خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: خوب کلاں
مختلف نام:
اردو خوب کلاں۔ ہندی خوب کلاں۔ فارسی خاکسی۔ مرہٹی ران تیکھی۔ عربی خوہاہ۔ انگریزی ہیڈج مسٹرڈ (Hedge Mustard) اور لاطینی میں سس ومبر یو آ ئر یو (sisymbrium irio) کہتے ہیں۔
شناخت:
اس کے پودے پنجاب و ہریانہ کے گیہوں و میتھی کے کھیتوں میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے بیج بہت چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ پانی میں ڈالنے سے یہ لیس دار ہو جاتے ہیں۔ ذائقہ چر پرہ ہوتا ہے۔ بیج چھوٹا ، ذرا لمبا، بیج خشخاش کے برابر ہوتا ہے. اور بازار میں پنساریوں کے ہاں عام ملتی ہے۔ اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔
1۔ باریک دانہ سرخی مائل اور اس کے ذائقے میں قدرے تلخی ہوتی ہے۔ اس کا پودا ڈیڑھ میٹر سے دو میٹر تک لمبا ہوتا ہے. شاخیں پتلی اور متفرق ، شاخوں کے آس پاس پتلی پتلی پھلیاں لگتی ہیں جن کا چھلکا بھی پتلا ہوتا ہے۔ ان پھلیوں میں بیج ہوتے ہیں جو خوب کلاں (sisymbrium irio) کہلاتے ہیں.
2۔ پہلی قسم سے کسی قدر بڑا دانہ۔ رنگت سرخ سیاہی مائل۔ اس کا پودا ایک میٹر تک لمبا ہوتا ہے. شاخیں متفرق اور موٹی ہوتی ہیں۔ پتے بڑے ، چوڑے اور تیز ہوتے ہیں۔ اس کی پھلی بھی بڑی ہوتی ہے۔ اس قسم کے بیجوں کا مزہ پہلی قسم کے بیجوں کے مزے سے زیادہ تیز ہوتا ہے۔ بہتر بیج وہ ہیں جن کا رنگ سرخ زعفرانی ہو.
خوراک:
3 گرام سے 6 گرام تک۔
مزاج:
دوسرے درجہ میں گرم و ترہے. بعض کے نزدیک ایک چھوٹی قسم دوسرے درجہ کے آخری مرتبہ میں گرم ہے۔
فوائد: (london rocket benefits)
یہ مردانہ صحت بڑھاتی ہے اور مقوی معدہ ہے۔ غلبئہ صفرا اور بچوں کی پیاس کے لئے نافع ہے۔ بھوک بڑھاتی ہے، ورم اور ریاح کو تحلیل کرتی ہے، معدہ اور مسامات کو کھولتی ہے، رنگ رخسار کو صاف کرتی ہے۔ اس کا لیپ آنکھوں کے زخم، کان کی لو کے ورم ، پستان، خصیہ کے ورم اور نقرس کے لئے مفید (london rocket benefits) ہے۔ یہ بھوک بڑھاتی ہے۔ سدہ کھولتی ہے۔ دافع بخار ہونے کی وجہ سے اسے بخاروں میں استعمال کرتے ہیں۔ خاص طور پر چیچک و خسرہ میں اس کا استعمال طب یونانی میں عام ہے۔ بلغمی کھانسی و نزلہ میں بھی مفید ہے.
چیچک و خسرہ کے لئے 9 گرام خاکسی کا جوشاندہ استعمال کرائیں، تمام تکالیف میں مفید ہے اور چیچک کے مریضوں کے بستر پر خاکسی کا چھڑکنا جلد آرام دیتا ہے.
دوائے تپ محرقہ:
منقیٰ 5 عدد، انجیر 2 عدد، خوب کلاں5 گرام، عناب 7 دانے ، پر سیاؤ شیاں 3 گرام،گاؤزبان 4 گرام ، پانی ایک کلو
تمام چیزوں کو پانی میں جوش دیں ۔ آدھا رہنے پر اتار لیں۔ خوب ،ل چھان کر صاف کرکے اس کو دن میں تین بارمصری ملا کر پلائیں۔
تپ محرقہ (ٹا ئیفا ئیڈ فیور) کا مجرب علاج ہے.
جوشاندہ چیچک:
عناب 4 دانے، پویز منقیٰ 5 دانہ، انجیر 3 دانہ، خاکسی 3 گرام، چینی 10 گرام ، پانی میں جوش دے کر صاف کر کے پلائیں۔ اگر کمزوری زیادہ ہو تو خمیرہ مروار ید بھی صبح و شام دیتے رہیں۔ مریض کے بستر پر بھی خاکسی چھڑک دیں.
دیگر:
خاکسی 6 گرام، منقی )دانے نکال کر 8 دانے ، تھوڑی چینی کے ساتھ جوش دے کر پلائیں۔ موتی جھرہ میں مفید ہے۔ اس سے چیچک کے دانے جلد نکل آتے ہیں اور بخار (london rocket benefits) کم ہو جاتا ہے.
دیگر:
خوب کلاں (sisymbrium irio) 60 گرام کو 6 کلو پانی میں جوش دیں اور مریض کو چار پائی پر لٹا کر پتیلے کا ڈھکن اتار کر مریض کے کپڑے اتار کر اُس کی چارپائی کے نیچے رکھ دیں۔ موتی جھرہ چیچک کے دانے جلد نکل آئیں گے۔ طب یونانی میں خوب کلاں (خاکسی)کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے جو “شربت خاکسی” کے نام سے ملتا ہے.
جوشاندہ خسرہ:
عناب 3 دانے ، مویز منقی 3 دانے ، ملٹھی )چھلی ہوئی( 2 گرام، لسوڑیاں 2 گرام، خوب کلاں(خاکسی) 2 گرام، انجیر ایک عدد 50 گرام پانی میں جوش دے کر جب نصف رہ جائے تو شربت عناب دس گرام یا مصری پانچ گرام شامل کر کے پلائیں، بڑے آدمی کو اس نسخہ کی دگنی مقدار دیں۔ اس نسخہ میں گاو زبان کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔کمزوری دل کی حالت میں خمیرہ مردار چٹائیں.
جوشاندہ چیچک:
خوب کلاں (sisymbrium irio) 3 گرام، انجیر 3 دانہ ، منقیٰ)دانے نکال کر 4 دانہ، عناب 3 دانہ ، سب کو 6 گھنٹے 25 گرام پانی میں بھگو دیں۔ پھر جوش دے کر آدھا رہنے پر چینی ملا کر چھان کر پلائیں.
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
خوب کلاں (خاکشی) (sisymbrium irio)
لاطینی میں:
(sisymbrium irio)
خاندان:
(Crcuiferae)
دیگر نام:
عربی میں خبہ، بررالخم خم، فارسی میں شبہ و خاکچی، سندھی میں خاکشیر ہندی میں خوب کلاں میں کہتے ہیں۔
ماہیت:
خوب کلاں کا پودا (sisymbrium irio) ربیع کی فصل گہیوں، جو وغیرہ کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے پودے خودرد بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس کا پودا لگ بھگ دو فٹ سے تین فٹ تک بلند ہوتا ہے۔ دور سے دیکھنے پر سرسوں کا پتلا پودا معلوم ہوتا ہے۔ پتے لمبے شاخیں باریک اور پھلیاں سرسوں کی پھلیوں سے مشابہ لیکن نہایت باریک ہوتی ہیں۔ جن میں تخم بھرے ہوتے ہیں۔ جو خشخاش سے بھی باریک زرد سرخی مائل ہوتے ہیں۔ یہی بطور دوا استعمال (london rocket benefits) ہوتے ہیں.
مقام پیدائش:
پاکستان میں صوبہ بلوچستان، مغربی پنجاب، پشاور جبکہ ہندوستان میں راجھستان، یوپی، پنجاب، ایران میں بھی ہوتی ہے۔ جس کو اچھا یا بہتر سمجھا جاتا ہے.
مزاج:
گرم تر درجہ دوم
افعال:
دافع بخار (تپ) ، نافع ہیضہ، مفنث اخلاط سینہ
استعمال:
خاکشی کو دافع بخار ہونے کی وجہ سے بخاروں میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ چیچک ، خسرہ میں بھی اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں نیز بستر مریض پر چھڑکتے ہیں تاکہ دانے جلد ظاہر ہوں۔دق الاطفال کے لےَ بھی اسے مفید خیال کیا جاتا ہے۔ منفث اخلاط سینہ ہونے کی وجہ سے سرفہ مزمن میں استعمال (london rocket benefits) کراتے ہیں۔ ہیضہ میں پیاس اور قے کو تسکین دینے کے لےَ گلاب کے عرق میں جوش دے کر پلاتے ہیں اور ہیضہ صفراوی میں آب کاسنی مروق کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔
جوشاندہ براےَ خسرہ، موتی جھرا جب قبض بھی ہو تو خاکسی تین گرام ، گاوَ زبان پانچ گرام، انجیر پانچ دانہ سوا کلو پانی میں جوش دیں۔ جب ایک کلو رہ جاےَ تو صاف کر کے گلوکوز ملا کر پلاتے ہیں۔ اس سے گبھراہٹ، بے چینی دور ہونے کے علاوہ دانے جلد ظاہر ہو جاتے ہیں۔
خاکشی کو بھون کر تین چار گرام شربت بنفشہ کے ہمراہ استعمال کرنا کھانسی اور ضیق النفس میں مفید (london rocket benefits) ہے۔
مقدار خوراک:
پانچ سے سات گرام یا ماشے
مشہور مرکب:
شربت خاکشی ، جوشاندہ وغیرہ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق