نام:مشہور نام آلو۔ انگریزی پوٹاٹو اور لاطینی میں سولانم ٹوبیروسم لین کہتے ہیں۔
شناخت:سبزیوں میں سب سے زیادہ عام استعمال ہونے والے سبزی ہے، اناج کی ضرورت کے بعد فورا ً آ لو کی ضرورت ((benefits of potato) ) محسوس ہوتی ہے۔ کبھی کبھی تو یہ خیال ہوتا ہے کہ اگر آلو بھی نہ ہوتے تو غریب انسان پیٹ کیسے بھرتے۔ آلو بآسانی اگائے جا سکتے ہیں۔ اس کی کاشت پر جو رقم صرف کی جاتی ہے اس سے یافت کافی ہوتی ہے اور آلو بونے والے کو نقصان کا اندیشہ نہیں رہتا۔ یہ ضرور ہے کہ ہر موسم میں آلو کی کاشت پر اخراجات بڑھتے گھٹتے رہتے ہیں لیکن یہ عوام اور خاص کر غریب عوام کی غذا ہے۔ کم سے کم خرچ پر زیادہ سے زیادہ جسمانی حرارت عینی کیلوری پہنچانے والی اچھی غذا (cure potato) ہے۔ اکثر اس کے بارے میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ آلو بے کار شے ہے یا اس کے استعمال سے نقصان ہوتا ہے۔ حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
آلو میں 85 فیصدی حصہ قابل خوراک ہے۔ اس میں 22 فیصد کاربوہائیڈریٹ ہوتی ہیں۔ یہ درست ہے کہ کاربوہائیڈریٹ خوراک میں زیادہ نہیں ہونی چاہیے لیکن آلو میں دیگر قیمتی اجزا (benefits of potato) ءبھی ہوتے ہیں۔ مثلاً معدنی اجزاء اور حیاتین، جن سے درازئ عمر میں مدد ملتی ہے، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آلو میں محض سٹارچ( نشاستہ) ہوتا ہے جس سے انسان موٹا ہو جاتا ہے لیکن یہ بات حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ انسان گھی اور مکھن سے موٹا ہوتا ہے جو کہ آلو (cure potato) کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہےکیونکہ اس سے کیلوری میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
درمیانے سائز کے آلومیں کیلوری ایک کیلے کے برابر ہوتی ہے۔ موٹاپے کو کم کرنے میں آلو کا استعمال کم کیا جاسکتا ہے مگر اسے خوراک سے یک لخت نکال دینا مناسب نہیں۔ آلو کو غریب، امیر، بچے، جوان اور بوڑھے بلاناغہ استعمال کریں تو مضائقہ نہیں۔ انسان کی صحت (benefits of potato) اور اس کی معیشت کے لئے ہر طرح سے ٹھیک ہے۔ بوتل سے دودھ پینے والے بچے کو آلو کا شوربہ دیا جاسکتا ہے۔ بچوں کی اٹھان میں آلو بہت معاون ہے۔ یہ نارنگیوں کا بدل ہے۔ بغیر چھلے آلو کو ابالنے سے درمیانی سائز کے ٹماٹر کے برابر وٹامن (cure potato) سی ملتی ہیں۔ اس میں انڈے کی زردی کے برابر لوہا ہوتا ہے۔ آلو کے گنٹھے میں غذائی اجزاء کی تفصیل درج ذیل ہے:
غذائی افادیت فی سو گرام
اگرچہ اس میں پروٹین کی مقدار بہت کم ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو کا پروٹین دوسری سبزیوں کے پروٹین کے مقابلہ میں سب سے اچھی قسم کا پروٹین (benefits of potato) ہوتا ہے۔ اس کی سبزی کی طرح سے بنائی جاتی ہے ۔جیسے آلو گوبھی، آلو پیاز، آلو مٹر، آلو چنا، آلو پالک، آلو بینگن،آلو مولی، الوسیم،آلودہی اور آلو پنیرو دیگر کئی اقسام کی سبزیاں وغیرہ۔
پروٹین | 1.6گرام | چربی | .1گرام |
کابوہائیڈریٹ | 22.6گرام | انرجی)قوت) | 97گرام |
آئرن | 7ملی گرام | وٹامن سی | 17ملی گرام |
نیاسین | 12ملی گرام | نمی | 75گرام |
روبوفلاون | 1ملی گرام | تھیامین | 10میو گرام |
کیرٹین | 24میوگرام |
مزاج:سرد خشک۔
مقدار خوراک:ایک آدمی کو 250گرام سے زیادہ آلو نہیں کھانے چاہئیں۔ آلو کی زیادتی پیٹ میں گیس پیدا کرتی ہے اس لیے قدرے نمک استعمال کیا جاتا ہے۔
فوائد:بچوں کی بڑھوتری کے لئے آلو بہترین چیز ہے۔ جلے ہوئے مقام پر آلو کو پیس کر لیپ کر دینے سے فوری آرام آجاتا ہے اور زخم جلد خشک ہو جاتا ہے۔( حکیم ڈاکٹر ہری چند ملتانی، پانی پت)
طب ہومیوپیتھی اور آلو
طب ہومیوپیتھی میں ادویات کے ساتھ ساتھ مددگار علاج (cure potato) کی صورت میں دیگر چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹرای پی انسوٹز نے آلو کے مختلف استعمال بتائے ہیں۔ آلو کے استعمال کے ساتھ جس دوا کی علامات ملیں اس کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
بیری بیری(BeriBeri)
بیری بیری کا مطلب ہے چل نہیں سکنا۔ اس مرض میں جانگھوں کی ناڑوں میں کمزوری کی علامات خاص طور پر پائی جاتی ہیں۔ یہ مرض وٹامن بی کی کمی سے ہوتا ہے۔ کچے آلو کو پیس کر (cure potato)، دبا کر رس نکال کر ایک چمچے کی ایک خوراک کے حساب سے پلائیں۔ کچے آلو کو چبا کر اس کے گودے کے رس کو نکالنے سے بھی یہی فائدہ (benefits of potato) ہوتا ہے۔
سکربوط(سکروی(Scurvy))
یہ مرض وٹامن سی کی کمی سے ہوتا ہے۔ اس مرض میں شروع کی حالت میں جسم اور دل کی طاقت کم ہوجاتی ہے، یعنی مریض کا جسم کمزور، سست و پیلا دکھائی دیتا ہے۔ تھوڑی سی محنت سے سانس چڑ ھ جاتا ہے، بھوک مر جاتی ہے، ناک وغیرہ سے خون بھی جاری ہو سکتا ہے۔
اس مرض میں مریض کو لیموں، سنگترہ، ناشپاتی، سیب، کیلے، پیاز، مولی، بند گوبھی، ٹماٹراور بھیگے ہوئے پتے کھلانے چاہئیں۔آلو بھی رکت پت کو دور کردیتا ہے۔
نیل پڑنا(Bruises)
کبھی کبھی چوٹ لگنے پر نیل پڑ جاتا ہے، جلد نیلی ہوجاتی ہے، نیل پڑی ہوئی جگہ پرکچا آلو پیس کر لگادیں۔
وات رکت(Gout)
اس میں کچے آلو کا رس پئیں، اگر رس نکالا جانا مشکل ہو تو کچے آلو کو منہ میں چبا دیں اور رس پی جائیں اور گودے کو تھوک دیں۔ اس سے ہر دا ہ میں آرام ملتا ہے۔ہرداہ میں مریض کو ہر دیہ( دل) پر جلن معلوم ہوتی ہے۔ اس کا رس پینے سے فورا ٹھنڈک (benefits of potato) معلوم ہوتی ہے۔
گھٹنا(Knee)
گھٹنے کی شلیشک کلا سوجن (Synovitis)سوجن اور اس جوڑ میں کسی قسم کی بیماری ہو، تو کچے آلو کو پیس کر لگانے سے بہت جلد فائدہ ملتا ہے۔
کمر درد(Lumbago)
کچے آلو کی پلٹس کمر (cure potato) پر لگائیں۔ درد کو آرام ملے گا۔
گنٹھیا( روماٹزم(Rhumatism))
پاجامے یا پتلون کی دونوں جیبوں میں لگاتار ایک چھوٹا آلو رکھیں تو یہ گنٹھیاسے حفاظت کرتا ہے۔
مختصر طور پر نیل پڑنے وات رکت، گھٹنوں کے درد کے لئے باہر سے کچے آلو کا لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے اور بیری بیری، رکت پت ، دل کی گھبراہٹ میں کچے آلو کا رس پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔
آلو کے مختلف استعمال کو دیکھتے ہوئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہومیوپیتھک طب سے آلو کی مزید کھوج کی جانی چاہئے۔( ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان ہومیوپیتھ، جےپور)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
________________________________________________________
آلو (Potato) پوٹیٹو
دیگر نام :سندھی میں پاٹاٹا ‘ گجراتی میں آلو کہتے ہیں۔
ماہیت :ایک مشہور عام ترکاری ہے جس کے پتے اور اور پھل زمین میں ہوتا ہے۔ عام طور پر بطور نان خورش مستعمل ہے ۔ رنگ :سرخ اور بھورا ۔ ذائقہ : پھیکا
مزاج : سرد ایک خشک دوسرے درجہ میں ۔ افعال : قابض ‘ مبرو
استعمال :آلو کو زیادہ تر تنہا یا گوشت کے ہمراہ پکا کر نان خورش کیا جاتا ہے۔اس میں غذائیت کافی (benefits of potato) ہوتی ہے۔ لیکن ثقلیل ‘ قابض ‘نفاخ اور دیر ہضم ہے۔مقام سوختہ (جلے ہوئے حصے) پر لگانے سے فوراً تسکین ہو جاتی ہے۔ اور آبلہ نہیں پڑتا اور زخم جلد خشک کر دیتا ہے۔ غیر سمی ہے لیکن پھوٹ نکلے تو زہریلی تا ثیر رکھتا ہے۔ مصلح : مصالحہ۔
جدید تحقیق : آلو بہترین غذا ہے۔ آلو میں فولاد ‘ پوٹاشیم ‘ کیلشیم اور فاسفورس خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مگنیشیم’ سوڈیم’ گندھک ‘ کلورین ‘ آیوڈین اور تانبا وغیرہ کی خفیف مقدار پائی جاتی ہے۔ حیاتین ( وٹامن) بی اور سی کافی مقدار میں ہوتی ہیں۔ آلو میں اجزائ لحمیہ کم اور نشاستہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے جسم کے لئے تغدیہ بخش (cure potato) ہے۔ بچوں کی نشوونما کے لئے آلو بہترین چیز ہے۔ چھلے ہوئے آلوؤں کی بہ نسبت بغیر چھلے آلوؤں میں وٹامنز زیادہ ہوتے ہیں۔ اور پکاتے وقت ضائع ہوتےہیں۔ اس کا چھلکا قبض کشا ہے۔
مضر : ذیابیطس اور موٹاپے کے مریضوں کے لئے
نوٹ :ایک آدمی کو دن میں ڈھائی سو گرام آلو سے زیادہ نہیں کھانے چاہیے ۔ اس سے پیٹ میں نفخ (ریاح) ہوجاتا ہے۔ اس کی اصطلاح عام کھانے کے نمک یا گرم مصالحہ سے کریں۔
خاص نوٹ : ویلڈنگ کی وجہ سے آشوب چشم ہوجانے میں لوگ آنکھوں کےاوپر آلوکاٹ کرباندھ لیتے ہیں۔ جس سے آنکھوں کی جلن‘سرخی اور درد کو فائدہ جلد ہوتا ہے۔
مقدار خوراک :10 سے 20تولہ (100سے 2 سو گرام ) باقدر ہضم
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق