ماحولیات ہماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کر تا ہے۔ماحول کا اثر تمام جاندار وں خواہ وہ انسان ہوں یہ جانور سب پر ایک جیسا ہوتا ہے۔ جیسے دنیا کی آبادی میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے ویسے ماحول سے متعلق پیچیدگیوں میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آج دنیا میں سائنسدان ماحول (global environmental change) کے حوالے سے نت نئے تجربات بھی کررہے ہیں اور اس وقت پوری دنیا میں ماحول (natural calamity) کے تحفظ کے لئے کئی ادارے بھی اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں کیونکہ آج اگر ماحول کو ہم بچاتے ہیں تو آنے والی نسل کو ہم ایک پیغام دینگے کہ اگرماحول صاف سُتھرا ہوگا تو صحت کے مسائل بھی پیدا نہیں ہونگے ۔ اس طرح ہم ایک صحت مند معاشرے کی بنیادرکھ سکتے ہیں۔
جب اللہ تبارک وتعالی نے اس دنیا کو تخلیق کیا تو اُس وقت موسم بھی تخلیق کئے گئے یعنی گرمی‘سردی‘ برسات وغیرہ کیونکہ اگر بارش نہ برستی تو یہ زمین سرسبز و شاداب نہ ہوتی نہ ہی درختوں پر یہ نعمتیں پھل اور سبزیوں کی شکل میں انسان کو میسر آتی۔وقت کے ساتھ ساتھ جیسے سائنس اور زمانہ ترقی کرتا گیا ویسے ماحول (global environmental change) میں تبدیلی آتی گئی ۔ماحول میں تبدیلی (natural calamity) کی کئی وجہ ہوتی ہیں آ ج کے اس ترقی یافتہ دور میں بڑی بڑی انڈسٹریز ہیں جن سے اُٹھنے والا ذہریلا دھواں ‘ اسی طرح رنگائی کا کام کرنے والی ڈائنگ فیکٹریوں سے جو پانی سیوریج کے زریعے باہر گٹروں میں جاتا ہے وہ کیمکل شدہ پانی جو کسی ذہر سے کم نہیں ہوتا یہ تمام چیزیں بھی ماحول کے لئے کسی زہر قاتل سے کم نہیں ہیں ۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات کا آنا بھی ماحول پر اثرڈالتا ہے جس کی تازہ مثال جاپان میں آنے والا سونامی ہے سمندر کی تہہ میں آنےوالے زلزلے جس کی شدت 9.1تھی جس نے ماحول پر گہرا اثرچھوڑا ہے۔ دنیا بھر میں آنے والی قدرتی آفات جسے 1931میں چین میں آنے والا سیلاب ‘ بنگلا دیش میں آنے بھولا سائکلون ایسی کئی قدرتی آفات جن سے ناصرف جانی نقصان ہوا بلکہ ماحول پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے جس سے موسم میں بھی تبدیلی آگئی ہے ۔آج کے اس جدید دور میں سائنسدانوں نے جدید تحقیق سے اس بات کو واضع کر دیا ہے کہ کائنات کی ہر چیز کو متوازی رکھنے کے لئے اللہ تعالی نے ایک ایسے چیز بنائی جس نے کائنات کی تمام چیزوں متوازی کررکھا ہے جسے جدید سائنس میں اوزون لیر کا نام دیا ہے ۔اوزون لیر قدرت کا ایک کرشمہ ہے جدید تحقیق کہتی ہے کہ اگر کائنات میں یہ لیر نہ ہو تو زمین اور آسمان میں موجود ہرچیزدوسری چیز سے جاملے یعنی کشش ثقل کے ختم ہونے سے زمین پر موجود چیزیں فضا میں اُڑنا شروع ہوجائے گی ۔ آج کی جدید سائنس (natural calamity) بھی اس بارے میں فکر مند ہیں جس کو بچانے کہ لئے پوری دنیا میں جدید تحقیق کے ادارے ماحول کی بہتری اور کائنات میں موجود اوزون کی اس لیر کو بچانے کے لئےنت نئے سسٹم متعارف کروارہے ہیں ۔ جس سےماحول (global environmental change) کوبہتر بنانے میں کافی مدد حاصل ہورہی ہے۔