مختلف نام :
اردو پرسیاؤشاں، ہنسراج – ہندی ہنسراج – بنگالی گوپالے لتا -سنسکرت ہنس پدی، کاگ تکتہ ،کاگ پدی ،پراوتی- فارسی پرسیاؤشاں لاطینی ایڈی انٹم وینسٹم (Adi Antum Vanustum)اور انگریزی میں (maidenhair fern)کہتے ہیں ۔
شناخت:(maidenhair fern)
پرسیاؤشاں عام طور پر موسم برسات میں پیدا ہوتی ہے لیکن بعض مقامات پر ہر موسم میں ملتی ہے ۔یہ بوٹی عام طور پر پانی کے کنارے اور نمناک مقامات پر اْگتی ہے ۔بعض اوقات کوئیں وغیرہ کے اندر دیوار پر بھی اگی ہوتی ہے۔ اس کی ڈنڈی سیاہ براق رنگ اور قدرے سخت ہوتی ہے اور کوے کی ٹانگ سے ملتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سنسکرت والے اسے کاگ پدی کہتے ہیں ۔اس کے پتے اور ڈنڈیاں ہی استعمال ہوتی ہیں ۔اس کے پتے سبز ہوتے ہیں اور شکل میں کشنیز کے سبز پتوں سے ملتے جلتے ہیں ۔ان کے کناروں پر بہت سی شقیں ہوتی ہیں اور پتلی ،سخت اور ایک بالشت کے قریب لمبی ہوتی ہیں۔ بہترین قسم وہ ہے جس کے پتے سبز ہوں اور شاخ سخت و سیاہ ہو۔ بعض لوگ سرخ شاخ والی کو بہتر مانتے ہیں ۔اس بوٹی کا اثر چھ ماہ کے بعد کمزور ہو جاتا ہے اور ایک سال کے بعد بالکل بیکار ہو جاتا ہے۔
مزاج :
جالینوس کے نزدیک گرمی اور سردی میں معتدل ہے ۔شیخ کہتا ہے کہ گرمی کی طرف مائل ہے اور خشکی اس میں بہت کم ہے ۔بعض اس کو پہلے درجہ میں گرم و خشک مانتے ہیں ۔بعض کہتے ہیں کہ اس میں گرمی زیادہ ہے خشکی کم ۔
مقدار خوراک:
5 سے 10گرام تک۔
فوائد:(maidenhair fern)
پرسیاؤشاں محلل ، ملطف اور مفتح ہے ۔خشکی پیدا کرتی ہے ۔کسی قدر قابض ہے ۔مادہ کو پختہ اور معتدل القوام بناتی ہے ۔منفج اخلاط ہے اور سیلان کو روکتی ہے ۔سر درد کے لئے پرسیاؤشاں کا ماتھے پر لیپ مفید (maidenhair fern benefits) ہے ۔خشک کھانسی کے لئے اس کے جوشاندہ میں شہد ملا کر پلاتے ہیں ۔پرسیاؤشاں سے رْکا ہوا پیشاب جاری ہوتا ہے۔ اس کا شربت استعمال کرنے سے درد گردہ و پتھری مثانہ کو فائدہ ہوتا ہے ۔ایام کی بندش کے لئے اس کا جوشاندہ بہت مفید ہے ،امراض جلد میں پرسیاؤشاں کو پیس کر ضماد کرنے سے خنازیر کی گلٹیاں تحلیل ہو جاتی ہیں ۔گلٹیاں پک کر پھوٹ جائیں ۔تب بھی ضماد کرتے رہنے سے فائدہ (maidenhair fern benefits) ہوتا ہے ۔
بال چر میں پرسیاؤشاں کے ضماد سے فائدہ ہوتا ہے اور پرسیاؤشاں کا تیل بنا کر لگانے سے بال ازسر نو پیدا ہوتے ہیں اور کالے رہتے ہیں ۔
پرسیاوؤشاں (ہنسراج )کے مرکبات درج ذیل ہیں :
جوشاندہ پرسیاؤشاں :
پرسیاوؤشاں 15گرام کو آدھا کلو پانی میں جوش دیں ، 4/1رہ جانے پر شہد10 گرام بنا کر پلائیں۔ موسم گرما میں شہد کی جگہ چینی ملا لیں ،اس کے استعمال سے دمہ کا دورہ (maidenhair fern benefits) رک جاتا ہے۔
دیگر :
پرسیاؤشاں (maidenhair fern) خشک 10گرام ،بیج خطمی ،بیج خبازی ہر ایک تین گرام ،انجیر عمدہ پانچ گرام ۔
جوشاندہ بنا کر صبح و شام پلائیں ۔نزلہ کے لئے مفید (maidenhair fern benefits) ہے۔
دیگر :
پرسیاؤشاں ،جڑڈیلا ،بیج سوئے ، بیج گاجر ، سونف ہر ایک دس گرام ،گڑ پرانا 20گرام کو 2/1کلو پانی میں جوش دیں ۔نصف رہنے پر چھان کر صبح و شام پلائیں ۔ایام کی بندش کے لئے مفید ہے ۔ایام کے دوران استعمال نہ کریں ورنہ بہت زیادہ ایام آنے پر نقصان ہو گا ۔
خیساندہ پرسیاؤشاں :
پرسیاؤشاں دس گرام کو 250گرام پانی میں بھگوئیں ،صبح اس کا نتھار لے کر حسب ذائقہ چینی ملا کر پلائیں۔ خشک کھانسی کے لئے مفید ہے ۔
شربت پرسیاؤشاں :پرسیاوشاں 30گرام، بیج خطمی 10گرام ،بیج خبازی 10گرام ،بہی دانہ 5گرام ،گل بنفشہ 30گرام۔
تمام ادویات کو رات کو پانی میں تر کریں ۔صبح جوش دے کر صاف کریں اور 750گرام مصری کے ساتھ قوام کر کے شربت تیار کریں ۔یہ شربت دمہ اور کھانسی کے لئے مجرب و معمول مطب ہے ۔لیسدار بلغم کو سینہ سے نکالتا ہے ۔نمونیہ و پسلی کے درد میں مفید ہے ۔گرم و خشک کھانسی میں بہت مفید (maidenhair fern benefits) ہے ۔تین تولہ صبح و شام ہمراہ عرق گاؤ زبان یا مناسب پانی سے استعمال کریں ۔
پرسیاؤشاں سے تیار ہونے ولے کشتہ جات(maidenhair fern)
کشتہ چاندنی :
پرسیاؤشاں 250گرام کوٹ کر نغدہ بنائیں، اس میں دس گرام چاندی کا پترہ رکھ کر کپڑ وٹی کر کے ہوا سے محفوظ مقام پر بارہ کلو جنگلی اْپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہونے پر نکال لیں ۔اْمید ہے کہ ایک ہی آگ سے کشتہ ہو جائے گا ۔اگر کچھ کسر رہ جائے تو بدستور دوسری آگ دیں ۔بہت عمدہ کشتہ ہو گا ۔اسے صاف شیشی میں بند کر کے محفوظ رکھیں۔ یہ کشتہ مقوی اعضائے رئیسہ ،دافع جریان اور احتلام ہے۔
آدھی رتی کی مقدار میں مکھن یا بالائی میں دیں ۔
کشتہ گئودنتی :
پرسیاؤشاں تازہ 250گرام کے نغدہ میں 30گرام ہڑتال گئودنتی جسے پہلے گائے کے دودھ میں جوش دے لیا گیا ہو، ملفوف کریں اور کوزہ گلی میں گل حکمت کر کے محفوظ الہوا مقام پر پانچ کلو اپلوں کی آگ دیں ۔کشتہ تیار ہو گا۔ یہ کشتہ ہر قسم کی کھانسی (خواہ نئی ہو یا پرانی )کے لئےمفید ہے۔دمہ کو رفع کرتا ہے ۔
خوراک:
ایک رتی ہمراہ گلقند دیں۔
کشتہ سونا مکھی:
پرسیاؤشاں (maidenhair fern) تازہ 100گرام کے نغدہ میں سونا مکھی ملفوف کر کے کوزہ گلی میں بند کریں اور تین کلو اْپلوں کی آگ دیں۔ نہایت عمدہ کشتہ تیار ہو گا ۔
خوراک:
ایک رتی تک ہمراہ جوارش جالینوس دیں۔
درد معدہ ،سنگرہنی اور پرانے دستوں کے لئے مفید (maidenhair fern benefits) ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
پرسیاؤشان ’’ہنس راج‘‘
انگریزی میں :
Maiden Hair feru
لاطینی میں:
AdiantumLunulatum
خاندان:
Polypodiaceae
دیگر نام:
شعرالارض یا شعرالجبال عربی میں‘ ہندی میں ہنس راج‘ پنجابی میں کھوہ بوٹی ‘ بنگالی میں گوپائے لتا کہتے ہیں۔
ماہیت:
یہ بوٹی (maidenhair fern) عموماً نمناک زمین مثلاً تالاب ‘ کنوئیں کے کنارے پر سایہ دار درختوں کے نیچے بیدا ہوتی ہے اور پہاڑی علاقہ کی نمناک جگہوں پر کثرت سے ہوتی ہے ۔ پتے گہرے سبزرنگ کے ہنس کے پنجوں کی طرح کٹے ہوئے یا دھنیے کے پتوں کے مشابہ اور چھوٹے ہوتے ہیں۔ پتوں کے پچھلی طرف غور سے دیکھیں تو سیاہ رنگ کے دھبے یا ذرے لگے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
دراصل یہ کالے رنگ کے ذرے ہنس راج کے بیج ہوتے ہیں ۔ جو زمین پر گرجاتے ہیں اور ان سے نئے پودے پیدا ہو تے ہیں ۔ ان پتوں کے درمیان ایک ڈنڈی سیاہ سرخی مائل اور باریک ہوتی ہے ۔ جس پر پتے پرندوں کے پروں کی طرح دونوں لگے ہوتے ہیں۔ شاخیں نرم اور سرخی مائل ہوتی ہیں۔
پرسیاوشان (maidenhair fern) کا پودا ڈیڑھ سے دو فٹ تک بلند ہوتا ہے۔ اس بوٹی کے پھل ‘ پھول نہیں ہوتے ۔ یہ بوٹی شاخ اور پتوں سمیت استعمال ہوتی ہے۔
اقسام:
یہ کئی اقسام کی ہے جس میں ایک کا نام AdiantumCapallusاور دوسری کا نام AdiantumVenustumہوتا ہے۔ جس کے پتوں اور پودوں میں تھوڑا تھوڑا فرق ہوتا ہے۔
مقام پیدائش:
یہ عموماً پاکستان ‘ ہندوستان‘ ایران اور افغانستان کے بیشتر علاقوں میں پیدا ہوتی ہے۔
مزاج:
معتدل ‘ بعض کے بقول گرمی خشکی کی طرف مائل
افعال:
محلل‘ ملطف ‘ مفتح‘ منفج بلغم‘ جالی‘ مدربول‘ مدرحیض ونفاس
استعمال:
مدربول و حیض ہونے کی وجہ سے ادرار بول و حیض کے علاوہ نفاس اور اخراج مشیمہ کے لئے دیگر ادویہ کے ہمراہ استعمال (maidenhair fern) کرتے ہیں ۔ محلل‘ مفتح اور منفج بلغم ہونے کے سبب سے ذات الصدر ‘ ذات الریہ ‘ نزلہ‘ کھانسی اور ضیق النفس میں استعمال کیا جاتا ہے اور حمیات بلغمی میں بطور منفج دیگر ادویہ منفج کے ہمراہ استعمال کراتے ہیں۔ جالی اور مجفف ہونے کی وجہ سے قروح رطبہ‘ داءالثعلب‘ داء طیہ میں نافع ہے۔ اسی وجہ سے اس کو باریک پیس کر قلاع‘ ثبور دہن اطفال میں چھڑکنا مفید (maidenhair fern benefits) ہے۔ محلل ہونے کی وجہ سے بطورضماد صلابات خنازیر اور دیگر اورام کو تحلیل کر تا ہے۔ خاکستر پر سیاہ شان سے سر دھونے سےسبوسہ سر زاہل ہوتا ہے۔تریاق ہونے کی وجہ سے سانپ اور پاگل کتے کے کاٹنے کے زہر میں اس جوشاندہ مفید ہے۔
پرسیاوشان خلطوں کو لطیف کرتا ہے ۔ سدہ کھولتا ہے۔ مادہ کو پختہ کر کے معتدل القوام بناتا ہے۔ خشکی لاتا ہے درد سینہ کھانسی اور دمہ کو مفید(maidenhair fern benefits) ہے۔
خصوصی ہدایات:
اس کو سفوفاً تنہا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کا جوشاندہ مستعمل ہے۔
ہدت اثر:
اس کی قوت ایک سال تک رہتی ہے۔
نفع خاص:
سودا‘ صفراء‘ بلغم کا مسہل اور دافع نزلہ ہے۔
مضر:
امراض طحال ‘ مصلح: مصطگی اور گل بنفشہ بدل: بنفشہ اور اصل السوس
مقدار خوراک:
پانچ سے سات گرام (ماشے)
مشہور مرکب:
مطبوخ بخار‘ لعوق سپستان ‘ شربت مدر حیض ’’ جوشاندہ خاص (طب نبوی دواخانہ)‘‘
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق