خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: پودینہ کوہی
مختلف نام:
اردو نام پودینہ- بنگالی وپنجابی پدینہ- سندھی پھودینو- فارسی پودینہ- ہندی پودینہ- پدنہ- سنسکرت-دچنے-لاطینی منتھا(Mentha) اور انگریزی میں پیپرمنٹ (Piper Mint)کہتے ہیں۔
پودینہ کی بہت سی قسمیں(mint leaf benefits) ہیں۔ عام طور پر پودینہ، فلفلی یا بستانی مستعمل ہے ۔یہ پودینہ ذائقہ میں خوشگوار ہوتا ہے اور اس میں مرغوب خوشبو ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے مصالحہ جات اور چٹنیوں میں شامل کرتے ہیں۔ اس کے پتوں کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے۔
شناخت:
اس کے پتے (piper mint) بیضوی، کسی قدر رونگٹےداریا تقریبا صاف ہوتے ہیں اوران کے کنارے آری کی طرح دندانہ دار ہوتے ہیں۔ پھول بنفشی رنگ کے ہوتے ہیں۔ جو شاخوں پر نکلتے ہیں۔
مزاج:
گرم و خشک درجہ دوم۔
مقدار خوراک :
3گرام سے5 گرام تک۔
فوائد:
کان کے کیڑوں کے لئے نیم گرم رس بوندیں ٹپکانا مفید (mint leaf benefits) ہے ۔دانتوں کے درد کے لیے اس کے پتوں کا چبانا مفید ہے۔پودینہ کو انجیر کے ہمراہ جوشاندہ کی صورت میں استعمال کرنے سے سینہ اور پھیپھڑوں کی بلغم خارج ہو تی ہے۔دل کی کمزوری کے لئے اس کے عرق کا استعمال مفید ہے۔ امراض معدہ کے لیے پودینہ مقوی تاثیر رکھتا ہے۔پو دینہ کو شہد کے ہمراہ کھلانے سے پیٹ کے کیڑوں کو فائدہ (mint leaf benefits) پہنچاتاہے۔
فیملی پلاننگ کے لئے اس کے پتوں کو پیس کر ملاپ سے پہلے اعضائے مخصوصہ زنانہ میں میں حمول کرنے سے حمل نہیں ٹھہرتا۔
پودینہ کے آزمودہ مجربات مندرجہ ذیل ہیں
درد پیٹ :
پودینہ (piper mint) خشک 3 گرام، سماق 10 گرام، نمک خوردنی 5 گرام،مرچ سیاہ 8 گرامـسب ادویہ کو کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔یہ سفوف ہاضم ، مقوی معدہ اور پیٹ کی گیس خارج کر نےکے لئے مفید (mint leaf benefits) ہے۔
خوراک:
3 گرام ہمراہ تازہ پانی دیں۔
شربت پودینہ:
انار کا رس جو انار کے دانوں سے نچوڑا گیا ہو، ایک حصہ، پودینہ سبز تازہ1/2حصہ، چینی دونوں کے برابر۔ سب کو آپس میں ملا کر جوش دیں اور جھاگ اتارتے جائیں۔ جب قوام آجائے تو آگ سے اتار کر رکھ لیں،یہ شربت کمزوری معدہ اور حرارت معدہ کے لئے مفید (mint leaf benefits) ہے۔
عرق پودینہ:
پودینہ کے پتے (piper mint) جس قدر چاہیں لے کر چھ گناہ پانی کے ساتھ عرق کشید کریں۔ خوراک75 گرام۔مقوی معدہ، مقوی ہاضمہ اور مقوی دل ہے۔
امرت دھارا کے مقابلہ کا نسخہ:
کافور ایک حصہ،ست پودینہ ،(مینتھول) ایک حصہ، ست اجوائن (تھائمول ) 1/2 حصہ، تینوں دواوں کو ایک شیشی میں ڈال دیں اور دھوپ میں رکھیں۔ تھوڑی دیر کے بعد دوائی پانی کے مانند ہوجائے گی۔
بیرونی طور پر یہ دوائی سر درد،درداعصابہ، درد دندان، درد عضلات ،درد کمر اور موچ وغیرہ کے لئے مفید ہے۔
اندرونی طور پر درد معدہ ،خرابی معدہ ، پیٹ کی گیس ،بدہضمی، دست، ہیضہ، طاعون وغیرہ کے لئے مفید ہے۔ خوراک بتاشہ یا مصری میں ملا کر دن میں تین چار بار دیں۔
بیرونی مقام درہ پر مل دیں۔ کمر درد وغیرہ کے لئے روغن گل وغیرہ میں ملا کر ملیں۔
ہچکی:
ست پودینہ ایک چاول ، چینی دس گرام ملا کر کھلائیں۔ اس سے ہچکی بند ہو گی۔
دوائے اپھارہ:
سو نتھ 5 گرام، انیسوں 10گرام ، پودینہ خشک10 گرام ،نمک سیاہ10 گرام ، زیرہ سفید10 گرام،سونف10 گرام ، نمک لاہوری30 گرام۔
سب کا سفوف بنا کر رکھیں۔ کھانا کھانے کے بعد3گرام سے 5 گرام ہمراہ تازہ پانی استعمال (mint leaf benefits) کریں۔
بال شربت ملتانی:
ست پودینہ گرام، کافور گرام ، شیشی میں ڈال کر اس پر کارک لگا کر چند منٹ دھوپ میں رکھیں۔ اس کا نام’’ عرق چمتکار‘‘ ہے۔
سب سے پہلے نتھار آہک یعنی لائم واٹر آدھی بوتل ،عرق سونف 200گرام، عرق گاؤزبان 200گرام، چینی سفید400گرام ، عرق چمتکار40 بوند۔
ترکیب:
پہلے گرام ان بجھاچونا ایک کلو صاف پانی میں حل کریں اور تین روز تر رکھیں۔ ہر روز دن میں تین بار ہلاد یا کریں، بعد میں نتھار کر اور چھان کر بوتل میں بھر لیں۔ آدھی بوتل لائم واٹر لے کر جملہ عرقیات اور چینی سفید ملا کر شربت تیار کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر چھان کر عرق چمتکار ڈال کر خوب اچھی طرح ملاکر شیشیوں میں بھر کر پیکنگ کرلیں۔مفید و مجرب ہے او رمعمول مطب ہے۔
بچوں کے جملہ امراض ہرے پیلے دست اور کمزوری ہر قسم کے لئےحسب حاجت استعمال کریں۔
خوراک:
چھ ماہ کی عمر تک5 بوند، ایک سال تک10 بوند، دو سال کے بچے کے لئے آدھا چمچہ عرق سونف یا ماں کے دودھ کے ساتھ دیں۔بازاری گرائپ واٹر سے بدرجہا بہتر ہے اور ہمارے دواخانہ کا پیٹنٹ شربت ہے، جس کا نسخہ قارئین کے لئے ظاہر کر دیا ہے۔
پودینہ سے تیار ہونے والی ماڈرن ایلوپیتھک ادویات
برقی:
کار بالک ایسڈ 5گرام،کلورل ہائیڈریٹ5 گرام ، کر یا زوٹ5 گرام، ٹنکچر آیوڈین5 گرام، کیمفر(کا فور)5گرام، مینتھو ل(ست پودینہ )5گرام، مصطگی رومی5 گرام ،لونگ کا تیل5 گرام۔
ترکیب تیاری:
سب کو شیشی میں ڈال کر مضبوط کارک لگا کر رکھیں۔’’ برقی‘‘ تیار ہے۔ جیسا نام، ویسا کام،بجلی کی طرح اثر کرتی ہے۔ بوقت ضرورت درد والے دانت میں پھایہ سے لگائیں۔فوراً آرام آجائے گا۔
دیگر:
کلورل ہائیڈ ریٹ ،کیمفر( کافور)، میں مینتھول( ست پودینہ) ہر ایک5 گرام ۔شیشی میں ڈال کر دھوپ میں رکھیں۔ جب پانی کی طرح ہو جائے پھر یری سے دانت کے سوراخ میں لگائیں۔ درد دانت کے لئے ازحد مفید ہے اور فوراً اثر کرتی ہے۔
دیگر:
کلورل :ہائیڈریٹ1/2ڈرام ، کیمفر1/2 ڈرام، مینتھول1/2 ڈرام، سپرٹ کلوروفارم1/2 اونس،ٹنکچر مر ہ 1/2اونس، تیل لونگ 1/4ڈرام،کریازوٹ5 بوند ۔تمام چیزوں کو ملا لیں اور درد والے دانت میں پھر یری سے لگائیں۔
مینڈلس پیٹنٹ:
پو ٹا شیم آئیوڈ ائیڈ5گرین، آئیوڈین5 گرین،آئل منتھا پیپ 5بوند ،گلیسرین ایک اونس ٍ۔سب اجزا ءکھرل میں رگڑ کر گلیسرین میلادیں اور شیشی میں محفوظ رکھیں۔روئی کی پھر یری سے ہلکی مقدار میں دوا گلے میں لگائیں۔ سخت سے سخت گلے ،سوزش اور ورم کو دور کرنے کے لئے مفید ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
پودینہ (Mint)
لاطینی میں:
MenthaArvennsisخاندان:Labiatae
دیگر نام:
عربی میں فود نج، فوتنج ،سندھی میں پھود نو جبکہ انگریزی میں منٹ کہتے ہیں۔
ماہیت:
مشہور خوشبودار بوٹی (piper mint) ہے جو کہ تلسی کی طرح کی ہوتی ہے۔ اس کے بہت سی ا قسام ہے مثلاً ایک جنگلی دوسرا باغی پھر ان کی بھی کئی اقسام ہیں۔
پودینہ رومی یا پودینہ جنگلی(MenthaVirids)
ماہیت :
یہ بیل نما بوٹی (piper mint) خوشبودار ہوتی ہے۔پتے ملائم گہرے رنگ کے اور کنارے دندانے دار جس پر لکیریں سی ہوتی ہیں ۔پتے گول لمبے اور نوکدار ہوتے ہیں اورپھول چھوٹے ہلکے نیلے رنگ کے اور برچھی کی طرح ،بالیاں گچھوں کی شکل میں لگتی ہیں۔ جن کے اندر تخم ہوتے ہیں۔ یہ یاد رکھیں کہ اس کی شاخیں زمین پر گاڈ دی جاتی ہیں۔جن سے جڑیں نکل کر دوبارہ پودا پھیلتا ہے۔ یہ عموما ًباغوں باغیچوں میں لگایا جاتا ہے ۔ یہ جون جولائی میں پھولتا ہے۔
مقام پیدائش:
پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ یورپ کے بعض مقامات پر بھی بویا جاتا ہے۔
پودینہ فل فلی
لاطینی میں:
Menthpiperta
ماہیت:
اس کا تنا جو پہلے سیدھا ہوتا ہے ۔شاخیں ایک دوسرے کے مقابل پتے بیضوی اور کسی قدر رونگٹے دار پھول بنفشی خوشبو تیز اورذائقہ کالی مرچ کی طرح گرم چنتا اور تلخ ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد منہ کافور کی طرح ٹھنڈا سا ہوجاتا ہے۔ اسی لئے انگریزی میں اس کو(Pepermint) کہتے ہیں۔
کیمیاوی اجزا ء:
ایک اڑنے والا تیل، ٹےنین اور گوند پائی جاتی ہے۔
پودینہ بری(MenthaShlvestris)
یہ (piper mint) یورپ اور ایشیا میں کھلی اور نمناک زمینوں میں ہوتا ہے ۔جولائی اور اگست میں ہوتا ہے۔
پودینہ نہری(MenthaAquatica)
یہ عموماً پانی کے کناروں ،ندی نالوں اور نہروں کے کناروں پر خودروپاکستان اور ہندوستان میں بکثرت جولائی اور اگست میں ہوتا ہے۔
مزاج :
گرم خشک درجہ دوم
افعال:
منفج،مواد غلیظ، محلل، ملطف جاذب، محمر جلد، قاتل کرم شکم، مسکن درد ،مدر بول و حیض، معرق،کاسرریاح، مقوی معدہ کے علاوہ اس میں تریاقیت بھی موجود ہے۔
استعمال:
پودینہ(piper mint) زیادہ تر امراض معدہ مثلا ضعف معدہ درد شکم ،نفعشکم اور ضعف اشتہامیں استعمال کیا جاتا ہے۔قےو متلی(غثیان) کو تسکین دینے کے لئے اس کا جوشاندہ یاعرق پلاتےہیں ۔پودینہ کاپانی پلانے اور حقنہ کرنے سے آنتوں کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ناک اور کان کیڑے بھی اسی کے پانی سے مر جاتے ہیں۔ ادرار حیض کے لئے نہایت قوی دوا (mint leaf benefits) ہے۔ اسی وجہ سے حالت حمل میں اس کا حمول کرنے سے حمل ساقطہوجاتا ہے ۔ بلغم کو لطیف کرکے نکال دیتا ہے۔ معرق ہونے کے باعث یرقان کے لیے مفید ہے ۔موادکورقیق کرکے بذریعہ مسامات (جلد کی طرف )دافع کرتا ہے۔ شراب کے ہمراہ ضماد کرنے سے جلد کی سیاہی کو زائل کرتا ہے ۔بچھو( عقرب) اور بھیڑ وغیرہ کے مقام گزیدہ پر طلاکرنے سے زہر کو جذب کر کے درد کو تسکین دیتا ہے۔
پودینہ کے پتوں کا جوشاندہ چار روزہ ایامحیض سے قبل صبح وشام بلکہ دن میں چار پانچ مرتبہ سے حیضکھل کر آتا ہے۔
مشہور مرکب:
جوارش پودینہ ،جوارش انارین ،عرق عجیب ،عرب پودینہ
معجون فوتجی:
جو کہ منجمد خون کو پگھلانے (انجماد خون مثانہ میں ہو خوا ہ معدےمیں)معدے اور جگر کے درد کو زائل کرنے کے لئے مفید (mint leaf benefits) ہے۔ اس کے علاوہ بلغمی اور کہنہ بخاروں میں مفید و مستعمل ہے۔
سفوف اصلاح معدہ (طب نبوی دواخانہ) جس کا بنیادی جزو پودینہ اور سنامکی ہے ۔جو کہ امراض معدہ اور قبض کے لیے بے مثال مجرب ہے ۔
ذاتی تجربہ:
کبھی کبھی پودینہ کے پتے پانی سے دھو کر روٹی کے ساتھ کھا لیتا ہوں۔ اس سے معدہ جگر درست رہتا ہے۔ بھوک خوب لگتی ہے۔ہلکا ملین ہے۔ خوراک( پندرہ سے بیس پتے)
ست پودینہ(Pepermint)
ماہیت :
یہ ایک لطیف قلمیں ہوتی ہیں جو کیمیاوی طور پر یا پودینہ فل فلی کو کشیدکر کے حاصل کی جاتی ہیں۔ یہ بےرنگ قدرے معمولی زردی مائل ہوتی ہیں ۔زیادہ گرمی یا دھوپ میں روغن کی شکل اختیار کر لیتی ہیں ۔بوتیز ،ذائقہتیز خوشبودار ہوتا ہے۔
مزاج:
گرم خشک درجہ اول
استعمال:
مقوی معدہ ،کاسر ریاح،دردشکم اور وجع الفواد کے علاوہ معدہ کی سوجن، السرمعدہ میں مفید ہے۔بخاروں کے علاوہورم کو کم کرتا ہے ۔ہیضہاور مذکورہ امراض میں تنہا یا کافور اور ست اجوائن کے ہمراہ مستعمل ومفید(mint leaf benefits) ہے۔
مقدارخوراک :
ایک سےتین قطرے (معمول مطب)
مشہور مرکب:
امرت دھارا ،پیغام صحت,,سفوف ہاضم( طب نبوی دوا خانہ)،،
عرق پودینہ
استعمال:
متلی اور قے کو روکتا اور ہضم کے فعل کو درست کرتا ہے ۔مقوی معدہ اور کاسرریاح اورکہنہ بخارمیں مفید (mint leaf benefits) ہے۔
مقدار خوراک:
ایک کپ عرق صبح نہار منہ پی لیں اور شدت مرض میں دن میں دو یا تین بار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
پودینہ کوہی( مشک طرامشیع)
انگریزی :
((Penny Royal Savin
لاطینی میں:
(ZiziphoraTenuiormenthaPoloigigum)خاندان:(Libiate) تلسی
دیگر نام :
عربی میں مشک طرامشیع، فارسی میں پودینہ کوہی ،سندھی میں پھود نو جبلی
ماہیت:
یہ پودینہ (piper mint) کی ایک قسم ہے۔ اس کا پودا دو یا ڈھائی فٹ اونچا ہوتا ہے۔پھول بہت زیادہ چھوٹے چھوٹے یا باریک باریک روائیں دار ہوتے ہیں ۔ پتے چھوٹے چھوٹے گولائی لئے ہوئے تقریبا ًبے نوک ہوتے ہیں۔ رنگ سبز قدرے سفیدی مائل، ذائقہ تیزوتند
مزاج :
گرم خشک درجہ سوم
افعال:
کاسر ریاح ،مدر بول و حیض ،قاتل کرم شکم
استعمال:
اس کو زیادہ ترادرارحیض ،اخراججنین ومشمیہ کے لیے اور پیشاب کوجاری کرتاہے ۔کرم شکم کو ہلاک کرنے کے لیے سفوف یا جوشاندہ پلاتے ہیں ۔معدہ اور جگر و طحال کے لئے مفید ہے۔قولنج(کولک پین) کونافع کرتا ہے۔
نوٹ:
اس کا استعمال پودینہ (piper mint) کی طرح ہے اور فائدہ بھی وہی ہیں۔
کیمیاوی اجزاء :
ایک اڑنے والا لطیف روغن اوریولیگون نامی جوہر پایا جاتا ہے۔ مذکورہ روغن دوائی اغراض کے علاوہصابن کو خوشبودار بنانے اور مصنوعی جوہر پودینہ (منتھال)کے بنانے میں کام آتا ہے۔
مقدار خوراک :
پانچ سے سات گرام (ماشے)
مشہور مرکب:
مطبوع مدر طمث(حیض)
نوٹ :
اگر اس کو کمرے میں رکھا جائے تو اس کی بو سے پسوبھاگ جاتے ہیں۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق