آجکل جیسا کہ سا ری دنیا جو ایک گلوبل ولیج میں سمٹ گئی ہےاور ما حولیات (environmental contamination) جیسے لفظ کی باز گشت اب اکثر و بیشتر سنی جا رہی ہے۔
انسان جیسے جیسے ترقی کرتا جا رہا ہےاس سے ماحو لیاتی نظام متاثر (effect of contamination) ہو ر ہا ہے۔ کیونکہ انسان ترقّی کے ساتھ ساتھ تنّزلی کا شکار بھی ہو رہا ہے ۔نت نئی ٹیکنالوجیز روز بروز متعارف ہو رہی ہیں۔ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے جہاں انسان کی زندگی میں آسانیوں اور آسا ئشیوں نے جگہ لے لی ہے۔وہیں یہ ٹیکنالوجیز انسان کی زندگیوںمیں پیچید گیاں، پریشانیاں، امراض اور نقصانات کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو رہی ہیں۔ انکا منفی اثر ھماری ما حولیاتی زندگی اور ما حولیاتی نظام پر بری طرح پڑرہا ہے۔ مثلاً ذرائع نقل و حمل کی ہی مثال لے لیجیئے ۔ موجودہ دور میں ذرائع نقل و حمل نے جس تیزی سے ترقی کی ہے بیشک اس نے انسانوں کی زندگی کو سہل تو بنا دیا ہے ۔لیکن ما حولیاتی نظام پر برا اثر ڈالا ہے۔گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں اور بے ہنگم شور نےنہ صرف انسان کو جسمانی ، ذہنی، نفسیاتی بلکہ اخلاقی بیماریوں میں بھی مبتلاء کر دیا ہے۔دھوئیں کی وجہ سے سانس کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں اور پھیپھڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔فضا یعنی آب و ہوا آلودہ ہو گئی ہے۔ ما حولیاتی نظام میں آلودگی (environmental contamination) بہت بڑھ گئی ہے۔جو ہر جاندار کو متا ثر کر رہی ہے۔
قدرت نے زمین میں آلودگی جذب کرنے کی صلاحیت رکھی ہے۔اسی طرح سمندر بھی بہت سی آلودگیوں کو جذب کر لیتا ہے۔درخت
ما حولیاتی نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اور ماحول میں موجود مضر گیسوں کو اپنے اندرجذب کر لیتے ہیں۔اور آکسیجن گیس خارج کرتے ہیں ۔اس طرح انسان کے گردوپیش کا ماحول خوشگوار اور صاف رہتا ہے۔
ما حولیات اب ایک عا لمی مسئلہ بن چکا ہے۔اب کئی قسم کی آلودگیاں ماحول کو متا ثر (effect of contamination) کر رہی ہیں۔اور زندگی کی بقا کے لیئے مسئلہ بن چکی ہیں۔ آلودگیاں کئی قسم کی ہیں مثلاً زمینی آلودگی ، آبی آلودگی ، فضائی آلودگی اور صوتی آلودگی جو ماحولیات کے لیئے خطرہ بن چکی ہیں۔
صفائی کے نا کافی اور غیر خاطرخواہ نظام نے زمینی آلودگی (environmental contamination) کے مسئلہ کو جنم دیا۔صنعتی دور شروع ہوا اور صنعتی ترقّی نے زور پکڑا تو کئی صنعتیں اور ملیں وجود میں آئیں ، مشینیں ایجاد ہوئیں۔انسان کا کام آسان ہو گیا ، وقت کی بچت ہو گئی، مصنوعات کم وقت اور زیادہ تعداد میں زیادہ نفاست اور جّدت کے ساتھ تیّار ہونے لگیں،مشکل سے مشکل کام بھی آسان سے آسان ہو تا چلا گیا ۔ لیکن اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس سے ماحولیات پہ برا اثر پڑا ماحول عدم توازن کا شکار ہو گیا۔صنعتوں اور مِلوں سے نکلنے والے کیمیائی مادّوں سے نکلنے والے دھوئیں نےنہ صرف فضائی آلودگی کو جنم دیا بلکہ آبی وسائل بھی اس سے متا ثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ صنعتوں اور مِلوں سے نکلنے والے فضلات اور کیمیائی مادّےنہ صرف انسانوں اور جانوروں کی زندگیوں کے لیئے خطرہ ثابت ہوئےبلکہ فصلوں کے لیئے بھی تباہ کن ثابت ہوئے۔ اور سمندری مخلوقات کی شرح اموات میں بھی اسی صنعتوں اور مِلوں سے نکلنے والے فضلات اور کیمیائی مادّوں کے پانی میں شامل ہونے کی وجہ سے اضا فہ ہو اہے ۔ اسی طرح دنیا کے ممالک نےایسے ایسے مہلک ہتھیا رتیّا ر کیئے ہیں اور اب بھی اسی دوڑ میں مصروف ہیں جن کے اثرات(effect of contamination) آنے والی نسلوں تک کو مفلوج کررہے ہیں۔
نیند میں خرابی: نیند آپ کی پوری زندگی میں کس طرح تبدیل ہوتی ہے۔
ہم سب کو نیند کی ضرورت رہتی ہے۔ ہم اپنی...