مختلف نام:
مشہور نام پدماکھ -ہندی پدماکھ ،پدماک – بنگالی پدم کاشٹ -گجراتی پدم کاٹھی -سنسکرت پدم کاشٹ -تیلگو پدمشوچیکا اور انگریزی میں اسے پرونس پوڈم (bird cherry tree)کہتے ہیں ۔
شناخت:
یہ قد آور درخت ہندوستان کے پہاڑی علاقوں ،ڈلہوزی ،منصوری ،نینی تال ،دھر مسالہ وغیرہ اور پڑوسی ممالک میں بکثرت پیدا ہوتا ہے ۔اس درخت کا تنا سرخی مائل کالا رنگ لئے ہوئے چکنا ہوتا ہے ۔ تنے کی چھال آسانی سے تنے سے علیحدہ ہو جاتی ہے ۔ پتے چھوٹے چھوٹے بے ترتیب ہوتے ہیں ۔ پھول سفید یا سرخی مائل ہوتے ہیں۔
پدماکھ (bird cherry benefits) کی لکڑی سونگھنے سے کنول کے پھولوں جیسی بہت خوشگوار خوشبو آتی ہے ۔ پدماکھ کا پھل آڑو جیسا ہوتا ہے اور وہ کھایا بھی جاتا ہے ۔
پہاڑی لوگ پدماکھ (bird cherry tree) کی ٹہنیوں سے چھڑیاں بنا لیا کرتے ہیں ۔ان پر خوبصورت چکنا چھلکا ہوتا ہے اور اوپر کا سرا پکڑنے کے لئے گولائی میں مڑا ہوا ہوتا ہے ۔شملہ میں یہ چھڑیاں عام فروخت ہوتی ہیں ۔ادویات میں زیادہ تر اس کی چھال ہی استعمال میں لائی جاتی ہے۔ذائقہ کڑوا ،کسیلا ہوتا ہے ۔
مزاج:
سرد۔
مقدار خوراک:
3گرام سے 6گرام تک ۔
فوائد:
پدماکھ کی چھال کا سفوف 4گرام ہمراہ تازہ پانی کھانا کھانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد دینا خونی بواسیر ،زیادتی ایام ،نکسیر و اسقاط حمل کے لئے مفید (bird cherry benefits) ہے ۔
پتھری:
پھل پدماکھ پیشاب کثرت سے لاتا ہے۔ پتھری اور پیشاب میں ریت آنے کی حالت میں اس کا استعمال مفید (bird cherry benefits) ہے ۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
پدماکھ:
دیگر نام:
ہندی میں پدماکھ‘ بنگالی میں پدم کاشٹھ‘ گجراتی میں پدم کاٹھی ‘ تلنگو میں پدم پچیکا‘ سنسکرت پرمک اور انگریزی میں برڈچیری کہتے ہیں۔
ماہیت:
یہ ایک پہاڑی درخت (bird cherry tree) ہے۔ جس کا تنا چکنا اور سرخ مائل سیاہ رنگ کا ہو تا ہے۔ پتے چھوٹے چھوٹے بے ترتیب ہوتے ہیں ۔ اس کو پھل نہیں لگتا ۔ پھول آکر گر جاتے ہیں۔ پدماکھ کی لکٹری سونگھنے سے کنول کے پھولوں جیسی دھیمی دھیمی میٹھی خوشبو آتی ہے۔
پہاڑی لوگ پدماکھ کی شاخوں سےچھڑیاں بنا لیتے ہیں ۔ ان پر خوبصورت چکنا چھلکا ہو تاہے اور اوپر کا سرا گولائی میں مڑا ہوا ہوتا ہے۔ شملہ میں یہ چھڑیا ں عام فروخت ہوتی ہیں۔ اس کی چھال بطور دوا ءاستعمال کی جاتی ہے۔ ذائقہ تلخ کسیلا
مزاج:
سرد خشک
افعال:
پدماکھ (bird cherry tree) کی چھال کا سفوف مناسب بدرقہ کھلانا خونی بواسیر‘ کثرت حیض‘ نکسیر اور اسقاط حمل کو روکنے کے لئے کارآمد (bird cherry benefits) ہے۔
مقدار خوراک:
تین سے چھ گرام (ماشے)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق