مختلف نام:
مشہور نام ریوند چینی ۔ ہندی و بنگالی ریوند چینی یا ریو چینی۔ گجراتی لاوا کی ریوند چینی۔ پنجابی ریوند چینی ۔تامل نٹو آئی ری ول چینی۔ تیلگو نٹور بول چینی ۔ انگریزی طب (rhubarb) اور انگریزی میں انڈین رباب (Indian Rhubarb) کے نام سے مشہور ہے یعنی ریوند ہندی.
شناخت:
یہ ریواس کی جڑ ہے جسے اتار کر خشک کر لیتے ہیں. لمبے، گول یا مخروطی شکل کے بے ڈول یا ایک طرف سے چپٹے اور دوسری طرف سے محدب ٹکڑے جن پر زرد رنگ کا چھڑکاؤ ہوتا ہے. بیرونی سطح صاف یا کسی قدر جھری دار ، جس پر بھورے سرخ یا زرد رنگ کے خطوط اور ستاروں کی طرح نشان ہوتے ہیں. ریوند چینی (rhubarb) ایک بوٹی کی جڑ ہے جس کے پتے پالک کے ساگ کے پتوں جیسے لیکن لمبوترے اور نوک دار ہوتے ہیں اور جڑ سے نکلتے ہیں۔ انگریزی ادویات میں اس کا استعمال زیادہ تر بچوں کے مختلف امراض میں ہوتا ہے۔ یہ خاص طور پر جلاب میں مستعمل (rhubarb health benefits) ہے.
ریوند چینی کے مجربات:(rhubarb health benefits)
حب ریوند:
عصارہ ریوند، مصبر شدھ ہر ایک دس گرام، مصطلگی روم 5 گرام، باریک پیس کر گولیاں بقدر دانہ مونگ بنا لیں۔ بچوں کو ماں کے دودھ میں گھس کر اور جوانوں کو تین یا چار گولیاں گرم دودھ سے دیں۔ دست آور ہیں۔ درد سر اور قبض کے لئے مفید (rhubarb health benefits) ہے۔
دوائے جگر:
ریوند خطائی، نو شادر ایک ایک حصہ ، شورہ قلمی دوحصہ، سفوف بنا لیں۔ دو رتی سے تین رتی ہمراہ پانی دیں۔
پیشاب کی بندش:
ریوند چینی (rhubarb) ، شورہ قلمی ہر ایک سات گرام، جوا کھار چھ گرام، زیرہ سفید 10 گرام، چینی 120 گرام۔ سب ادویہ کو کوٹ چھان کر چینی ملا لیں۔ چھ گرام کی مقدار میں گائے کے دودھ کی لسی یا بکری کے دودھ کی کچی لسی سے استعمال کریں ۔ مدر بول ہے.
سفوف دینار:
ریوند خطائی، کاسنی ہموزن کا سفوف بنا لیں۔ دو رتی ہمراہ شربت بنفشہ دیں۔ بخار میں مفید (rhubarb health benefits) ہے.
سفوف اطفال:
ریوند خطائی، چھلکا ہرڑ زرد، کچور ہر ایک دس گرام، سوڈا با ئیکا رب پانچ گرام، سفوف بنا لیں۔ ایک چٹکی دودھ میں حل کر کے بچوں کو پلائیں۔ بچوں کے سبز رنگ کے دستوں میں مفید ہے۔ ہاضمہ کی خرابی میں استعمال کر سکتے ہیں.
دوائے جگر:
ریوند خطائی ، نوشادر پھلی ہر ایک دس گرام، قلمی شورہ 20 گرام، کشتہ فولاد 6 گرام۔ سب کو سفوف بنا کر ایک رتی ہمراہ عرق گاؤ زبان دیں۔ جگر کی اصلاح کرتی ہے، پرانے بخار کے لئے مفید (rhubarb health benefits) ہے.
دوائے ورم جگر:
ریوند چینی 50 گرام، نوشادر پھلی 50 گرام، سفوف بنائیں۔ آدھے سے ایک گرام استعمال کریں. ورم جگر کے لئے مفید ہے.
دوائے یرقان:
ریوند (rhubarb) خطائی، ہلدی برابر وزن لے کر مٹی کے پیالہ میں نرم آگ پر بریاں کریں۔ پھر سفوف بنا لیں۔ دو سے تین گرام شربت دینار 20 گرام اور عرق مکو 100 گرام کے ساتھ استعمال کریں۔ کالے یرقان کے لئے جس میں جسم سیاہ ہو جاتا ہے ۔ نہایت مفید و زود اثر ہے.
حب بندش ایام:
مصبر، ریوند خطائی، افسلتین، زعفران ہر ایک تین گرام ، ہیرا کیس دو گرام باریک سفوف کر کے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں، ایک گولی صبح اور ایک گولی شام ہمراہ شربت بزوری دیں.
یرقان:
پھول کیکر، پھول نیلو فر ہر ایک 5 گرام، ریوند چینی 3 گرام، پانی 50 گرام میں جوش دے کر چھان کر صبح و شام پلائیں۔ یرقان کے لئے ازحد مفید (rhubarb health benefits) ہے.
سوجن جگر:
ریوند چینی، نوشادر پھلی ہر ایک 25 گرام۔تازہ پانی سے استعمال کریں. سوجن جگر کے لئے مفید ہے.
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
ریوند خطائی ‘‘ریوند چینی’’ (rhubarb)
Rheum-Emod یا رھائی زوما Rhizooma خاندان: (Polygonaceae)
دیگر نام:
عربی راوند‘فارسی میں بیخ ریباس‘ کاغانی میں چٹیال‘ بنگلہ میں ریون چینی‘ ہندی میں رئے وت چینی اور انگریزی میں رہوبارب روٹ کہتے ہیں.
ماہیت:
یہ ریباس کی جڑ ہے۔ اس کی مکمل ماہیت ریباسمیں دیکھیں۔ ریوند کی کئی اقسام ہیں۔ سب سے بہتر ریوند خطائی ہے۔ اس کا سفوف زرد اور چمکدار ہوتا ہے۔ یہ چین سے آتی ہے. اور اعلیٰ قسم کی ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں جو ریوند چینی (rhubarb) ملتی ہے۔ اس کا سفوف خاکستری زرد رنگ کا بنتا ہے.
مقام پیدائش:
پاکستان‘ ہندوستان اور چین‘6ہزار فٹ سے لے کر 10ہزار فٹ کی بلندی تک پائی جاتی ہے.
مزاج:
مرکب القوی‘ بعض اطباءکے نزدیک گرم خشک درجہ دوم.
افعال بیرونی:
جالی‘ محلل‘ مسکن‘لاذع ( خراش پیدا کرنے والی)
افعال اندرونی:
منفث بلغم‘ مقوی معدہ و امعاء‘ کاسر ریاح‘ مدر بول و حیض‘ محرک مقوی جگر‘ مقوی بدن‘مفتح سدد‘ مسہل مگر بعد میں قابض.
استعمال( بیرونی):
اس کا سفوف بنا کر سرکہ میں ملاکر لیپ کرنا بدن کے داغ‘ دھبوں مثلا جھائیں‘ نمش‘ چھیپ وغیرہ کو دور کرتا ہے۔ اندرونی اور بیرونی ورموں کے لئے لیپ کرنا مفید ہے۔ پرانے زخموں پر ریوندچینی (rhubarb) گھس کر ذرا سا دیسی صابن ملا کر پھایا لگاتے ہیں۔ اس سے مواد صاف ہوکر زخم مندمل ہو جاتا ہے.
استعمال( اندرونی):
کھانسی‘ دمہ میں بلغم کو نکال کر درست کرتا ہے اور معمولی مقدار میں کھانا معدہ کو تقویت دیتا ہے اور اپھارے(نفخ)کو دور کرتی ہے۔ دستوں کو بند کرنے کے لئے بھی معمولی مقدار میں کھلائیں۔ اس کا سفوف یا جوشاندہ دیگر ادویہ کے ہمراہ احتباس بول کے لیے مفید ہے۔گردےاور مثانہ کے درد میں بھی استعمال (rhubarb health benefits) کرتے ہیں۔ مقوی و محرک جگر ہے۔ بخار بوجہ خرابی جگر میں شورہ قلمی‘ نوشادر اور ریوند چینی وغیرہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں جو پیشاب اور حیض کو بھی جاری کرتی ہے۔ سدہ کھولتی‘ آنتوں کو فضلات ردیسے پاک کرتی ہے۔ ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔ یہ جگر کے ساتھ خصوصیت رکھتی ہے اور پرانے بخاروں کو نفع دیتی ہے.
یرکان استسقاء اور ورم جگر میں مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں اگر اس کو زیادہ مقدار میں کھلایا جائے تو پتلے( رقیق) دست لاتی ہے۔ جگر‘ تلی اور آنتوں کے سدہ کو کھولتی ہے۔ حیض جو درد سے آتا ہو اور خون بھی کمآتا ہو تو ریوند اور مصری ہم وزن باریک پیس کر حیض آنے سے تین دن پہلے 6گرام (ماشے) پانی کے ساتھ کھلائیں.
کابلی ہریڑ+ غازیقون اورایلوا۔۔۔ ایک ایک گرام اور ریوند خطائی 3گرام ملا کر گولیاں چار چار رتی کی بناکردیں۔ یہ گولیاں دماغ کا تنقیہ کرتی ہیں اور ہر قسم کے درد سر‘ شقیقہ‘ فالج‘ دوار‘ کزاز‘ جنوں‘ دماغ نزلات‘ پریشانی اور کان میں آواز یں آنے کے لئے مفید ہے۔ جب بدہضمی کی وجہ سے دست آرہے. ہوں تو زیادہ مقدار میں استعمال (rhubarb health benefits) کراتے ہیں۔ جس سے اولاًکھل کر دست آجاتے ہیں اور پھر قبضہوتی ہے.
ریوند (rhubarb) خطائی ایک سے ڈھائی رتی تک رطوبت میں معدیہ کی تراوش بڑھاتی ہے اور میدہ کی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے۔
دس رتی سےپندرہ رتی تک رطوبت امعاء کو زیادہ کرکے تھوڑی مسہل ہوتی ہے اور اسکی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے یہ کرائی سوفینک ایسڈ اور ایموڈین کی وجہ سے ہوتی ہے اور دوا دینے کے چھ سات گھنٹے بعد اکثر مروڑ ہوکر زرد رنگ کے پتلے دستآنے لگتے ہیں۔ دستوں کے بعد ری اوٹینک ایسڈ کی وجہ سے آنتوں کی تراوش کم ہوکر قابض تاثر کرتی ہے.
ریوند کے رنگین اجزاء گردے کے ذریعے خارج ہوکر پیشاب کی رنگت کو زرد کر دیتے اور مقدار بڑھا دیتے ہیں۔ سفوف ریوند ہمراہ شربت بزوری پیشاب جاری کرتا ہے.
ریوند (rhubarb) خطائی دودھ اور پیشاب کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔ کرائی سو بین کی وجہ سے دودھ کا ذائقہ تلخ ہو جاتا ہے اور اس میں مسہل تاثیر پیدا ہوجاتی ہے.
نفع خاص:
مسہل اخلاط لزوجہ۔
بدل:
گل سرخ امراض معدہ و جگر کے لئے۔
مضر:
کمزور لوگوں کو بطور مسہل نہ دیں۔
مصلح:
گوند ببول‘ کتیرا‘ لعاب بہی دانہ وغیرہ۔
کیمیاوی اجزاء:
کرائی سارو بین یا کرائی سوفین(رہی بین) جوہر ریوند‘ ( اس جوہر کی وجہ سے اسی رنگت کے دست آتے ہیں یہ اس کا جزو اعظم ہے۔) کرائی سوفینک ایسڈ‘یہ تازہ جڑ میں نہیں پایا جاتا بلکہ خشک کرتے ہوئے کرائی سو بین آکسیجن کو جذب کر کے کرائی سو فینک ایسڈ میں تبدیل ہوجاتی ہے‘ آیوڈین‘ری او ٹینک ایسڈ‘اوگزلیٹ آف لائم‘کے اولین رموسک ایسڈ‘ رال‘ نشاستہ وغیرہ پائے جاتے ہیں.
مقدار خوراک:
1 سے 3 راتی قبض کے لئے‘ سوا ماشا 2 ماشہ تک دستوں کے لیے دیتے ہیں۔
مشہور مرکب:
سفوف اکسیر جگر‘ شربت دینار‘ حب شفا( سفوف مدر طب نبوی دواخانہ کا)
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق