خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: کلونجی
مختلف نام:
مشہور نام کلونجی (black cumin)- ہندو کلونجی- سنسکرت کالاجاجی، اپ کچکا- فارسی شو نیز، سیاہ دانہ- عربی قسا ء لسودا- بنگالی منکریلا، موٹا کالا جیرو – گجراتی کلونجی جیرے -تیلگو نلا جیراکارا- مرہٹی کالیں جیری -انگریزی سمال فینل ، نا ئیگو لا سیڈ ز اور (Nigolla Seeds) لاطینی میں نائیگو لا سٹیوا (Nigolla Sativa) کہتے ہیں اور اس کے بے شمار فوائد (black cumin benefits) ہیں.
کلونجی (black cumin) ہندوستان بھر میں بہت ہی مشہور ہے۔ یہ گرم مصالحہ اپنے خاص فائدوں کی وجہ سے روزانہ گھروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر بہار، بنگال ،ہریانہ، پنجاب میں زیادہ پیدا ہوتی ہے۔ پڑوسی ملکوں میں بھی اس کے کھیتی کی جاتی ہے۔
شناخت :
عام طور پر یہ نمی والی زمین میں یاندی کے نزدیکی کھیتوں میں بوئی جاتی ہے، اس کا پودا سونف کے پودے جیسا ہی مگر اس سے کچھ چھوٹا ہوتا ہے، پتے سونف کے پتوں جیسے مگر اس سے پتلے ،ایک ساتھ جوڑے سے لگتے ہیں۔
اس کے پھول سفیدی مائل ہوتے ہیں، پھولوں کے گر جانے پر سرسوں کے موسم میں پھلیاں آدھ انچ کے لگ بھگ لگتی ہیں، جن میں کالے تل جیسے مگر ان سے موٹے تکونے کئی بیج ہوتے ہیں۔ ذائقہ میں تیز لیموں کی طرح خوشبو مگر اس سے کچھ تیز خوشبو ہوتی ہے۔ یہی بیج کلونجی کہلاتے ہیں، ان بیجوں میں ایک طاقتور اڑنے والا تیل اور کچھ ایسے قائم رہنے والے تیل ہوتے ہیں، جن میں اس قسم کا تیل مکمل مقدار میں ہو اور جو وزن میں بھاری موٹے تیز و چرپرے ہوں ،وہ بہت بڑھیا کلونجی (black cumin) ہوتی ہے۔ ادویات میں اس کے بیچ ہی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ آگ پر بھوننے سے اس کے تیز اجزاء اڑ جاتے ہیں۔اسلئے مصالحوں میں اسے بھون کر ہی ڈالتے ہیں۔
مزاج :
گرم و خشک۔
خوراک :
سفوف رتی4 سے6 رتی، زیادہ سے زیادہ 3گرام۔
ماڈرن تحقیقات :
بیجوں میں اس کا زور دار ایک اڑنے والا تیل1.5 فیصدی اور ایک قائم رہنے والا تیل37.5 فیصدی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ میلا تھین (Melanthin) ، عربیک ایسڈ (Arabic Acid)،البیومن اور شکر وغیرہ اجزاء پائے جاتے ہیں۔
فوائد:
رطوبت کو خشک کرتی ہے،خلطوں کو خارج کرکے پیشاب اور ایام جاری کرتی ہے۔ اس کا جوشاندہ مردہ بچہ کو خارج کرتا ہے۔ پانی یا شہد کے ساتھ استعمال کرنا پتھری گردہ مثانہ کے لئے مفید (black cumin benefits) ہے۔ علاوہ ازیں پیٹ کے کیڑوں کو مفید (black cumin benefits) ہے، پیٹ درد ، کھانسی، دستسنگرہنی اور ریاحی امراض کو دور کرتی ہے۔
اس کے استعمال سے گھی، تیل وغیرہ چیزیں اچھی طرح ہضم ہو جاتی ہیں، کھانا ہضم ہو کر بھوک بڑھتی ہے، اس لئے بھوک نہ لگنے، بد ہضمی وغیرہ کی ادویات کے ساتھ اس کا استعمال کرایا (black cumin benefits) جاتا ہے۔
بچہ دانی میں اس کا اثر زور دار ہوتا ہے۔ اس لئے اسے حاملہ کو ہر گز استعمال نہیں کرانا چا ہئے۔ملیریا ،پر سوتی بخار اور جلودر میں بھی اس کے استعمال سے فائدہ (black cumin benefits) ہوتا ہے۔
کلونجی (black cumin) کے آسان طبی مجربات
ایام کی تنگی:
5 سے10 رتی تک اس کا سفوف شہد کے ساتھ دن میں دوبار چاٹتے رہنے سے جلد فائدہ (black cumin benefits) ہوتا ہے۔
جلدی امراض :
اس کے پتوں کا رس دو گرام اور ہلدی1/2 گرام کو صبح و شام پلائیں اور باہر سے اس کا لیپ کریں۔ اس کے تیل کی مالش بھی جلدی امراض کے لئے مفید (black cumin benefits) ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال کوڑھ تک کو دور کردیتا ہے۔
مہاسے:
بچوں کو سرکے میں پیس کر رات کو مہاسوں پر لیپ کریں، صبح نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں ،اس طرح پانچ چھ دن استعمال کرنے سے مہاسے مٹ جاتے ہیں ۔جسم کے داغوں پر بھی اس کا لیپ فائدہ مند (black cumin benefits) ہے۔
گنج:
بیجوں کو جلا کر اس کی راکھ کو تلی کے تیل میں ملا کر سر پر لگائیں، گنج کا عارضہ دور ہوجاتا ہے۔
کلونجی آدی تیل:
کلونجی (black cumin)، بابچی ، دارو ہلدی اور گوگل پچاس پچاس گرام گندھک آملہ سار 25گرام لے کر سب کو باریک پیس کر سفوف بنالیں، پھر ناریل کے تیل ایک کلو کو بوتل میں بھر دیں۔ دن میں دو تین بار خوب ہلا دیا کریں۔اس کے بننے سے کوڑھ کا عارضہ دور ہو جاتا ہے۔
کلونجی مصالحہ:
کلونجی (black cumin)، دھنیا ،میتھی، زیرہ سفید ،زیرہ سیاہ، یہ سب بھونے ہوئے پچاس پچاس گرام، سیند ھا نمک گرام، کالی مرچ، دار چینی ،تیج پات ،سونٹھ ، امچور ہر ایک25-25 گرام ،بھونی ہوئی ہینگ اور ہلدی بارہ بارہ گرام، ان سب کو ایک ساتھ کوٹ کر سفوف بناکر رکھیں۔
اس میں سے تھوڑا سا مصالحہ دال ،سبزی ،ساگ میں ملا دینے سے وہ خوش ذائقہ بنتے ہیں۔ کھانے کو دل نہ کرنا، بد ہضمی، پیٹ درد،ہچکی، زیادہ ڈکار آنے اور چھوٹے چھوٹے پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی نافع ہے۔
چٹنی کلونجی:
بھونی ہوئی کلونجی (black cumin)، بھونا ہوا زیرہ، کالی مرچ اور املی کا گودہ برابر برابر لے کر کالا نمک( ذائقہ کے مطابق )اور شہد خالص یا گڑملا کر اولیہ جیسا بنا لیں اور کھانا کھاتے وقت یہ چٹنی کی صورت میں ساتھ استعمال کریں۔ اس سے بھوک خوب لگتی ہے اور خوش ذائقہ بھی ہوتا ہے۔
اچارآم:
کچے آم لے کر اوپر سے اچھی طرح صاف کر کے کاٹ لیں اور درمیان سے گٹھلی دور کر کے ایسے دوکلو گودے ہوئے آم میں آدھا کلو نمک،125گرام سونف،50گرام کلونجی،450گرام میتھے ،50گرام لال مرچ کشمیری اور50 گرام ہلدی، سب پیس کر ملا دیں۔ اب اس میں آدھا کلو خالص تیل سرسوں ملا کر مرتبان میں بھر دیں اور دھوپ میں رکھیں ، چار پانچ دن کے بعد استعمال کریں۔ یہ اچار کبھی خراب نہیں ہوتا۔
کلونجی (black cumin) کی عام مقدار خوراک 4 رتی سے6 رتی ہے ،بلغمی مزاج کو3 گرام تک دی جاسکتی ہے۔ اس کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے نبض کی رفتار بڑھ جاتی ہے، گھبراہٹ والٹی آتی ہے ،زیادہ مقدار میں غلطی سے استعمال ہو جانے پر مریض کو دودھ میں خالص گھی ملا کر دیں، ٹھنڈی چیزوں کا استعمال مفید (black cumin benefits) ہے ،گوندکتیرا یا بہی دانہ پانی میں ملا کر پلانے سب برے اثرات دور ہو جاتے ہیں۔( حکیم ڈاکٹر ہری چند ملتانی، پانی پت)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
کلونجی(شونیز) (Black Cumin)
دیگر نام:
عربی میں حبتہ السود‘ فارسی میں شونیز‘ بنگالی میں مگریلا‘ سندھی میں کلوڑی‘ سنسکرت میں کنچی‘ انگریزی میں بلیک کیومن اور لاطینی میں(Nigella Sative) کہتے ہیں۔
ماہیت:
اس کا پودا سونف کی طرح لیکن اس سے کچھ چھوٹا ہوتا ہے۔ پتے سونف کی طرح لیکن کچھ پتلے اور چوڑے سے ہوتے ہیں۔ پھول سفید مائل زرد اور کبھی نیلاہٹ لئے زرد ہوتے ہیں ۔سردیوں کے موسم میں آد ھ انچ لمبی پھلیاں لگتی ہیں۔ جن میں سیاہ تکو نے تخم بھرے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک خاص قسم کی خوشبو ہوتی ہے۔ تخم سیا ہ اور ان کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔
نوٹ:
بعض پنساری کلونجی (black cumin) اور تخم پیاز میں کوئی فرق نہیں کرتے لیکن یاد رکھیں کی تخم پیاز بڑا ہوتا ہے جبکہ کلونجی کے تخم چھوٹے ہوتے ہیں۔
مقام پیدائش:
پانی کے کنارے موسم برسات میں بوئی جاتی ہے۔ یہ پنجاب‘ بنگال‘ بہار‘ دکن میں عموما ًکاشت کی جاتی ہے۔ ترکی اور اٹلی میں خاص طور پر ہوتی ہے۔
بعض مؤلفین نے اس کے عربی نام حبتہ السود اور فارسی نام سیاہ دانہ کی وجہ سے اس کا ہندی نام کالا دانہ لکھا ہے جو کہ درست نہیں کیونکہ کالا دانہ درحقیقت حب النیل ہے جوکہ مسہل ادویہ میں مستعمل ہے۔آیورویدک کے مطابق زیرہ سفید‘ زیرہ سیاہ اور کلونجی (black cumin) کو زیرہ کی تیسری قسم قرار دیا ہے جو کہ غلط ہے۔
مزاج:
گرم خشک۔۔۔۔۔۔ درجہ دوم۔
افعال بیرونی:
جالی‘ جاذب‘ دماغی رطوبتوں کو ناک کی طرف جذب کرتی ہیں۔
افعال اندرونی:
منفث بلغم‘ محلل ریاح‘ مقوی معدہ‘ ملین‘ قاتل کرم شکم‘ مدر حیض‘ مسکن اوجاع ۔
استعمال بیرونی:
کلونجی (black cumin) کو تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ سرکہ میں پیس کر برص‘ بہق‘ داد‘ گنج‘ داءالثعلب اور مہاسوں پر طلاء کرتے ہیں۔ سرکہ میں بھگونے کے بعد پیس کر سر کے پرانے درداور شقیقہ کو دور کرنے کے لئے سعوط کراتے ہیں۔ عورت کے دودھ میں پیس کر یرقان کو زائل کرنے کے لئے ناک میں قطور کرتے ہیں۔ بریان کے کرکے کپڑے میں پوٹلی باندھ کر سر دزکام میں سونگھاتے ہیں نیزز کام میں اس کی دھونی دیتے ہیں۔ مرگی‘(صرع) کے دورہ کے وقت کلونجی گھس کان ناک میں ٹپکاتے ہیں۔
استعمال اندرونی:ضیق النفس‘رادع صدر اور سینہ کے درد کو زائل کرنے کے لئے اس کا سفوف کھلاتے ہیں۔ کلونجی (black cumin) +الائچی خرد کے دانے(ہموزن) ملا کر سفوف بنالیں اور ضیق النفس(دمہ) درد پہلو میں شہد کے ہمراہ دینے سے فوری فائدہ ہوتا ہے۔ ذاتی مجرب ہے۔( حکیم نصیر احمد) ضعف معدہ‘ نفخ شکم‘ درد شکم‘ قولنج‘ استسقاء‘ یرقان‘ کرم شکم‘ وجع المفاصل‘ درد کمر اور اکثر سرد بلغمی امراض میں استعمال کراتے ہیں۔ احتباس حیض کو دور کرنے کے لئے سفوف بناکر کھلاتےہیں یا جوشاندہ بنا کر بلاتے ہیں۔ اس کا جوشاندہ مردہ جنین کو پیٹ سے فوراًباہرنکال دیتا ہے۔
ہچکی میں اسکا سفوف چھاچھ کے ساتھ کھلائیں اور ساتھ شہد بار بار پلائیں نیز کلونجی کا بکثرت استعمال اچار‘چٹنیوںمیں بھی ہوتا ہے۔
روغن کلونجی مذکورہ امراض کے علاوہ دردوں پر ملنا سکون دیتا ہے۔
نفع خاص:
یرقان‘ مدر بول و حیض۔ مضر: یہ تو شفاء ہی شفاء ہے۔
مصلح:
شہد ‘ کتیرا ‘ الائچی خرد۔
بدل:
انیسون( بعض افعال میں)
کیمیاوی اجزاء:
اس کے بیجوں میں اڑنے والا تیل‘ ایک نہ اڑنے والا تیل Melanthin عربک ایسڈ‘ البیومن‘ نشاستہ‘ گلوکوز‘ ساپونین‘ آمینو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔
کلونجی اور ارشادات نبویﷺ:
( ترجمہ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
’’ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا کے کالے دانے( کلونجی) (black cumin) میں ہر بیماری سے موت کے سوا شفا ءہے اور کالے دانے شونیز ہے۔‘‘( بخاری‘ مسلم‘ ابن ماجہ‘ مسند احمد)
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں:
’’ نبی کریمﷺ نے فرمایا بیماریوں میں موت کے سوا ایسی کوئی بیماری نہیں جس کے لئے کلونجی (black cumin) میں شفا ءنہ ہو۔‘‘( مسلم)
جناب ڈاکٹر خالد غزنوی صاحب طب نبویﷺ اور جدید سائنس میں ایک نسخہ لکھا ہے جو اکثر جلدی امراض خصوصاً برص کے لئے مفید (black cumin benefits) ہے۔
کلونجی (black cumin)+ بابچی+ گوگل‘ دارہلد کی جڑ+ گندھک‘ ہر ایک پچاس گرام کو ناریل کے تیل کی 2 بوتلوں میں پیس کر ڈال دیں۔ یہ بوتل 7دن تک دھوپ میں رکھیں اور کبھی کبھی ہلاتے رہیں پھر چھان کر تیل کو الگ کر لیں اور جلدی امراض میں استعمال کریں یعنی لگائیں۔
مقدار خوراک:
ایک سے دو گرام۔
ذاتی طور پر کلونجی (black cumin) کو ہر نسخہ خواہ وہ سفوف ہو یا معجون میں شامل کر لیتا ہوں جو بہت سے اجزاء کی ا صلاح کے ساتھ ہر مرض میں فائدہ بھی کرتا ہے لیکن کلونجی سے اور دیگر ادویات سے خصوصا ًسفوف شفا ءاور حب کلونجی تیار کرتا ہوں۔( حکیم نصیر احمد)
مشہور مرکب:
حب حلیت‘ جوارش شونیز‘ معجون کلکلانج
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق