ان گنت غذاؤں میں سے کون سی غذائیں انسان کے لئے زیادہ صحت بخش ہیں۔یہ معلوم کرنا کچھ غذاؤں کے بارے میں آسان ہے پچاس صحت بخش غذائیں لیکن کچھ غذاؤں کے بارے میں یہ جاننا مشکل ہے کہ وہ انسانی صحت کے لئے کتنی صحت مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماہرین غذا بھی کچھ غذاؤں کو صحت و توانائی سے بھر پور غذا قرار دیتے ہیں۔بے شمار غذائیں صحت بخش بھی ہیں اور لذیذ بھی ہیں۔ بہر صورت غذائیں تو لا تعداد ہیں لیکن ہم یہاں انکی چند اقسام کے مطابق بیان کرتے ہیں۔
مثلاً
پھل
دنیا میں انواع و اقسام کے پھل پائے جاتے ہیں ۔کچھ پھل رنگت کے فرق کے ساتھ دنیا کے ہر خطّے میں عام ہیں۔ لیکن کچھ پھل خاص خطوں میں ہی پائے جاتے ہیں ہر جگہ نہیں ۔پھلوں کی افادیت اور صحت بخش ہونے سے کسی کو انکار نہیں۔ پھل متوازن غذا ہیں۔ اور ان کو اپنی روز مرّہ کی غذا میں بطور غذا شامل کرنا بہت آسان ہے۔ کیونکہ ان کو بنانا (پکانا) یا تیار نہیں کرنا پڑتا۔
1۔ سیب
سیب صحت بخش غذا ہے۔ ناشتے میں سیب کھانا مکمل ناشتہ ہے۔ اس میں متعدد اینٹی آکسیڈینٹ اور فائبر کے ساتھ ساتھ ، وٹامن سی بھی شامل ہے ۔
2۔ کیلے
کیلے میں ، پوٹاشیم وٹامن بی6 اورکافی مقدار میں فائبر شامل ہوتا ہے۔کیلے جسم کو طاقت فراہم کرتے ہیں اور وزن بڑھاتے ہیں۔
3۔ناشپاتی
اس میں فائبر ، پوٹاشیم اور وٹامن سی بہت زیادہ ہوتےہیں۔ جلد کے لئے بہترین ہیں چہرے کوجھریوں سے بھی بچاتی ہے۔
4۔ سنگترہ
سنگترہ وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ اس سے اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر بھی حاصل ہوتے ہیں۔ یہ مصفّیٰ خون اور جراثیم کش ہے۔
5۔ اسٹرابیری
اسٹرابیری غذائیت بخش پھل ہے۔ اور وٹامن سی اور فائبر کا ذریعہ ہے۔
6۔ بلوبیری
اینٹی آکسیڈینٹ اجزاء سے بھرپور ہے۔ قلبی اور دماغی صحت کے لئے بہترین ہے ۔
7۔ آم
آم پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے ،خون بڑھاتا ہے۔ نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ کینسر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔
8۔ انگور
انگور میں ، پروٹین، وٹامن میگنیز کاربوہائیڈریٹس کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں۔ جو انسانی صحت کےلیے انتہائی مفید ہیں
9۔ انناس
اس کا استعمال معدے کی گرمی دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ انناس میں شامل انزائمز نظام ہاضمہ بہتر کرتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی آئرن اور کیلشیم وٹامن، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اہم اجزا شامل ہیں۔
10۔زیتون
ﺯﯾﺘﻮﻥ کے ﺩﺭﺧﺖکے پھل سے جو تیل نکالا جاتا ہے اُسے ﺭﻭﻏﻦِ ﺯﯾﺘﻮﻥ یا زیتون کا تیل کہتے ہیں جس کے متعدد طبّی فوائد ہیں ۔ اسے کھایا بھی جاتا ہے اور لگایا بھی جاتا ہے۔ یہ معدے کے امراض اور جلدی امراض میں بہت مفید ہے۔
11۔ آڑو
آڑو سے کیلشیئم پوٹاشیم ، میگنشیئم آئرن وٹامنز، فائبر اور زنک، وافر مقدار میں حاصل ہوتے ہیں۔ کینسر کی روک تھام کرتا ہے۔ دل، جلد معدہ اورجگر کے لئے بہت مفید ہے۔
12۔بیر
بیر سستا اور کم کیلوریز والا پھل ہے۔ اعصاب کو تقویت پہنچاتا ہے۔ وزن گھٹاتا ہے۔ فائبر وٹامنز پوٹاشیم اور ایٹی آکسائیڈنٹس اس کے اہم اجزاء ہیں۔
13۔ انڈے
سب سے زیادہ غذائیت بخش ا ور مقوی غذا ہے۔اس میں امینو ایسڈز، پروٹین، آئرن، اور اینٹی آکسیڈنٹس وغیرہ جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔
گری دار میوے اور بیج
گری دار میوے اور بیج اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ بھی قدرتی طور پر کھانے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ اس لئے انھیں معمول کی غذا میں شامل کرنا آسان ہے۔
14۔بادام
بادام ، اینٹی آکسیڈنٹس ، میگنیشیم وٹامن ای اور فائبر سے بھر ہور ہیں۔ میٹا بولک یعنی غذا کو جسم کا جذ بناتے ہیں ۔
15۔ ناریل
ناریل میں طاقتور فیٹی ایسڈ اورریشہ ہوتا ہے ۔
16۔اخروٹ
اخروٹ بہت غذائیت بخش مختلف وٹامنز، معدنیات اور چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔
17۔ پستہ
اس سے ریشہ ، فیٹی ایسڈ، جست، لحمیات تانبہ وٹامن کیلشیم اور فولاد بڑی مقدار حاصل ہوتے ہیں۔ یہ جلد پر ڈھلتی عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے ۔ سرطان سے حفاظت کرتا ہے۔
18۔ کاجو
اس سےصحتمند چکنائی حاصل ہوتی ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہےاور دل کے لئے مفید ہے۔
19۔ سورج مکھی کے بیج
غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اور کئی بیماریوں کا تدارک کرتے ہیں۔
20۔ریڈ میٹ (گوشت)
سرخ گوشت سے چربی ،حیوانی پروٹین ، حیاتیاتی آئرن کےعلاوہ اس گوشت سے وٹامنز سوڈیم اور پوٹاشیم بھی حاصل ہوتے ہیں۔ گائے، بکرے اور دیگرجانور جیسے اونٹ وغیرہ کا گوشت ریڈ میٹ سرخ گوشت کہلاتا ہے۔ یہ جسم کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔
21۔ میمنے(بھیڑ ) کا گوشت
ان کا گوشت اومیگا 3 اور فیٹی ایسڈ میں زیادہ ہوتا ہے۔
22۔وائٹ میٹ سفید گوشت
وائٹ میٹ سے مراد مرغی اور مچھلی کا گوشت ہے ۔ریڈ میٹ کے کچھ نقصانات ہیں لیکن سفید گوشت کے نقصانات کم ہیں۔
چکن کے گوشت میں چربی کم اور کیلوریز بھی کم ہوتی ہے۔ لیکن پروٹین وافر مقدار میں ہوتی ہے۔ یہ دانتوں اور ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے۔
سبزی ترکاری
ان کا معاملہ بھی پھلوں جیسا ہی ہے کہ مختلف قسم کی سبزیاں جو غذائیت سے بھرپور ہیں۔
23۔ گاجر
مقوی غذا ہے آنکھوں اور جلد کے لئے بہترین ہے۔ گاجر سے کیروٹین اینٹی آکسیڈینٹ حاصل ہوتا ہے جو بہت مفید ہے۔ اس کے عللاوہ فائبر اور وٹامنز بھی اس کے اجزاء ہیں ۔ قوت مدافعت کو بہتر کرتی ہے۔
24۔ ککڑی
اس میں وٹامن کے ہوتا ہے اور کچھ غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ پانی بھی شامل ہوتا ہے۔ جگر کو آرام پہنچاتی ہے پیاس بجھاتی ہے ۔ خون کی حدّت یعنی گرمی کو کم کرتی ہے۔
25۔ گوبھی
قلبی اور دماغی امراض سے بچاتی ہے۔ وزن بڑھنے سے روکتی ہے۔ فائبر اور وٹامن سے بھرپور ہوتی ہے۔
26۔ لہسن
لہسن بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوا ہے۔ خون کو پتلا کرتا ہے۔ اس سے ، مینگنیز، ، پوٹاشیم، کیلشیم، تانبا وٹامن سیلینیم حاصل ہوتا ہے۔
27۔ پیاز
پیاز ہیضہ اور طاعون سے محفوظ رکھتی ہے اورکئی امراض میں مفید ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اورمدافعاتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔
28۔ ٹماٹر
کھانے کو ہضم کرتا اور بھوک میں اضافہ کرتا اور کولیسٹرول پچاس صحت بخش غذائیں کو کم کرتا ہے۔
29۔ شلجم
جسم کو طاقت دیتا ہے اور کمزوری کو دور کرتا ہے ۔ قبض کشا ہے۔ بیماری کے بعد صحت یاب ہونے کے لئے اچھی غذا ہے۔
30۔ بینگن
دِل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ کینسر سے بچاتا ہے یہ بھی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔
31۔ لوبیا
کیلشیم، ، زنک میگنیشیم فاسفورس اور آئرن ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین اجزاء ہیں۔
سمندری غذا
سمندری غذا غذائیت سے بھر پور اور بہت صحت بخش ہوتی ہے۔ اس سےا ومیگا 3، فیٹی ایسڈ اور آئوڈین حاصل ہوتا ہے۔ جو بہت سی بیماریوں کی روک تھام میں بہت معاون ثابت ہوا ہے۔
32 ۔ سالمن مچھلی اومیگا تھری
اس سےہمیں وٹامن، سیلینیم، فیٹی ایسڈ، پوٹاشیم وغیرہ بڑی مقدار میں حاصل ہوتا ہے۔ انسان کودل اور الزائمر کے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
33۔ جھینگا
اس سے بھی اومیگا تھری حاصل ہوتا ہے۔ جو دل کو صحت مند رکھتا ہے۔طاقتور غذا ہے۔
اناج
34۔ چاول کے فائدے
دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کی عام غذا چاول ہے۔غذائیت میں ، وٹامنز آئرن اور فائبر اس کے اہم اجزاء ہیں۔
35 ۔ جو
صحت بخش اور متوازن غذا ہے۔
36۔ گندم
صحت بخش اور قوت بخش غذا ہے۔
دالیں
مختلیف قسم کی دالیں۔ مسور ، مونگ چنے ، ارہر کی دالیں وغیرہ
37۔چنا
اس کے متعدد طبّی فوائد ہیں، اور یہ مقوی غذا ہے۔
38۔ ارہر کی دال
جسم کے اندرونی اعضاء میں ورم ہو جائے تو یہ ورموں کو دور کرنے میں نہایت مؤثر ہے ۔
39۔ مصور کی دال
آئرن اور پروٹین جیسے اجزاء فراہم کرنے والی یہ دال جسمانی خلیوں کی نشو ونما کرتی ہے۔ قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔
40۔ مونگ کی دال
مصفّیٰ خون ہے ۔ انسانی جسم میں چربی کو بڑھنے سے روکتی ہے۔
ڈیری
41 ۔ دودھ
دودھ وٹامن، پروٹین، صحت بخش چربی اور کیلشیم سے بھرپور اور مکمل غذا ہے۔
42۔ دہی
دودھ سے دہی بنایا جاتا ہے اس کے فوائد دودھ کی طرح ہی ہیں۔ لیکن ان کا اضافی فائدہ پروبائیوٹک بیکٹیریا ہیں۔ مدافعاتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
43 ۔ پنیر
پنیر بھی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔
چربی اور تیل
چر۔بی اور تیل روز مرّہ کی غذاؤں مین بھی استعمال ہوتے ہیں۔
44۔ مکھن
مکھن میں بہت سے اہم غذائی اجزاء شامل ہیں۔صحت بخش غذا ہے۔
45۔ ناریل کا تیل
الزائمر کی بیماری میں سود مند ہے ۔ جلد کے لئے بھی بہترین ہے۔ پچاس صحت بخش غذائیں
46۔ سرسوں کا تیل
انٹی آکسیڈینٹس اور جراثیم کش ہے ۔ انفیکشن کو ختم کرتا ہے ۔ اس کی طبی اور غذائی افادیت بہت زیادہ ہے۔
47۔ کاکاؤ
چاکلیٹ میں استعمال ہوتا ہے پچاس صحت بخش غذائیں ۔ تناؤ دور کرتا ہے ۔
48۔ کافی
کافی کا استعمال دماغی افعال پر طاقتور اثرات مرتب کرتا ہے۔یہ جسم کو حرارت پہنچاتی اور چربی کو کم کرتی ہے ۔
49۔ کھمبیاں
کھمبیاں جسم کو قوت پہنچاتی اور تندرست رکھتی ہیں ۔
50۔ آئسکریم
دل و دماغ کو ترو تازہ اور تقویت پہنچاتی ہے ۔
مضمون نگار : فرح فاطمہ