خریدنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں: حرمل
مختلف نام:
اردو حرمل ،اسپند ۔پنجابی حرمل،اسپند۔ بنگالی اسپند۔سندھی حرملو بوٹی ،خرمل ۔تامل شمے از ہا و نائی ویر ا ئی ۔لاطینی پیگا نم حرملا (Peganum Hamrola) انگریزی میں حرمل (harmala)، سائی رن ر یوز (Syrian Ruees) کہتے ہیں۔
شناخت:
ایک عام خودرو بوٹی ہے۔گورستان (قبرستان) اور ویرانوں میں بہت پائی جاتی ہے۔ہندوستان و پڑوسی مما لک میں میں تقریبا ہر جگہ پیدا ہوتی ہے۔عرب ،سپین ،اور جنوبی افریقہ میں بھی پائی جاتی ہے۔
پہلی قسم کے پتے بید کی مانند لیکن اس سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔بیج ڈوڈی نما پھیلوں کے غلاف میں ہوتے ہیں۔جس کا رنگ سفید ہوتاہے۔اس لئے اسے حرمل اسپند کہتے ہیں۔دوسری قسم کے پتے گول گول اور گاجر کے پتوں سے قدرے چھوٹے ہوتے ہیں۔اس کو عام طور سفید پنکھٹر یاں لگتی ہیں۔اس کا بیج غلافوں میں ہوتا ہے۔ان غلافوں میں رائی کے دانوں کی طرح سیاہ رنگ کے چھوٹے چوٹے بیج ہوتے ہیں۔دھونی کے لئے یہ بیج آگ پر چھٹر کتے ہیں جس سے تڑ خنے کی آواز پیدا ہوتی ہے۔اس کا پودا تین فٹ تک اونچا ہوتاہے۔
مزاج:
دوسرے درجہ میں گرم خشک ،بعض کے نزدیک تیسرے درجہ میں گرم خشک ہے۔
فوا ئد:
اس پودے کے پتے و بیج مختلف امراض میں استعمال کئے جاتے ہیں۔دماغی امراض کے لئے مفید ہے۔ضماد کرنے فالج اور استر خا کو فا ئدہ ہوتاہے۔اس کا بخور زکام میں مفید ہے۔حرمل (harmala) کے بیجوں کو السی کے بیجوں کو ساتھ پیس کر شہد میں ملا کر چاٹنے سے دمہ میں فائدہ ہوتاہے۔
مقدار خوراک:
ایک سے پانچ گرام تک۔
حرمل کے آ سان و آزمودہ مجربات
کم سنائی دینا :
مولی کا پانی 25 گرام ،حرمل (harmala) کے پتوں کا پانی 25 گرام ،تلی کا تیل 40 گرام ،آگ پر جوش دیں۔ پانی جل جائے ،تیل باقی رہنے پر نتھار لیں۔دو تین بوندیں نیم گرم کان میں ڈ الیں۔
دمہ:
السی کے بیج دس گرام ،حرمل (harmala) کے بیج دس گرام ،شہد 20 گرام معجون بنا ئیں اور چاٹ لیں ۔ دمہ کو مفید ہے۔
جریان :
چھ گرام بیجوں کا سفوف برابر چینی ملا کر پانی سے کھلائیں ۔جریان کے لئے مفید ہے۔
پیٹ کے کیڑے :
چا ر رتی سے ایک گرام ایک گرام بیجو ں کا سفوف کیپسو ل میں بند کر کے دیں ۔پیٹ کے کیڑو ں کو مارنے کے علاوہ پرانے ملیر یا کےلئے مفید ہے۔ان سے ایام بھی کھل کر آتے ہیں۔
درد ایام:
سفوف بیچ حرمل (harmala) 60 گرام،شہد 50 گرام ،معجون بنائیں ۔بقدر دس گرام کھائیں ۔درد ایا م کو دور کر نے کے لئے مفید ہے۔
اولاد کی آرزو :
حرمل (peganum) کے بیج 6 گرام تین روز متوا تر دیں۔ایا م کے تمام فضول مادے ،جو اولا د کی آرزو میں رکا وٹ ہیں،خارج ہو کر اولا د کی آرزو پوری ہوگی۔اس کے استعمال سے تیسرے دن عورت کو قے ہو جائے گی ۔تب اسے یہ دوا نہ دیں۔
عرق النسا :
چار گرام سالم بیج حرمل (peganum) پانی کے ساتھ 20 دن دیں۔عرق النسا کو فا ئدہ ہوتا ہے ۔
ورم و سوجن :
ورم پر حرمل (peganum) کے پتوں کو باندھیں ۔ایسا کرنے سے اورام تحلیل ہوجاتے ہیں۔
زہر یلے زخم :
حرمل (peganum) کے بیجوں کی بیجوں کی دھونی دینے سے گندے اور زہر یلے زخم دور ہوجاتے ہیں۔
سر کی جوئیں:
حرمل (harmala) کی جڑ کو پیس کر تیل سرسوں میں ملا کر بالوں میں لگانے سے سر کی جوئیں مرجاتی ہیں ۔
زخم:
(گھا ؤ) اسپند (حرمل) (peganum) 50 گرام،تیل سرسوں 50 گرام میں جلا کر صاف کریں ۔زخموں پر تیل لگانے سے زخم گھا ؤ بھر جاتے ہیں،کاربالک آئل کا بہترین بدل ہے۔
دمہ:
حرمل (peganum) 20 گرام کو 280 گرام پانی میں جوش دیں۔جب پانی آدھا ہو جائے تو صاف کر کے پلائیں ۔اس سے قے ہو کر بلغم خارج ہوجاتا ہے اور دمہ و کھانسی کو آرام ملتا ہے۔
کمزوری:
شادی سے پہلے و شادی کے بعد کی کمزوری کے لئےحرمل (harmala) 18 گرام،پوست 7گرام،تل کالے 84گرام،گڑ بقدر ضرورت سات گولیاں بنائیں۔ایک گولی ۔۔۔۔سے پہلے کھائیں ،کمزوری محسوس نہ ہوگی۔
دیگر نام:
کستوری خا لص ایک رتی ،حرمل (peganum) تین گرام۔ پیس کر گولیاں بقدر دانہ ماش گڑ کے بنائیں ۔ہر روز چار گولیاں ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔
دیگر نام :
جا ئفل ،مال کنگنی ،کیسر افیون ،لونگ ،اجوائن ،خراسانی ،حرمل،بھنگ کے پتے بریاں ہم وزن ملا کر شہد کی مدد سے دانہ ماش کے برابر گولیاں بنائیں۔آ دھا گرام ۔۔۔۔۔سے پہلے کھائیں ۔شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کمزوری میں از حد مفید ہیں ۔اسے لگا تار استعمال نہ کر یں ،کبھی کبھی استعمال کریں۔
دیگر:
جا ئفل ،جا وتری ۔افیون مصری،مازو ،حرمل (peganum)،مصطلگی ،موچرس،ناگ کیسر گوگل شد کیسر ،سپاری چھالیہ ،دانہ الائچی خورد ،طباشیر ،اجوائین خراسانی ہر ایک تین گرام،باریک پیس کر لعاب بی دانہ کی مدد سے گولیاں بقدر بڑے نخود کے بنا لیں۔۔۔۔۔سے پہلے کھائیں ایک گولی ہمراہ دودھ نیم گرم۔
اگر مندجہ بالا نسخہ کو بجائے لعاب بی دانہ کے پان کے پتوں کے رس میں کھرل کریں تو زیاہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
کمزوری:
بیج حرمل (peganum) بریاں 20گرام،پوست خشخاص10گرام،ہر دو کو باریک کریں اور چار چار رتی کی گولیاں بنا لیں ۔صبح و شام ایک ایک گولی ہمراہ دودھ نیم استعمال کریں ۔شادی سے پہلے و شادی کے بعد کی کمزوری میں مفید ہیں۔
حلوائے حرمل:
موصلی سفید ،پوست خشخاص نک چھکنی ہر ایک 20گرام ،تخم تال مکھانہ ،حرمل (harmala) کے بیج بریاں دس گرام ۔سب کو باریک پیس کر دودھ گائے ایک کلو میں جوش دے کر چینی ملا کر حلوا بنالیں۔
شادی سے پہلے وشادی کے بعد کی کمزوری میں مفید ہے،خوراک تین گرام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔
جریاں :
بیج حرمل کاسفوف ۵ رتی ہمراہ گھوٹہ بہو پھلی یا شربت نیلو فر سے دیں ۔جریاں کے لئے از حد مفید ہے۔
اسپند سے تیار ہونے والے کشتہ جات
کشتہ شنگرف :
شنگرف رومی سالم ڈ لی رکھ دیں۔پھر بیج حرمل (harmala) ایک کلو کو پانی میں تر کریں۔جب پھول جائیں تو کڑاہی میں آدھا حصہ حرمل (peganum) ڈال کر اوپر شنگرف کی ڈلی رکھیں ۔پھر باقی آدھا حصہ حرمل (peganum) اوپر بچھا ئیں۔پھر ایک سیخ سے سوراخ کر کے شنگرف کے اوپر 25 گرام برانڈی ڈال دیں۔کڑا ہی کے نیچے پہلے نرم آگ جلائیں ۔پھر آہستہ آہستہ آگ کو تیز کردیں۔
جب تمام حرمل جل جائے تو سرد کر کے شنگرف نکال لیں،سفید رنگ شگفتہ ہوگا۔اسے شیشی میں بند کر کے ایک ماہ زمین میں دبا دیں۔
فوائد:
کسی عضو کے مارے جانے پر اور جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہے۔خوراک آدھی رتی ہمراہ مکھن دیں۔
دیگر:
شنگرف 12 گرام کی ڈلی کو کڑاہی میں چولہے پر رکھیں اور نیچے نرم آگ جلائیں۔شنگرف کے اوہر حرمل کے ہرے پتوں کے رس کا چویہ دیتے ریں۔جس قدر میل جمع ہو اسے دور کرتے جائیں۔چار پہر کےمتواتر عمل سے شنگرف کشتہ ہوجائے گا۔
خوراک:
آدھی رتی ہمراہ بالائی دیں۔جوڑوں کے درد ،لقوہ اور کسی عضو کے مارے جانے میں مفید ہے۔
(اگر مریض کو ہائی بلڈ پر یشر کا عارضہ ہو تو اسے کشتہ شنگرف استعما ل نہ کرائیں)۔
کشتہ سنکھیا :
سنکھیا سفید 12 گرام ،خا کستر حرمل 2/1-3کلو کڑاہی کے درمیان سنکھیا کی ڈلی رکھ کر نیچے اوپر خاکستر دے کر چارپہر آگ دیں۔سم الفا ر کشتہ ہوگا۔اسے آبادی سے دور کشتہ کریں اور ناک ،آنکھ اور منہ کو زہر یلے دھوئیں سے بچائیں۔
چاول تک کیپسول ،منقی یا مکھن میں چند روز تک کھلائیں ،تمام قسم کے فساد خون ،ناسور ،دنبل اور گندے زخموں میں بے حد مفید ہے۔
جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا
از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی
(Syrian.Kue)اسپند(حرمل)
لاطینی میںPeganum Harmala:
دیگر نام:
عربی میں حرمل،فارسی میں اسپند،بنگالی میں اسبند ،سندھی میں حر مرو اور انگریزی میں سیرین رد
ماہیت:
حرمل کی بوٹی ایک جھاڑی کی طرح ہوتی ہے۔ جو ایک فٹسے تین فٹ بلند ہوتی ہے۔اس کی جڑ سے بہت سی گھنے پتوں والی شاخیں نکلتی ہیں۔پتے بہت سبز دو انچ لمبے نوکیلے اور پھٹے ہوئے ہوتے ہیں۔
پھول:
لگ بھگ گول جس میں تین خانے ہوتے ہیں۔جن میں چھوٹے سیاہی مائل بھورے تخم بھرے ہوتے ہیں۔پھول سفید چھوٹا کنگرے دار اور پھل چنے کے برابر ہوتا ہے۔
تخم سیا ہ کو اسپند سوختنی کہا جاتا ہے۔تخموں کو جلانے سے خاص قسم کی بو آتی ہے اور یہ نظر اتارنے اور خوشبو کے لئے آگ پر جلاتے ہیں۔
مقام پیدائش:
پاکستان میں صوبہ پنجاب ،صوبہ سرحد، صوبہ سندھ جبکہ ہندوستان میں دہلی ،یو پی،دکن اور عموماََ قبرستان میں خود رو ہے اور کسی کسی جگہ کاشت کرتے ہے۔
بو:
تیز اور ناگوار۔ ذائقہ : بد مزہ ،کسیلا
مزاج:
گرم خشک درجہ دوم بعض کے بقول گرم درجہ سوم خشک درجہ دوم
افعال:
مقوی باہ ،مسمن بدن،منفث بلغم ،کاسر ریاح،مسہل اخلاط غلیظ،قاتل کرم شکم،مدر بول و حیض،مدر شیر،مفتح سدد دماغی و عصبی امراض،مسخن/محلل
استعمال:
تخم حرمل کو زیادہ تر تقویت باہ(مقوی باہ)کے لئے استعمال کرتے ہیں۔دمہ ،کھانسی،بلغم کو خارج کرتا ہے۔ عصبی اور دماغی امراض مثلاََصرع (مرگی)فالج،لقوہ،جنون،نسیان،(بھول جانا)عرق النساء(رینگن) میں اور اعضاء کو گرمی پہنچانے کی غرض سے مستعمل ہے۔
بہرے پن میں تخم اسپند کو روغن زیتون میں جوش دے کے کان میں قطور کرنے سے بہرہ پن دور ہوتا ہے۔
ادارار حیض:
حرمل کے بیجوں کا سفوف (4رتی سے ایک ماشہ)سوئے کے جوشاندہ یا عرق کے ہمراہ دن میں تین بار کھلانے سے خون حیض کھل کر آجاتا ہے ۔تخم حرمل کی دھونی دانت درد اور دفع نظر بد خیال کی جاتی ہے۔
عنب الثعلب کے ہمراہ اس کا بھجیا بنا کر ورموں پر باندھنا سخت ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔اسکا تیل جو روغن کنجد میں بنایا گیاہو۔وجع المفاصل اور دیگر دردوں میں مالش کرنا مفید ہے۔
تخم حرمل ٹونوں اور ٹوٹکوں میں اکثر مستعمل ہے جیسے اوپر نظر بد کو دور کرنے کے علاوہ نیلے کپڑے میں تخم اسپند باندہ کر دفع سحر کے لئے گلے میں لٹکاتے ہیں۔دمہ اور کھانسی میں پھیپھڑوں کو رطوبتوں سے پاک (صاف) کرنے کے لئے تخم حرمل+تخم السی کے ساتھ پیس کر شہد میں ملا کر چٹاتے ہیں ۔یہ آنتوں کی ریاح اور بدن کو فربہ کرتی ہے۔
اچھا نسخہ :
تخم حرمل کی پرانے گڑ کے ساتھ بقدر ایک گرام گولی بنا لیں اور ایک یا دو گولی ہمراہ پانی صبح وشام دیں تو ادرارحیض کے علاوہ گنٹھیا میں مفید ہے۔ضعف باہ کے لئے صبح وشام دو سے تین گرام ہمراہ دودھ دیں بے حد مفید ہے۔
تخم اسپند کے خسیاندہ میں سیسہ کو دس بار بجھادیں پھر اس کے نغدہ میں رکھ کر دس سیر اپلوں کی آگ دیں پھر اس کے رس میں ٹکیہ بنا کر دس سیر اپلوں کی آگ چار بار دیں۔ عمدہ کشتہ تیار ہو گا۔
نفع خاص:
امراض باردہ۔ مضر : مصدع ،مکرب/منشی۔ مصلح:ترش اشیاء اور سکنجبین
کیمیاوی اجزاء:
اس میں چار فیصدی تک تین الکلائیڈز (کھاریں) پائے جاتےہیں۔(1)ہرمین،(2)ہرمالین،(3) ہرمالول، الکلائیڈز کی مجموعی مقدار میں ہرمالین دو تہائی ہوتا ہے ،اور ہر مالول برائے نام اس میں ایک قسم کا تیل بھی پایا جاتا ہے۔
مشہور مرکبات:
معجون اسپند سوختنی،حب اسپند وغیرہ۔مدت اثر:اسکی(تخم حرمل) قوت چار سال تک باقی رہتی ہے۔
تاج المفردات
(تحقیقاتِ)
خواص الادویہ
ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق