خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: تخم خطمی
مشہور نام:
مشہور نام خطمی۔ فارسی ریشہ خطمی۔ عربی بیخ خطمی۔ ہندی ریشہ خطمی۔ لاطینی التھو ئیا آفی سپنالیس (Althoea Officinalis) اور انگریزی میں مارش میلو (marshmallow plant) کہتے ہیں۔
شناخت:
یہ ایک سدا بہار روئیں دار بھنڈی جیسا پودا ہے، لگ بھگ دو میٹر اونچا ہوتا ہے پتے گول، خوبصورت پھول گھنٹی نما سفید و آسمانی رنگ کے ہوتے ہیں۔ پتوں کی شکل لگ بھگ بھنڈی کے پتوں جیسی ہوتی ہے۔ پھول گچھوں میں نکلتے ہیں۔ ان کو گل خیرا بھی کہتے ہیں۔ اس کی جڑ مخروطی شکل کی ریشہ دار اور لعاب دار ہوتی ہے۔ اس پر لمبائی میں گہری جھریاں سی پڑی ہوتی ہیں اور اس پر چھوٹے چھوٹے گول داغ ہوتے ہیں۔ اس کو ریشہ خطمی (marshmallow plant) کہتے ہیں۔ ادویات میں اس کی جڑ، بیج اور پھول استعمال کئے جاتے ہیں۔ رنگ کالا، جڑ سفید و سرخ ہوتے ہیں ۔ ذائقہ پھیکا ، پھول کچھ کڑوے ، جڑ پھیکی ، لعاب دار ہوتی ہے۔ کشمیر کی خطمی فوائد میں سب سے بڑھیا ہے۔ لگ بھگ دو سال کے پودوں کی جڑ ادویات کے استعمال میں زیادہ مفید (marshmallow benefits) ہے۔ ادویات میں اس کا پنچانگ یعنی بیج ، پتے، جڑ، پھول اور گوند کام میں لائے جاتے ہیں۔ یہ پودا اکثر باغوں میں بھی لگایا جاتا ہے۔
ماڈرن تحقیقات:
جڑ میں لعاب 25 فیصد، سٹارچ 50 فیصد و کچھ شکر ادا یلتھین نام کا ایک (جو ایسپرین کی طرح درد دور کرنے والا ہوتا ہے) ایک سے دو فیصد پایا جاتا ہے۔
مزاج:
گرم و تر۔
مقدار خوراک:
4 گرام سے 6 گرام تک۔
فوائد: (marshmallow benefits)
نزلہ، زکام و کھانسی میں اس کے بیجوں کا جوشاندہ پلاتے ہیں، پیشاب کی نالی کی سوجن ، پیچش و اسہال صفرادی میں اس کی جڑ کا پانی میں لعاب نکال کر دیتے ہیں۔ عرق النساء، جوڑوں کے درد اور چھاتی کے درد میں اس کے بیجوں کو دیگر ادویات کے ساتھ ملا کر مالش کرتے ہیں جس سے سوجن دور ہو جاتی ہے اور مرض کو آرام آ جاتا ہے۔
تخم خطمی 6 گرام کا جوشاندہ نزلہ، زکام و کھانسی میں استعمال کرنا مفید (marshmallow benefits) ہے۔ دستوں و پیچش کے لئے بھی ریشہ خطمی کا لعاب استعمال کرایا جاتا ہے۔ اس کے پتے اور پھول تلی کے تیل میں پیس کر جلے ہوئے مقاموں اور کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے پر لگانے سے آرام ملتا ہے۔
حکیم ، وید اس کے پھول عام طور پر گنٹھیا میں اور جڑیں پیچش کے علاج میں استعمال کرتے ہیں۔ گرمی کے دستوں اور گرمی میں ریشہ خطمی کا لعاب ایک نہایت ہی مفید دوا ہے۔ اس کے بیجوں اور جڑ کا جوشاندہ پھیپھڑوں اور غضلات تناسل کی جھلی کی سوزش کو دور کرتا ہے، غرضیکہ اس بوٹی کا استعمال (marshmallow benefits) بہت سے امراض میں نہایت دور رس نتائج کا حامل ہے۔
خطمی کے آسان و آزمودہ مجربات
کھانسی:
خطمی (marshmallow plant) 5 گرام، گاّ و زبان کے پتے 3 گرام، ملیٹھی )چھلی ہوئی( 3 گرام، لسوڑیاں 8 عدد، عناب 4 عدد۔ سب کو 50 گرام پانی میں اتنا جوش دیں کہ آدھا حصہ رہ جائے۔ پھر چھان کر چینی ملا لیں اور دن میں دو بار دیں۔
شربت کھانسی:
خطمی (marshmallow plant)، خبازی، گل بنفشہ، ہر ایک 60 گرام، ملیٹھی )چھلی ہوئی(، زوفا ہر ایک 35 گرام، انجیر زرد 20 عدد، عناب بڑھیا 30 دانے ، لسوڑیاں 50 دانے۔
تمام دواوں کو موٹا موٹا کوٹ کر رات کو ایک کلو پانی میں بھگو دیں۔ صبح کو جوش دے کر مل چھان کر چینی سفید 750 گرام شامل کر کے ایک بوتل شربت کی تیار کر لیں ۔ خوراک 25 سے 50 گرام عرق گاؤ زبان یا پانی میں ملا کر صبح و شام دیں۔ کھانسی، نزلہ، زکام کے لئے سر کردہ حکماء کا معمول مطب ہے۔ بلغم کو پکا کر باہر نکال دیتا ہے۔
شربت نزلہ و زکام:
خطمی، ملیٹھی (چھلی ہوئی) سونف، گلاب کے پھول، ہر ایک 12 گرام۔ صندل سفید، گاو زبان ، ہنسراج، عود صلیب ہر ایک 25 گرام، منقیٰ)دانے نکال کر( 25 عدد، پوست خشخاش 12 گرام۔ رات کو ایک کلو پانی میں بھگو دیں۔ صبح جوش دیں۔ جب آدھا حصہ پانی باقی رہے تو اتار کر چھان کر اس میں چینی سفید ایک کلو ڈال کر قوام تیار کر کے شربت بوتل میں محفوظ رکھیں۔ خوراک 50 گرام دن میں 3 بار چاٹ لیا کریں۔ نزلہ و زکام و کھانسی کے لئے مفید (marshmallow benefits) ہے۔
لعوق سعال:
تخم خطمی (marshmallow plant)، تخم خیارین ہر ایک 4 گرام، بہی دانہ 3 گرام ، سپستان 50 عدد، عناب 20 عدد، پوست خشخاش 25 گرام ، ست ملیٹھی 12 گرام۔
سب کو دو کلو پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور چینی سفید دواؤں سے تین گنا ملا کر قوام بنا لیں۔ بعد میں جو )چھلے ہوئے(، مغز بادام میٹھے، تخم خشخاش سفید )بھُونے ہوئے(ہر ایک 12 گرام ، گوند کیکر ، گوند کتیرا، سب ملیٹھی ہر ایک 6 گرام۔ سفوف کر کے تھوڑا تھوڑا چمچہ سے ملائیں۔ خوراک 6 گرام سے 10 گرام، عرق گاو زبان یا پانی کے ساتھ کھلائیں۔ نزلہ اور کھانسی کے لئے مفید ہے۔ بلغم کو سینہ سے صاف کر دیتا ہے۔
نوٹ:
اگر قوام پتلا رکھا جائے گا تو جلد خراب ہو جاتا ہے۔ اس لئے قوام کو با احتیاط بنائیں۔
لعوق نزلہ و کھانسی:
تخم خطمی، بہی دانہ ہر ایک 25 گرام، ملیٹھی چھلی ہوئی 18 گرام۔ ان ادویات کو رات کو پانی میں بھگوئیں۔ صبح جوش دے کر مل کر چھان لیں، پھر اس میں 750 گرام چینی سفید ملا کر قوام بنائیں۔ بعد میں مغز بہی دانہ، گوند کیکر ساڑھے 10 گرام، کتیرا 14گرام، خشخاش سفید و خشخاش سیاہ ہر ایک 18 گرام، باریک سفوف کر کے قوام میں شامل کریں۔ خوراک 6 گرام سے 12 گرام تک ہمراہ تازہ پانی دیں۔ نزلہ کی وجہ سے جو کھانسی (marshmallow benefits) ہو تو اس سے آرام آ جاتا ہے۔
جوشاندہ کھانسی:
خطمی 5 گرام، گاو زبان کے پتے 3 گرام ، ملیٹھی )چھلی ہوئی( 3 گرام ، لہسوڑے 7 عدد، عناب 5 عدد کو 150 گرام پانی میں جوش دیں۔ آدھا رہنے پر چھان کر چینی ملا کر دن میں دوبار پلائیں۔
پستانوں کی سوجن:
اگر گرمی سے یہ سوجن ہو تو خطمی کے پتے پانی میں پیس کر لیپ کرنے سے آ رام آ جاتا ہے۔
سفید داغ:
خطمی کے پتے سرکہ میں پیس کر داغوں پر لیپ کر کے دھوپ میں بیٹھنے سے داغ دور ہو جاتے ہیں۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
خطمی (marshmallow plant)
خاندان:
(Althaea Officinalis)
(Malvaceae)
دیگر نام:
ہندی اور فارسی میں ریشہ خطمی، کاغانی میں ڈسکونچل، عربی میں بیخ خطمی
ماہیت:
اس () کا پودا (marshmallow plant) پانچ چھ فٹ اونچا ہوتا ہے۔اس پر رواں ہوتا ہے۔گرمی کے موسم میں ان پودوں سے زرد مائل سرخ گوند نکلتا ہے۔پتے بیضوی شکل کے دندان دار بھنڈی کے پتوں جیسے اور خطمی کا پودا بھنڈی کے پودے جیسا ہوتا ہے۔ پھول بڑا گول اور چوڑا بھنڈی کی طرح لیکن مختلف رنگ کا ہوتا ہے۔ (سفید، گلابی،شرخ،زرد) اور بعض پودے ایسے ہوتے ہیں۔جن پر پھول نہیں آتا، پھل یا پھلی گول ہوتی ہے۔ جس میں چٹپے گول کالے رنگ کے تخم بھرے ہوتے ہیں۔ جڑ تین سے سات انچ لمبی جھری دار، گودے والی اور بہت سی چھوٹی چھوٹی جڑیں بڑی جڑ سے نکلتی ہیں جو کہ لعاب دار ہوتی ہیں۔بطور دوا جڑ، تخم اور پھول مستعمل ہیں۔
مقام پیدائش:
پاکستان میں کشمیر، ہزارہ ، مالاکنڈ اور خیبر، کرم ایجنسی جبکہ بھارت میں پنجاب ، دہلی ، یوپی اور ایران کے علاوہ راجھستان میں باغوں میں خوبصورتی کے لےَ لگائی جاتی ہے۔
تخم خطمی، ریشہ خطمی
مزاج:
گرم باعتدال
استعمال:
تخم خطمی (marshmallow plant) اور اس کے پتے کو پانی میں پیس کر ضماد کرنے یا پانی میں پکا کر نطول کرنے سےدمل، ورم پستان، عرق النساء، وجع المفاصل اور دوسرے اورام حارہ تحلیل یا پختہ ہو جاتے ہیں۔ اس کی جڑ (ریشہ خطمی) کا پانی میں لعاب نکال کر سوزش بول، پیچش اور اسہال صفراوی میں دیتے ہیں۔جڑ آنتوں پر مزلق اور مسکن تاثر کرتی ہے۔ نزلہ و زکام اور سرفہ حار میں اس کے تخموں کا جوشاندہ بنا کر پلاتے ہیں۔
محلل اورام ہونے کی وجہ سے ورم رحم کو دور کرتا ہے۔اس کے جوشاندہ میں ورم مقعد کے مریض کو بٹھانا مفید (marshmallow benefits) ہے۔ اس سے ورم دور ہوتا ہے۔
اس کا جوشاندہ بانجھ عورت کے لےَ مفید ہے۔ خون نفاس کا تنقیہ کرتا ہے۔
گل خطمی
محلل اورام ہونے کی وجہ سے ورموں کو تحلیل اور نرم کرتا ہے۔ ان کو بڑھنے اور پیدا ہونے نہیں دیتا. مسکن درد ہونے کی وجہ سے سر درد حار میں ضماداََ مفید (marshmallow benefits) ہے۔ مدر بول و حیض ہونے کی وجہ سے ادرار حیض کے لےَ استعمال کرتے ہیں.
نفع خاص:
محلل اورام، سعال
مضر:
معدہ کو
بدل:
خبازی
مصلح:
شہد بادیان۔
کیمیاوی اجزاء:
جڑ میں لعاب 25 فیصدی کچھ شکر ، ایلتھین، (درد شکن) نشاستہ پیکٹسن پاےَ جاتے ہیں۔
مقدار خوراک:
پانچ سے سات گرام یا ماشے
مشہور مرکب:
شربت اعجاز، شربت صدر اور جوشاندہ وغیرہ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق