جو (healthy porridge) کا استعمال دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور لوگ اسکو شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ اس پر بے شمار تحقیق ہے۔ سائنسی طبی ماہرین اس کے استعمال (barley porridge) پر زور دیتے ہیں تاکہ جسم کو تندروست و توانا رکھا جا سکے۔ اس میں چکنائی کی تعداد بہت کم ہوتی ہے لیکن یہ کیلوریز سے بھرپور ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے تھوڑا سا کھانے سے ہی انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کا پیٹ بھر گیا ہے۔ اس طرح انسان زیادہ بھی نہیں کھاتا اور پیٹ بھی بھر جاتا ہے اس طرح موٹاپا بھی نہیں آتا اور انسان صحت مند بھی رہتا ہے۔
طبی ماہرین کیوں جو کی غذا کو اہمیت دیتے ہیں؟
- ہضم کرنا آسان ہے
- یہ الرجی نہیں کرتا اور بڑھتے بچوں کی اہم غذا ہے
- پروٹین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔
- اس میں فائبر (barley porridge) کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ قبض کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
- یہ بائیل ایسڈ جو جگر کی کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے اس کی پیداوار کو کم کرتا ہے تاکہ جگر صحت مند رہے۔
- اس میں کوپر، میگنیشیم، کیلشیم اور سیلینیئم پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کے مختلف اعضاء کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
جو میں موجود اہم اجزاء جو جسم کو فائدہ پہنچاتے ہیں
جو (healthy porridge) میں ٹوکوفیرولز اور وٹامن ای کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ ٹوکو فیرول میں اینٹی آکسیڈنٹز کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس بِنا پر یہ جلد، بالوں اور جسم کے دوسرے اعضاء کے لیے نہایت موثر ہے۔ لینس پالنگ ادارے میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق جن غذائوں میں ٹوکوفیرول اور اس سے ملتے جلتے اجزاء پائے جاتے ہیں وہ جلد ، آنکھوں اور سرطان جیسی موذی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے جو کی غذا کو لازمی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور اس میں جو کا دلیہ کافی مفید ہے کیونکہ اس میں جو کے علاوہ دودھ کا بھی استعمال ہوتا ہے جو کہ جسم کو توانائی پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جو (barley porridge) کی غذا یعنی جو کا دلیہ جو کے آٹے کی روٹی ،جو کا پانی جو کے ستو کے بارے میں جدید سائنس بھی کہتی ہے کہ اس میں آٹھ کے آٹھ ضروری ایسڈ اس انداز میں اس ترتیب میں شامل ہیں جس سے بھرپور توانائی ملتی ہے
جو کے دلیے کے فوائد
- جو کے بارے میں محدثین کا کہنا ہے جو کا دلیہ کے استعمال سے جسمانی کمزوری کم ہوتی ہے۔
- یہ کھانسی اور حلق کی سوزشِ کے لئے مفید ہے
- جو کا دلیہ کھانے سے جسم سے غلاضتوں کا اخراج ہوتا ہے اس لیے جس کو گردے کی تکلیف ہو اس کو جو کی بنی ہوئی چیزوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
- جو (healthy porridge) کی غذاکی اہمیت اسی ایک بات سے بھی ابھر کر سامنے آئی ہے اگر ہم آج کل کی بیماریوں کے نام گننا شروع کریں یعنی ملیریا ہیضہ ،یرقان ،نمونیہ ،تو چالیس کے قریب بیماریوں کے نام گن پائیں گے جب کہ سو کے قریب بیماریوں کا علاج جو کی غذا میں ہے
- جوکے دلیے (barley porridge) سے نہ صرف انسان کو طبی فائدے ملتے ہیں،بلکہ اس سے روحانی طور بھی فائدہ اٹھایا جا رہا ہے یہ ذہانت بڑھاتا ہے اور غور وفکر کی سوچ کو تحریک دیتا ہے آواز کو دلکش وسریلا کرتا ہے سماعت اور بصارت کو تقویت دیتاہے
- یہ موٹاپا دور کرتاہے،
- جسم کی چربی کو پگھلاتا ہے اور خون کو خالص اور صاف و شفاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
- جو کی غذا کھانے سے خون میں پھٹکریاں نہیں بنتی
- چھوٹے قد والے افراد جو کی غذا کو اپنی خوراک کاحصہ بنا لیں تو ان کے قد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
- جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سےزیادہ فولاد پایاجاتاہےیہ جگر اور جگر کی کمزوریوں کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اس سے جگر کونئی زندگی دیتاہے۔
- جو کے استعمال سے یادداشت بھی بڑھتی ہے۔
- ایسے بچے جو خوراک کی کمی کا شکار ہوں یا آیرن کی کمی یا ذہنی طور پر کمزور ہو ان کے لئے جو کا دلیہ ایک بہترین خوراک ہے
طریقہ استعمال
بہترین وقت صبح کا ناشتہ ہے،رات کے کھانے کے وقت بھی استعمال ہو سکتا ہے مریض حضرات دن میں دو یا تین بار بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
جوکے دلیے کی اہمیت طبِ نبویﷺ کے حوالے سے
جو (healthy porridge) کی غذا ہزاروں سالوں سے نبیوں پرہیز گاروں کی پسندیدہ غذا رہی ہےہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کا دلیہ شوق سے تناول فرماتے تھے۔جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تو اس وقت بھی جو چیز آپ کے پاس تھی وہ جو کی غذا تھی بس یہی ایک بات جو کی اہمیت کو ظاہر کر رہی ہے اس طرح اکیس احادیث مبارکہ کا حوالہ جو کی غذا سے منسلک ہے
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ اہل خانہ سے اگر کوئی بیمار ہوتا آپ ﷺاس کے لیے تلبینہ (barley porridge) تیار کرواتے مریض کو کھلاتے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکے۔ایک اور جگہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا تلبینہ دل کا غم ایسے اتارتا ہے جیسے تم پانی سے منہ دھو کر اپنا چہرہ غلاظت سے پاک کرتے ہو۔
جدید سائنس نے بھی تلبینہ کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے یہ جو (healthy porridge) کے آٹے کا کھیر نما دلیہ ہے جو دودھ کھجور اور شہد کو ملا کر بنتا ہے
ذیابیطس کے مریض کھجور نہ ڈالیں شہد خالص ڈالیں
کن حالات میں جو کا دلیہ استعمال نہ کریں؟
کہا جاتا ہے کسی چیز کا استعمال ایک حد تک ٹھیک ہوتا ہے اگر ہم زیادہ استعمال کرنا شروع کردیں تو وہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم جو (healthy porridge) کے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو متوازن طور پر کھائیں کیونکہ بہت زیادہ استعمال پیٹ خراب کردیتاہے ۔ لہذٰا اس کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں لیکن ایک حد تک۔ اپنے آپ کو صحت مند رکھیں چیزوں کو اعتدال سے استعمال کریں تاکہ افادیت حاصل ہو نہ کہ کوئی نقصان ہو۔
جن لوگوں کو گلوٹن سے مسئلہ ہوتا ہے وہ جو کے دلیے (barley porridge) اور اس کے پانی کو استعمال سے پرہیز کریں کیونکہ جو میں گلوٹن کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لیے کسی پریشانی سے بچنے کے لیے اس کو زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔