آپ ﷺ اگرچہ کل کائنات کے وجود میں آنے کی وجہ ہیں اور کوئی وجہ نہیں تھی کہ آپﷺ مفلسی کی زندگی گزارتے مگر آ پ ﷺ نے اپنی امت کے بیچ میں رہتے ہوۓ اپنے لئے ممکن ہوتے ہوۓ بھی عشرت کی زندگی کی خواہش نہ رکھی۔ اور عام رعایا کی طرح رہن سہن اپناۓ رکھا اگر آ پﷺ خواہش فرماتے تو دنیا جہاں کے خزانے آپﷺ کے قدموں ڈھیر کر دئے جاتے۔مگر آپﷺ نے ایک مثالی زندگی کا عملی نمونہ پیش فرمانا تھا۔جب اُمت محمدیﷺ کے خوشحالی کے دن آۓ تو آپﷺ کے حالات بھی اسی مناسبت سے بہتر ہوۓ۔خوشحالی کے دنوں میں ہی آپﷺ کو صحابہ کی طرف سے تحائف ملا کرتے جن میں مختلف اشیا ء کے ساتھ ساتھ گوشت (goat meat) کی صورت میں بھی تحائف آتے۔صحابہء کرام جانتے تھے کہ آپﷺدُنبےکی دستی کا گوشت پسند (goat meat benefits) فرماتے ہیں لہذا اسی مناسبت سے آپﷺکودُنبےکی دستی کا گوشت بھی تحفہ کیا کرتے تھے۔ہمیں حدیث میں آپﷺ کے اس طرح کا گوشت کھانے کی بہت سی مثالیں ملتی ہیں۔جیسے کہ ابو ہریرہ ؓفرماتے ہیں کہ
“آپﷺ کے پا س گوشت لایا گیا اور آپﷺ کو دستی کاگوشت دیا گیا کیونکہ آپﷺ اسے پسند فرماتے تھے۔آپﷺ نے اس سے ایک ٹکرا نوش فرمایا”
(راوی احمد،صحیح بخاری اور مسلم)
اس حدیث سے آپﷺ کی دُنبے کے گوشت کے لئے پسندیدگی ثابت ہوتی ہے اگرچہ آپﷺ کی ازدواج کے مطابق آپﷺ کسی مخصوص حصے کو اہمیت نہیں دیتے تھے۔اور یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپﷺ گوشت (goat meat) کو مستقل غذا کے طور پر نہیں لیتے تھے۔ترمذی شریف کے مطابق آپﷺ گوشت کا یہ حصہ اس لئے پسند فرماتے تھے کیونکہ اسے پکانا آسان اور کم وقت میں ممکن ہوتا ہے۔اور آپﷺ کی خواہش ہوتی تھی کہ جو بھی آپﷺ کے ساتھ ہے وہ یہ کھا سکے اس لئے آپﷺ اس حصے کو پسند فرماتے کیونکہ یہ جلدی گل (goat meat benefits) جاتا ہے۔آپﷺ زیادہ سے زیادہ ساتھیوں کو اسمیں سے حصہ دینا پسند فرماتے۔اسکے علاوہ ایک اور حدیث سے بھی اسکی واضح نشانی ملتی ہےجہاں ایک یہودی عورت نے آپﷺ کو زہر دینے کی کوشش کی تو وہاں اسنے زیادہ تر زہر دُنبے کے کندھے میں ڈالا۔(ابو داؤد اور الترمذی)
بہر حال ان تمام حوالوں سے یہ سامنے آتا ہے کہ مٹن (goat meat) صرف ایک صحت مند مرغوب غذا ہی نہیں بلکہ چونکہ یہ آپﷺ کو پسند تھا اس لئے یقینناً بہت سے فوائد بھی رکھتا ہو گا۔دنیا میں کھایا جانے والا سب سے زیادہ گوشت مٹن ہی ہے۔خوش ذائقہ ہونے کے علاوہ مٹن کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔ مٹن میں غیر حل شدہ چربی کی مقدار حل شدہ صحت مند چربی سے بہت کم ہوتی ہےجو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ سوزش کو کم کر کے یہ دل کی دھڑکن کو مناسب رکھتا ہے۔اور صلابتِ شریان سے بچاتا ہے۔چونکہ بکریاں اور دُنبے جگالی کرنے والے جاندار ہیں اسلئے انکے گوشت میں کاجوگیٹڈ لینولک ایسڈ پایا جاتا ہے جو سوزش اور کینسر کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں وٹامن بی بھی ہوتا ہے جو چربی کو گھلنے مین مدد دیتا ہے۔مزید برآں اسکے گوشت (goat meat benefits) میں پروٹین کی مقدار ہوتی ہےوزن کم کرنے اور موٹاپے سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں سیلینیم اور کولائن بھی پاۓ جاتے ہیں۔جو کینسر سے بچاتے ہیں۔مگر سب سے زیادہ مٹن حاملہ خواتین کے لئے فائدہ مند ہوتا ہےیہ ہیموگلوبن کی مقدار بڑھا کردورانِ خون تیز کرتا ہے اور بچے کو آئرن بھی پہنچاتا ہے۔پیدائشی خرابیوں اور اسقاطِ حمل سے بچانے میں مٹن بہت مددگار ثابت ہو تا ہے۔اسمیں وٹامن بی 12 اور فیٹی ایسڈز اوٹزم کے علاج اور جلد کی خوبصورتی کا باعث (goat meat benefits) بنتے ہیں۔ پوٹاشیم اور سوڈیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں اسکے علاوہ کیلشیم بڑھاپے کے عمل کو روکتی اور تھائیرائیڈ کے افعال کو درست کرتی ہے۔غرض یہ کہ اسکی افادیت (goat meat) اتنی زیادہ ہے کہ اسے سید الاطعام یعنی بہترین کھانےکا لقب دیا گیا ہے۔
انجیر-طبِ نبوی ؐ کے حوالے سے اہمیت
خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: انجید طبی معالج...