خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: خبازی
مختلف نام:
مشہور نام خبازی۔ فارسی شوال و نان کلاغ اور انگریزی میں کامن میلو (Common Mallow) کہتے ہیں۔
شناخت:
اس کے بیج سفید اور گول ہوتے ہیں اور ان پر باریک جھریاں پڑی ہوتی ہیں اور ٹھیک درمیان میں ذرا سا گہراؤ بھی ہوتا ہے۔ رنگ و پتے ہرے، پھول اُودے، بیج سفید اور جڑ پیلی ہوتی ہے. ذائقہ میں پتے کڑوے اور باقی حصے پھیکے ہوتے ہیں.
مزاج:
سرد تر اول درجہ میں۔
مقدار خوراک:
5 گرام سے 6 گرام۔
فوائد: (mallow plant benefits)
سوزش دور کرتی ہے اس لئے انتڑیوں اور مثانے کے زخموں میں مفید (mallow plant benefits) ہے۔ جلاب والی ادویات کے برے شر کو دور کرتی ہے۔ اس کا جوشاندہ چینی ملا کر نیم گرم پلانا خشک کھانسی اور آواز کی تنگی کو دور کرتا ہے۔
عراق کے لوگ خبازی کے ہرے پتے چبانے کے عادی ہیں جن کا ذائقہ خمیری روٹی کی طرح ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن سی بکثرت موجود ہوتاہے اس لئے عراق میں سکروی مرض لگ بھگ نہیں ہوتا۔ وٹامن سی سکر بوط سکروی کا کامیاب علاج (mallow plant benefits) ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیں تاج الحکمت پریکٹس آف میڈیسن مصنف حکیم ڈاکٹر ہری چند ملتانی۔
خبازی سے پیچش کا آسان و مجربات علاج:
جڑ خبازی (common mallow) بازار سے حسبِ ضرورت لے کر باریک سفوف بنا لیں)اگر بہت موٹی جڑیں بچ جائیں تو ضائع کر دیں، ان کا سفوف جو نکلے ، لے لیں( اس میں سے 3 گرام لے کر شربت انجبار کے ساتھ خدا (شیوپرماتما) کا نام لے کر پلائیں۔ اگر تکلیف باقی رہے تو ایک دفعہ شام کوبھی پلائیں۔
معمولی پیچش کو پہلی دفعہ ہی آرام آجاتا ہے۔ پرانی سے پرانی پیچش کے لئے دو تین دن لگ جاتے ہیں ۔ شربت انجبار قابض ہونے کی وجہ سے آنتوں کو سکیڑتا ہے اور یہ دوائی لیس دار ہونے کی وجہ سے آنتوں میں زخموں کے بھر جانے تک چپکی رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے دوسری بیرونی خراش دار چیز یا خوراک اس حالت میں آنتوں کو تکلیف نہیں دے سکتی۔ جس قدر ضرورت ہوتی ہے چپک جاتی ہے۔ باقی پاخانہ میں خارج ہو جاتی ہے۔ کئی مریضوں سے معلوم ہوا ہے کہ دو تین دن بعد پاخانہ میں کھرنڈ )چھلکے( سے نکلتے ہیں ۔ پہلی خوراک سے ہی مالک دو جہان کی مہربانی سے تکلیف میں کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے اور دو تین میں مرض بالکل ختم ہو جاتا ہے۔
نوٹ:
۱۔ مریض جس وقت یہ دوا کھا ئے ، خالی معدہ ہو۔
۲۔ یہ ضرور معلوم کر لیا جائے کہ آنتوں میں سدے ہیں یا زخم۔
۳۔ دوا کھانے سے پہلے مریض کو پہلے پاخانہ سے خارکرا لیا جائے۔
۴۔ غذا میں گندم و جو ملی ہوئی بغیر چھانے آٹے کی روٹی کھلائیں۔
۵۔ پیچش کے علاج میں اس بات کا ضرور دھیان رکھیں کہ کہیں آنتوں میں سدے تو نہیں ہیں۔ اگر سدے ہیں تو اس صورت میں کوئی ملین دوا دے کر سدوں کو خارج کریں، بعد میں اس کا نسخہ کا استعمال کریں۔ اگر آنتوںمیں سدے نہ ہوں تو ملین کی بھی ضرورت نہیں۔
شربت کھانسی:
خبازی (common mallow)، خطمی، گل بنفشہ ہر ایک 50۔ 50 گرام، زوفا ملیٹھی )چھلی ہوئی( ہر ایک 30۔30 گرام ، پر سیاو شاں 25 گرام، انجیر زرد 20 عدد، عناب بڑھیا 18 عدد، بسوڑیاں 45 عدد۔
تما م ادویات کو نیم کوب کر کے رات کو ایک کلو پانی میں بھگو دیں، جوش دے کر مل چھان کر 3/4 کلو چینی شامل کر کے شربت تیار کریں۔
خوراک:
25 سے 50 گرام تک، عرق گاؤزبان یا پانی شامل کر کے صبح اور شام دونوں وقت پلائیں۔
کھانسی ، نزلہ ، زکام کے لئے کامیاب (mallow plant benefits) ہے ۔ بلغم کو پکا کر باہر نکالتا ہے۔
جوشاندہ خبازی:
خبازی (common mallow) 5 گرام لت کر 100 گرام پانی میں چار گھنٹے بھگو کر رکھ دیں پھر جوش دیں، جب 50 گرام باقی رہے ، چھان کر چینی ملا کر پلائیں۔ مرض کے مطابق دن میں دو سے تین بار دیں۔
کھانسی و تنگی آواز کے لئے مفید (mallow plant benefits) ہے۔
خبازی
مختلف نام:
مشہور نام خبازی۔ ہندی ، فارسی، مرہٹی خبازی۔ لاطینی میں مالوہ سلوے سٹرس (Malva sylve stris) اور انگریزی میں کامن میلو (Common Mallow) کہتے ہیں۔
شناخت:
خبازی (common mallow) کا پودا ایک میٹر تک اونچا ہوتا ہے۔ یہ کشمیر سے کماؤں کے علاوہ بہار، دکن، پنجاب اور ہریانہ کے علاقے میں بھی لگایا جاتا ہے۔ پتے گول ، ہرے، لمبے اور نرم ہوتے ہیں۔ وہاں کے لوگ اس کا ساگ بنا کر کھاتے ہیں۔پھول بینگنی رنگ یا لال رنگ ہوتے ہیں اور بہت ہی خوبصورت لگتے ہیں ۔ پھل پیلے رنگ کے چھوٹے چھوٹے کچھ لمبے گول سےہوتے ہیں۔ ان پھلوں کے بیجوں کو ہی خبازی کہتے ہیں۔ بیج بھورا ہوتا ہے۔ اس کی جڑ پیلی ہوتی ہے۔ اکثر دوا کے لئے استعمال میں لائے جاتے ہیں۔یہ پانی میں ڈالنے سے لعاب پیدا کرتے ہیں۔ پتوں کا ذائقہ کڑوا، باقی حصے پھیکے ہوتے ہیں۔طب یونانی ، آ یوروید میں اس کو کافی استعمال کیا جاتا ہے۔
مزاج:
سردوتر۔
مقدار خوراک:
4 سے 6 گرام تک۔
فوائد:
اس کے تخم نزلہ و زکام، کھانسی ، گلے کی خشکی ، پیشاب کی سوزش ، انتڑیوں کے زخموں میں مفید (mallow plant benefits) ہیں۔ ان کا جوشاندہ بنا کر پلایا جاتا ہے۔ عام طور پر نزلہ کے جوشاندہ میں تخم خبازی و تخم خطمی کو خاص طور پر شامل کیا جاتا ہے۔ اس کا جوشاندہ عام طور پر چینی ملا کر خشک کھانسی اور گلے میں رکاوٹ کے لئے مفید ہے۔ اس کے پتوں میں وٹامن سی بکثرت موجود ہوتا ہے۔ دیہاتوں کے لوگ خبازی کے پتے چبانے کے عادی ہوتے ہیں۔ جن کا ذائقہ خمیری روٹی جیسا ہوتا ہے.
خبازی کے آسان و آزمودہ مجربات
سفوف پیچش:
جڑ خبازی (common mallow) بڑھیا بازار سے لے کر خوب باریک کریں۔ یہ ضروری نہیں کہ لکڑیاں بھی ساتھ پس جائیں۔ صرف جڑ کا سفوف لینا ہے۔ جب اچھی طرح باریک ہو جائے تو دوائی تیارسمجھیں۔ لگ بھگ 3 گرام لے کر ہمراہ شربت انجیر اللہ تعالیٰ کو یاد کر کے پلائیں۔ زیادہ تکلیف میں اسی طرح شام کو بھی دیں۔
معمولی پیچش میں پہلے دن آرام آجاتا ہے۔ پرانی پیچش کے لئے دو دن لگ جاتے ہیں۔ خبازی لیس دار ہونے کی وجہ سے آنتوں کے زخموں کے بھر جانے پر بھی آنتوں پر چپکی رہتی ہے جس کی وجہ سے دوسری بیرونی خراش دار چیز اس صورت میں آنتوں کو تکلیف نہیں دے سکتی۔ جس قدر ضرورت ہوتی ہے چپک جاتی ہے باقی پاخانہ کے راستے سے باہر نکل جاتی ہے۔ یہ بات اس طرح معلوم ہوتی ہے کہ تین دن بعد پاخانہ میں خبازی کے چھلکے خارج ہوتے ہیں۔ مالک دو جہاں کے فضل سے پہلی خوراک سے ہی تکلیف میں کمی ہو جاتی ہے اور دو تین دن میں تکلیف دور ہو جاتی ہے اور پرانی سے پرانی پیچش (mallow plant benefits) کو بھی آرام آ جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔
۱۔ مریض دوا خالی پیٹ لے۔
۲۔ یہ معلوم کر لیا جائے کہ آنتوں میں سدے ہیں یا زخم۔
۳۔ دوا کھانے سے پہلے مریض پاخانہ سے فارغ ہو چکا ہو۔
۴۔ غذا میں گندم اور جو ملی ہوئی بغیر چھانے ہوئے آٹے کی روٹی کھلائیں۔
دیا قوزہ:
تخم خبازی (common mallow)، تخم خطمی ، بہی دانہ ہر ایک 9 گرام۔پوست خشخاش سالم 10 عدد، ملیٹھی) چھلی ہوئی( 36 گرام، اسپغول سالم 25 گرام، کتیرا ، گوند کیکر، شکر تیغال ہر ایک 4 گرام۔
سب دواوں کو ڈیڑھ کلو پانی میں رات کو بھگو رکھیں۔ صبح کو جوش دے کر مل کر چھان لیں۔ بعد چینی سفید 500 گرام، شہد خالص 250 گرام شامل کر کے قوام کریں۔
خوراک:
6 گرام سے 12 گرام تک رات کو سوتے وقت پانی سے دیں۔ نزلہ کو روکتا ہے۔ سینہ کو بلغم سے صاف کر کے خشک کھانسی کو آرام دیتا ہے۔
شربت اعجاز:
تخم خبازی (common mallow)، تخم خطمی ، پھول نیلو فر ، گل بنفشہ ہر ایک 25 گرام، عناب بڑھیا 20 دانہ ، لسوڑیاں 60 دانہ ، گوند کتیرا ، گوند کیکر ہر ایک 10 گرام، بہی دانہ 18 گرام، ملیٹھی )چھلی ہوئی(25 گرام ، بانسہ کے پتے 12 کلو۔
گوند کیکر و گوند کتیرا کے علاوہ سب دوائیں پانی میں جوش دے کر مل چھان کر چینی سفید ایک کلو شامل کر کے شربت کے قوام پر لے آئیں۔ بعد ازاں گوندیں خوب باریک پیس کر قوام میں شامل کر دیں۔ خوراک 25 گرام، پانی میں کر پئیں۔سل و دق کے لئے مفید ہے۔ خشک کھانسی کو آرام دیتا ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
خبازی “تخم خبازی” (Common Mallow)
لاطینی میں:
(Malva-Sylvestris)
خاندان:
(Malvaceae)
دیگر نام:
فارسی میں شوال و نان کلاغ، کاغلی اور پنجابی میں سونچل اور انگریزی میں کامن میلو
ماہیت:
اس کا پودا لگ بھگ آدھا گز تک اونچا ہوتا ہے اور اس پر تھوڑا رواں ہوتا ہے۔ یہ زمین پر پھیلے ہوےَ ہوتے ہیں۔پتے گول سبز لکیردار اور پیچھے پھٹے ہوےَ کنارے دندانے دار ہوتے ہیں۔پھول پنکھڑی والے، سوہنی رنگ یا زردی مائل چھوٹے چھوٹے خوبصورت ہوتے ہیں۔ پھل لگ بھگ گول درمیان سے پچکا ہوا، سفیدی بادامی رنگ کا چھوٹا سا جس طرح عورتوں کے ناک کے لونگ کا سرا ہوتا ہے۔ ان پھلوں کو عموماََخبازی کہا جاتا ہے پھل، پتے اور تخم بطور دواََ مستعمل ہیں۔
مقام پیدائش:
یہ کشمیر سے کمایوں تک پہاڑوں کے دامن میں، پنجاب، دہلی ، یوپی اور ایران میں پانی کے کناروں ، نمناک زمین میں پیدا ہوتی ہے۔
مزاج:
سرد تر بدرجہ اول بقال حکیم رام لبھایا معتدل، تری کی طرف مائل
استعمال:
خبازی (common mallow) کے پتے منفث بلغم و ملین ہونے کی وجہ سے اس کے ساگ سے پاغانہ کھل کر آتا ہے۔ جگر کے سدے کو کھولتی ہے۔ اس کے جوشاندہ سے ضیق النفس، نزلہ زکام ٹھیک ہوتا ہے۔ مدربول ، مسکن ہونے کی وجہ سے اس کا جوشاندہ ورم رحم، ورم مقعد کے لےَمفید (mallow plant benefits) ہے۔
بیرونی استعمال:
خبازی (common mallow) کے پتے کو اگر کسی پھوڑے یا ورم پر اس کی گرم گرم پلٹس باندھی جاےَ تو اس کو تحلیل کر دے گایا اس کا پکا کر پھاڑ دے گی اور مواد خارج ہو جاےَ گا۔
تخم خبازی
استعمال:
اپنی لزوجت کی وجہ سے قبض دور کرتا ہے۔ پیٹ کے سدوں کو پھسلا کر باہر خارج کرتا ہے۔گرمی و خشکی کی کھانسی، نزلہ، زکام اور سینے کی خشونت کو اور حدت کو دور کرتا ہے۔ زہر خوردہ کو اس کا جوشاندہ پلانے سے زہر بذریعہ قے خارج ہوتی ہے۔اس کے مذکورہ فوائد کی وجہ سے خبازی کو جوشاندوں میں شامل کیا جاتا ہے۔جو نزلہ، زکام، کھانسی اور تنگی آواز میں مفید (mallow plant benefits) ہوتا ہے۔
عراق کےباشندے خبازی کے سبز پتے چبانے کے عادی ہیں جن کا ذائقہ خمیری روٹی جیسا ہوتا ہے۔ ان میں وٹامن سی بکثرت موجود ہے۔ اس سے مرض سکربوط(سکروی) مفقود ہوجاتا ہےکیونکہ وٹامن سی مرض سکربوط کا تیز بہدف علاج (mallow plant benefits) ہے۔
مقدار خوراک:
5 سے 7 گرام یا ماشے
مشہور مرکب:
شربت اعجاز، جوشاندہ
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق