خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: موصلی سفید
مختلف نام :ہندی موصلی سفید -گجراتی موصلی – مرہٹی شیوت موصلی – راجھستانی موصلی دھولی -لاطینی میں کلورو فائم اروڈے سیم کہتے ہیں ۔
شناخت :یہ ایک بوٹی ہے جو موسم برسات میں پہاڑیوں کی ڈھلوانوں پر اپنے آپ پیدا ہوتی ہے ۔پتے کھجور کے پتوں کی طرح لمبے ،نوکدار اور زردی مائل سبز ،جن کا ذائقہ قدرے میٹھا ، ترش اور چکناہٹ لئے ہوتا ہے ۔نچلے ڈنٹھل میں پیاز کی مانند کئی پتلے پتلے چھلکے ہوتے ہیں ۔درمیان سے کنوار گندل (گھیکوار )کی طرح پتے نکلتے ہیں اور پھول منجری نکلتی ہے جس میں چھ پنکھڑیوں والے پھول لگتے ہیں اور پھل الائچی خورد کے برابر ہوتا ہے اور پھلوں سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ۔
موصلی سفید کی جڑ 3سے 5انچ لمبی نکلتی ہے اور ہر پودے کے نیچے سے چھ سات موصلیاں نکلتی ہیں۔ بھادوں کے آخر میں اسے اُکھاڑ لیا جاتا ہے ۔
ہندوستان کے پہاڑوں میں تری والی جگہوں میں عام طور پر پیدا ہوتی ہے ۔ہمالیہ ،ست پُڑا، وندھیا چل اور اراولی کے پہاڑوں میں خوب ملتی ہے ۔
فوائد :ویرج (منی )بڑھانے والی ،مصری سفید و موصلی سفید برابر لے کر سفوف بنائیں اور صبح چھ گرام اور شام کو چھ گرام گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم میں طاقت پیدا ہوتی ہے اور مردانہ بانجھ پن کے لئے بہت مفید ہے ۔
موصلی سفید کے مجربات
منی بڑھانے کے لئے :موصلی سفید ،ست گلو ،کونچ کی گری ،گوکھرو خورد، تالمکھانہ ،اسگندھ ناگوری، ستاور ،یہ سب ادویات برابر وزن لے کر سفوف بنائیں۔ پھر ان سب کے برابر چینی سفید ملا لیں ۔چھ گرام صبح اور چھ گرام شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم استعمال کریں ۔
سفوف موصلی سفید :موصلی سفید ،موصلی سیاہ ،بہمن سرخ ،بہمن سفید ،تالمکھانہ، ثعلب مصری ،گوکھرو ،کونچ کے بیج ہر ایک 12گرام، اندر جَو شیریں ،مصطلگی رومی ،الائچی خورد ہر ایک چھ گرام ،تخم اوٹنگن 9گرام ،سنگھاڑا 200گرام ،مغز تخم تمر ہندی 3گرام ،چینی سب ادویات کے برابر ۔
تمام ادویات کو علیحدہ علیحدہ کوٹ کر سفوف بنا لیں ،چھ گرام صبح ،چھ گرام شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم استعمال کریں ۔جریان ،احتلام ،سرعت کے لئے مفید ہے۔ لال مرچ اور گرم چیزوں سے سخت پرہیز کریں ۔
مردانہ کمزوری (ازحکیم مولوی نورالدین صاحب بھیروی ): عنبر ایک گرام ،مصطلگی رومی، موصلی سفید ،ثعلب مصری ،طباشیر ہر ایک چار گرام ،چینی سفید برابر وزن ملا کر سفوف بنائیں ۔
خوراک ایک گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم دیں ۔شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی کمزوری میں مفید ہے ۔
سفوف مغلظ منی (ازمولوی حکیم محمد سعد اللّہ انصاری ): موصلی سفید 12گرام ،موصلی سیاہ 12گرام ،ستاور ،گوکھرو خورد ،بیج بند ،موچرس ،گوند کیکر ،تالمکھانہ ہر ایک 9گرام ،سنگھاڑا خشک ،آسگندھ ناگوری ،چنیا گوند ،شقاقل ہر ایک 6گرام ،چینی سفید 120گرام۔ باریک سفوف بنائیں ۔9گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم دیں ۔منی پیدا کرتا ہے اور گاڑھا کرتا ہے ۔
شادی سے پہلے و شادی کے بعد کمزوری والے ایک مریض کو دیا گیا اچھا فائدہ ہوا ۔اب میں ہمیشہ دیتا ہوں ۔ایک شخص کو فی خوراک دو چاول کشتہ بیضہ مرغ استعمال کرایا گیا ۔اس سے کمزوری و سرعت کو بہت فائدہ ہوا ۔
معجون کمزوری (ازحکیم نواب الدین صاحب ): موصلی سفید 25گرام ،تخم لاجونتی 25گرام ،چاروں مغز 50گرام ،ثعلب مصری 25گرام ،سنگھاڑا 50گرام ، ستاور 50گرام ،عقرقرحا 20گرام ، جائفل 10گرام ،تالمکھانہ 30گرام ،بہمن سرخ 25گرام ،بہمن سفید 25گرام، کیسر اصلی 5گرام ۔
سب ادویات کا سفوف بنا کر شہد خالص آدھا کلو، مصری 250گرام ،عرق گاؤ زبان میں قوام کریں۔ دس گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم سے صبح و شام لیں ۔موسم سرما کا بہترین تحفہ ہے ۔
سفوف موصلی سفید :موصلی سفید ،موصلی سیاہ ہر ایک 12گرام ،تج ،تالمکھانہ ،بیج بند ،گوکھرو خورد ،موچرس ،بیج اوٹنگن ،گوند کیکر ہر ایک 9گرام، سنگھاڑا خشک ،آسگندھ ناگوری ،چنیا گوند، شقاقل ہر ایک چھ گرام ،مصری سب کے برابر ۔
کوٹ چھان کر سفوف بنائیں ۔خوراک 6گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم صبح اور شام استعمال کریں ۔جریان ،سرعت کے لئے بہت مفید ہے ۔
سفوف جریان (حکیم مولانا مفتی سعد اللّہ صاحب ): موصلی سفید، موصلی سیاہ ، بیج بند، تالمکھانہ ، سمندر سوکھ ،تخم سروالی، چھال سنبل ،چھال مولسری ،گوند سنبل ،مغز تخم اوٹنگن ،لہسوڑہ خام ، برہم ڈنڈی ،بہو پھلی ،تج ، میدہ لکڑی ہر ایک 12گرام ،پھلی کیکر کچی 60گرام ۔
کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور برابر چینی سفید ملا لیں ۔چھ گرام صبح اور چھ گرام شام کو ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں ۔ترشی ،گڑ ،تیل اور لال مرچ سے پرہیز کرنا لازمی ہے ۔
سفوف مغلظ (ازحکیم عبدالکریم جاذب): دال نخود بریاں ،مغز سنگھاڑا ، مغز تخم تمر ہندی کلاں ،گوند کیکر ،گوند کتیرا ، چھلکا اسپغول ہر ایک 50گرام، موصلی 25گرام ، چینی 225گرام ۔سفوف بنائیں ۔ پانچ گرام صبح اور پانچ گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کرائیں ۔
جریان و احتلام کو مفید ہے ۔منی کو گاڑھا کرتا ہے اور سرعت کے لئے بہت ہی مفید ہے ۔
دوائے جریان (حکیم برجموہن لال نہرو ): موصلی سفید 20گرام ،چھلکا اسپغول 20گرام ،مغز تخم تمر ہندی بریاں دس گرام، کوٹ چھان کر سفوف بنائیں ۔خوراک 5گرام ، ہمراہ دودھ نیم گرم صبح و شام دیں ۔
دیگر (ازحکیم محبوب حسین اجمیری ): ثعلب مصری 500گرام ،موصلی سفید 100گرام ،چھلکا اسپغول 50گرام ۔
پہلی دونوں دواؤں کو کوٹ کر اسپغول کا چھلکا ملا کر سفوف بنا لیں اور خوراک 5گرام سے 10گرام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں ۔
دیگر :موصلی سفید ،موصلی سیاہ ، طباشیر ،تالمکھانہ ،گوکھرو ، ثعلب مصری ،برابر وزن کو کوٹ کر سفوف بنائیں ۔دو گرام صبح اور دو گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں ۔جریان و رقت کے لئے مفید ہے ۔
موصلی سفید (ASPARAGUSA BACENDENS ROXB)
مختلف نام :ہندی موصل سفید – بنگالی شفیت موصلی – مرہٹی پنڈھاری موصلی- گجرات دھولی موصلی – سنسکرت شویت موصلی ،تال مولی –
شناخت :یہ پتلی شاخوں والی کانٹے دار جھاڑی سی ہوتی ہے ،جڑ سفید گانٹھ دار ہوتی ہے۔ کانٹے سیدھے ،لمبے اور پھول بکثرت ہوتے ہیں۔
پھل لال ،کالا ،چھوٹا اور تخم دار ہوتا ہے ۔پھول اکتوبر اور اور نومبر میں لگتے ہیں ۔اس کی جڑ چھال اتار کر سکھا لیتے ہیں ۔یہ جھری دار دو انچ یا تین انچ لمبی ہوتی ہے ۔یہ مغربی ہمالیہ ،پنجاب ،کماؤں ،گجرات ،افغانستان ،روہیل کھنڈ میں پیدا ہوتی ہے ۔دونوں موصلی کے فوائد برابر ہیں ۔عام طور پر کنکریلی یا پتھریلی زمین میں پائی جاتی ہے ،یوپی میں عام طور پر بریلی ،بستی ،گورکھ پور اور پیلی بھیت میں ملتی ہے ۔
مزاج :پہلے درجہ میں گرم اور دوسرے میں خشک ہے ۔
مقدار خوراک :تین سے چھ گرام تک برابر چینی ملا کر ہمراہ دودھ گائے نیم گرم استعمال کی جا سکتی ہے۔ ایک قسم دوسری قسم کی بدل ہے ۔
فوائد :ویرج کو طاقت دینے کے لئے موصلی بہت مشہور دوا ہے ۔تمام قسم کے طاقت دینے والے پاک اور چورن میں موصلی آتی ہے ۔یہ طاقت دیتی ہے۔ عورتوں کو سیلان میں استعمال کرائی جاتی ہے ۔اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں :
موصلی چورن :سفید موصلی ،گوکھرو خورد ،تالمکھانہ ،ستاور ۔ چاروں برابر ،ہر ایک چار گرام اور چینی ان سب کے برابر ،دودھ کے ساتھ دن میں دو بار استعمال کرتے رہنے سے جریان ، درد جسمانی ، پیشاب کی جلن وغیرہ دور ہو کر جسم تندرست ہو جاتا ہے ۔
موصلی پاک :موصلی سفید 100گرام چورن بنا لیں اور پانچ کلو دودھ میں اُبال کر اس کا کھویا بنا لیں ۔ پھر اسے آدھا کلو گھی خالص میں بھون لیں، بعد میں (4/1)1 کلو چینی سفید کی چاشنی کر کے کھویا ملا کر تھال میں جما لیں ۔اس میں کیسر ،الائچی خورد ،جائفل ،پروال ،موتی ،بنگ بھسم اور مغزیات حسب خواہش ملا کر برفی کی طرح جما کر 20سے 50گرام ہمراہ دودھ نیم گرم کھائیں ،موسم سرما کا بے نظیر تحفہ ہے ۔
موصلی چورن :موصلی سفید 50گرام ،تخم تالمکھانہ 100گرام اور گوکھرو خورد 150گرام لے کر سفوف بنا لیں ۔چھ گرام چورن ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں۔ دو ماہ استعمال کرنے سے مکمل فائدہ حاصل ہو گا ۔
طاقت :گوند ببول 20گرام ،گوند ڈھاک ،ستاور ،موصلی سیاہ ،موصلی سفید ،آسگندھ ناگوری ،ملیٹھی چھلی ،ہوئی تالمکھانہ کے بیج ہر ایک 20-20گرام ،مصری 160گرام ۔مصری کو چھوڑ کر سب دواؤں کو کوٹ پیس کر سفوف بنا لیں ۔پھر اس میں مصری سفوف شدہ ملا لیں ۔9گرام صبح اور 9گرام شام، نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔90 دن کھا کر دیکھیں ،مکمل فائدہ ہو گا ۔شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی کمزوری کے لئے ازحد مفید ہے ۔
دیگر :آسگندھ ناگوری ،موصلی سفید ،موصلی سیاہ ،کونج کے بیج ، ستاور ، تالمکھانہ ، بیج بند ، جائفل ، جاوتری ، اسپغول ،ناگ کیسر ،سونٹھ ، کالی مرچ ،پپلی، لونگ ،کنول گٹے کی گری، چھوہارے ، بادام شیریں ، منقٰی (دانہ نکال کر )،چرونجی ہر ایک 50-50گرام ۔مصری (2/1)2کلو ،گھی آدھا کلو ۔
ترکیب تیاری: مصری اور گھی کو چھوڑ کر سب دواؤں کو کوٹ پیس کر کپڑ چھان کر لیں اور گھی میں بھون لیں ۔بعد میں مصری کی چاشنی ڈھیلی سے بنا کر جو نہ جمے اتار کر اس میں سب دوا ملا دیں ۔پھر چاندی و سونے کے ورق ملا کر اسے محفوظ رکھیں ۔
خوراک: 10یا 20گرام لے کر اوپر سے مصری ملا دودھ پی لیں ،شادی سے پہلے و شادی کے بعد کی کمزوری کا کامیاب علاج ہے ۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
موصلی سفید (Arundinaceum)
دیگرنام:فارسی میں موصلی سفید ‘بنگالی میں سادا موصلی‘ گجراتی میں دھولی موصلی اور سنسکرت میں شویت موصلی کہتے ہیں ۔
ماہیت: موصلی سفید کا پودا ڈیڈھ دو فٹ اونچا ہوتاہے جو موسم برسات میں پہاڑوں کی ڈھلانوں پر خودرو پیداہوتاہے۔پتے کھجور کے پتوں کی طرح نوک دار ،زردی مائل سبز جن کا ذائقہ قدرے میٹھا کھٹا اور تھوڑا چکناہوتاہے۔ساون بھادوں میں پودے کے درمیان سے گھیکوار کی طرح پتہ نکالتاہے۔پھول مجزی جس میں چھ پنکھڑیاں ہوتی ہیں ۔پھل چھوٹی الائچی کے برابر ہوتاہے موصلی کی جڑ تین سے پانچ انچ لمبی نکلتی ہے۔ہر پودے کے نیچے چھ سات موصلیاں ہوتی ہیں جو شکن دار سفید ہوتی ہے اوران کا مزہ پھیکا لعاب دار ہوتاہے ان جڑوں کو بھادوں کے آخر میں اکھاڑلیاجاتاہے۔
مقام پیدائش: کشمیر ،کوہ مری ،ڈلہوزی ،شملہ چکروتہ کے علاوہ ست پڑا کوہ ارولی اور پربت بندھیا چل وغیرہ پر پیداکرتی ہے۔
اقسام :موصلی کی ایک قسم اور ہے جو بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ اس کو موصلی دکھنی کہتے ہیں اور تیسری موصلی سیاہ ہے۔
مزاج: گرم ایک خشک درجہ دوم۔
افعال : مقوی باہ ،مولد منی مغلظ منی۔
استعمال : موصلی بدن کو مضبوط بناتی ہے۔باہ کو حرکت دیتی ہے۔منی کو گاڑھا اور زیادہ کرتی ہے موصلی کا سفوف ہم وزن شکر کے ہمراہ بناکر ضعف اور باہ اور جریان میں کھلانا بے حد مفیدو مجرب و مشہور ہے۔علاوہ ازیں مقوی باہ اور دافع جریان یا مغلظ معاجین اورسفوفات کا اہم ترین جزو ہے۔ثعلب مصری کی عمدہ قائم مقام ہے۔
نفع خاص: مقوی باہ و مغلظ ۔مصلح: شکر ۔ بدل : ایک قسم دوسری قسم کا بدل ہے۔
مقدارخوراک: پانچ سے سات گرام (ماشے)
مشہور مرکب: سفو ف سیلان الرحم ‘معجون مقوی رحم ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق