انسانی جسم میں جلد خلیوں کی ایسی باریک تہہ کو کہا جاتا ہے جو تمام جسم کی بیرونی ساخت کو ڈھالنے اور بنانے کا کام دیتی ہے۔ کسی بھی خطے میں رہنے والے افراد کی جلد پر وہاں کا ماحول ، درجہ حرارت ، فضا میں نمی کی مقدار، موسم کا ردوبدل اور کھانے پینے کی عادات وغیرہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ جلد کا خشک ہونا (dry skin disorders) یا جسم پر خشکی کے اثرات موسم سرما کا ایک عام مسئلہ ہے۔ لیکن کبھی کبھی خشک جلد جسم میں موجود کسی بڑی بیماری (skin disease) کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔ماحول کے اثرات، تیز گرم پانی سے نہانا، جلد سے نمی کا کم یا غائب ہوجانا ، آگ کے پاس زیادہ دیر بیٹھنا اور تیز کیمیائ صابن کا استعمال اس کی بڑی وجوہات ہیں۔
:خشک جلد کی علامات
درج ذیل علامات خشک جلد کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
٭ جلد پر سختی یا کھچاؤ کی کیفیت
٭ روکھا پن اور بے جان جلد
٭ خارش کا احساس
٭ جلد پر سے چھلکے اترنا
٭ جلد کا پھٹنا
٭ جلد کی سیاہی مائل یا سرخ رنگت
٭ جلدپر واضح دراڑیں پڑنا
:خشک جلد سے ہونے والی بیماریاں
چہرے پر سفید دھبے پڑنا، ٹانگوں پر شدید خارش اور جسم پر سرخی مائل دھبے خشک جلد کے باعث ہونے (dry skin disorders) والی عام بیماریاں (skin disease) ہیں تاہم ذیا بیطس بھی ایک ایسی بیماری ہے جس کے باعث جلد خشک ہو سکتی ہے۔ جلد پر خشکی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں ایک اہم بیماری چنبل بھی ہے ۔ چنبل کو خارش سے تشبیہ بھی دی جا سکتی ہے مگر اس کی کیفیات عام خارش سے بڑھ کر ہیں۔ اس بیماری میں جلد اپنی بیرونی تہہ کو بہت تیزی سے تبدیل کرتی ہے ۔ اس صورت حال میں جلد سرخ ہو جاتی ہے اور پپڑی بن کر اترنے لگتی ہے۔ اس وجہ سے جلد بہت حساس ہو جاتی ہے اور روزمرّہ کے کام بھی دوبھر ہو جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں ” نیشنل سورائیسز(چنبل) فاؤنڈیشن ” مارچ 1967ء میں پورٹ لینڈ امریکہ میں قائم کی گئی۔ اس فاؤنڈیشن میں کئی ملین افراد کا علاج کیا جا چکا ہے اور تاحال جاری ہے۔جلد کی ایک اور بیماری کو ایگزیما بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں جلد پر خارش (dry skin disorders) کے بعد سرخی آ جاتی ہے۔ جو کئی حالتوں میں بہنے والے زخم میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ جلد کی زیادہ خراب حالت سردیوں میں ہوتی ہے جب ہوا میں نمی کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ ایگزیما شدید حالت میں سانس کی تکلیف اور جلد کے کینسر (skin disease) کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ جس کا وقت پر علاج بہت ضروری ہے۔
:جلد کی خشکی سے بچاؤ کے گھریلو اقدامات
جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے اگر درج ذیل اقدمات کیے جائیں تو بڑی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
1۔ ناریل کا تیل: ناریل کا تیل اپنے اندر جذب ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ قدرتی ہونے کی وجہ سے یہ جلد کی نمی کو محفوظ رکھتا ہے اور جلد کو خشکی (skin disease) سے بچاتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں جب نمی کی مقدار خاصی کم ہوتی ہے اس تیل کے استعمال سے جلد کو نرم رکھا جا سکتا ہے۔
2۔ پیٹرولیم جیلی ( ویزلین ) یا خوردنی تیل: ویزلین کا استعمال زیادہ عمر کے لوگوں میں اچھا اثر دکھاتا ہے لیکن ویزلین کے استعمال کے بعد ایک چکنی تہہ بن جاتی ہے جو بیشتر لوگ ناپسند کرتے ہیں تاہم یہ ہونٹوں اور ہاتھ پیروں کی جلد کو نارمل رکھنے کے لیے بہتر ین ہے۔
3۔ دستانے: موسم سرما میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے اگر دستانوں کا استعمال کیا جائے تو ہاتھوں کی نمی کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ ہاتھوں پر لوشن کا استعمال اور دستانے پہننے سے ہاتھوں کی جلد کے سیاہ اور خراب (dry skin disorders) ہونے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں ۔
4۔ پانی کا درجہ حرارت: نہانے کے پانی کا درجہ حرارت معتدل ہونا چا ہیئے۔ بہت تیز گرم پانی سے غسل کرنے کی وجہ سے بھی جلد خشک ہو جاتی ہے اور خارش کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔
5۔ اونی کپڑے: بعض لوگوں کی جلد (dry skin disorders) بہت حساس ہوتی ہے اس وجہ سے اونی یا ریشمی کپڑے پہننے سے انہیں خارش اور چبھن کا احساس ہوتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ ایسے کپڑوں کو براہ راست جلد کے ساتھ نہ ملنے دیا جائے اور سوتی کپڑوں کا استعمال کیا جائے۔
6۔ہومیڈیفائر ( نم رکھنے والا آلہ): سرد ممالک میں اس آلے کا استعمال گھروں کے درجہ حرارت اور نمی کے تناسب کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول میں بھی اس آلے کے استعمال پر زور دیا گیا ہے
7۔ اینٹی آکسیڈینٹ اور اومیگا 3 کا استعمال: بہت سی غذاؤں میں اینٹی آکسیڈینٹ قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں ۔ ان غذاؤں میں گاجر، ٹماٹر، لوبیا، مٹر، دالیں اور جامن وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ غذائیں جسم میں نمی کی مقدار کو برقرار رکھنے اور جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اسی طرح اومیگا 3 بھی سویا بین ، اخروٹ ، ساردین اور سالمن مچھلی میں قدرتی طور پر پایاجاتا ہے۔ ایسی غذاؤں کے استعمال سے جلد کو بیماریوں (skin disease) سے بچایا جا سکتا ہے۔
8۔ دلیہ کا غسل اور استعمال: زمانہ قدیم سے جلد کی خشکی اور خارش سے بچاؤ کے لیے دلیہ کے غسل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آج بھی اس کا استعمال جلد کی بیماریوں سے بچنے کے لیے قابل عمل ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اناج کو پیس لیا جاتا ہے او ر اسے ابال کر اس پانی سے غسل کیا جاتا ہے۔اس سے نہ صرف جلد کی نمی بحال ہو جاتی ہے بلکہ جلد کے امراض سے بھی نجات ملتی ہے۔
:پرہیز اور حفاظتی اقدامات
جلد کی خشکی (dry skin disorders) اور خارش سے بچنے کے لیے موسم سرما کے آوائل میں ہی حفاظتی اقدامات کر لینے چاہیئں ۔ پانی اور دوسرے رس دار پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ گھر سے باہر نکلنے سے پہلے لوشن کا استعمال کریں ۔ تیز گرم پانی سے مت نہائیں اور دستانوں کا استعمال کریں ۔ان تدابیر پر عمل کرنے سے جلدی امراض (skin disease) سے بڑی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔