خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: دھنیا
مختلف نام :طبی نام کشنیز – ہندی دھنیا – فارسی کشنیز ،تخم ،کشنیز ،کشنیز خشک – بنگالی دھنے -گجراتی دھانا ،کوتھمبہ -سنسکرت دہناک، دہنک، دہانیاک ،دہانک، دہانیہ -مرہٹی دھنے ،کوتم بیر-لاطینی کوری اینڈ رائی فرکٹس (Coriandri Froctus)اور انگریزی میں کوری اینڈر فروٹ (Coriander Fruit)اور کوری اینڈرم سٹائی وم (Coriandrum Sativum)کہتے ہیں ۔
مقام پیدائش :ہندوستان و پڑوسی ممالک کے علاوہ برطانیہ وغیرہ سرد ممالک میں بہت کثرت سے پیدا ہوتا ہے ۔
شناخت: اسے فصل ربیع میں بوتے ہیں جو کہ چنے اور گندم کے ساتھ نشونما پا کر پک جاتا ہے ۔اس کے پتے دندانہ دار اور باریک ہوتے ہیں۔ لگ بھگ گز بھر کے برابر پودا اونچا ہوتا ہے ۔شاخیں سونف کی طرح باریک، پتے چھوٹے چھوٹے کٹے ہوئے سبز رنگ کے خوشبودار ہوتے ہیں ۔اس کا بیج بھورا زدی مائل گول ہوتا ہے ۔اس کو کشنیز کہتے ہیں ۔
مزاج :دوسرے درجے میں سرد خشک ہے اور بعض کے نزدیک دوسرے درجہ میں سرد اور تیسرے میں خشک ہے ۔بقراط کے نزدیک دوسرے درجہ میں سرد خشک ہے ۔دوسرے درجہ میں بیج گرم و خشک ہیں ۔کثرتِ استعمال سے سر میں چکر اور نسیان کی شکایت ہو جاتی ہے ۔ویرج (منی )کی پیدائش بھی کم ہو جاتی ہے۔
مقدار خوراک :9سے 15گرام تک اور بیج 3گرام سے 5گرام تک ۔
فوائد :دھنیا کی پتیاں پیٹ درد ،ہاضمے کو بڑھانے اور پیشاب لانے کے لئے مفید ہے ۔دھنیا کے رس میں وٹامن ای، بی 1، بی 2، اور سی پائے جاتے ہیں۔ یہ آئرن کی کمی کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے لئے دھنیا کی پتی کا رس اور شہد خالص ایک ایک چمچہ لینا چاہئے ۔
ہاضمہ کی خرابی کے لئے ایک یا دو چمچہ کشنیز کا رس تازہ لسی میں ملا کر لینے سے ہضم کی خرابی ،جی متلانا ،بواسیر اور السر کی وجہ سے پیٹ درد کے علاج میں بہت مفید ہے ۔خشک دھنیا دست اور پرانی پیچش کے لئے گھریلو علاج کی صورت میں لیا جاتا ہے ۔یہ بواسیر ،پیٹ کے کیڑوں اور تیزابیت کے لئے بھی مفید ہے ۔
کشنیز( دھنیا )کے آسان و آزمودہ مجربات
کولیسٹرول کی زیادتی: دھنیا کا پانی لگاتار لینے سے کولیسٹرول کم ہو جاتا ہے۔ کیونکہ یہ پیشاب لاتا ہے اور گردہ کو چست کرتا ہے ۔دھنیا کے خشک بیج ابال کر اور ٹھنڈا ہونے پر چھان کر گاڑھا بنایا جاتا ہے اور چھان کر لیا جاتا ہے ۔
زیادتی ایام :دھنیا کے بیج اس کے لئے بہت مفید ہیں ۔6گرام بیج آدھا کلو پانی میں ابالنا چاہئے اور جب اس کی آدھی مقدار رہ جائے تو اسے آگ سے اتار لینا چاہئے ۔اس میں چینی ڈال کر نیم گرم حالت میں پینا چاہئے ۔اس علاج کو تین چار دن لینے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
جلدی امراض :ایک چمچہ ہرے دھنیا کا رس ایک چٹکی ہلدی پسی ہوئی ملا کر لگانا مہاسے ،کالے داغ ،خشک جلد وغیرہ کے لئے مفید ہے۔ رات کو سونے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھو کر لگانا چاہئے ۔
کشنیز کا نرم پودا چٹنی ،ساس اور سوپ میں استعمال میں لایا جاتا ہے ۔اس میں اڑنے والا تیل ہوتا ہے جو خوشبو ،ذائقہ و دوا کے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ خشک کشنیز پسی ہوئی کا استعمال اچار ،مصالحوں اور ساس وغیرہ میں کیا جاتا ہے ۔
دردسر :اگر گرمی کی وجہ سے سر درد ہو تو کشنیز سبز کے پتوں کو گھوٹ کر پیشانی ہر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
بے خوابی :کشنیز سبز کا پانی نکال کر برابر وزن چینی کے ساتھ شربت تیار کر کے بقدر 50گرام روزانہ یہ شربت پانی ملا کر پینے سے بے خوابی کا عارضہ دور ہو جاتا ہے ۔
قے :کشنیز خشک 10گرام ،پانی 50گرام میں گھوٹ کر چھان کر مصری ملا کر گھونٹ گھونٹ پینے سے قے رُک جاتی ہے ۔
بدہضمی :کشنیز 50گرام ،نمک کھانے والا 20گرام ،مرچ سیاہ 20گرام ،کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور بقدر تین تین گرام دونوں وقت کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں ۔اس سے غذا ہضم ہو جاتی ہے اور معدہ کو طاقت پہنچتی ہے ۔
کثرتِ احتلام :کشنیز ،مصری کوزہ ہم وزن کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں ۔چھ گرام روزانہ استعمال کرنے سے کثرت احتلام و جریان کو آرام ملتا ہے ۔دل کی دھڑکن کے لئے بھی مفید ہے ۔
درد شقیقہ :دھنیا 3گرام ،اسطخدوس 3گرام ،مرچ سیاہ 5عدد کو 50گرام پانی میں رات کو بھگو رکھیں ،صبح گھوٹ کر چھان کر درد الٹنے سے پہلے 6-5بتاشہ کھلا کر پلائیں ۔دو تین دن میں آرام ہو گا ۔
اطریفل کشنیزی: درد سر ،درد چشم اور درد کان کے لئے مفید ہے ۔چھلکا ہرڑ زرد ،چھلکا ہرڑ کابلی ،ہرڑ کالی ،چھلکا بہیڑہ ،آملہ، دھنیا خشک ہر ایک 50گرام۔سب دوواں کو کوٹ چھان لیں اور گھی خالص یا روغن بادام میں ملیں ۔پھر شہد خالص تین گنا کا قوام کر کے دوائیں شامل کریں ۔
خوراک 10گرام رات کو سوتے وقت عرق گاو زبان 50گرام کے ساتھ استعمال کریں ۔
سفوف درد شقیقہ: درد شقیقہ( آدھا سیسی )و درد اعصابہ (ابرو کا درد) کے لئے مفید ہے۔ کشنیز خشک 20گرام ،اسطخدوس 30گرام ،مرچ سیاہ 30عدد ،کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں۔ خوراک ایک سے دو گرام سورج نکلنے سے پہلے4-5 بتاشہ کھلا کر پانی سے دیں۔
جمال گوٹہ کے زہر کا علاج: سفوف کشنیز ڈیڑھ ڈیڑھ گرام پانچ پانچ منٹ کے وقفہ سے 100گرام دہی یا گاڑھی چھاچھ سے دیتے رہیں۔ شروع میں اگر قے سے دوائی بھی نکل جائے تو پرواہ نہ کریں۔ دوا کا استعمال تا صحت جاری رکھیں ۔انشاءاللہ جمال گوٹہ کا اثر زائل ہو گا اور قے ،اسہال و گھبراہٹ ،بے چینی بھی دور ہو جائے گی۔
جوشاندہ برائے اسہال :دھنیا ،سونٹھ، ناگرموتھا ،نیتر بالا ،بیل گری سب تین تین گرام لے کر 150گرام پانی میں بھگو کر جوشاندہ بنا کر چھان کر پلائیں، اسہال اور پیٹ درد کے لئے مفید ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
دھنیا کشنیز Coriander
دیگر نام : عربی میں کزبرہ یا بسہ ،فارسی میں کشنیز خشک ،بنگالی میں دینے ،سندھی میں دھانا اور اردو میں دھنیا کہتے ہیں۔
ماہیت: اس سے مراد دھنیا کا پھل یا تخم ہے جو عام طور پر مسالوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔جس کا رنگ بھورا ،ذائقہ پھیکا اور خشبو دار ہوتا ہے جب ان کو کوٹ کر بیرونی چھلکا اتار لیا جاتا ہے تو اس کو مغز کشنیز کہتے ہیں۔
مقام پیدائش:پاکستان میں پنجاب ،سندھ اور ہندوستان میں بکثرت کاشت کیا جاتا ہے۔
مزاج: سرد خشک درجہ دوم۔
افعال: اندورنی طور پر مقوی و مفرح دل و دماغ ،کاسریاح ،دافع تبخیر،قابض جبکہ بیرونی طور مسکن ہے۔
استعمال:دھنیا کو تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ پیس کر گرم درد سر کو تسکین دینے کے لئے ضما د کرتے ہیں۔قلب و دماغ کو تقویت و تفریح بخشنے اور صعود بخارات کو روکنے کے لئے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف بنا کر کھلاتے یا دوسری مرکبات میں شامل کر کے کھلاتے ہیں۔ضعف معدہ اور نفع شکم میں سفوف بنا کر کھلاتے ہیں۔دستوں کو روکنے کے لئے پانی میں پیس چھان کر پلاتے ہیں۔خصوصا بھنا ہوا دھنیا خاص طور پر فائدہ بخشتا ہے ۔کثرت شہوت کو روکنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔خفقان،وسواس اور سدرودوارکومفید ہے۔
دھنیا بیرونی طور پر مسکن ہے لہذا اس کی کلی منہ کے جوش اور گلے کے درد کو ناگع ہے۔سبز دھنیا کا پانی آنکھ میں ٹپکانے سے چیچک کا آبلی آنکھ میں نہیں پڑتا اورام حارہ کو تحلیل کرنے کے لئے اس میں منا سب ادویہ ملا کر لگاتے ہیں۔
بھنا ہوا دھنیا چھوٹے بچوں کو قولنج میں پانی میں پیس کر سفوف بنا کر دیا جاتا ہے۔
نفع خاص:مفرح قلب ،دافع تبخیر،مضر: محلل من۔
مصلح:بریان کرنا ،سفر جلی اور سکنجبین ۔بدل:تخم،خشخاش ،تخم کا ہو۔
کیمیاوی اجزاء: ایک اڑنے والا تیل (Coria Ndrol) ایک نہ اڑنے والا تیل ،نباتاتی چربی والی اشیا ء ٹے نین،ملک ایسڈ ،سبز پتوں میں وٹا من سی ،کھار اور کیروٹین موجود ہیں۔
مقدار خوراک:پانچ سے سات گرام یا ماشے
مشہور مرکب: اطرفیل کشنیز جو دماغ کو تقویت بخشنے اور تبخیر کو روکنے کے علاوہ سر درد کو زائل کرنے نیز سدر دوار میں کھلا یا جاتاہے۔
اطر یفل زمانی ،خمیرہ گاوَ زبان ،تریاق نزلہ
طب بنوی دوا خانہ کو مشہور مرکب تریاق شکم جو مانع تبخیر ،ہاتھ پاوَں کی جلن ،متلی اور سر درد اور ہائی بلڈ پریشر میں مفید ہے۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق