جی ہاں نشست یعنی بیٹھنے کے غلط انداز بھی آپ کی جسمانی صحت پر خاصا بُرا اثر ڈالتے ہیںاورآپ کو جسمانی تکالیف میں مبتلاء کرسکتے ہیں ۔ جب آپ غلط انداز یا طریقےسے بیٹھتے ہیں تو جسمانی اعضا ء پر اسکا برا اثر پڑتا ہے. اور نہ صرف جسمانی ساخت خراب ہوتی ہے بلکہ جسمانی دباؤ ، درد، پٹھوں کا کھنچاؤ اوردوسری بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ گردن کے مسائل ، سر درد، ریڑھ کی ہڈی اور اپنے بازوؤں اور ٹانگوں کےدرد اور ان کی خرابیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ، انداز نشست کی ان غلطیوں سے بچئیے۔
ٹانگیں لمبی کرکے بیٹھنا
کوئی بھی ماہر آپ کو بتا سکتا ہے کہ لیٹے ہوئے اس انداز سے بیٹھنا کہ آپکا اوپر کا دھڑیعنی پیٹ تک کا حصہ اوپر اٹھا ہوا ہو، آپ کی کمرمیں خم ہو اور آپکی ٹانگیں لیٹنے والے انداز میں لیٹی ہوئی ہوں یعنی کمر پر بغیرکوئی سہارا لگائے ٹانگیں لمبی کرکے بیٹھنا نشست یا بیٹھنے کا یہ انداز صحت کےلیے برا ہے۔ کیونکہ اس کا اثر آپ کے نچلے دھڑ کے پٹھوں پربھی پڑتا ہے ۔ یہ اندازِ نشست بعد میں آپ کے چلنے پھرنے میں بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے ۔
کندھوں کو آگے نکال کر اور پیٹھ کو خم دے کر بیٹھنا
جب آپ اس انداز سے بیٹھتے ہیں توآپ اپنےپیلویس یعنی پیٹ سے نچلے حصے کو جھکاتے ہیں اور یہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو سی کا کَرو دیتا ہے یعنی سی کی شکل میں کمر کو خمیدہ کر دیتا ہے ۔ اس سے سر پر بھی دبا ؤ پڑتا ہےاور یہ پوزیشن درد اور تکلیف ( کا با عث بھی بنتی ہے۔
اگر آپ ناہموار کرسی یا صوفہ پر بیٹھتے ہیں. جواونچی نیچی ہوتی ہے۔اگر آپ ناہموار ایک ایسی تکلیف دہ کرسی یا صوفہ پر بیٹھتےہیں.جواونچی نیچی ہوتی ہے۔ جب آپ ایک ایسی نشست، بستر یا کرسی صوفہ پر بیٹھتے ہیں جوغیر آرام دہ ہوتی ہوتی ہے اونچی نیچی ہوتی ہےاور جس کی سطح ہموار نہیں ہوتی، تو آپ کے پیٹ کا نچلہ حصہ خم کھا تا ہے اس طرح تکلیف سے بیٹھنے کے بعد جب آپ اس پوزیشن سے باہر نکلتے ہیں تو آپ کے جسم کو دوربارہ نارمل پوزیشن میں یعنی درست حالت میں آنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے ، اور آپ کو اس طرح بیٹھنے سے آرام بھی نہیں ملتا اس سے بہتر آپ بیٹھنے کے لیے ناہموار سطح کے بجائے کسی بینچ یا سخت کرسی یا یا کسی ہموار جگہ کا انتخاب کریں ۔
سر کو جھکاکر کام کرنا
جب آپ بیٹھ کر اپنےسر کو جھکا کر اپنا موبائل فون ، لیپ ٹاپ دیکھتے یا کوئی کتاب پڑھتے ہیں تو آپ کے سر کا وزن آپ کے ریڑھ کی ہڈی پر پڑتا ہے، جو آپ کےجسم کے اوپری حصے پر دباؤ ڈالتا ہے اور تکلیف اور سر درد کا با عث بنتا ہے۔ حال ہی میں جرنل سرجیکل ٹیکنیکل انٹرنیشنل میں شائع کردہ ایک نئی تحقیق کے مطابق، سر کو نیچے جھکا کر کچھ بھی کام کرنے سے آپ کے جسم کوبھاری پن محسوس ہو تا ہے. ریڑھ کی ہڈی کا اوپری حصہ متا ثر ہوتا ہے اور دماغ کی شریانیں بھی متا ثر ہوئے بنا ء نہیں رہ سکتیں۔ اگر آپ کو بیٹھنے کی پوزیشن میں اوپر یا نیچے دیکھنا ضروری ہے تو، آپکو اپنےپورے جسم پر دبا ؤ ڈالنے کے بجائےاپنی آنکھوں کواوپر نیچے گھما کرہر ممکن حد تک اس سے کام لیں۔ یا بیٹھنے کی درست پوزیشن اختیار کریں ۔
چھوٹی سیٹ پر بیٹھنا
اگر آپ کےبیٹھنے کی سیٹ چھوٹی ہےاور آپ ٹھیک طریقےسے نہیں بیٹھ پا رہے تو اس سے ، آپ کی ریڑھ کی ہڈی کے منحنی خطوط، اور آپ کا سر آگے بڑھتا ہے۔جو آپ کے جسمانی ساخت پر اثر کرتا ہے آپ کو چاہیئے کہ اپنے جسم کو 90 ڈگری کے زاویہ میں اپنے رانوں کو اوراپنی ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھتے ہوئے نشست کا طریقہ اختیار کریں یعنی اس طرح بیٹھیئے۔
اونچی سیٹ پر بیٹھنا کہ پاؤں زمین سے اونچے ہوں۔
اگر آپ کی اسٹول یا کرسی بہت زیادہ اونچی ہے، اور آپ کی ٹانگیں زمین کو نہیں چھو رہیں تو کشش ثقل پیروں کو زمین کی طرف متوجہ کرتی ہے.نشست کا یہ انداز آپ کے پٹھوں کو کمزور کرتا ہے اور آپ کے توازن کودرست نہیں رہنے دیتا ہے. پٹھوں پر اثر پڑتا ہے اور وہ متا ثر ہوئے بنا ء نہیں رہ سکتے اور درد کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ کے رانیں زمین پر متوازی ہونا چاہئیں۔ یا آپ footrest کا استعمال کریں، یا اپنی کرسی کو کم کرنے کے لئے اپنے گھٹنوں کے ساتھ زمین پر 90 ڈگری کے زاویہ پر رکھیں۔
اگرآپ کا مرکزی نقطہ آپ کی آنکھوں سے نیچے یا اس سے اوپر ہے۔
آپ کے فون ، ٹی وی اسکرین ،لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر اسکرین کی بہترین جگہ آپ کی آنکھوں کا آئی لیول ہے یعنی آنکھوں کی درست سطح پرمبنی ہے اگر یہ درست آئی لیول پر نہیں ہیں او ر ان کو دیکھنے کے لیئے آپ کو یا تو گردن کو جھکانا پڑتاہے یا گردن کو اور سر کو اونچا کرنا پڑتا ہے تو اس غلط انداز نشست سے ضرور آپ پٹھوں کے کھنچا ؤ گردن کے درداور جسمانی دباؤکا شکار ہوجائیں گےاور گردن کےپٹھوں کو آپ کے سر پٹھوں کی مدد کے لئے اضافی محنت کرنا پڑے گی اس لیئے آپ یہ غلط انداز نشست اختیار نہ کریں اسکرین یا اپنی کرسی کو اپنی آنکھوں کے آئی لیول کے مطابق ایڈجسٹ کریں ۔
ٹانگوں کو ایک دوسرے پر رکھ کر×کراس کرکے بیٹھنا
اگرچہ کچھ لوگ اس طرح کی پوزیشن میں اکثر بیٹھتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہوتا ہے کہ یہ زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہے، لیکن زیادہ تر لوگ اس پوزیشن میں بیٹھنے کو اس لیے بھی ترجیح دیتے ہیں کہ کیونکہ وہ زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔لیکن جب آپ اس پوزیشن میں بیٹھنے کی نقصان کی وجوہات جانیں گے تو آپ اس پوزیشن میں بیٹھنے سےپہلے ضرور دوبار سوچیں گے ۔ پیروں کو کراس × کر کے اس انداز سے بیٹھنے سے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بیٹھنے کی یہ پوزیشن ہائی پرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر ، رگوں کا پھولنا اور اعصاب کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے ۔
بازووالی کرسیاں آپ کے جسم کی آسانی کے لئے ڈیزائن کی جاتی ہیں،لیکن یہ آپ کے کندھوں کے پٹھوں میں کھنچا ؤ اور کہنیوں بازوؤں اور انگلیوں کی وضع کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔اس لیے انکا استعمال کم کریں تاکہ آپ کا جسم خود بخود توازن میں رہ سکے۔