مختلف نام:ہندی کالی موصلی،سیاہ موصلی،گجراتی کالی موصلی،بنگالی تال موصلی،مراٹھی کالی موصلی۔ تامل نل پتھ نیک کج ہیگو۔ تلگونلت تل گڈلو اور لا طینی میں کپور کیو سیگو آر چی او ایڈیس کہتے ہیں۔
مقام پیدائش:یہ چھوٹا سا پودا علاقہ مالا بار ، جنوبی ہند، بمبئی، حیدرآباد ، مالوہ کوہستان ،میوآڑ وغیرہ میں ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں پیدا ہوتا ہے۔
شناخت: پتے کھجور کی طرح لمبے ،تنا با لکل چھوٹا، پھول زرد رنگ کے،جڑ نصف انچ موٹی اور دو سے تین انچ تک لمبی، موٹی جڑ سے چھوٹی چھوٹی شاخیں (جڑیں) نکلتی ہیں ۔ مزہ پھیکا اور لعاب دار ہوتا ہے۔
مزاج: رطوبت فضیلہ کے ساتھ درجہ دوم میں گرم خشک۔ ایک قسم دوسری قسم کا بدل ہے۔
خوراک: تین سے دس گرام تک۔
فوائد: دافع جریان و احتلام ہے۔ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی کمزوری کے لئے از حد مفید ہے۔ موصلی سیاہ کے نسخہ جات مندرجہ ذیل ہیں:
مولدمنی: موصلی سیاہ کا سفوف 9 گرام ، مولدمنی ہے۔ تقویت کے لئے بہت مفید ہے۔
بڑھاپے کا سہارا: موصلی سیاہ چھ گرام، مصری چھ گرام، سفوف بنائیں۔ دودھ کے ساتھ چالیس دن استعمال کریں۔ سرد ہوا ، ترشی، بادی اور ملاپ سے پرہیز کریں ۔ بوڑھوں کے لئے بہت مفید ہے۔ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی کمزوری کے لئے مفید ہے۔
سفوف موصلی سیاہ: موصلی سیاہ، موصلی سفید، بہمن سرخ، بہمن سفید، تالمکھا نہ ،ثعلب مصری ،گوکھرو، تخم کونچ ہر ایک دس گرام اندر جو شیریں ، مصطگی رومی، الایچی خورد ہر ایک چھ گرام، تخم اوٹنگن 9 گرام ، سنگھاڑا 210گرام ، مغز تخم تمر ہندی 3 گرام چینی سفید حسب ضرورت۔
تمام ادویات کو کوٹ پیس کر سفوف بنا لیں ۔ چھ گرام صبح اور چھ گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں ۔ جریان، احتلام اور سرعت کے لئے بہت ہی کامیاب ہے۔ سرخ مرچ اور گرم چیزوں سے سخت پرہیز لازمی ہے۔
دیگر:موصلی سیاہ 25 گرام ، چھلکا جڑ گولر، کونپل درخت برگد (بڑ) ہر ایک 100 گرام، داڑھی برگد ، مغز خستہ تمر ہندی ہر ایک 50 گرام ۔
تمام کو باریک پیس کر شیر برگد برابر ملا کر سکھا لیں اور سفوف بنا لیں ۔ اس میں گوند چنیا 60 گرام اضافہ کر دیں ۔ پھر سب ادویہ کے برابر چینی ملا کر سب ایک ساتھ ملا لیں۔ 9 گرام صبح اور 9 گرام شام دودھ گائے کے ساتھ دیں ۔ مولد منی ہے۔ سرعت اور جریان کے لئے مفید ہے۔
سفوف موصلی سیاہ: (از حکیم ناصر الدین احمد خان صاحب آنریزی فزیشن صدر جمہوریہ ہند): ستاور ، گھوکھرو خورد، بیج بند ، موچرس، گوند کیکر، ہر ایک 9 گرام، سنگھاڑا خشک ، آ سگندھ نا گوری ، شقاقل ہر ایک 6گرام ، موصلی سیاہ 10گرام، موصلی سفید 10 گرام، چینی سفید 100 گرام ۔
سفوف بنا کر چھ گرام دودھ گاے نیم گرم کے ساتھ استعمال کریں ۔ یہ جریان کے لئے بہت مفید ہے۔
سفوف موصلی سیاہ:(از حکیم اجمل خان صاحب مرحوم):موصلی سیاہ ، موصلی سفید، بیج بند ، مغز بیج کونج، پھول انار ، بیج اوٹنگن، موچرس، بہو پھلی، تج، اندر جو شیریں ، تالمکھانہ، سمندر سوکھ، ست گلو بڑھیا ، خار خسک ہر ایک چھ گرام ، نشاستہ، گوندنا گوری ، لہسوڑہ، بیج خشخاش ہر ایک چار گرام ، چینی سب ادویات کے برابر۔
سب ادویات کو کوٹ چھان لیں اور اس میں چینی ملا لیں ۔ صبح اور شام گائے کے نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔ جریان کے لئے بہت مفید ہے۔
سفوف موصلی سیاہ :تج، تالمکھا نہ، بیج بند، گوکھرو، مو چرس، تخم اوٹنگن، گوند کیکر ہر ایک9گرام ، سنگھاڑہ خشک ، آسگندھ نا گوری، چینیا گوند، شقاشل ہر ایک چھ گرام ، موصلی سفید، موصلی سیاہ ہر ایک دس گرام ، مصری سب کے برابر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ چھ گرام صبح اور چھ گرام شام بھیڑ کے نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
(Murdannia Seapiflora)موصلی سیاہ
ماہیت:ایک چھوٹے قدکا پودا ہے۔جس کے پتے کھجور کے پتوں کی طرح لمبے ‘ تنا بالکل چھوٹا ‘پھو ل زرد رنگ کے اور جڑ تقریباً آدھ انچ موٹی ‘دود تین انچ لمبی جبکہ موٹی جڑ سے کئی اورچھوٹی چھوٹی جڑیں بھی نکلتی ہیں ان کارنگ سیاہ ہوتاہے۔یہ چبانے پر لیسدار لیکن بومصبر(ایلوا) کی طرح اور ذائقہ پھیکا ہوتاہے یہ باہر سے سیاہ لیکن اندر سے خاکی نکلتی ہے۔
مزاج:گرام ایک خشک درجہ دوم بارطوبت فضیلہ۔
افعال و استعمال:باربار پیشاب (سلسل البول)اور گٹھیا کو مفیدہے۔بدن کو قوی اور موٹاکرتی ہے۔جریان منی کو دور کرتی ہے۔مولد منی اور اس کو گاڑھا(مغلظ) کرتی ہے۔
مقدارخوراک:چھ گرام یا ماشے ۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق
خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: موصلی سیاہ