مختلف نام:
اردو روہن۔ ہندی روہنی، روہن ، رکت روہن۔ سنسکرت مانس روہنی، روہنی، چرم کشا۔ بنگالی روہن، روہنا۔ گجراتی روہنی، تامل سوماومم سمی۔ تیلگو سومیدا۔ لاطینی سوئمیڈ ا فیبری فیوگا (Sovmida Febrifuga) اور انگریزی میں ریڈ وڈ ٹری (sequoioideae) کہتے ہیں۔
مقام پیدائش:
اس کے درخت جنوب ، مغرب، درمیانی شمالی حصہ، راجستھان کے ارادلی پربت ، پنجاب ، مرزا پور کی جھاڑیوں ، چھوٹا ناگپور وغیرہ خشک جنگلوں میں پائے جاتے ہیں.
شناخت:
اس کا درخت (sequoioideae) اونچا ہوتا ہے لیکن پتھریلے پہاڑوں پر 20 سے 30 فٹ کی اونچائی پر دیکھنے میں آتا ہے. اس کا تنا آدھے سے 1 یا 2 فٹ کے گھیرے میں ہوتا ہے۔ یہ لمبا اور سیدھا ہوتا ہے۔ اس میں چھوٹی چھوٹی شاخیں نکلتی ہیں۔ اس کے پھل سیمل سے کچھ چھوٹے بھورے لال رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ چوتھے مہینے کے آخر میں پکتے ہیں.
تنا:
اس کے تنے کی لکڑی سفید یا لال رنگ کی ہوتی ہے۔ چھال موٹی۔ لال رنگ اور اس کے اوپر کا چھلکا لال رنگ کا ہوتا ہے.
بو:
اس کی بو کڑوی ہوتی ہے۔
شاخیں:
اس کی شاخوں کی لکڑی لال رنگ کی اور اس کے اوپر کی چھال شاخ کے رنگ کی ہوتی ہے۔ یہ اندر سے لال ہوتی ہے، شاخوں کی چھال بھورے سفید رنگ کی ہوتی ہے.
بیج:
بیج چپٹے آدھ انچ لمبے اور کچھ چوڑے ہوتے ہیں۔
ماڈرن تحقیقات:
اس کی چھال میں ایک کڑوا بے رنگ جزو اور رال پایا جاتا ہے۔ یہ پانی میں حل نہیں ہوتا. اس کا ذائقہ بہت کڑوا ہوتا ہے۔
مقدار خوراک:
اس کی چھال کا سفوف 30 رتی تک دن میں 3 بار دیا جاتا ہے۔
فوائد:
مانس روہنی، مانس کو بھرتی ہے، یعنی اگر مانس کٹ گیا ہو تو جلد بھر دیتی ہے. گہرے زخموں کو جلد بھرتی ہے۔
روہنی کے طبی مجربات
وجع المفاصل:
اس کی چھال (uses of redwood) کا کواتھ پلانے سے اور اس کی چھال کی پلٹس باندھنے سے گنٹھیا کی سوجن دور ہو جاتی ہے۔
اندام نہانی کے زخم:
اس کی چھال کا کواتھ بنا کر اس سے اندام نہانی کو دھونےسے اندام نہانی کے زخم (uses of redwood) دور ہو جاتے ہیں۔
منہ کے چھالے:
اس کی چھال کے کواتھ سے کلیاں کرنے سے منہ کے چھال دور ہو جاتے ہیں۔
اسہال:
اس کی چھال کا سفوف استعمال کرنے سے اسہال میں فائدہ (uses of redwood) ہوتا ہے۔
ملیریا:
اس کے چورن کو 30 رتی کی مقدار میں دن میں تین بار دینے سے ملیریا بخار اتر جاتا ہے.
نوٹ:
اس کی مقدار زیادہ نہیں دینی چاہئے۔ اس سے چکر آنے شروع ہو جاتے ہیں اور پھر بے ہوشی آ جاتی ہے اس لئے اسے زیادہ مقدار میں نہ دیں۔ (ڈاکٹر ملتانی)
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
روہنی (sequoioideae)
دیگر نام:
بنگلہ میں روہن‘ سنسکرت میں پڑانگا کہتے ہیں۔
ماہیت:
روہنی (sequoioideae) کا درخت 70 فٹ اونچا ہوتا ہے۔ پتے ایک ایک ڈالی میں ساتسات عدد لگتے ہیں۔ جس کا رنگ سبز اور ذائقہ تلخ ہوتا ہے۔
مقام پیدائش:
شمالی مغربی دکن‘ راجپوتانہ اور سیلون وغیرہ۔
مزاج:
گرم تر
افعال و استعمال:(uses of redwood)
اس کی چھال (sequoioideae) کے جوشاندہ کی کلی کرنا گلے کی بیماریوں کو‘ اندرونی طور پر اسہال و پیچش‘ خفقان اور قلب کی بیماریوں کو مفید ہے نیز باری کا بخار دفع (uses of redwood) کرتا ہے۔
مقدار خوراک:
2 تولہ یا 20 گرام
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق