گوند عقاقیہ ایک تعارف
گوند عقاقیہ (gum arabic) ،ہندی گوند یا عربی گوند کے نام سے جانی جانے والی یہ طبی دوا ، اردو میں گوند خدر یا گوند ببول کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔تاریخی لحاظ سے یہ عرب اور مغربی ایشیاء میں ملی لیکن یہ سوڈان اور ساحل کے علاقوں میں سینیگال سے صومالیہ تک کے علاقے میں ملتی ہے۔ کاروباری مقاصد کے لئے اسے اگانے والے جنگلی درختوں سے 80 فیصد تک حاصل کرتے ہیں۔اسکے علاوہ وسطی افریقہ ، مغربی افریقہ شمال مغربی ہندوستان میں خصوصاً ہریانہ،گجرات اور راجھستان کی پہاڑیوں سے ملتی ہے۔
گوند عقاقیہ (gum arabic) 6 میٹر بلند کانٹے دار پودا ہوتا ہے۔گوند جاندار فلیم Phloemسیل منا سب افزائشی ماحول میں بناتے ہیں۔سلاخ نما عقاقیہ بیکٹیریا اسکے تمام ٹشوز میں ملتے ہیں ۔تنے پہ عقاقیہ کے آنسو نظر آتے ہی ا سے چمڑے کےبستوں میں اکھٹا کر لیا جاتا ہے۔ پھر گوند کو ریت اور سبزے سے الگ کرنے کے لئے اسے صا ف کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اسے چمکانے کے لئے 3 سے 4 ماہ دھوپ میں بھی رکھا جاتا ہے۔عقاقیہ گوند گول یا غیر گول اجسام کی صورت کے کرسٹلز جیسی ہوتی ہے۔اسکا رنگ بھورا چمکیلا اور شفاف ہوتا ہے۔اسکی کوئی خوشبو نہیں ہوتی اگرچہ ذائقہ ہلکا سا ترشی مائل ہوتا ہے۔یہ پانی میں حل ہو جاتی ہے۔ لیکن الکوحل میں یا دوسری حل پذیر اشیاء میں حل نہیں ہوتی۔
گوند عقاقیہ طبی فوائد
اسمیں کیلشیم ،میگنیشیم اور پوٹاشیم کے نمکیاتی عربی تیزاب کےاجزاء پائے جاتے ہیں۔اسکے علاوہ اسمیں کچھ انزائمز بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ کئی طرح کے کھانسی کے شربتوں اور ہیضہ کی دواؤں میں ڈالی جاتی ہے۔اندرونی نظام کی درستی کے لئے اسے آنتوں کی سوزش اور انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والی دواؤں میں بھی ڈالا جاتا ہے۔یہ پستانوں کے انفیکشن اور چھالوں کے لئے بھی سود مند ہوتی ہے۔
اسکا (gum arabic) استعمال کئی غذاؤں میں کیاجاتا ہے۔ دیسے سافٹ ڈرنکس اور مارشمیلوز Marshmallows چاکلیٹس اور شراب کو خا لص کرنے کے لئے بھی اسے استعمال (uses of gum arabic) کیا جاتا ہے۔۔سب سے موئثر استعمال گوند عقاقیہ کاپنجاب میں حاملہ خواتین کے لئے بچے کی پیدائش کے بعد چھلے میں جسم کو توانا کرنے اور دودھ کی زیادہ پیداوار کے لئے ہربل حلوہ کی تیاری میں ہوتا ہے جسے پنجیری یا کڑھائی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
گوند عقاقیہ کا صنعتی استعمال
اسے ادویات کے علاوہ پرنٹنگ اور پینٹ Paint میں استعمال (uses of gum arabic) ہونے والی مصنوعات بنانے کے لئے بھی صنعتوں میں بڑ ے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ چپکانے کی مصنوعات یعنی میک اپ کے سامان،،جوتوں کی پالش،پوسٹیج سٹیمپوں، لفافوں ،سگریٹ کے کاغذوں گوندوں اور سریش میں بھی اسے ڈالا جاتا ہے۔ کپڑے کی صنعت میں استعمال ہونے والے رنگوں میں شامل کیا جاتا ہے تا کہ کپڑوں کے رنگ خراب نہ ہوں ۔
اسکا مقابلہ کرنے والی کوئی اور بہترین چیز ابھی تک دریافت نہیں ہو سکی۔ اسکا استعمال (uses of gum arabic) ایلو مینیم کی پرنٹنگ پلیٹس کی آکسیڈیشن کے لئے استعمال ہوتا ہے جو پرنٹنگ پریس میں استعمال ہوتی ہے۔گوند کتیرہ چیونگم اور کنفکشنری میں استعمال ہوتی ہے۔اسمیں ڈائٹری فائبر اور پیچیدہ پولی سیچورائیٖڈز موجود ہوتے ہیں جو حل پذیر ہوتے ہیں۔اسکی کیلو رک کمیت کے بارے میں کوئی باقاعدہ سائنسی تحقیق نہیں پائی جاتی۔عربی گوند ایک لمبے عرصے سے ٹائلوں میں چمک پیدا کرنے کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔اسکا استعمال آتش بازی کے میٹیریل میں بھی ہوتا ہے