خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: خولنجان
مختلف نام:
عربی خولنجان۔ ہندی کلنجن۔ گجراتی کلنجن۔بنگالی کلنیجن۔ سنسکرت کولنجن۔ مراٹھی کوشٹ کولنجن۔ تامل گیرا رائتی۔تیلگو پیدومپ ،انٹیو کمو۔پنجابی کلنجن۔ راجستھانی کلیجن۔لاطینی ایلے پینیا گلنگا (alpinia galanga) اور انگریزی میں گریٹر گیلنگل (Greater Galangal) کہتے ہیں۔
شناخت:
ہندوستان میں ہمالیہ، جنوبی ہند اور مغربی بنگال میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ پڑوسی ممالک میں بھی پیدا ہوتی ہے۔ اس کا پودا (alpinia galanga) لگ بھگ ایک سے دو میٹر تک اونچا ہوتا ہے۔ پودے کی جڑ جو اصل میں زمین کے اندر ہوتی ہے۔ پتے ایک دو فٹ لمبے اور چھ انچ تک چوڑے و نوک دار ہوتے ہیں۔پھل لیموں کے برابر ہوتے ہیں۔بیج ہرایک پھل میں 4سے 6 تک ہلکے بھورے رنگ کے خوشبو دار ہوتے ہیں۔ اس پر پھول موسم گرما میں لگتے ہیں۔ اس کی جڑ آلو کی طرح زمین کے اندر اور خوشبودار ہوتی ہے۔ اس کی جڑ کو کاٹ کر سکھا کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے بازار میں فروخت کرتے ہیں۔ یہ عام طور پر ایک سے دو انچ لمبے اور انگوٹھے کے برابر موٹے ہوتے ہیں جو اوپر سے لالی لئے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ تیز خوشبودار، مزہ چرپراسا، رنگ بھورا سیاہ و لال ہوتا ہے، بازار میں عام طور پر یہ’’ پان کی جڑ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ جبکہ پان سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ماڈرن تحقیقات:
اس میں کیمفرائیڈ،گلیکن اور ایلپینن نام کے تین مختلف ست پائے جاتے ہیں۔ اس کے تازے تنے سے ایک دل پسند خوشبودار اڑنے والا تیل 0.04 فیصد حاصل ہوتا ہے۔ جس میں 48 فیصد میتھل سینی منٹ 20۔ 30 فیصد سنی اول، کافور اور ڈی پائینین پائے جاتے ہیں۔ پتوں میں بھی اڑنے والاتیل پایا جاتا ہے۔
مزاج:
گرم و خشک۔
مقدار خوراک:
ایک سے دو گرام تک۔
فوائد: (alpinia galanga benefits)
معدہ کو طاقت دینے والا، ہاضم اور مردانہ طاقت بڑھانے والا، بلغم خارج کرتا ہے۔تر کھانسی کو بہت ہی مفید ہیں آواز صاف کرتا ہے۔ صوبہ میسور میں بوڑھوں کی کھانسی و نزلہ کے لئے گھریلو علاج کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ درد کمر، درد گردہ و دردقولنج کے لئےمفید ہے، پٹھوں کو طاقت دیتا ہے۔ کھانسی، دمہ، گلے کی خراش اور شادی سے پہلے وشادی کہ بعد کی کمزوری کے لئے اسے استعمال (alpinia galanga benefits) کرتے ہیں۔ اس کی طاقت سات سال تک رہتی ہے۔
خولنجان(alpinia galanga) کےآسان مجربات درج ذیل ہیں:
مردانہ کمزوری:
ایک گرام سفوف خولنجان دودھ کے ہمراہ صبح وشام کھانا کھانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعداستعما ل کرانا مر دانہ کمزوری کے لئے مفید ہے۔
کالی کھانسی:
خولنجان کا سفوف بنا ئیں اور تھوڑے سے شہد میں ملاکر چٹانا بچوں کی کالی کھانسی کے لئےمفید (alpinia galanga benefits) ہے۔
سینے کے امراض:
خولنجان (alpinia galanga) 10گرام، ملیٹھی(چھلی ہوئی) 10گرام، سفوف بنالیں اور ایک سے دو گرام صبح و شام شہد میں چٹائیں۔ سینے کے تمام امراض میں مفید ہے اور آواز کو صاف کرتی ہے۔ گانا گانے والے صرف اس کی جڑ کو ہی چوسا کرتے ہیں جس سے ان کی آواز درست رہتی ہے ۔
چھینکیں آنا:
خولنجان کو باریک پیس کر پوٹلی میں باندھ کر سونگھائیں۔چھینکیں رُک جائیں گی۔
دانت درد:
خولنجان (alpinia galanga) کا سفوف بناکر دانتوں پر بطور منجن کے ملنے سےدانت درد کو آرام آجاتا ہے۔
آواز کا بیٹھ جانا:
بچ،کالی مرچ اور چینی برابرلے کر سفوف بنالیں اور 1/2 گرام سے ایک گرام شہد میں ملا کر دن میں دو سے تین بار استعمال کریں۔
منہ کی بدبو:
خولنجان (alpinia galanga) کا ٹکڑا منہ میں رکھ کر چوستے رہنے سے نہ صرف منہ کی بدبو دور ہوتی ہے بلکہ گلے کی خراش بھی دور ہو جاتی ہے۔
پیٹ کا درد:
خولنجان، اجوائن دیسی،نمک سیاہ، برابر برابر لے کر سفوف بنائیں۔ 2 سے 3 گرام صبح شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
دیگر:
خولنجان،سونٹھ،سیندھا نمک برابر برابرلےکر سفوف بنالیں۔دو سے تین گرام پانی سے لیں۔پیٹ درد بھوک نہ لگنے کےلئے مفید (alpinia galanga benefits) ہے۔
پیشاب کی زیادتی:
خولنجان (alpinia galanga)،سونٹھ برابر لے کرسفوف بنالیں،ایک سے دوگرام شہد میں صبح و شام لیں۔
سفوف خولنجان:
خولنجان ،عقرقرحا،بچ،برہمی،کٹھ شیریں،کالی مرچ،سب برابربرابر لے کر سفوف بنالیں۔خوراک ایک سے دو گرام شہد میں ملا کر چٹائیں، آواز بیٹھ جانے کے عارضہ میں مفید ہے اور دماغی طاقت بھی بڑھتی ہے۔ صبح و شام استعمال کرائیں۔
دھڑ کا مارا جانا:
خولنجان، گری چلغوزہ، گری بادام، پستہ، چرونجی، ہر ایک 20۔ 20 گرام، کیسر 5 گرام،سفوف بناکر 3 گناہ شہد خالص میں معجون بنالیں اور 6۔ 6 گرام صبح و شام نیم گرم دودھ سے لیں۔دھڑ کے مارےجانے،منہ کے ٹیٹرھا ہوجانے ومردانہ طاقت کےلئے مفید ہے۔
مردانہ طاقت:
خولنجان کے 3گرام سفوف کو10 گرام شہد خالص میں ملاکر چٹائیں اوپر سے نیم گرم گائے کے دودھ میں شہد ملاکر پلائیں۔مردانہ طاقت وسرعت کےلئے مفید ہے۔
درد دانت:
خولنجان کو باریک پیس کر کپڑ چھان کرلیں۔اس سفوف کی چٹکی دن میں دو تین باردانتوں پر ملیں۔آدھا گھنٹہ بعد نیم گرم پانی سے کلیاں کرلیں ،دو تین دن میں دانت درد دور ہوجائے گا۔جب کوئی دانت یا داڑھ ہلتی ہو اور ساتھ ہی درد ہو۔مسوڑھے سوج گئے ہوں ۔خواراک کھانے میں درد ہوتا ہو،ٹھنڈا پانی برادشت نہ ہوتا ہو تو ایسی حالت میں اس کا استعمال بہت ہی مفید ہے۔
خولنجان کے مشہور یونانی مرکبات
جوارش عود شیریں:
خولنجان،عودہندی ،دارچینی،جائفل،تج،پپلی،الائچی خورد ہر ایک15-15گرام،اسارون،کیسر ہرایک ہر ایک 6۔ 6گرام،چینی 250 گرام، شہد خالص 350 گرام، چینی و شہد کا قوام کرکے تمام ادویات، باریک کوٹ چھان کر ملائیں۔ خوراک 5 گرام صبح و 5 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔ معدہ اور دل کو طاقت دیتی ہے۔ بھوک بڑھانے کے لئے بہت مفید (alpinia galanga benefits) ہے۔
معجون چوب چینی:
خولنجان، لونگ، جائفل، جاوتری، پھول گلاب،کیسر، زرنباد، سعد کوفی ہر ایک ساڑھے چار گرام۔ سونٹھ،پپلی،عقرقرحا،جدوار خطائی،ہرایک 9گرام، دارچینی، بڑی الائچی، مرچ سیاہ، سورنجان، بوزیدان، سناء مکی، اندرجو شیریں ہر ایک1 3/4 گرام، چوب چینی 132 گرام۔
سب دواؤں کو کوٹ پیس کر چھان لیں اور تین گناہ شہد خالص کے قوام میں ملا کرمعجون بنا لیں۔
6گرام صبح عرق عشبہ 100 گرام کے ساتھ کھائیں۔ تمام اعضاء کے درد کو دور کرتی ہے۔ درد کمر، جوڑوں کے درد( گنٹھیا) کے لئے جس کا سبب زہریلے امراض ہوں، کے لئے مفید (alpinia galanga benefits) ہے۔
سفوف خولنجان:
( حکیم جلیل احمد صاحب لکھنوی پرنسپل طبیہ کالج)۔ خولنجان 12 گرام، سلاجیت شدھ ایک گرام، کشتہ مرجان ایک گرام، سب کو باریک پیس کر کپڑ چھان کر لیں۔آدھا سے ایک گرام ہمراہ عرق سونف دیں۔ بول زلالی و کثرت پیشاب کے مریضوں کو بہت مفید ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
خولنجاں(alpinia galanga)
خاندان:
(The Greater Galanga)
(Scitaminaceae)
دیگر نام:
بنگالی میں کلیجن، تامل میں پرتتی، مرہٹی میں کولنجن، سنسکرت میں کلنجن، سندھی میں پان پاڑ اور انگریزی میں الپانیاگے لین گا کہتے ہیں۔
ماہیت:
اس کا پودا (alpinia galanga) چھ سات فٹ بلند ہوتا ہے۔ پتے ایک دو فٹ لمبے اور چار انچ چوڑے اور نوکدار، اوپر سے زیادہ سبز اور نیچے سے ہلکا روئیں دار ہوتے ہیں۔پھول گرم موسم میں چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔پھل چھوٹے بجورا لیموں کی طرح گول اور لال یا پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ جڑ لمبی، بے ڈول ، گلابی بادامی رنگ کی، مزے میں چرپری ہوتی ہے۔ یہ بطور دوا مستعمل (alpinia galanga benefits) ہے۔
خاص بات:
بعض لوگ غلطی سے اس کو پان کی جڑ بھی کہتے ہیں۔ لیکن پان کی بیل اور خولنجاں کا پودا ہوتا ہے۔
مقام پیدائش:
بعض لوگ اس کو بچھ کی بری قسم شمار کرتے ہیں۔ یہ چین سے جاوا سماٹرا آنے لگی اور اب بنگال، جنوبی ہند، سمندر کے کنارے دکھشن میں پیدا ہوتی ہے۔
مزاج:
گرم خشک درجہ دوم
افعال:
مفرح و مقوی قلب، مقوی و مسخن معدہ وجگر بارد، دافع امراض بلغمی و سوادی، کاسر ریاح،مطیب دہن ، منفث و مخرج بلغم،مدر لعاب دہن،مسکن اوجاع باردہ، مقوی باہ، جالی۔
استعمال:
مطیب دہن ہونے کی وجہ سےمنہ کی بدبوکو زائل کرنے کے لئے چباتے ہیں ۔مدر لعاب دہن ہونے کی وجہ سےثقل اللسان یا لکنت میں باریک پیس کر زبان پر ملتے ہیں۔ منفث و مخرج ہونے کی وجہ سے سرفہ، ضیق النفس اور بحتہ الصوت بلغمی میں استعمال کرتے ہیں۔ بلغمی دردوں خصوصاََ درد گردہ بارد اور سلسل البول میں بھی کھلاتے ہیں۔تقویت باہ (مقوی باہ معاجین و سفوف) کے لےَ تنہا بھی بقدر تین گرام سفوف دودھ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔کا سرریاح ہونے کے باعث درد شکم اور قولنج ریحی میں بھی مستعمل ہے۔
جالی ہونے کی وجہ سے اس کا سفوف جلد کے داغ، دھبوں کو ضماداََ یا طلاََء مفید (alpinia galanga benefits) ہے۔ بوڑھوں کی کھانسی جو عموماََ ہر وقت رہتی ہے۔ منہ میں اس کو رکھتے ہیں یا اس کا سفوف بنا کر تین گنا گڑ ملا کر بیر کے برابر گولیاں بنا لیں۔ اس کو چوسنے سے کھانسی کو آرام آتا ہے۔خولجان کی جڑ کو باریک پیس کر شہد اور ادرک کے رس میں ملا کر پینا کھانسی، نزلہ، زکام،بارد، گٹھیا، عرق النساء اور دیگر ریاحی امراض میں مفید ہے۔
مقوی باہ و مسکن ہونے کی وجہ سےتقویت باہ کی معجونوں اور سفوفات میں استعمال کرتے ہیں اور یہ تنفسی شکایتوں میں بلخصوص بچوں کے لےَ مفید ہےچنانچہ بچوں کی کالی کھانسی میں خولنجان پیس کر شہد میں ملا کر بطور لعوق چٹانا مفید ہے۔خولنجاں اور ملٹھی پیس کر شہد کے ساتھ چٹانے سے سینے کے تمام امراض کو نافع ہے۔ گانے والے اور زیادہ بولنے والے لوگوں کو اس کی جڑ چوسنا مفید (alpinia galanga benefits) ہے کیونکہ یہ آواز کو صاف کرتی ہے۔
نفع خاص:
مقوی باہ و مفرح قلب۔
مضر:
حابس بول۔
مصلح:
کتیرا، صندل، طباشیر اور انیسوں۔
بدل:
دار چینی۔
کیمیاوی اجزاء:
کیمفرائڈ، گلینگن، الپنن، روغن فراری،زرد رنگ کا نہ اڑنے والا تیل جو بہت موثر ہے۔ اس کے اجزاء میں میتھل سینی لیٹ، سن کول، کافور ، ڈی پائی نن ہیں۔
مقدار خوراک:
دو سے تین گرام یا ماشے۔
مشہور مرکب:
حب جدوار، حلواےَ ثعلب، جوارش جالینوس ، لعوق سرفہ، لبوب کبیر و صغیر، معجون ثعلب، معجون سیر علوی خان۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق