر نغدہ بنا ئیں۔اور دس گرام برادہ فولاد دہی میں ملا کر چھ کلو اپلوں کی آگ دیں ۔ اس طرح چار یا پانچ بار آگ دے لیں.
جگر، معدہ اور تلی کی طاقت کے لئے بے نظیر ہے۔ خوراک ایک رتی (دو گرین) بالائی کے ساتھ دیں.
کشتہ منڈُ ور: تیز سرکہ انگوری میں دس گرام منڈور پرانا کو 25 بار بجھاؤ دیں اور جڑ جامن (jambul) کو کھوکھلا کر کے اس میں دیں اور مٹی کا ہلکا سا لیپ کر کے دس کلو اپلوں کی آگ دیں۔ سرخ رنگ کا کشتہ ہو گا.
خوراک:
ایک رتی سے دو رتی ( دو گرین سے چار گرین)بالائی کے ساتھ دیں.
کمزوری جگر، یرقان اور بُھس کے لئے ازحد مفید ہے.
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
جامن(Jambul)
(لاطینی میں یوجینیا جمبولینا)
دیگر نام:
بنگالی میں کا لا جام،سندھی میں جموں، مرہٹی میں جامیل، تامل میں نول اور انگریزی میں جمبل کہتے ہیں.
ماہیت:
مشہور عام درخت (jambul) ہے۔گرمیوں میں اس کو پھل لگتا ہے۔اس کا پھل ”جامن“ کے نام سے مشہور ہے۔جس کو بطور پھل کھایا جا تا ہے اور ان کی گٹھلیوں کا مغز دواًء مستعمل ہے.
مقام پیدائش:
شمالی پاکستان سے جنوبی ہندوستان تک ہر جگہ جامن کا درخت پایا جا تا ہے.
مزاج:
سرد خشک بدرجہ دوم
افعال:
مقوی معدہ جگرحار، محرک اشتہا، قابض، مسکن حرارت
استعمال:
جامن (jambul) کا رب اور سرکہ بنا کر گرم معدے و جگر کو تقویت دینے اور بھوک لگانے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے۔سوزش کو تسکین دیتے ہیں۔اسہال صفراوی و دموی کو بند کر تے ہیں۔صرف جامن کھانے (پھل) سے بھی یہی فوائد حاصل ہو تے ہیں۔اس کا سرکہ ورم طحال کو تحلیل کرتا ہے.
مغز خستہ جامن کو قابض ہونے کی وجہ سے مرض اسہال، ذیابیطس میں استعمال کراتے ہیں ۔مغز خستہ جامن+مغز خستہ آم اور ہلیلہ سیاہ بریاں کے ہمراہ سفوف بنا کر کھلانا اسہال کہنہ کے لئے مجرب دوا (jambul benefits) ہے.
پوست درخت جامن کے جو شاندہ سے غرغرے کرانا استحکام دندان کے لئے نہایت مفید ہے۔درخت جامن کی لکڑی کا کوئلہ بنا کر بطور منجن استعمال کرنے سے دانتوں کے ہلنے اور ان سے خون کے جاری ہونے کو روکتا ہے.
طب جدید میں بھی جامن کا فلورائڈ ایکسٹرکٹ مرض ذیا بیطس میں استعمال کیا جا تا رہا ہے۔اس کے استعمال (jambul benefits) سے پیشاب میں شکر آنا بند ہو جا تی ہے.
بنگال میں ذیا بیطس کےمریضوں کو جامن کا رس اور آم کا رس مساوی ملا کر دینے کا عام رواج ہے کیونکہ اس سے آم کی مضرت رفع ہو جا تی ہے۔علاوہ ازیں یہ مشروب پیاس بجھاتا اور عمدہ غذا کا کام دیتا ہے.
ہومیو پیتھی میں مغز جامن کا مدر ٹنکچر (Q) سائیزیجیم تیار کیا جا تا ہے۔یہ دواء ذیا بیطس شکری کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔پیشاب کا وزن تناسبہ بڑھا ہوا، پرانے زخم جو ذیا بیطس کی وجہ سے ہوں اس دواء سے درست ہوتے ہیں۔سائزیجیم (Q) کے 10یا 20 قطرے دن میں 4بار دیں۔(پروفیسر ہومیو ڈاکٹر میاں نصیر احمد طارق)
نفع خاص:
حابس اسہال، مقوی معدہ۔
مضر:
نفاک اور دیر ہضم۔
مصیلح:
فلفل سیاہ اور نمک۔
بدل:
چھوٹی بڑی کی بدل
مزید تھقیق:
مغز خستہ جامن (jambul) میں جامبولین نام کا ایک گلوکو سائڈاور گیلک ایسڈ، رال وغیرہ میں پائے جا تے ہیں اور پوست درخت جامن میں ٹے نین پائی جا تی ہے.
نوٹ:
ذیابیطس میں اس کے استعمال (jambul benefits) سےپیشاب میں شکر آنا موقوف ہو جا تی ہے۔یہ اس کا فعل خصوصی ہےورنہ کیمیاوی تجزیہ سے دیکھا جائے تو مذکورہ اجزاء دیگر اور دواؤں میں بھی پائے جا تے ہیں. لیکن وہ ذیا بیطس میں کسی قسم کا فائدہ نہیں کرتی.
مقدار خوراک:
رب جامن دو سے تین تولہ اور مغز خستہ جامن تین ماشہ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق