خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: ثعلب مصری
مختلف نام:
اردو ثعلب ۔ ہندی ثعلب مصری ۔ عربی خصیۃ الثعلب۔ گجراتی، پنجابی، مرہٹی سالم مصری۔ بنگالی سالم مچھری۔ لاطینی اورکس لیٹی فولیا (Orchislati Folia Linn) کہتے ہیں۔ (marsh orchid) اور انگریزی میں مارش آرکڈ سالیپ
شناخت:
ہندوستانی ثعلب مصری دوقسم کی ادویات میں استعمال کی جاتی ہے.
اس کی دو قسمیں ہیں: ایک پنجہ سالم، دوسراسالم گٹہ ۔ یہ ایک پہاڑی بوٹی کی جڑ (marsh orchid) ہے. جوسورنجاں سےچھوٹٰی یا بڑی ہوتی ہے۔ اس کی بُو منی (ویرج)جیسی ہوتی ہے، رنگ سفید زردی مائل ہوتاہے۔ ذائقہ پھیکا۔ اس کا تناایک سے تین فٹ تک اونچا ہوتاہے۔ پتے دو سے چھ انچ لمبے دھاری دار لمبے و گول، منجری ایک سےچھ انچ کی نلکے کی طرح، پھول و پتےہرے نوک دار۔ ہندوستان میں ڈیرہ دون و اونچے پہاڑی علاقوں اور شہری کیدار ناتھ کے راستے کے آس پاس کھلے گھاس کےمیدانوں میں ملتی ہے۔ علاوہ ازیں روم، مصر، افغانستان، ایران، اور تبت میں بھی پیدا ہوتی ہے.
مزاج:
گرم دوسرے درجہ میں۔
مقدار خوراک:
دوگرام سے تین گرام تک۔
فوائد:
مردانہ طاقت و سرعت انزال کے لئے مفید ہے۔منی پیدا کرتی ہے۔پٹھوں کی طاقت کے لئے مفید ہے۔ تازہ ثعلب مصری کامربہ بھی بناتے ہیں۔ اس کا باریک سفوف ایک چھوٹا چمچہ، ایک پیالہ دودھ میں کھیر بنا کر کھا لینے سے مقوی غذا (orchid uses) بن جاتی ہے۔
ڈاکٹر ڈیسائی کے مطابق ثعلب مصری منی بڑھانے والی اور مقوی ہے۔ جسم کو موٹا بناتی ہے۔بچہ ہونےکے بعد اور زیادہ دماغی محنت اور ملاپ سے آئی کمزوری دور ہوتی ہے۔
یہ بہت ہی طاقت دینے والی دوا ہے۔ اس کا 10۔12 گرام سفوف 45۔50 سال عمر والے آدمی کےلئے 24 گھنٹے تک پوری خوراک کا کام دے سکتا ہے۔
اتنی کم مقدار میں انسان کی زندگی کی حفاظت کرنے والی کوئی دوسری خوراک نہیں ہے۔ اس میں دماغ اور جسم کے لئےطاقت دینے والے خاص اجزاء ہیں۔ دماغی کام کرنے کی وجہ سے کبھی کبھی بہت تھکاوٹ ہوجاتی ہے۔نازک مزاج عورتوں کوبچہ پیدا کرنےکے بعد یا زیادہ ملاپ سے بہت تھکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے۔ اس میں بھی ثعلب مصری بہت اچھا کام کرتی ہے۔
ثعلب مصری (marsh orchid) میں طاقت بڑھانےکے بہت بڑے فائدے چھپے ہیں۔ پڑوسی ممالک کےلوگ ثعلب مصری کا استعمال خوراک کی صورت میں کرتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کا کہناہےکہ انسان کے لئے 9 سے 10 گرام سفوف نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے 24 گھنٹے خوراک کا پورا پورا کام چل سکتا ہے۔
سیلان اور جریان کے لئے دونوں قسم کے ثعلب (ثعلب پنجہ اور ثعلب مصری) اور دونوں قسم کی موصلی ( موصلی سفید و موصلی سیاہ )برابر ملا کر خوب باریک سفوف بناکرکپڑ چھان کرلیں۔ اس میں سے تین گرام سفوف 50گرام دودھ اور مناسب چینی سفید ملا کر صبح وشام استعمال (orchid uses) کرتے رہنے سےتھوڑے ہی دنوں میں عورتوں کےسیلان اور مردوں میں جریان کا عارضہ دور ہوجاتا ہےاور جسم بھی بھاری بن جاتاہے۔
ماڈرن تحقیقات:
بڑھیا قسم کی ثعلب مصری میں گوند جسم کو موٹا کرنے کے لئے48 فیصدی ، شربت سار 27 فیصدی، شکر 1 فیصدی اور تازے ثعلب میں کچھ اڑنے والا تیل ملتا ہے۔ راکھ 2 فیصدی ہوتی ہے۔ اس میں فاسفیٹ، کلورائیڈ آف پوٹا شیم، کیلشیم اور کئی دیگر اجزاء بھی پائےجاتے ہیں۔
ثعلب مصری کے مجربات درج ذیل ہیں۔
مردانہ کمزوری:
ثعلب مصری (marsh orchid) سفوف 10 گرام ، میٹھے بادام کا سفوف 30 گرام، خالص گھی میں بھون لیں۔پھر 100 گرام دودھ ، چینی ملا کر استعمال کریں۔ یہ کھیر 14 دن ضرور استعمال کریں۔ اس کھیر کے استعمال سے مردانہ کمزوری دور ہو کر ویرج گاڑھا بن جاتاہے۔ اور جسم موٹا ہو جاتا ہے ۔ زیادہ بچے پیدا ہونے سےجن خواتین میں کمزوری آ گئی ہو ان کےلئےبھی یہ کھیر مفید (orchid uses) ہے۔
سیلان:
ثعلب مصری 50 گرام، موصلی سفید 50 گرم، سفوف بنا ئیں اور برابر چینی ملا لیں۔ دس گرام صبح اور دس گرام شام کو نیم گرم دودھ سے دیں۔ عورتوں کے سیلان اور مردوں کےجریان کےلئے مفید ہے۔ جسم بھی موٹا ہوجاتا ہے۔
جریان:
ثعلب مصری، موصلی سفید، موصلی سیاہ، طباشیر، تالمکھانہ، گوکھرو، سب برابر برابر لےکر کوٹ چھان کر سفوف بنا ئیں اور برابر چینی ملالیں۔ تین گرام صبح اور تین گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم لیں۔ دھات کی خرابی کی اصلاح کرتا ہے اور رقت کو نافع ہے
سرعت:
سنگھاڑا خشک ، چنیا گوند ہر ایک 6 گرام ، ثعلب مصری (marsh orchid) ، تالمکھانہ، ہر ایک4 گرام، مازو سبز 3 گرام ، مصری ہم وزن تمام ادویہ ۔ سفوف بنالیں۔
خوراک:
4 گرام سے 6 گرام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔ مقوی ہے اور سرعت کےلئے مفید (orchid uses) ہے۔
دیگر:
سنگھاڑا خشک ، گوند کتیرا ہر ایک 6 گرام ، نشاستہ ، تالمکھانہ، ثعلب مصری ہر ایک 4 گرام ، مازو مصطگی ہر ایک 3 گرام۔ کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور مصری ہم وزن ملا کر رکھیں ۔
خوراک:
6 گرام صبح و 6 گرام شام ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔
مردانہ کمزوری:
ثعلب مصری، گوکھرو خورد، ستارو، آسگندھ ناگوری ہم وزن سفوف بنا ئیں خوراک 9 گام صبح اور 9 گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔
کمزوری دماغ:
ثعلب مصری (marsh orchid)، برہمی بوٹی ، طباشیر، دانہ الائچی خورد، کوزہ مصری سب ہم وزن لے کر سفوف بنا ئیں۔ دو گرام صبح اور دو گرام شام کو نیم گرم دودھ کے ساتھ دیں۔
معجون مردانہ کمزوری:
:ثعلب مصری، 30 گرام ، سنگھاڑا خشک 50 گرام، عقر قرحا20 گرام ، جائفل 10 گرام ، تالمکھانہ 30 گرام ، بہمن سرخ 25 گرام ، کیسر اصلی 5 گرام ، موصلی سفید 20 گرام ، بیج لاجونتی 20 گرام ، چاروں مغز 50 گرام سفوف بنا کر½ کلو شہد¼ کلو مصری اور عرق گاؤ زبان میں قوام کریں اور 10 گرام ہمراہ دودھ گائے صبح و شام لیں ۔
جریان:
ثعلب مصری ، شقاقل مصری ستاور ، آسگندھ ناگوری ، تالمکھانہ، بیج بند، گری بیج کونچ ، گوکھرو سب برابر برابر لےکر باریک سفوف بنا لیں اور ان سب کے برابر چینی ملالیں اور 10 گرام صبح و 10گرام شام دودھ گائے نیم گرم کے ساتھ استعمال (orchid uses) کرائیں۔
شکتی دائیک چورن:
ثعلب مصری (marsh orchid) ، تو دری سفید ،کونچ کے بیجوں کی گری ، املی کے بیجوں کی گری ، تالمکھانہ بیج سر والی، موصلی سفید موصلی کالی، بہمن سفید، بہمن لال، ستاور، گوند کیکر، کیکر کی کچی پھلی، ڈھاک کی نرم کلی ، ان سب چیزوں کوبرابر لےکرباریک پیس لیں۔ پھر سارے سفوف کا جتنا کُل وزن ہو اتنی ہی مقدار میں چینی سفید ملا کر محفوظ رکھیں۔
اس چورن( سفوف )کو دس دس گرام کی مقدار میں صبح و شام چینی ملے ہوئےگا ئے کے دودھ کے ساتھ استعمال (orchid uses) کریں۔
کچھ دنوں تک لگا تار استعمال کرنے سے نئے اور پرانے جریان، مردانہ کمزوری، سرعت، سرکا درد، کمرکادرد وغیرہ امراض دور ہوجاتے ہیں۔ ملاپ کی طاقت بڑھتی ہے۔اس چورن کو کم سے کم 4 دن تک استعمال (orchid uses) کرنا چاہئے. اور ملاپ سے پرہیز کرنا چا ہئے۔
لڈو ثعلب:
ثعلب پنجہ 200 گرام، پستہ 100 گرام، گری بادام شیریں 100 گرام، چرونجی 50 گرام، گری اخروٹ 6 گرام، موصلی سفید 45 گرام ،گوکھرو 20 گرام،آسگندھ ناگوری، تالمکھانہ، ستاور، روی مصطگی، گری بیج کونچ 10۔ 10 گرام، کیسر، جائفل، جاوتری، لونگ ، شیتل مرچ، طباشیر، دار چینی اور بہی دانہ ہر ایک 10۔10 گرام، چینی سفید 650 گرام، گھی خالص 200 گرام۔
پہلے ثعلب کے سفوف کو 100 گرام گھی میں بھون لیں۔ پھر چینی کی چاشنی کر کے کیسراور ثعلب پنجہ والےبھنے ہوئےسفوف کو ملا دیں۔ پھر میوہ جات کے علاوہ باقی ادویات کا سفوف کپڑ چھان کر کے اس میں ملا دیں۔ بعد میں میوہ جات در درے سے کر کےاس میں شامل کریں اور 30۔ 30 گرام کے لڈو بنا لیں۔
خوراک:
دو لڈو کھا کر اوہر سے250 گرام دودھ نیم گرم پلائیں۔ یہ لڈو ویرج بڑھانے والے اور مقوی ہیں۔ خصیوں کی نسوں کے نقص سےویرج کا پتلا پن، مردانہ کمزوری، جنرل کمزوری، دماغی کمزوری، زیادہ نیند اور سستی وغیرہ کو دور کرتے ہیں۔
جریان:
موصلی سفید، موصلی سیاہ، طباشیر، تالمکھانہ،گوکھرو خورد، ثعلب مصری ہر ایک دوا برابر برابروزن لے کرسفوف بنائیں۔ دو گرام صبح اور دو گرام شام دودھ کے ساتھ دیں۔ جریان میں مفید (orchid uses) ہے۔
دیگر:
آسگندھ ناگوری، گری بیج کونچ، ثعلب مصری، تالمکھانہ ہر ایک برابر لے کر سفوف بنا ئیں۔ اس کے وزن کے برابر مصری ملا لیں۔
مقدار خوراک:
9 گرام صبح اور 9 گرام شام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرائیں۔ جریان میں مفید ہے۔
دیگر:
ست سلاجیت، کشتہ مرجان، کشتہ بنگ، موصلی سفید، ثعلب مصری، ورق نقرہ، تالمکھانہ، گوندڈھاک، بیج لاجونتی ہر ایک دس دس گرام، چینی 30 گرام، ورق نقرہ کےعلاوہ سب ادویات کا سفوف بناکر بعد میں ورق نقرہ اچھی طرح ملا لیں۔ ½1 گرام صبح اور ½ 1 گرام شام ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کرائیں۔ جریان کے لئے مفید (orchid uses) ہے۔
احتلام:
بہمن سرخ، بہمن سفید، گری بیج تمر ہندی(املی) بھنی ہوئی، ثعلب مصری ہر ایک دس گرام، چھلکا اسپغول، گوند کیکر ہر ایک 5۔5 گرام۔ کوٹ چھان کر برابر چینی ملا کر صبح و شام 5۔5 گرام کی مقدار میں نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال (orchid uses) کریں۔ احتلام کے لئے مفید ہے۔ دیگر نسخوں کے لئےہماری مشہور ترین کتاب تاج الحکمت ( پریکٹس آف میڈیسن) مصنف ہری چند ملتانی ( نیا اضافہ شدہ ایڈیشن صفحات تقریباً ایک ہزار) کا مطالعہ کریں۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
ثعلب مصری (marsh orchid)
خاندان:
(Orchidaee)
دیگر نام:
عربی میں خصیۃ الثعلب،فارسی میں خانہ روباہ یا ردباہ، ہندی میں ثعلب مصری، کاغانی میں بیرغندل،بنگالی میں مسالم مچھری۔
ماہیت:
ثعلب مصری (marsh orchid) کے پودے کو جب پھول لگتے ہیں تو یہ ایک سے دو فٹ اونچا ہو تا ہے۔پتے جڑ کے نزدیک سے نکلتے ہیں اور برچھی کی نوک کی شکل کے ہوتے ہیں اور دو سے پانچ انچ لمبے ہو تے ہیں۔پھول دو تین انچ لمبے اور گلابی رنگ کے اور شاخوں کے سروں پر بہت اکٹھے لگتے ہیں ۔جڑ ہاتھ کے پنجے کی طرح اس کو ثعلب پنجہ کہتے ہیں یا بالکل گول جس کو ثعلب مصری کہا جا تا ہے۔پھول اس کو مارچ میں لگتے ہیں۔
مقام پیدائش:
یہ سطح سمندر سے تین ہزار سے سولہ ہزار میٹر بلندی پر ہو تی ہے۔ہندوستان کے علاوہ پاکستان،افغانستان،مصر، روم میں پیدا ہوتی ہے۔مشہور مصر کی ہے لیکن رومی زیادہ بہتر ہے۔
اقسام:
ثعلب مصری کی کئی اقسام ہیں۔ثعلب ہندی،ثعلب مصری، ثعلب پنجہ، ثعلب لاہوری اور ایلوفیا وغیرہ۔
مزاج:
گرم تر درجہ اول بقول حکیم مظفر اعوان گرم درجہ دوم۔
افعال:
مؤلد و مغلظ منی، مسمن بدن، مقوی اعصاب، مقوی باہ
استعمال:
ثعلب مصری (marsh orchid) کو زیادہ تر سفوف کر کے تقویت باہ، تولید و تغلیط منی کے لئے دودھ کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔مقوی و ممسک ہے۔ پٹھوں کو قوت دیتا ہے۔اکثر سفوف مقوی باہ معاجین میں ثعلب کو شامل کر تے ہیں۔تازہ ثعلب کا مربہ بناتے ہیں۔ اس کا باریک سفوف چمچہ خرد ایک پیالہ بھر دودھ میں ملا کر فرنی پکائی جائےتو نہایت مقوی غذاء (orchid uses) بن جاتی ہے۔
حکیم علوی خان کا قول ہے کہ تازہ ثعلب مفید ہےاور جب خشک ہو جا تی ہے تو اس کا فعل باطل ہو جا تا ہے۔ثعلب کی شاخ اور پتوں کو تیل میں پکا کرلگانا باہ کے لئے فائدے مند ہے۔ یہ فالج، لقوہ اور امراض بلغمی کے لئے مفید ہے۔
نفع خاص:
موقی باہ، مؤلد و مغلظ منی،
مضر:
فم معدہ اور گرم مزاجوں کے لئے۔
مصیلح:
آب کاسنی، سکنجبین۔ بدل:بوزیدان
مزید تحقیق:
ثعلب مصری (marsh orchid) اعلی قسم میں زیادہ جز گوند کا ہوتا ہےجو کہ تقریبا 48 فیصد،سفید جوہر 28فیصد،شکر ایک فیصدی، راکھ 2فیصد، فاسفیت کلورائیڈ، پوٹاشیم، کیلشیم، ایلبومن وغیرہ پائے جا تے ہیں۔
مقدار خوراک:
تین سے پانچ گرام (ماشہ)
مشہور مرکب:
معجون ثعلب، سفوفثعلب ،معجون مغلظ وغیرہ۔
سفوف شاہی خاص، معجون الخاص اور جوارش مقوی طب نبوی دواخانہ کی۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق