طبی ماہرین کے مطابق مرغوب غذا آلو اور صحت کے لئے ایک بہترین اور صحتمند غذا ہے ۔ کیونکہ یہ غذائی اجزاء سے مالا مال ہے۔ اس سے فراہم کردہ وٹامنز ، فائبر، فائٹوکیمیکل اور معدنیات بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور انسانی صحت اور نشو نما کے لئے مفید ہے ۔ یہ دل کی صحت کے لئے اہم ، آ سٹیوپوروسس کی روک تھام اور انفیکشن میں بھی مؤثر ہے۔
آلو من پسند غذا
آلودنیا بھر کے لوگوں کی مرغوب غذاہے اور اسے مختلف ذائقہ دار طرہقوں سے کھایا جاتا ہے ۔ خاص طور پر بچوں کو تو یہ بہت ہی پسند ہوتے ہیں اور بڑوں میں بھی یہ بہت مقبول ہیں ۔ یہ صحت بخش غذا ہے تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اسے نظر انداز کرتے ہیں کیونکہ وہ اسے غیر صحت بخش غذا گردانتے ہیں۔
آلو میں شامل غذائی اجزاء
آلو ایک ایسی سبزی ہے جو پورے سال کاشت ہوتا ہے اور پورے سال ہی دستیاب بھی رہتا ہے ۔ یہ زمین کے اندر پیدا ہوتا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔یہ غذائیت سے بھرپورہوتا ہے اس کے غذائی اجزاء میں کاربوہائیڈریٹس (نشاستہ) کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہےاس کے علاوہ اس میں معدنیات ، پروٹین ، وٹامنز، فاسفورس ، پوٹاشیم، تانبا (کاپر)، اور فائبر وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔ اس میں چکنائی اور کولیسٹرول نہیں ہوتا پھر بھی یہ وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آلو لاغر پن دور کرتا ہے۔ اس کی افادیت کے پیش نظر بچوں کی نشوونما کیلئے آلو بہترین غذا ہے۔
آلو کی افادیت
آلو الزائمر کے مرض میں مفید ہے جسم کے عضلات کے لئے بہترین ہے آلو میں شامل کیلشیم ، فاسفورس ، زنک ،آئرن اور میگنیشیم جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔۔ ہڈیوں کی ساخت اور مضبوطی کے لئے فاسفورس اور کیلشیئم دونوں اہم تو ہیں لیکن ان میں توازن ہونا ضروری ہے کیونکہ سائنس کے مطابق بہت زیادہ فاسفورس اور بہت کم کیلشیم کی مقدار سے ہڈیوں کا نقصان اور آ سٹیوپوروسس کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔
کچھ لوگوں کے لئے یا کچھ حالات میں آلو موزوں نہیں۔۔ کیونکہ یہ غذائیت سے بھر پور پورغذا ہے اس لئے وزن بڑھاتا اورجسم کو فربہ کرتا ہےاس لئے موٹاپا پیدا کرنے یا وزن بڑھانے کی وجہ سے کچھ لوگ اسے کھانا پپسند نہیں کرتے اور نظر انداز کرتے ہیں۔ بلڈ پریشر کے افراد کے لئے آلو کھانے سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہ کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق آلو کو اپنی خوراک میں شامل کرنے والے لوگوں میں بلڈ پریشر کا ریکارڈ معمول سے زیادہ تھا۔ تاہم تحقیق کے مطابق زیاددہ پکے ہوئے یا تلے ہوئے اور چٹخارے دار آلوؤں کے بجائے اگر اسے اُبال کر یا بیک کر کے استعمال کریں تو یہ بلڈ پریشر میں مفید ہے . کیونکہ اس میں پا ئے جانے والے اجزاء پوٹاشیم، میگنیشیم اور کیلشیم بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔ آلو میں شامل فائبرکی وافر مقدار کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ آلو میں شامل فولیٹ ڈی این اے میں کینسر خلیوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔
خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی آلو کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جھریوں کے خاتمے ، چہرے کے داغ دھبوں، کیل مہاسوں ، آنکھو ں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لئے مفید ہے ۔آلو کا پیسٹ مختلف کریموں کے ساتھ ملا کر کلینزنگ، فیشل ، وائٹنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
آلو نہایت صحت بخش غذا ہے اور کئی بیماریوں کے علاج میں مفید ہے۔
مضمون نگار: فرح فاطمہ