لہسن سبز اور خشک دونوں حالتوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہمارے ہاں لہسن تقریبا ہر کھانے (سالن) کا لازمی جز ہے۔ اس کے استعمال سے کھانا ذائقہ دار اور زود ہضم (garlic benefits) ہوجاتا ہے ۔لیکن لہسن صرف ہمارے کھانے کے ذائقہ کو ہی نہیں بڑھاتا ہے بلکہ ہمارے جسم کو بھی کئی بیماریوں (garlic remedies) سے محفوظ رکھتا ہے ۔
لہسن کی تاریخ :
لہسن کی مقامی زمین وسطی ایشیا اور شمال مشرقی ایران مانی جاتی ہے لیکن اس جڑی بوٹی کی ابتدا پر کچھ حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکی ہے کیونکہ مصر اور چین کی بھی یہ قدیم زرعی پیداوار رہی ہے ۔
لہسن کا ذکر قدیم مصری، یونانی، ہندوستانی اور چینی قدیم کتابوں میں کیا گیا ہے۔ اور لہسن کا ذکر بائبل اور قرآن میں بھی موجود ہے۔اس لیے یہ قدیم زراعت کی فصلوں میں سے ایک ہے۔ کہتے ہیں کہ لہسن وسط ایشیا سے 3000 قبل از مسیح میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ اور پھر یورپ تک پہنچ گیا۔ اور یورپ میں یہ ایلیم کینڈیئننس، کینیڈا پیاز، کینیڈا لہسن، جنگلی لہسن، ماہی گیری لہسن اور جنگلی پیاز کے ناموں کے طور پر جانا جاتا ہے اور اب یہ ان کی زراعت کا بھی اہم حصہ ہے۔
لہسن کے فوائد:
قدیم اطباء اسکا استعمال بطور دوا (garlic remedies) بھی کرتے تھے اور جدید میڈیکل سائنس بھی اب ا س کے استعمال کو بطور دوا مان چکی ہے۔
لہسن غذا کے ساتھ ساتھ دوا بھی ہے طبی ماہرین نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ لہسن کا باقاعدہ استعمال انسان کو کینسر اور جلدی امراض سے ۔ اور اس سے جسم کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
غذائی و طبی ماہرین کے مطابق اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، ڈائی سلفائیڈ اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔
اس میں پائے جانے والے سلفر مرکبات کی وجہ سے غذا ہضم (garlic benefits) ہو جاتی ہے ، جسم میں قوت پیدا ہوتی ہےاور نظام جسمانی پر اہم اثرات مرتب ہوتےہیں۔ یہ کئی امراض میں شفا کا کام دیتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ لہسن دل کی بیماریوں (garlic remedies) کی روک تھام میں بھی مدد گارثابت ہوتا ہے۔ ورم اعضاء ، دمہ ، کھانسی اور بواسیر کے لیے بھی مفید ہے۔ یہ بیماریوں کو روکتا اور خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے ۔
لہسن متعدد وبائی امراض کو بھی پیدا ہونے بڑھنے اور پھیلنے سے روکتا ہے. سائنسی تحقیق کے مطابق کہ لہسن خون کو بھی صاف کرتا ہے ۔
. لہسن میں کچھ ایسی اینٹی بیکٹیریل اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو بیکٹیریل انفیکشن ہونے سے بچانے میں معاون و مدد گار ثابت ہوتے ہیں، لہسن جسم میں موجود خون کو پتلا کرتا ہے ، اعصابی کمزوری میں بھی لہسن کا استعمال مفید ہے۔
غرض لہسن کے بے شمار فوائد (garlic benefits) ہیں۔ اور اطباء نے مختلف بیماریوں میں لہسن کے استعمال کے مختلف مفرد اور مرکب طریقے بتائے ہیں۔
اس لیے لہسن کااستعما ل نقصان کا باعث نہیں ہے۔