پودینہ کو سبزی اور جڑی بوٹی کےطور پر جانا جاتا ہے ۔ اس کا شمارقدیم ترین جڑی بوٹیوں میں ہوتا ہے اس کی کئی قسمیں ہیں ۔ جب اس کی کاشت نہیں کی جاتی تھی تو یہ خودرو جڑی بوٹی کے طور پر جانی جاتی تھی۔اور اب اس کے فوائد (mint benefits) جاننے کے بعد اس کی با قاعدہ کاشت کی جاتی ہے۔ پودنیہ سبز رنگ کا ایک چھوٹا ساپودا ہوتا ہےاوریہ سایہ دار جگہ پر پروان چڑھتا ہے ۔ یہ سدا بہار سبزی یا جڑی بوٹی (mint remedies) ہے اس لیے قدیم یونانیوں میں یہ مہمان نواز پود ے کی حیثیت سے مشہور ہے ۔ پودینہ ساری دنیا میں پایاجاتا ہے اور پوری دنیا میں کھایا بھی جاتا ہے. اور تقریباً ہر گھر میں استعمال کیا جاتاہے یہ مختلف پکوانوں اور سلاد ، کھانوں ، چٹنی اور رائتے میں بھی استعمال کیا جاتا ہےاور کھانوں کی رونق بڑھاتا ہے ۔ اس کا مزاج گرم و خشک ہے اسکے لازمی اجزاء میں شامل فولاد اور وٹامن ہیں۔خشک پودینہ کی بہ نسبت تازہ پودینے کی پتیاں زیادہ فا ئدہ منداور خوشبودار ہوتی ہیں۔
اس کا وطن ایشیا اور بحیرہ روم بتایا جاتا ہے اور تاریخ میں ہزاروں سال سے اس جڑی بوٹی کی بے پناہ افادیت (mint benefits) رہی ہے۔ اور دواؤں کی حیٰثیت سے یہ ادویات (mint remedies) میں شامل رہا ہے ۔ پودینہ کو انگریزی میں منٹ کہا جاتا ہے لیکن یہ نام قدیم یونانی زبان کے لفظ میتھ یا منتھی سے اخذ کیا گیا ہے۔ اس کی بڑی دلچسپ اور افسانوی تاریخ بھی ہے۔ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں جو یونانی قدیم افسانوی کہا نیوں سے ماخوز ہے۔ یونانی افسانوی کہانیوں میں میتھ یا متھی اپسرا کا ایک افسانوی کردار ہےجو کہ ، پلاٹو یا( ہڈس )ایک یونانی رومن دیوتا میتھی کی محبت میں گر فتارہو گیا فارفونون کو جب پتہ چلا کہ پلاٹو خوبصورت اپسرا میتھ کو پسند کرتا ہےتو پلٹو(ہڈس) کی بیوی، فارفونون کو اس سے حسد ہو گیا ، اور اس نے میتھ کو ایک پودے میں تبدیل کر دیا تاکہ لوگ اس پر چلیں اور اسے کچلیں. پلاٹو( ہڈس) فارفونون کے جادو کو تو توڑ نہیں سکا اور میتھ کو دوبارہ اپسرا بنانے میں ناکام رہا،لیکن ہڈس نے میتھ کوایک شاندار خوشبو بخشی اور اس نے اس کو اس کی پتیوں اور تنوں کو کچلنے کے بعد ہوا کو میٹھا کرنے کی صلاحیت میں تبدیل کردیا۔
پودینہ ذود ہضم غذا (mint benefits) ہے ۔ پودینہ انسانی جسم کو پروٹین ،کاربوہائیڈریٹ، تیل چربی اور فائبر فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، فاسفورس، وٹامن سی، لوہا اور وٹامن ای کی بھی کم مقدار شامل ہوتی ہے.اس کے متعدد جادوئی اثرات (mint remedies) اور فوائد ہیں۔
سا ل ہا سال سے پودینہ کا استعمال ایک صحت بخش اور ہاضمہ دار غذا کے طور پر کیا جاتارہا ہے یہ ایک پرسکون جڑی بوٹی ہے اور بے حد مقوی معدہ ہے۔ یہ خوش ذائقہ اور طاقت بخش (mint remedies) ہے۔ اس سے نہ صرف بھوک لگتی ہے بلکہ کھانابھی اچھی طرح سے جلد ہضم ہوجاتا ہے۔ پودینے کی قدرتی مہک کھانے کی رغبت بڑھاتی ہے ۔ چونکہ یہ زود ہضم ہے اس لیے روغنی اور ثقیل غذاؤں کو ہضم کرنے کے لیے پودینہ اکسیر ہے. اس سے وہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہیں اورمعدہ ا نھیں قلیل وقت میں ہضم کرلیتا ہے پیٹ کی تکالیف اور ہاضمے کی خرابی میں پودینے (mint benefits) کا استعمال بہت ضروری ہے۔ اس کے استعمال سے معدے کی سوزش ، بدہضمی دور اور پیٹ کے کیڑوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے ۔ پودینہ گیس، پیٹ پھولنا، ہیضہ اور پیٹ کے درد سے نجات بھی دیتا اور پیٹ کے امراض کو بڑ ھنے سے روکتا ہے ۔ پودینہ معدے کی جلن اور معدے کی گیس میں بہت مفید ہے اس میں شامل کاربوہائیڈریٹ غذائی نالی کو مضبوط کرتا ہے. اس لیے یہ معدہ اور آنتوں کو طاقت دیتا ہے ۔ بد ہضمی کی شکایت ، گیس ،ڈکاروں کی کثرت ، اور منہ کی بدبو دور کے لیے یہ بطور دوا بھی استعمال ہوتا ہے۔ غرض یہ تمام معدہ کے امراض کے لئے اکسیر علاج ہے۔پیٹ کے امراض کے علاوہ پودینہ اور بھی کافی امراض میں مفید ہے ۔
جدید تحقیق کے مطابق پودینے کی خوشبو یعنی مہک اعصابی نظام کے لیے فائدہ مند (mint benefits) ہے ، یہ اُسے فعال بناتی اور اُسے سکون پہنچاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پودینے کا استعمال دماغی افعال اور یاداشت کو بہتربناتا ہے ۔ پودینہ کے با قاعدہ استعمال سے وزن میں کمی بھی واقع ہوتی ہےاور یہ موٹاپے کو دور کرتا ہے۔ نیم گرم پانی میں پودینے (mint remedies) کی پتیاں ملاکر استعمال کر نے سے وزن کم ہوتا ہے ۔پودینہ میں خطر نا ک بیکٹیریا کو ختم کرنے کی قوت ہوتی ہے اس لیے یہ منہ کی اور سانس کی بدبو کو بھی دور کرتاہے یعنی یہ ایک اچھا ماؤتھ واش بھی ہے اسی لیئے اسے آئس کریم، سلاد، گرم سرد شربت ، اور ٹافیوں یا کینڈیز ،مٹھا ئیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ پودینہ منہ اور سانسوں میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس پیدا کرتا ہے اور منہ کے اندر موجود مضر جراثیموں کا بھی خاتمہ کرتا اور منہ کی صفائی کرتا ، منہ کی بدبو کو دور کرتا ، اور دانتوں کو بھی مضبوط کرتاہے۔
سردرد اور قے یا متلی میں پودینے کے پتے فوراً آرام پہنچاتے ہیں ۔دمہ کے مرض میں مفید اور بلغم کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق پودینے کےاستعمال سے انسانی جسم میں سےکو لیسٹرول لیول (mint remedies) میں درستگی واقع ہوتی ہے کیونکہ یہ خون کی شریانوں کو فعال اور دورانِ خون کو بہترکرتا ہے۔پودینے کا جوشاندہ بنا کے پینے سے بلڈپریشر کنٹرول ہوتا ہے بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے پودینہ اور لہسن کی چٹنی بھی نہایت مفید ہے۔ یہ کیل مہاسوں سے بھی نجات اور جلد کو صاف کرتا اور رنگت کو نکھارتا ہے گرمی دانوں اور الرجی کے لیے بھی مفید (mint benefits) ہے۔ پودینہ تمام جلدی امراض میں بہت مفید ہے خشکی اور سوزش کو کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔غرض پودینے کے ان گنت اور بے شمار فوائد ہیں ۔